Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 27 August 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۷۲/ اگست ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں طلبہء کی حفاظت کے لیے جدید تکنیک سے لیس پینِک بٹن لگانے فیصلہ
٭ بدلا پور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی معاملہ کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش
٭ مالون-راجکوٹ میں واقع چھتر پتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ گر پڑا ‘ بحر یہ اور ریاستی حکو مت کی جانب سے جانچ کمیٹی قائم
٭ پرلی ویجناتھ میں منعقدہ زرعی فیسٹول اختتام پذیر ‘ 3/ کروڑ سے زیادہ کے معاشی لین دین کی محکمہ مالیات کی اطلاع
اور
٭ جائیکواڑی آبی پُشتہ کی سطح آب 53/فیصد تک پہنچی
اب خبریں تفصیل سے...
ریاست کے اسکولوں میں طلبہء کی حفاظت کے لیے جدید تکنیک سے لیس پینِک بٹن لگا نے کا فیصلہ تعلیمی محکمہ نے کیا ہے۔ وزیر تعلیم دیپک کیسر کر نے کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ‘ دونوں وزراء اعلیٰ اور ریاست کی ڈائریکٹر جنرل آف پولس رشمی شکلاء کی موجودگی میں اِس تجویز پر بحث ہوئی ہے۔ حال ہی میں بد لاپور میں ہوئے اسکول کے واقعہ کے ضمن میں اسکول کی حفاظت میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور اِسی کے حصہ کے طور پر اسکولوں میں فوراً شکایتی باکس بٹھائیں جائیں گے اور پولس ملازمین کے سامنے ہی انھیں کھولا جائے گا۔
دریں اثناء بد لاپور واقعہ کے ضمن میں اسکو لی تعلیم محکمہ کے مقرر کر دہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن اور ریاستی حفاظت اطفال کمیشن کے صدر اُن کی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کل حکو مت کو پیش کی ہے۔ اِس رپورٹ میں تفتیشی طریقہ کار کی نگرانی انتظامیہ کو پیش کی جائے گی اور تعلیمی محکمہ کے تحت آزادانہ ہیلپ لائن شروع کرنے کی اطلاع بھی کیسر کر نے دی۔
***** ***** *****
بدلا پور جنسی تشدد معاملہ کے ملزم اکشئے شندے کو 14/ دنو ں کی عدالتی تحویل سنائی گئی ہے۔ اِس کی پولس حراست ختم ہونے پر کل عدالت میں پیش کیاگیا تھا۔ اِس موقع پر حفاظت کے طور پر سخت پولس بندوبست تعینات کیاگیا تھا۔
دریں اثناء کلیان میں ایک نا بالغ لڑ کی کے جنسی تشدد کا معاملہ پیش آ یا ہے۔ متعلقہ ملزم کو کلیان ضلع سیشن کورٹ نے 7/ دنوں کی پولس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے کڑا میں اسکو ل کی لڑ کیوں نے بد لاپور معاملہ کی متاثرہ معصوم کو انصاف دینے کے مطالبے کے لیے کل احتجا جی مارچ نکالا۔ اِس مارچ میں شر کت کرنے والی لڑ کیوں اور خواتین نے کا لے کپڑے پہن رکھے تھے۔
***** ***** *****
سندھو دُرگ ضلع کے مانون-راجکوٹ میں تعمیر کیاگیا چھتر پتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ کل دوپہر کو طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے گر پڑا اِس معاملہ میں مجسمہ ساز‘ کنسلٹنٹ اور ٹھیکے دار کے خلاف مقد مے درج کیے جانے کے احکا مات ضلع کے سر پرست وزیر رویندر چو ہان نے ضلع کلکٹر و پولس سپرنٹنڈنٹ کو دیے ہیں۔سر پرست وزیر چوہان نے شام کو راجکوٹ جا ئے حادثہ کا دورہ کیا۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ اِس مجسمہ کے گر نے پر بحریہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اِس معاملہ میں ریاستی حکو مت اور بحریہ کی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ یہ مجسمہ دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ گرا ہے لیکن جلد ہی زیادہ بھارتی بھر کم مجسمہ تعمیر کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
ریاست مہا راشٹر ٹریڈ ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج پکا رے گئے ایک روزہ بند ملتوی کر دیاگیاہے۔ ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں کل نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی موجودگی میں تاجروں کے مسائل کے قانونی فیصلے دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ لیاگیا۔ اِس میٹنگ کے بعد ٹریڈ ایکشن کمیٹی کے صدر للِت گاندھی نے یہ اطلا ع دی۔ آئندہ مہینہ بھر میں ہی یہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
آدی واسی پاڑوں کے مثالی گاؤ ں میں تبدیلی کی کوشش کرنے کی اپیل گورنر سی پی رادھا کرشنن نے کی ہے۔ ممبئی کے راج بھون میں منعقدہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھے۔ اِن گاؤں میں بنیادی سہو لیات سمیت کاروباری تر بیت اور صنعت کی تر غیب دی جائے‘ مجوزہ آ دی واسی یو نیور سٹیوں میں مختص نشستیں فراہم کی جائے۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے رکن پارلیمان وسنت راؤ چو ہان کی آخری رسومات آج نائیگاؤں میں ادا کی جائے گی۔ چوہان کا کل حیدر آباد میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ 70/ برس کے تھے۔ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں چوہان نے بی جے پی کے امید وار پر تا راؤ پاٹل چِکھلیکر کو شکست دی تھی۔
چوہان کے انتقال پر صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ‘ کُل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر ملکار جن کھر گے اور ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے گہرے رنج کا اظہارکیا ہے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے گھاٹ ناندور میں واقع بجلی فراہمی سب اسٹیشن میں دیکھ بھال اور درستی کے کاموں کے پیش نظر آج صبح گیارہ بجے تا شام پانچ بجے کے در میان گھاٹ ناندور اور جوڑ گا ذیلی اسٹیشن کے تحت آنے والے کچھ دیہاتوں میں بجلی فراہمی بند رہے گی۔ مہا وِترن انتظامیہ کی جانب سے اِس دوران بجلی صارفین سے تعا ون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
دریں اثناء گزشتہ2/ دنوں کے دوران ہوئی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے بیڑ ضلعے کے آشٹی تعلقے کے سانگوی پاٹن گاؤں کے تمام کھیتوں کی فصلیں زیر آب آنے کے سبب بڑے پیما نے پر مالی نقصا نات ہوئے ہیں۔
اِسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 2/ دنوں میں وسطی مہاراشٹر کے بیشتر مقامات اور مراٹھواڑہ کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے میں پولس نے سواچھ لاکھ روپئے کے گٹکے سمیت تقریباً پونے نو لاکھ روپئے سے زیادہ مالیت کا سا مان ضبط کیاہے۔ پولس دستے کی جانب سے عُمر گہ کے اَوراد پاٹی چورا ہا علاقے میں ایس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا کی2/ خالی نشستوں کے لیے راشٹر وادی کانگریس کے نتن پاٹل اور بی جے پی کے دھیرہ شیل پاٹل بلا مقابلہ منتخب ہونے کی اطلا ع کابینہ کی جانب سے جا ری کر دہ نوٹِفِکیشن کے ذریعہ دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر کامرس پیوش گوئل اور رکن پارلیمان اُدین راجے بھونسلے کے لوک سبھا رکن منتخب ہونے پر یہ نشستیں خالی ہو گئی تھیں۔
***** ***** *****
اننا صاحب پاٹل معا شی پسماندگی تر قی کا رپوریشن کے صدر نریندر پاٹل نے مراٹھا سماج کو معاشی بنیاد پر ریزر ویشن دینے کے مطالبے کو دہرا یا ہے۔ وہ کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کارپو ریشن کی جانب سے اب تک 9/ ہزار775/ مستحقین کو قرض منظور کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں وزیر اعلیٰ تیرتھ درشن اسکیم کے لیے اہل شہر یوں کی در خواستیں آئندہ31/ اگست تک قبول کرنے کے احکا مات سماجی بہبود شعبے کے علاقائی نائب کمشنر وی ایس کیندرے نے دیے۔ کل ناندیڑ میں اِس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں وہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں طلبہء کی حفاظت کے لیے جدید تکنیک سے لیس پینِک بٹن لگانے فیصلہ
٭ بدلا پور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی معاملہ کی ابتدائی رپورٹ سرکار کو پیش
٭ مالون-راجکوٹ میں واقع چھتر پتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ گر پڑا ‘ بحر یہ اور ریاستی حکو مت کی جانب سے جانچ کمیٹی قائم
اور
٭ جائیکواڑی آبی پُشتہ کی سطح آب 53/ اعشاریہ چار ایک فیصد تک پہنچی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment