Wednesday, 31 July 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 31 ؍جولائی 2024 ء وقت: صبح 09.00 سے09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 31 July 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۱ ؍جولائی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ وزیر اعلیٰ اننا پور نا اسکیم کا دائرہ بڑھانے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ 

٭ ریاست میں  81؍ ہزار  137؍ کروڑ  روپئے سرما یہ کاری کے 7؍ منصوبوں کو منظوری  ‘  چھتر پتی سنبھا جی نگر میں الیکٹرک گاڑی سازی کا منصوبہ قائم ہو گا 

٭ مراٹھواڑہ کی خالصہ کی گئی کلاس ٹو کی انعامی  اور  مذہبی مقامات کی زمین کلاس ون میں شامل کرنے کافیصلہ 

٭ آشرم اسکولوں کے طلباء کی سبسیڈی میں اضا فہ کے ساتھ ساتھ ناندیڑ کے شری گرو جی اسپتال کو سر کاری اشیاء دینے کا  کابینہ کافیصلہ 

اور

٭ پیرس اولمپک کے  10؍ میٹر ایئر پسٹل  زمرہ میں منوبھا کر  اور  سربجوت سنگھ جوڑی کو کانسے کا تمغہ


اب خبریں تفصیل سے...

وزیر اعلیٰ اننا پور نا اسکیم کی حد بڑ ھا نے کا فیصلہ ریاستی حکو مت نے لیا ہے ۔ اِس کے تحت وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن اسکیم کی اہل خواتین کے خاندان کو  اور  مرکزی حکو مت کی و زیر اعظم اُجو لا اسکیم کے ریاست کے تقریباً  52؍ لاکھ  16؍ ہزار مستفدین کو گھر یلو استعمال کے لیے سالانہ   3؍ گیس سلینڈر بھر کر مفت ملیں گے ۔ اِس ضمن میں سر کاری حکم نا مہ کل جاری کیاگیا ۔ اِس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے گیس کنکشن خاتون کے نام پر ہونا ضروری ہے ۔ ایک خاندان میں صرف ایک ہی اِس اسکیم کی اہل ہو گی  اور  صرف 14؍ کلو  200؍ گرام وزنی سلینڈر کنکشن ہولڈر کو ہی اِس کا فائدہ ملنے کی اطلاع سر کاری حکم نا مہ میں ذکر ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں  81؍ ہزار 137؍ کروڑ  روپئے سر مایہ کاری کے 7؍ منصبوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی صدارت میں کل ہوئی صنعتی محکمہ کے کا بینہ کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ۔ اِس میں ہائی تکنا لو جی پر مبنی لیتھیم بیٹری ‘  الیکٹرک گاڑی  ‘  سیمی کنڈکٹر جیپ  اور  پھلوں کے رس نکالنے کے منصوبے شامل ہیں ۔ اِس کی وجہ سے کو کن سمیت مراٹھواڑہ  وِدربھ کے علاقوں میں بڑے پیما نے پر سر مایہ کاری ہو گی  اور  تقریباً 20؍ ہزار لوگوں کو روز گار ملے گا ۔ ISW  گرین Mobility    لمیٹیڈ کمپنی  ‘  الیکٹرک  اور  ہائبریڈ گاڑی میں بڑے پیما نے پر سر مایہ کاری والا منصوبہ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں قائم ہو گا ۔ اِس منصوبہ میں تقریباً 27؍ ہزار  200؍ کروڑ  روپئے کی سر مایہ کاری ہو گی جبکہ  5؍ ہزار 200؍ سے ز ائد روز گار پیدا ہو ں گے ۔ اِس منصوبہ کے تحت سالا نہ  5؍ لاکھ الیکٹران ک مسافر کاریں  اور  ایک لاکھ کمر شیل کاریں بنا نے کا منصوبہ ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ کی خالصہ ہوئی کلاس ٹو کی انعامی  اور  مذہبی مقامات کی زمینیں کلاس ون میں لانے کا فیصلہ ریاستی حکو مت نے لیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی صدارت میں کل ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا ۔ یہ زمینیں اصل مالک کو ملے اِس کے لیے گزشتہ  60؍ سالوں سے زیر التواء مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ پھڑ نویس نے حکم دیا کہ اِس ضمن میں تجویز جلد از جلد کابینہ کے رو برو پیش کی جائے ۔ اِس فیصلہ سے چھتر پتی سنبھا جی نگر  ‘  جالنہ  ‘  پر بھنی  ‘  ناندیڑ  ‘  ہنگولی  ‘  بیڑ  ‘  لاتور  اور  دھارا شیو اضلاع میں تقریباً  55؍ ہزار ہیکٹر زمینیں کھلی ہو جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

  ریاستی کا بینہ نے کل مختلف محکموں کے ہاسٹلوں  اور  آشرم اسکولوں میں طلباء کےلیے فی کس سبسیڈی میں خاطر خواہ  اضا فہ کو منظوری دی ہے ۔ مختلف شعبہ جات کے ذریعہ چلنے والی رضا کارانہ تنظیموں کی امداد یافتہ تنظیموں کی گرانٹ  اب  1500؍ روپئے فی طالب علم ما ہا نہ سے بڑھا کر  2200؍ روپئے ‘  ایڈز  اور  ذہنی معذور ی کے شکار رہائشی طلباء کو دی جانے والی گرانٹ  1650؍  روپئے سے  2450؍ کر دی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں نان دیڑ کے شری گرو جی اسپتال کو خصوصی معاملہ کے طور پر سر کاری حصہ کا سر مایہ فارہم کرنے کو منظوری دی گئی ۔ قبائلی کو آپریٹیو سوت گِر نیوں کو طویل مد تی قرض  ‘  نئے تیجسوینی دیہی خواتین کے انٹر پرائز ڈیولپمنٹ پرو جیکٹ کی ایک سال کی توسیع ‘ پن بجلی منصوبوں کی  اُن کی عمر کے اختتام پر تزئین و آرائیش  اور  جدید کاری  ‘  لوم کو آپریٹیو کو مالی امداد  ‘  قبائلی خاندانوں کے لیے گھر اسکیم کو منظوری دی گئی ۔

***** ***** ***** 

لوبری زول انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کی جانب سے چھتر پتی سنبھا جی نگر کے بڑکن صنعتی علاقہ میں چکنائی آمیز ایندھن پیدا کرنے والے مصنوبے قائم کیے جا ئیں گے ۔ لوبری زول کمپنی آٹو میٹو اور  صنعتی چکنا کرنے والے مادوں کے کمپنائونڈ سسٹم کے شعبے میں ایک سر کر دہ کمپنی ہے ۔ صنعت کے وزیر اُدئے سامنت نے یقین ظاہر کیا کہ تقریباً 2؍ ہزار کروڑ کی سر مایہ کاری والایہ پرو جیکٹ مراٹھواڑہ کی تر قی میں معا ون  ثابت ہو گا  اور  900؍ افراد کو روز گار  فراہم کرے گا ۔ سامنت کی جانب سے بڑ کن علاقہ میں  120؍ ایکر زمین دیے جانے کا لیٹر لوبری زول کمپنی کو دیاگیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


شیو سینا  اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کے صدر اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت ریزر ویشن کی حد بڑھا نے کا حل نکالتی ہے  تو ہی ہماری پارٹی کی حمایت رہے گی ۔ وہ کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔  اِس سے قبل کل مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق مراٹھا سماج کے احتجاجیوں نے اُدھو ٹھاکرے سے ملا قات کر کے اوبی سی سے ریزویشن دینے سے متعلق اپنے موقف کو واضح کر نے کا مطالبہ کیا ۔

***** ***** ***** 

ونچت بہو جن آگھاڑی کے صدر پر کاش امبیڈکر نے اپیل کی ہے کہ مراٹھا سماج کے غریبوں کے لیے منوج جرانگے پاٹل ودھان سبھا کی  288؍ نشستیں لڑیں گے وہ کل لاتور میں ریزر ویشن بچائو یاترا کے لیے آئے تھے ۔ لاتور سے کل یہ یاترا بیڑ ضلع کی جانب روانہ ہوئی ۔

***** ***** ***** 

سبک دوش گور نر رمیش بئیس کو کل ممبئی کے راج بھون میں الوداع کیاگیا ۔ بحریہ کی جانب سے گور نر کو مبارکباد دی گئی ۔ ریاست کے نئے گور نر سی سی رادھا کرشن کو آج شام راج بھون میں عہدہ کا حلف دلا یا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

رائے گڑھ ضلع کے اُرن کی یش شری قتل معاملہ میں اہم ملزم دائود شیخ کو کل کرنا ٹک کے الّر گائوں سے گرفتار کیاگیا ۔ ابتدائی تفتیش میں دائود نے یش شری کو قتل کرنے کا  اعتراف کیا ہے تاہم پولس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا ہے کیو نکہ ابھی تک جانچ مکمل نہیں ہوئی ہے ۔

***** ***** ***** 

بھارتی نشانہ باز منوبھاکر  اور  سربجوت سنگھ کی جوڑی نے پیرس اولمپک کے  10؍ میٹر ایئر پسٹل زمرہ کے ڈبل میں کانسے کا تمغہ جیتا ۔ انھوں نے جنوبی کوریا کی ٹیم کو  16 - 10؍ سے شکست دی ۔ منو بھا کر کا اِس اولمپک میں یہ دوسرا تمغہ ہے  اور  اِس طرح کی کار کر دگی کرنے والی وہ پہلی بھارتی کھلاڑی ہے ۔

صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  نے اِس کامیابی پر دونوں ہی نشانہ بازوں کی تعریف کی ہے ۔

***** ***** *****

اِس ٹو ر نا منٹ میں کل ہاکی مقابلہ بھارتی ٹیم نے آئر لینڈ کو 0 - 2 ؍ سے شکست دی ۔ کشتی رانی  میں بلراج پوار نے سیمی فائنل میں جبکہ بیڈ منٹن میں چراغ شیٹّی  اور  ساتوک سائی راج جوری نے انڈو نیشیائی جوڑی کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں داخل ہو ئی  ۔ تیر اندازی میں بھارت کی بھجن کور  کواٹر فائنل میں داخل ہو گئی ۔ ٹیبل ٹینش میں منیکا بترا نے فرانس کے کھلاڑی کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے  اور  اس طرح کار کر گی کر نے والی وہ پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی بن گئی ہے ۔

***** ***** *****

سر ی لنکا کے خلاف تینT-20 ؍ میچوں کی سریز بھارت نے 0- 3؍ سے جیت لی ہے ۔ کل پلّے کیلے میں کھیلے گئے تیسرے  اور  آخری مقابلے میں بھارت نے سو پور  اوور میں سری لنکا کو شکست دی ۔پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اووروں میں  136؍ رنز بنائے ۔ اِس کے جواب میں سری لنکا نے بھی  20؍ اوور میں  136؍ رنز اسکور کیے  تاہم  سری لنکا  سوپر اوور میں صرف  2؍ رنز ہی بنا سکا  اور  بھارت کے کپتان سوریہ کماریہ یا دو نے پہلی ہی گیند پر  4؍ رنز بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔

***** ***** *****

لاتور میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی رہنما ء پنکجا منڈے کی موجود گی میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا ۔ لاتور  ‘  ناندیڑ  ‘  بیڑ  اور  دھاراشیو اضلاع کے پارٹی کے اہم قائدین  ‘  عہدیداران اور کار کنان اِس اجلاس میں موجود تھے ۔ مرکزی حکو مت کی مختلف اسکیمات ‘ بجٹ کے  فوائد عوام تک پہنچا نے کا فیصلہ اِس میٹنگ میں لیاگیا ۔

***** ***** *****

کپڑا صنعت ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ریاستی سطح کے کپڑا صنعت دستکار انعام اسکیم  کے نتائج کا کل اعلان کر دیاگیا ۔ 5؍ مختلف زمروں میں یہ مقابلے لیے گئے ۔ پیٹھنی ساڑی کے زمرے میں چھتر پتی سنبھا جی نگر کے گرام طالب کبیر کی تیار کر دہ برو کیڈ پیٹھنی ساڑی کو انعام اوّل دیاگیا ۔ جبکہ ہمرو شال زمرے میں چھتر پتی سنبھا جی نگر کے عبران احمد قریشی کو انعام اوّل اور فیصل اشتیاق قریشی انعام دوم کے حقدر قرار پائے ۔

***** ***** *****

چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ایک اسپتال کا بائیو میڈیکل ویسٹ عوامی مقام پر پھنکنے کے معاملے میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے  25؍ ہزار  روپئے کا جر مانہ عائد کیا ہے ۔ ڈپٹی میونسپل کمشنر اور  صفائی محکمے کے سربراہ رویندر جوگدنڈ کی رہنمائی میں یہ کارروائی کی گئی ۔

***** ***** *****

یووا سینا کے ریاستی معاون سیکریٹری وکرم راٹھوڑ نے آشٹی -  نگر-    پونے -  ممبئی شٹل ایکسپریس ریلوے خد مات فی الفور شروع کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اِس سے متعلق ایک مطالباتی مکتوب انھوں نے ریلوے کے وزیر اشو نی ویشنو کو اِرسال کیا ہے  ۔

***** ***** *****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ وزیر اعلیٰ اننا پور نا اسکیم کا دائرہ بڑھانے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ 

٭ ریاست میں  81؍ ہزار  137؍ کروڑ  روپئے سرما یہ کاری کے 7؍ منصوبوں کو منظوری  ‘  چھتر پتی سنبھا جی نگر میں الیکٹرک گاڑی سازی کا منصوبہ قائم ہو گا 

٭ مراٹھواڑہ کی خالصہ کی گئی کلاس ٹو کی انعامی  اور  مذہبی مقامات کی زمین کلاس ون میں شامل کرنے کافیصلہ 

٭ آشرم اسکولوں کے طلباء کی سبسیڈی میں اضا فہ کے ساتھ ساتھ ناندیڑ کے شری گرو جی اسپتال کو سر کاری اشیاء دینے کا  کابینہ کافیصلہ 

اور

٭ پیرس اولمپک کے  10؍ میٹر ایئر پسٹل  زمرہ میں منوبھا کر  اور  سربجوت سنگھ جوڑی کو کانسے کا تمغہ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭






No comments: