Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 31 August 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۳ / اگست ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ وزیر اعظم نے رکھا ایشیاء کی سب سے بڑی بندر گاہ ’ واڈھ وَن‘ کی تعمیر کا سنگِ بنیاد ‘ حال ہی میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ گر نے پر معا فی بھی مانگی
٭ مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے ملک سے پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال ختم کرنے کا کیا عہد
٭ اِس بار گنیش اُتسو کے دوران POP کی مورتیوں پر پا بندی نہیں ‘ تاہم عدالت نے انتظامیہ کو بر وقت پالیسی ساز فیصلےکرنے کی دی ہدایت
اور
٭ پیرس پیرا لمپِک مقابلوں میں بھارت کو کُل4/ تمغے ‘ نشا نے باز اَونی لیکھرا نے سونے کا تمغہ جیتا
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکز کی این ڈی اے حکو مت اور ریاست کی مہا یو تی حکو مت مہاراشٹر کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُر عزم ہے۔ پالگھر ضلع میں 76/ ہزار کروڑ روپیوں کے خرچ سے تعمیر ہونے والی بندر گاہواڈھ ون کا سنگ بنیاد کل وزیر اعظم نے رکھا۔ اِس تقریب میں انھوں نے یہ بات کہی۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نے شیواجی مہاراج کے قد موں میں سر جُھکا کر سِندھو دُرگ ضلعے کے راجکوٹ میں مہارج کے مجسمے کے حادثے پر معا فی مانگی۔
واڈھ وَن یہ ایشیاء کی سب سے بڑی بندر گاہ ہو گی۔ تعمیر کے بعد اِس کا شمار دنیا کی 10/ بڑی بندر گاہوں میں ہو گا۔یہ بندر گاہ کم از کم
12/ لاکھ روز گار پیدا کرے گی۔ توقع ہے کہ ملک کی تمام بندر گاہوں سے زیادہ کنٹینرز اِس بندر گاہ کے ذریعے مال بر داری کریں گے۔
وزیر اعظم نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ پالگھر ضلع کا دِگھی صنعتی علاقہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کے خوابوں کی تعبیر ہو گا۔ انھوں نے مہا راشٹر میں مختلف شعبہ جات میں خواتین کی قیادت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کل مچھلی پا لن کی218/ اسکیمات سمیت مختلف اسکیمات کا افتتاح کیا۔ انھوں نے بتا یا کہ بھارت آج مچھلی پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔اِس موقع پر وزیر اعظم نے مقامی ماہی گیروں میں ٹرانسپونڈر نامی آلات تقسیم کیے۔ کشتیوں پر اِن آلات کی تنصیب سے مواصلاتی نظام کو قائم کرنا آسانی سے ممکن ہو گا۔ اِسرو کی جانب سے تیار کر دہ یہ آلات ایک لاکھ کشتیوں پر نصب کیے جا نے کا ہدف ہے۔ تقریب کے دوران ماہی گریوں میں کسان کریڈٹ کارڈس بھی تقسیم کیے گئے۔
اِسی بیچ کل وزیر اعظم مودی نے ممبئی کے جیو کنوینشن سینٹر میں عالمی فِن ٹیک فیسٹ کا افتتاح بھی کیا۔ انھوں نے بتا یا کہ بھارت میں 50/ فیصد سے زیادہ لین دین ڈیجیٹل طریقے سے ہو تا ہے۔مودی نے کہا کہ بھارت کا UPI ایپ فِن ٹیک کی بہترین مثال ہے۔ انھوں نے بتا یا کہ فِن ٹیک یعنی فائنانشل ٹیکنا لو جی کی مدد سے رشوت خوری پر قابو پا یاگیا ہے۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما امبا داس داونے نے کہا ہے کہ شیواجی مہاراج کے مجسمے کے حادثے پر کوئی معافی نہیں ہے۔ انھوں نے تنقید کی کہ معافی مانگنے کے لیے بھی کا فی دیر کی گئی۔
دریں اثناء رکن پارلیمان سنجئے راؤت نے کل مالون میں حادثے کے مقام کا دورہ کیا اور کہا کہ حکو مت مجسمے کے گر نے میں حادثے کے مقام کا دورہ کیا اور کہا کہ حکو مت مجسمے کے گر نے کا الزام بحریہ پر لگاکر اپنی ذمہ داری سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
***** ***** *****
مالون کے راجکوٹ قلعے میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کی مورتی گر نے کے معاملے میں پولس نے چیتن پاٹل کو گرفتار کیا ہے۔ میسرس آرٹِسٹ نامی جس کمپنی کو یہ مجسمہ بنا نے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ چیتن پاٹل اِس کے صلاح کار کے طور پر کام کرتا تھا۔چیتن پاٹل اِس کے صلاح کار کے طور پر کام کر تا تھا۔ اِس کمپنی کا مالک اور مجسمہ ساز جئے دیپ آپٹے اب تک فرار ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت کو بحری فوج کی جانب سے راجکوٹ میں چھتر پتی شیوا جی مہا راج کا شاندار مجسمہ تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کل ناسک ضلع کے ناند گاؤں میں شیو سرشٹی کو عوام کے نام وقف کیاگیا۔ اِس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یہ وعدہ کیا۔
***** ***** *****
زمینی حمل و نقل کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے ملک سے پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر موصوف کل امرا وتی میں ڈرائیونگ کے ایک تر بیتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی ڈرائیورس کے لیے دِن بھر میں صرف8/ گھنٹے گاڑی چلانے کا اُصول ہو گا۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے وظیفہ یاب ملازمین کے لیے ایک آسان در خواست دہی فارم جاری کیا ہے بھوشیہ پورٹل کو بھی ڈیجیٹل طور پرe-HRMS کے ساتھ مر بوط کیاگیا ہے۔ اِس سے پینشن کی تقسیم کا عمل آسان ہو جائے گا۔
***** ***** *****
وقف آئینی تر میمی بل 2024ء کے مطالعے کی خاطر تشکیل کی گئی مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی کا کل نئی دِلّی میں اجلاس ہو ا۔ موصولہ خبروں میں بتا یا گیا ہے کہ اِس موقع پر ممبئی کی آل اِنڈیا سُنی جمیعتہ العلماء تنظیم کے نمائندوں نے اپنی رائے پیش کی۔
***** ***** *****
اِس بار گنیش اُتسو میں پلاسٹر آف پیرسPOP کی مورتیوں پر فی الحال پا بندی کو ملتوی کردیاگیاہے۔ اِس خصوص میں کل در خواست کی سماعت چیف جسٹِس دیویندر کمار اُپادھیائے اور جسٹِس امت بور کر کی بینچ کے روبرو عمل میں آئی۔ گنیش اُتسو صرف چند دِن دور ہے۔ اِس لیے POP کی مورتیوں پر پا بندی فی الحال لگائی نہیں جا سکتی تاہم ہائی کورٹ نے ریاستی حکو مت کو مرکزی آلودگی بورڈ 2020ء کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کاحکم دیا ہے۔ عدالت نے ریاستی حکو مت سمیت تمام میونسپل کارپوریشنز کو POP سے متعلق پا بندی کی تعمیل کے لیے گئے اقدامات کے بارے میں حلف نامہ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے حکو مت کو اِس حوالے سے پالیسی ساز فیصلے بر وقت کرنے کی بھی ہدایت دی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع کے دیگلور اسمبلی حلقے سے کانگریس کے رکن اسمبلی جِتیش انتا پور کر نے استعفیٰ دے دیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمو لیت اختیار کر لی۔ انھوں نے کل اپنا استعفیٰ راہل نار ویکر کو سونپ دیا۔ جس کے بعد شام میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس اور رکن پارلیمان اشوک چو ہان کی موجودگی میں وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با ون کُرے نے پارٹی میں انتا پور کر کا خیر مقدم کیا۔
***** ***** *****
بھارت نے کل پیرس پیرا لمپک کھیلوں میں ایک سونے کا ‘ ایک چاندی کا اور 2/ کانسے کے تمغے جیتے۔ 10/ میٹرایئر ریفائل اسٹینڈنگSH1 زمرے میں بھارت کی اَونی لیکھرا نے سونے کا تمغہ جبکہ مور نا اگر وال نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ او نی ‘ پیرا لمپک کھیلوں میں مسلسل دوسری بار طلاعی تمغہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہے۔ وہیں منیش نا روال نے مردوں کے10/ میٹر ایئر پسٹل HS1/ زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اِسی طرح پریتی پال نے خواتین کے100/ میٹر مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے کہا ہے کہ خواتین کے بچت گروپوں کو اگر مالز می دوکانیں نہیں فراہم کی جائیں تو اُن کی مصنو عات کو بازار ملے گا اور صارفین کو بہترین مصنوعات۔ سوامی کل کلکٹر دفتر میں لکھپتی دیدی اسکیم سے متعلق میٹنگ میں بول رہے تھے۔
اِسی بیچ گنیش اُتسو کے پس منظر میں کل محصول اور پولس انتظامیہ کی مشتر کہ جائزاتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اِس موقع پر کلکٹر سوامی نے اِس یقین کااظہار کیا کہ اگر بات چیت ‘ تال میل اور احتیا طی کارروائی پر عمل کیا گیا تو اِس بار کا گنیش اُتسو خوش گوار ہو گا۔
***** ***** *****
مہا سوراجیہ مہم کے تحت کلکٹر ابھیجیت راؤت کے ہاتھوں کل ناندیڑ کے خانہ بدوش قبائل کے در میان راشن کارڈ س ‘ ذات اور رہائش کے صداقت نا مے تقسیم کیے گئے۔ اِس موقع پر کلکٹر ابھیجیت راؤت نے کہا کہ خانہ بدوشوں کو مرکز ی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سب کی جانب سے کاوش کی جانی چاہیے۔
***** ***** *****
جالنہ کے کلکٹر ڈاکٹر شری کرشن پانچال نے ضلع کے تمام اسکولوں کے احاطوں میں فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پانچال کل طلباء کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ ورک شاپ میں بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اسکولوں میں سیلف ڈفینس کے ساتھ ساتھ گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کا بھی سبق دیا جا نا چاہیے۔ اُنھوں نے اِس موقعے پر خبردار کیا کہ اگر پرنسپل نے جان بوجھ کر اسکولوں میں کسی بھی نا خوش گوار واقعے کو نظر انداز کیا تو قا نو نی کارروائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پیٹھن میں واقع جائیکواڑی آبی منصوبے میں پانی کا ذخیرہ کم و بیش 81/ فیصد ہو چکا ہے۔ اِسی دوران اِس آبی منصوبے کی دائیں نہر سے کل ماجل گاؤں ڈیم کے لیے 100/ مکعب فیٹ فی سیکینڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا گیا۔ وہیں دھا را شیو ضلعے کا تیر نا آبی منصو بہ بھی لبا لب بھر چکا ہے۔
***** ***** *****
محکمہ موسمیات کے ریاستی مرکز نے جالنہ ضلعے میں آج سے 3/ ستمبر تک Yellow Alert جاری کیا ہے۔ اِس دوران چند مقامات پر بجلی کی چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے او سط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ لہذا شہر یان سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک بار...
٭ وزیر اعظم نے رکھا ایشیاء کی سب سے بڑی بندر گاہ ’ واڈھ وَن‘ کی تعمیر کا سنگِ بنیاد ‘ حال ہی میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ کے گر نے پر معا فی بھی مانگی
٭ مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے ملک سے پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال ختم کرنے کا کیا عہد
٭ اِس بار گنیش اُتسو کے دوران POP کی مورتیوں پر پا بندی نہیں ‘ تاہم عدالت نے انتظامیہ کو بر وقت پالیسی ساز فیصلے کرنے کی دی ہدایت
اور
٭ پیرس پیرا لمپِک مقابلوں میں بھارت کو کُل4/ تمغے ‘ نشا نے باز اَونی لیکھرا نے سونے کا تمغہ جیتا
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment