Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 30 August-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰؍ اگست ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭
وزیر اعظم نریندر مودی آج ڈہانو میں توسیعی
بندرگاہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
٭ مرکزی
حکومت کی جانب سے گنے کے رس سے ایتھینال سازی پر عائد کردہ پابندی میں نرمی۔
٭ قبائلی
علاقوں میں پیسا قانون کے تحت بھرتی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے حکومت کا مثبت مؤقف: وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا تیقن۔
٭ مراٹھا
ریزرویشن تحریک کے رہنما منوج جرانگےپاٹل کی جانب سے آئندہ 29 ستمبر سے دوبارہ بھوک ہڑتال شرو ع کرنے کے عزم
کا اظہار۔
اور۔۔۔٭ پیرس
پیرالمپکس میں بھارتی ایتھلیٹس کی پیش قدمی، تین کھلاڑی آج تمغوں کیلئے قسمت آزمائیں
گے۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعظم نریندر مودی آج ریاست کا دورہ کریں گے۔
وہ ممبئی کے جیو کنونشن سینٹر میں صبح گیارہ بجے گلوبل فِنٹیک فیسٹ کا افتتاح کریں
گے۔ پیمنٹس کونسل آف انڈیا، نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا اور فنٹیک کنورجنس کونسل
کی جانب سے اس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاہے۔ بعد ازاںدوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے پال گھر
کے سڈکو میدان پر مودی مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ ِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیرِ
اعظم مودی کے ہاتھوں پال گھر کے ڈہانو گاؤں میں 76 ہزار کروڑ روپئےکے صرفے سے تعمیر
ہونے والی توسیعی بندرگاہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائےگا۔
اس بندرگاہ سے مہاراشٹر سمیت ملک کی ایک منفرد شناخت
بنانے میں مدد ملنے کا یقین بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے محکمے کے مرکزی
وزیر سربانند سونووال نے ظاہر کیا ہے۔ سونووال کل پال گھر میں ایک صحافتی کانفرنس سے
خطاب کررہے تھے۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی بندرگاہ ہوگی اور دنیا کی سرِفہرست دس بندرگاہوں
میں شامل ہوگی‘ جبکہ 12 لاکھ لوگوں کو راست اور بالراست روزگار اس بندرگاہ سے ملنے
کا دعویٰ بھی سونووال نے کیا۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے گنے کے رس سے ایتھینال کی تیاری
پر عائد کردہ پابندی ہٹا دی ہے۔ مرکزی تحفظ ِ صارفین ، خوراک اور بلدی رسد وزارت کی
جانب سے کل اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔
مرکزی حکومت کی جانب سے گنے کے رس اور بی ہیوی مولیسِس
سے ایتھینال بنانے کی اجازت ملنے سے ریاست کے شکر کارخانوں کو بڑی راحت ملنے کا یقین
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ظاہر کیاہے۔وزیر اعلیٰ شندے نے گنّے کے رس سے ایتھینال
بنانے کی اجازت دینے کیلئے مرکزی حکومت سے
وقتاً فوقتاً نمائندگی کی تھی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی سربراہی میں کل پیسا
شعبے میں بھرتی سمیت دیگر موضوعات پر غور و خوض کیلئے ا یک اجلاس منعقد ہوا۔ قبائلی
علاقوں میں پیسا قانون کے تحت بھرتی کے معاملے کو حل کرنے کیلئے حکومت مثبت مؤقف رکھتی
ہے، اس سلسلے میں عدالت ِ عظمیٰ میں داخل کردہ عرضی پر دئیے گئے فیصلے کے تحت قبائلی
امیدواروں کے تقررات کیلئے عدالت عظمیٰ سے درخواست کرنے کا تیقن وزیرِ اعلیٰ نے دیا۔
***** ***** *****
دریں اثنا، کل ممبئی میں ایک خانگی چینل کو دیے
گئے انٹرویو میں، وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ مہاراشٹر ملک کی ترقی کا انجن ہے اور گزشتہ
دو سالوں میں اندرونِ ملک ہونے والی آمدنی میں مہاراشٹر کا حصہ سب سے زیادہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی معیشت ایک ٹر یلین ہے اور ریاستی حکومت کسانوں کی خودکشی
کے معاملات کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ سندھو دُرگ
ضلعے کے راجکوٹ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسّمے سے متعلق جو کچھ بھی معاملہ رُونما
ہوا وہ افسوسناک ہے اور اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پوار
کل بیڑ میں این سی پی کی جن سمان یاترا سے مخاطب تھے۔ اس موقعے پر وزیرِ زراعت دھننجے
منڈے نے اپنے خطاب میں بتایا کہ لاڈلی بہن اسکیم پر عمل آوری کے سلسلے میں بیڑ ضلع
ریاست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
***** ***** *****
راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے ریاستی
صدر جینت پاٹل نے کہاہے کہ ریاست میں ریڑھ کی ہڈی سے محرو م حکومت چل رہی ہے۔ ہنگولی ضلعے کے بسمت تعلقے میں ایک تلاٹھی پر جان
لیوا حملہ کرنے کے واقعہ پر اپنے ٹویٹ پیغام میںریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جینت
پاٹل نے یہ رائے ظاہر کی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم‘ فصل بیمہ اور
فصل قرض اسکیم سمیت دیگر کسی بھی سرکا ری اسکیم کے تحت مستفیدین کے بینک کھاتوں میں
آنے والی مکمل رقم مستحقین کو دی جائے۔ ریاستی وزیر بر ائے مارکیٹنگ اور چھترپتی سمبھاجی
نگر کے رابطہ وزیر عبدالستار نے بینکوں کو یہ ہدایت دی ہے ۔ وہ کل چھترپتی سمبھاجی
نگر میں سرکاری اسکیموں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعے
کے کنڑ، گنگاپور، چھترپتی سمبھاجی نگر اور ویجا پور تعلقوں میں چند وجوہات کی بنا پر
فصل بیمہ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی ہے، لہٰذا محکمہ زراعت بیمہ کمپنی سے تکنیکی دشواریوں
کو دور کرنے کیلئے نمائندگی کرے اور فوری طور پر فصل بیمہ کی رقم کسا نوں کو دستیاب
کروائی جائے۔
دریں اثنا، کل چھترپتی سمبھاجی نگرشہر میں عبد الستار
کے ہاتھوںمختلف تفر یحی مقامات اور دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن تحریک کے رہنما منوج جرانگے پاٹل
نےآئندہ 29 ستمبر سے دوبارہ بھوک ہڑتال کرنے
کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وہ کل جالنہ ضلع کے انتروالی سراٹی میں اظہارِ خیال کررہے تھے۔
مراٹھا برادری کو او بی سی زمرہ سے ریزرویشن دینے کے مطالبے کیلئے جرانگے نے گزشتہ
سال 29 اگست سے احتجاجی تحریک شروع کی تھی‘ اس تحریک کو ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت
سے خطے کے 123 دیہاتوں کے احتجاجی کوآرڈینیٹروں کے ساتھ جرانگے نے ایک میٹنگ کی۔ اس
موقعے پر انہوں نے دوبارہ بھوک ہڑتال شرو ع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
دریں
اثنا، اس اجلاس میں موجود مراٹھا سماج کے ذمہ داران نے جرانگے پاٹل کے اس مؤقف کی
مخالفت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کرنے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی
ہے۔
***** ***** *****
صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو کی خصوصی موجودگی میںآئندہ 3 ستمبر کو ممبئی کے ودھان بھون میں 'بہترین پارلیمنٹرین
اور بہترین مقرر کے ایو ارڈس تقسیم کیےجائیں گے۔ اسمبلی اسپیکر ایڈوکیٹ راہل نارویکر
اور قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر نیلم گورہے نے یہ جانکاری دی۔ یہ ایوارڈزقانون
ساز کونسل اور قانون ساز اسمبلی میں 2019 سے 2024 کی مدت کیلئے دئیے جائیں گے ۔ اس
موقع پر ’’ایوان بالا کی ضرورت اور اہمیت‘‘ نامی کتاب کا اجرابھی عمل میں آئے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیرِ ہائوسنگ اتل ساوے نے کہا ہے کہ ر یاست اور
مرکزی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کو معیاری اور مناسب قیمتوں میں مکانات فراہم کرنے
کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ نیشنل رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی جانب سے کل ممبئی میں
منعقدہ ’’دَ رِئیل اسٹیٹ فورم 2024‘‘ کے افتتاح کے موقعے پر وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے
کہا کہ ریاستی حکومت نے خواتین کو گھر کی خریداری کیلئے اسٹیمپ ڈیوٹی میں ایک فیصد
کی رعایت دی ہے اور اس کا رئیل اسٹیٹ صنعت کو راست فائدہ ہوگا۔
***** ***** *****
پیرس پیرالمپک مقابلوں میں تیر اندازی کے مکس زمرے
میں شیتل دیوی اور راکیش کمار نے مشترکہ طور پر 1399 پوائنٹس حاصل کرکے نئی تاریخ رقم
کی ہے۔ یہ جوڑی آئندہ 2 ستمبرکو کوارٹر فائنل مقابلہ کھیلے گی۔ ٹوکیو پیرالمپک مقابلوں
میں دو تمغے جیتنے والی اَوَنی لیکھرا دس میٹر ایئر رائفل مقابلہ کھیلے گی۔ ایتھیلیٹس
میں تین پیرا ایتھیلیٹس آج تمغے کیلئے کھیلیں گے۔
***** ***** *****
قومی کھیل دن کل مختلف پروگراموں کے ذریعے منایا
گیا۔ اس موقعے پر ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو ملک بھر میں یاد کیا گیا۔ دلّی
میں میجر دھیان چند قومی کھیل کامپلیکس میں بہبودیِ نوجوان اور کھیل وزیر ڈاکٹر منسکھ
مانڈویہ اور وزیرِ مملکت رکھشا کھڑسے نے دھیان چند کے مجسّمے کو پھول پہناکر خراجِ
عقیدت پیش کیا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر
مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں قومی طلبہ تنظیم NCC کے شہر کے طلبہ نے رَن فار فٹنیس د وڑ لگائی، جس
میں متعدد طلبا و طالبات شریک ہوئے۔
ناندیڑ میں ضلع اسپورٹس دفتر کی جانب سےمنعقدہ مقابلوںکا
اختتام ہوا۔ مختلف کھیلوں کے ماہر کھلاڑی اور شیوچھترپتی کھیل ایو ارڈ یافتگان کا میونسپل
کمشنر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ پیرالمپک میں ناندیڑ ضلع کا
نام روشن کرنے والی بھاگیہ شری اور لتا اُمریکر کی بھی ستائش کی گئی۔
***** ***** *****
مہا راشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے خواتین سیل کی
جانب سے کل ناگپور کے سنویدھان چوک پر خواتین کو انصاف فراہمی کیلئے احتجاج کیا گیا۔
اس موقعے پر خواتین کانگریس کی قومی صدر اَلکا لامبا نے بتایا کہ خواتین کو انصاف دلانے
کیلئے ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی احتجاج کیا جائےگا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭
وزیر اعظم نریندر مودی آج ڈہانو میں توسیعی
بندرگاہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
٭ مرکزی
حکومت کی جانب سے گنے کے رس سے ایتھینال سازی پر عائد کردہ پابندی میں نرمی۔
٭ قبائلی
علاقوں میں پیسا قانون کے تحت بھرتی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے حکومت کا مثبت مؤقف: وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا تیقن۔
٭ مراٹھا
ریزرویشن تحریک کے رہنما منوج جرانگےپاٹل کی جانب سے آئندہ 29 ستمبر سے دوبارہ بھوک ہڑتال شرو ع کرنے کے عزم
کا اظہار۔
اور۔۔۔٭ پیرس
پیرالمپکس میں بھارتی ایتھلیٹس کی پیش قدمی، تین کھلاڑی آج تمغوں کیلئے قسمت آزمائیں
گے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment