Thursday, 29 August 2024

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی خبریں: تاریخ : 29 اگست 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10


 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 29 August 2024
Time: 09.00  to 09.10 A
M
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۹۲  / اگست ۴۲۰۲ء؁
وقت: 09.00  سے  09.10/ بجے



    سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭    خواتین پر مظالم کے تدارک کے لیے  غور  و  فکر کرنے کی ضرورت ‘ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کا مشورہ
٭    اُدگیر میں بودھ وہار کی آئندہ 4/ ستمبر کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں رو نمائی  
٭    صنعتی اسمارٹ شہرو ں میں ریاست کا دیگھی شہر بھی شامل ‘234/ نئے شہروں میں خانگی ایف ایم ریڈیو چینل شروع کرنے کو         مرکزی حکو مت کی منظوری
٭    مالون تعلقے کے چھتر پتی شیوا جی مہاراج مجسمے معاملے کے لیے مشترکہ تکنیکی کمیٹی قائم
٭    ہنگولی ضلعے میں جان لیوا حملے سے تلاٹھی کی موت ‘  ایک حملہ آور پولس کی گرفت میں
اور
٭    کسانوں کو فصل قرض کی فراہمی میں ٹال مٹول کرنے والے دھا را شیو ضلعے کے 10/ بینکوں کے خلاف مقدمات درج

    اب خبریں تفصیل سے...
    صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے کہا ہے کہ آئین میں دیے گئے مرد  و  عورت مسا وات کو یقینی بنا نے کے لیے مرکزی حکو مت کوشش کر یں۔ کل اپنے سوشل میڈیا پیغام میں صدر جمہوریہ نے خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد کے واقعات کے ضمن میں غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا  اور  کہا کہ کوئی بھی مہذب سماج اِس طرح کے تشدد کو بر داشت نہیں کر سکتا۔ کولکا تہ کا ہی ایک واقعہ نہیں ہے بلکہ تشدد کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایسے واقعات تکلیف دہ ہیں۔ انھوں نے ایسے واقعات کی جڑ تک پہنچنے پر زور دیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بحثیتِ معاشرہ اپنے آپ سے سخت سوالا ت کریں۔
    دریں اثناء صدر مُر مو 4/ ستمبر کو لاتور کا دورہ کر یں گی  اور  اُدگیر میں مونسپل کونسل کے ذریعہ تعمیر کر دہ بُدھ وِہار کا افتتاح کریں۔ لاتور ضلع انتظامیہ نے مطلع کیا ہے کہ صدر جمہوریہ ریاستی حکو مت کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ کے خواتین کو با اختیار بنا نے کے پروگرام میں بھی شر کت کریں گی۔ ریاستی حکو مت کے ذریعہ فراہم کر دہ فنڈ سے بُدھ وِہار تعمیر کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
    مرکزی کا بینہ نے قو می صنعتی کاریڈور تر قی پروگرام کے تحت عا لمی درجہ کے 12/ گرین فیلڈ صنعتی اسمارٹ شہروں کو منظوری دی ہے۔ کل ہوئی کا بینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا۔ تقریباً28/ ہزار602/ کروڑ  روپیوں کی سر مایہ کاری کے منصوبہ میں 10/ ریاستوں میں 6/ مرکزی صنعتی کاریڈور تعمیر کیے جائیں گے۔ نئے تعمیر ہونے والے عالمی درجہ کے اِن گرین فیلڈ صنعتی اسمارٹ شہروں میں مہاراشٹر کا دیگھی شہر بھی شامل ہیں۔
***** ***** *****
    قومی صنعتی کار یڈور تر قی پروگرام کے اِس منصوبہ میں تقریباً 10/ لاکھ راست جبکہ 30/ لاکھ بالراست روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ملک بھر کے234/ نئے شہروں میں نجی ایف ایم ریڈیو چینل شروع کرنے کی تجویز کو مرکزی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ مادری زبان میں مقامی پروگراموں کی ترغیب دینا اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا اِس پروگرام کا مقصد ہے۔    
***** ***** *****
    مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی  نے کل وزارت ریلوے کی تقریبا6/ ہزار 456/کرور  روپئے کے3/ منصوبوں کو منظوری دی۔ یہ منصوبے وزیر اعظم گتی شکتی اسکیم کا اہم حصہ ہیں۔ اِس کی وجہ سے ملک کے 1300/ گاؤں  اور  11/ لاکھ  آبادی کو ریلوے سے جوڑا جائے گا۔
***** ***** *****
    وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مالون تعلقہ کے راجکوٹ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے گر نے کی وجو ہات جاننے  اور ا ِس کے بارے میں تفصیلی تجزیہ کرنے کے لیے سِوِل اِنجینئر‘  ماہرین ‘  آئی آئی ٹی  اور بحریہ کے افسران پر مشتمل ایک تکنیکی مشتر کہ کمیٹی مقرر کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس واقعہ کے ضمن میں کل ممبئی میں منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیرات عامہ کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ملک کے بہترین مجسمہ سازوں ‘  سِوِل اِنجینئروں ‘  ماہرین  اور  بحریہ کے افسروں کی ایک کمیٹی کا تقرر کر ے تاکہ شیواجی مہا راج کا ایک عظیم الشان مجسمہ تعمیر کیا جا سکے۔
***** ***** *****
    دریں اثناء نائب وزیر اعلیٰ  و  وزیر خزا نہ دیویندر پھڑ نویس  نے سندھو درگ ضلع کے راجکوٹ میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے حادثے کے معاملے میں سیاست بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ وہ گزشتہ روز ناگپور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پھڑ نویس نے وضاحت کی ہے کہ یہ مجسمہ بحریہ نے تعمیر کیا تھا نہ کہ ریاستی حکو مت نے اِس کے با وجود ریاستی حکو مت واقعہ کی تحقیقات ‘ مجر موں کے خلاف کارروائی  اور  عظیم مجسمہ کی تعمیر کی تینوں سطحوں پر کام کر رہی ہے۔
***** ***** *****
    اِس مجسمہ کے مجسمہ ساز  جئے دیپ آپٹے  اور  تعمیراتی مُشیر  ڈاکٹر چیتن پاٹل کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
     دریں اثناء شیو سینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کے لیڈر آدِتیہ ٹھاکرے نے کل اِس جگہ کا دورہ کیا۔ اُس وقت ٹھاکرے  اور  بی جے پی لیڈر نا رائن رانے کے حامیوں نے ایک دوسرے کے اوپر پتھر بازی کی جس میں ایک پولس اہلکار  اور  ایک خاتو ن زخمی ہو گئے۔
    مہا وِکاس آ گھاڑی نے کل مالون ہند کا اشارہ دیا تھا  اور  مورچہ بھی نکالا تھا۔ دریں اثناء اِس حادثہ کے خلاف مہا وِکاس آ گھاڑی آئندہ اتور کو ممبئی میں گیٹ وے آف اِنڈیا پر احتجاج کریں گی۔

***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****


    نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یقین ظاہر کیا ہے کہ کسانوں کو آئندہ سالوں میں شمسی توانائی منصوبہ کے ذریعہ دن میں بھی بجلی فراہمی کی جائے گی۔ وہ راشٹر وادی کانگریس کے جن سمان یاترا کے دوران ہنگولی بسمت میں کسانوں سے مخاطب تھے۔ دریں اثناء یہ یاترا آج بیڑ میں داخل ہو گی۔
***** ***** *****
    پیرس پیر ا  اولمپک مقابلوں کا کل سے آغاز ہو گیا۔ مقا بلوں کی  افتتاحی تقریب میں نیزہ باز  سُمِت انتِل  اور  گولہ باز بھاگیہ شری جا دھو  بھارت کے پرچم بر دار بنے۔ اِن مقابلوں میں مختلف 12/ زمروں کے کھیلوں میں 24/ بھارتی کھلاڑی اپنا ہنر آزمائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
***** ***** *****
    ہنگولی ضلعے کے بسمت تعلقہ کے آڈ گاؤں -رنجے بو آ  کے تلا ٹھی کا  کل دفتر میں ہوئے جان لیوا حملے میں انتقال ہو گیا۔ زیر التواء کھیت کے کاموں کے سلسلے میں آئے ایک شخص نے اِس کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈال کر دھار دار چاقوسے وار کیا۔ تلا ٹھی کو علاج کے لیے پر بھنی لے جاتے وقت ہی متاثرہ کا انتقال ہو گیا۔ دریں اثناء ایک حملہ  آور کو حراست میں لینے کی اطلاع پولس افسران کی جانب سے دی گئی ہے۔
***** ***** *****
    دھاراشیو ضلع کے 10/ بینکوں کے خلاف خریف ہنگام کے لیے کسانوں کو فصل قرض فراہم کرنے میں مبینہ بد عنوانی کے سلسلے میں مقد مے درج کیے گئے ہیں۔ سر پرست وزیر تا نا جی ساونت کے حکم پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر سچن اومباسے کی ہدایت پر دھارا شیو ضلعے کے آنند نگر پولس اسٹیشن میں یہ مقد مے درج کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
    چھتر پتی سنبھا جی نگر میں جہیز مانگنے پر ڈاکٹر پر تیکشا گوارے کی  خود کشی معاملے کے مفرور ملزم ڈاکٹر پریتم شنکر گوارے کو پولسی نے کل گرفتارکر لیا گیا۔ گزشتہ سنیچر کو ڈاکٹر پر تیکشا گوارے نے خود کشی کر لی تھی  اور  مذکورہ ملزم تب سے فرار تھا۔
***** ***** *****
    چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے ضلعے کے تمام اسکولس  اور  کالجس میں طالبات کو محفوظ  اور  خوف سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے معلمین  اور  سکھی ساوتری کمیٹی کے اراکین کو وقتاً فوقتاً تبادلہ خیال  کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کلکٹر دلیپ سوامی نے کل پھلمبری تعلقے کے  پاتھری گاؤں میں واقع راج شری شاہو کالج کی طالبات سے بات چیت کی۔ اِس موقع پر انھوں نے طالبات کو اپنے والدین کی طرح اپنے اساتدہ سے بات چیت کرنے  اور  در پیش مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کی تر غیب بھی دی۔
***** ***** *****

    ناندیڑ ضلع پریشد کی سی ای او  اور  ایڈ منسٹریٹر مینل کرنوال نے  یقین ظاہر کیا ہے کہ آپسی تال میل اور باہمی تعا ون سے حکو مت کے مختلف تر قیاتی کام کیے جا ئیں۔ تو مقررہ مدت میں تر قی کے ہدف تک پہنچا جا سکتا ہے۔ حد گاؤں تعلقے کے شیو پو ری گاؤں کے کوند لِنگیجشور مندر کے اجلاس ہال میں کل مینل کرنوال کی سر براہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی اِس موقعے پر وہ مخاطب تھیں۔ جل جیون مشن کے تحت دیہی سطح پر گرام سیوکوں کو  سر وے کر کے معلومات جمع کرنے کے احکامات بھی مینل کرنوال نے اِس موقع پر دیے۔
***** ***** *****
    ہنگولی کے ضلع کلکٹر عہدے پر دھولیہ کے ضلع کلکٹر ابھینو گوئل کاتقرر کیاگیا ہے۔ اِس سے متعلق حکم نا مہ کل جاری کیاگیا۔ جتندر پاپڑ کر کے تبادلے کے بعد  ہنگولی ضلع کلکٹر کی ذمہ داریاں ایڈیشنل کلکٹر خوشحال سنگھ پر یشی سنبھال رہے تھے۔
***** ***** *****
    دھا را شیو میں کل ضلعی سطح کاجنگلی سبزی تر کاری میلہ منعقد کیاگیا۔ اِس سبزی میلے میں بانس   سمیت  80/ سے زائد جنگلی تر کا ریاں  اور  جنگلی پھل خریدی کے لیے فراہم کی گئی۔ اِس میلے کو عوام کی بہترین پذیرائی ملنے کی اطلاع ہمارے نا مہ نگار نے دی ہے۔
***** ***** *****
    چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پیٹھن میں واقع جائیکواڑی ڈیم کی سطح آب میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔  اور  پانی کی سطح70/ فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اِس آبی منصوبے میں فی الحال56/ ہزار896/ گھن فیٹ فی سیکینڈ کی رفتار سے پا نی کی آمد ہو رہی ہے۔
***** ***** *****
    آخرمیں  خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭    خواتین پر مظالم کے تدارک کے لیے  غور  و  فکر کرنے کی ضرورت ‘ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کا مشورہ
٭    اُدگیر میں بودھ وہار کی آئندہ 4/ ستمبر کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں رو نمائی  
٭    صنعتی اسمارٹ شہرو ں میں ریاست کا دیگھی شہر بھی شامل ‘234/ نئے شہروں میں خانگی ایف ایم ریڈیو چینل شروع کرنے کو         مرکزی حکو مت کی منظوری
٭    مالون تعلقے کے چھتر پتی شیوا جی مہاراج مجسمے کے معاملے کے لیے مشترکہ تکنیکی کمیٹی قائم
٭    ہنگولی ضلعے میں جان لیوا حملے سے تلاٹھی کی موت ‘  ایک حملہ آور پولس کی گرفت میں
اور
٭    کسانوں کو فصل قرض کی فراہمی میں ٹال مٹول کرنے والے دھا را شیو ضلعے کے 10/ بینکوں کے خلاف مقدمات درج


 علاقائی خبریں ختم ہوئیں     
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR  چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭



No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...