Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 27 July 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۷ ؍جولائی ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ گئوری گنپتی اُتسو کے موقع پر ریاستی حکو مت کی جانب سے ایک کروڑ70؍ لاکھ سے زائد اہل شہر یان میں
کھانے پینے کی اشیاء کی کِٹ آنندا چہ شِدھا کی کی جائے گی تقسیم
٭ خواتین کو بااختیار بنا نے کی وزیر اعلیٰ کی مہم کا آئندہ 2 ؍ اگست سے سلوڑ سے ہو گا آغاز
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج سے 3؍ دنوں کے ترنگ کسان میلے کی شروعات
٭ خو اتین کے ایشیاء کپT-20 ؍ کر کٹ مقابلوں میں بھارت اور سری لنکا کے در میان کل فائنل میچ
اور
٭ پیرس اولمپِک کھیلوں کا افتتاحی پروگرام کے ذریعے آغاز
اب خبریں تفصیل سے...
اِ س بار کے گئو ری گنپتی اُتسو کے موقع پر ریاست کے ایک کروڑ 70؍ لاکھ 82؍ ہزار 86؍ راشن کارڈ کے حاملین کو آننداچہ شدھا نامی کھانے پینے کی اشیاء کی کٹ رعایتی قیمت 100؍ روپئے میں تقسیم کی جائے گی ۔ یہ کِٹ ایک ایک کلو روا ‘ چنے کی دال ‘ شکر اور ایک لیٹر تیل پر مشتمل ہو گی ۔ یہ کٹ آئندہ 15؍ اگست تا 15؍ ستمبر کے دوران ای پاس طریقہ کار کے ذریعے تقسیم کی جائے گی ۔
***** ***** *****
ریاست کے قبائلی اضلاع میں قبائلی خاندانوں کو پھلوں کے پودے اور سبزی اُگا نے کے لیے چلائی جانے والی مہم کی خاطر 40؍ لاکھ روپئے
کے انتظامی فنڈ کو منظوری دی گئی ہے ۔ اِس کے لیے ریاستی حکو مت کی جانب سے سر کو لر جاری کیاگیا ہے ۔ ریاست کے ناندیڑ ‘ تھانے ‘ پالگھر ‘ پونے ‘ احمد نگر ‘ ناسک اور نندور بار سمیت کل 14؍ اضلاع کے قبائلی خاندان اِس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے ۔
***** ***** *****
قومی ریزر ویشن فہرست میں شامل ہونے کے لیے پسماندہ طبقات کے ریاستی کمیشن کی جانب سے داخل کی گئی در خواست کے سلسلے میں کل پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کے چیئر مین ہنس راج آہیر کی صدارت میں ایک سنوائی کی گئی ۔ اِس سماعت کے موقع پر قومی کمیشن کے عہدیداران ‘ افسران اور مختلف ذاتوں کے نمائندے موجود تھے ۔ کمیشن کے چیئر مین اہیر نے اُس وقت موصول ہونے والی در خواست کے مطا بق متعلقہ افسران کو آ گے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
شیو سینا نے ممبئی عدالت عالیہ میں ایک عرضی داخل کی او ر مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل اراکین اسمبلی نا اہلی معاملے میں اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کے اُن اراکین اسمبلی کو نا اہل قرار دیں جو پارٹی وہیپ کی خلاف ورزی کرتی ہے ۔ پارٹی کے رکن اسمبلی بھرت گو گا ولے نے یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے آئندہ انتخابات میں مہا وکاس آگھاڑی میں شامل پارٹیوں میں نشستوں کی تقسیم پر تبادلہ ٔ خیال کی خاطر ریاستی اور ممبئی کی سطح پر 2؍ خصوصی کمیٹیاں تشکیل کی ہے ۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال نے اِس سلسلے میں مکتوب جاری کیا ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر مملکت مر لی دھر موہل نے ہدایت دی ہے کہ پونے کے کھڑک واسلہ آبی منصوبے سے پانی چھوڑ نے سے متعلق محکمہ ٔ آب پاشی او ر میونسپل کارپوریشن کے افسران تال میل قائم کریں تا کہ دوبارہ ماضی قریب جیسا حادثہ پیش نہ آئے ۔ وزیر موصوف کل اِس سلسلے میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔
اِسی بیچ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے میونسپل کار پوریشن اور دیگر خانگی صفائی کمپنیوں کی مدد سے سیلاب متاثرین کے گھروں سے کیچڑ اور کچرے کی صفائی کے لیے جنگی پیما نے پر مہم چلائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے مکا نات اور زراعت کو ہونے والے نقصان کے فوری پنچ نامے کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
خواتین کو باختیار بنا نے کی وزیر اعلیٰ کی مہم کا آغاز آئندہ 2؍ اگست کو سلوڑ سے کیا جائے گا ۔ اِس تقریب میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے شرکت کریں گے ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کے سر پرست وزیر عبد الستار نے کل سلوڑ میں منعقد ہ ایک جائزاتی میٹنگ میں انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلعے کے اہل خواتین تک حکو متی اسکیموں کا فائدہ پہنچائیں ۔ وزیر موصوف نے اِس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ضلعے میںوزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم کے اندراج کا کام اچھی طرح سے جاری ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
کل ہر طرف مختلف تقریبات کے ساتھ کار گِل فتح کا دن منا یا گیا ۔ گورنر رمیش بئیس سے کل ممبئی کے کولا با میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اِس موقع پر شہید فو جیوں کے خاندانوں کی 11؍ ویر خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی کار گل جنگ کے بہادروں کو سلا م پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اُن کی بہادر کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے کسی نہ کسی شکل میں ملک کی خدمت کرنی چاہیے ۔ انھوں نے اِس موقع پر مہاراشٹر کے اُن 6؍ فو جیوں کو بھی یاد کیا جنھوں نے اِس جنگ میں اپنی جانیں گنوائیں اور کہا کہ حکو مت سابق فو جیوں اور اُن کے خاندانوں کے تئیں عہد کی پا بندہے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھی کار گل کے شہید فو جیوں کی تصا ویر پر پھول چڑھا کر انھیں سلامی دی گئی ۔ 3؍ ویر مائوں اور 6؍ ویر بیویوں سمیت کار گل جنگ میں حصہ لے چکے سپا ہی پر لہاد گوپی ناتھ پٹھا رے کو ضلع فو جی بہبود دفتر کے سر براہ میجر ایس فراست کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا ۔ اِس موقعے پر پٹھا رے نے جنگ کی یادیں تازہ کی۔ اِسی طرح ہنگولی کلکٹر دفتر میں بھی کلکٹر جتندر پاپلکر نے بھارت ماں کی تصویر پر پھول چڑھا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ سابق فو جیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔
***** ***** *****
سینئر قائد اور رکن پارلیمان شرد پوار اِس وقت چھتر پتی سنبھا جی نگر کے دورے پر ہیں ۔ پرنسپل مخدوم فاروقی کی جانب سے کیے گئے پدم وبھوشن شرد پوار دی گریٹ ا ینگما نامی کتاب کے اُردو تر جمہ کا کل شردپوار کے ہاتھوں اجراء عمل میں آ یا ۔
اِس بیچ سینئر دانشور اور مصنف شیش رائو چو ہان کی لکھی گئی 4؍ کتابوں کا بھی آج شرد پوار کے ہاتھوں اجراء عمل میں آئے گا ۔
***** ***** *****
لاتور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شیواجی کاگے نے کل دِلّی میں زمینی حمل و نقل کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری سے ملا قات کی اور حلقے کی اہم شاہ راہوں اور سڑکوں کےمسئلے پر تبادلۂ خیال کیا ۔ اِس موقعے پر کالگے نے مطالبہ کیا کہ 4؍ لین والی شاہراہ خاص طور پر لاتو ر -کُروڈ واڑی -ٹیمبھور نی کا کام فوری شروع کیا جائے ۔ رکن پارلیمان کالگے نے ایک صحافتی مکتوب کے ذریعے مطلع کیا کہ گڈ کری نے تیقن دیا ہے کہ اِن تمام مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
کسانوں اور زرعی پیدا وار کمپنیوں کے 3؍ روزہ میلے ’’ ترنگ ‘‘ کا آج سے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آغاز ہو رہا ہے ۔ جالنہ روڈ کے پاٹی دار بھون میں 29؍ جولائی تک چلنے والے اِس میلے میں کسانوں او ر زرعی کمپنیوں کی بہترین معیار کی پیدا وار کی نمائش اور فروخت کی جائے گی ۔ ضلع تر قیاتی افسر سُریش پٹو لے کرنے نابارڈ کے ذریعے ضلع شہر یان اور تاجروں سے اِس میلے میں شر کت کر نے اور زرعی اشیاء خرید نے کی اپیل کی ہے ۔ یہ اجتماع حکو متی اِدارے نا بارڈ کے ذریعے ملک کے 50؍ شہر وں میں منعقد کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے یوم ما حولیات سے شروع کیے گئے ہرِت ناندیڑ مہم کے تحت اب تک 10؍ ہزار در خت لگائےجا چکے ہیں ۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑ ے نے یہ اطلا ع دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ آئندہ 2؍ مہینوں میں شہر میں 25؍ ہزار نئے پو دے لگائے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں بچپن کی شادی کی روک تھام کی خاطر 125؍ اسکو لوں میں چھٹی سے 10؍ ویں جماعت کے طلباء اور اُن کے والدین کی ذہن سازی کے لیے سیشن کا انعقاد کیاجا رہا ہے ۔ جس کے لیے 40؍ مقامی رضا کاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اِن رضا کاروں کو یونی سیف کی جانب سے 2؍ روزہ تربیت دی جائے گی ۔ مذکورہ رضا کار کو ضلع کی اسکولوں میں جا کر اِس سلسلے میں طلباء اور والدین کی رہنمائی کریں گے ۔
***** ***** *****
بیڑ کی گیان رادھا کریڈٹ سو سائٹی میں پھنسے پیسو کی واپسی کی خاطر کھاتے داروں نے کل جالنہ ضلع کلکٹر دفترپر مورچہ نکا لا ۔ اِس موقع پر جلوس کے شر کاء نے مذکورہ کریڈٹ سو سائٹی کی جائدادیں ضبط کرنے ‘ کلکٹر دفتر میں اِس سلسلے کی شکایات کے ازالے کی خاطر علیحدہ روم قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
***** ***** *****
پیرس اولمپک کھیلوں کا افتتاح کل رات ایک شاندار تقریب میں ہوا ۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکراں نے کھیلوں کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اولمپک کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار 7؍ ہزار سے زائد کھیلاڑیوں نے اِس تقریب میں شر کت کی جو شدید بارش میں در یائے سین کے کنارے ایک میدان میں منعقد ہوئی۔ بھارتی کھلاڑی ٹور نا منٹ کے ہاکی ‘ بیڈ منٹن ‘ ٹینِس ‘ ٹیبل ٹنس ‘ نشا نے بازی ‘ مُکے بازی اور کشتی رانی وغیرہ کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔
***** ***** *****
خواتین کے ایشیاء کپ کر کٹ ٹور نا منٹ کا فائنل میچ کل بھارت اور سری لنکا کے در میان کھیلا جائے گا ۔ گزشتہ روز ہونے والے سیمی فائنل مقابلے میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کو اور سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی ۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کی جواب میں بھارتی سلامی جوڑی شِفالی ور ما اور اسمر تی مندھا نا نے 81؍ رنوں کا ہدف صرف 11؍ اوورس میں حاصل کر لیا ۔ وہیں دوسرے مقابلے میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 140؍ رنو ں کے ہدف کو ایک گیند اور 3؍ وکٹیں باقی رکھتے ہوئے حاصل کر لیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ گئوری گنپتی اُتسو کے موقع پر ریاستی حکو مت کی جانب سے ایک کروڑ70؍ لاکھ سے زائد اہل شہر یان میں
کھانے پینے کی اشیاء کی کِٹ آنندا چہ شِدھا کی کی جائے گی تقسیم
٭ خواتین کو بااختیار بنا نے کی وزیر اعلیٰ کی مہم کا آئندہ 2 ؍ اگست سے سلوڑ سے ہو گا آغاز
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج سے 3؍ دنوں کے ترنگ کسان میلے کی شروعات
٭ خو اتین کے ایشیاء کپT-20 ؍ کر کٹ مقابلوں میں بھارت اور سری لنکا کے در میان کل فائنل میچ
اور
٭ پیرس اولمپِک کھیلوں کا افتتاحی پروگرام کے ذریعے آغاز
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment