Friday, 1 November 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 01 نومبر 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 01 November-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  یکم نومبر ۴۲۰۲ء؁

وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭             آئندہ 25 سالوں میں ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت؛ وزیرِ اعظم کا بیان۔

                ٭             ریاست میں اسمبلی انتخابات کیلئے 9 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار 119 رائے دہندگان اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

                ٭             آج دیپوتسو کے دوران ہر طرف لکشمی پوجا؛ اسنیہہ ملن پروگراموں کے ساتھ موسیقی کے پروگراموں کا انعقاد۔

اور۔۔۔٭     ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کو NAAC کا A+ درجہ حاصل۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                 وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آئندہ 25 سالوں میں ترقی یافتہ بھارت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے قومی اتحاد کی بہت ضرورت ہے۔ انھوں نے علیحدگی پسند طاقتوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش کے موقع پر گجرات کے کیوڑیا میں قومی اتحاد دِن کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یومِ پیدائش تقریب کل سے شروع ہوئی ہے اور ملک اگلے دو سالوں تک اس یومِ پیدائش کو منائے گا۔ قبل ازیں‘ انھوں نے ایکتا نگر میں پٹیل کے مجسمہئ اتحاد پر پھول چڑھائے اور شہریوں سے اتحاد کا عزم کیا۔ اس دوران اس یومِ یکجہتی پروگرام میں رائے گڑھ ضلع کے داخلی راستے کی نقل تیار کی گئی۔ اتحاد دِن کے پروگرام کے دوران وزیرِ اعظم نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی اور کچھ میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ نئی دہلی میں صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو اور نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے پٹیل چوک میں سردار پٹیل کے مجسمہ کو ہار پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

***** ***** *****

                سابق وزیرِ اعظم اِندرا گاندھی کو ان کی برسی کے موقع پر ہر طرف خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ لوک سبھا میں قائد ِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے نئی دلّی میں ان کی سمادھی شکتی اِستھل پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

                ریاست میں اور چھترپتی سمبھاجی نگر سمیت ہر طرف اندرا گاندھی اور سردار پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

***** ***** *****

                ریاست میں اسمبلی انتخابات کیلئے 9 کروڑ 70 لاکھ 25ہزار 119 رائے دہندگان اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 18 تا 19 سال کے زمرہ کے تقریباً 22 لاکھ 22 ہزار 704‘جبکہ عمر کے سو برس مکمل کرنے والے 47 ہزار 392 رائے دہندگان ہونے کی اطلاع چیف الیکشن کمیشن دفتر نے دی ہے۔

                ریاست کے خدمات شعبہ کے تقریباً ایک لاکھ 16 ہزار 170 رائے دہندگان ہیں۔ یہ تمام رائے دہندوں کیلئے ایک لاکھ 186 رائے دہی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں شہری علاقوں کے 42 ہزار 604‘ جبکہ دیہی علاقوں کے 57 ہزار 582 رائے دہی مراکز ہوں گے۔

***** ***** *****

                چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میں 27ہزار 964 معذور ووٹر اور 40 ہزار 577 ووٹر وہ ہیں جن کی عمر 85 ہزار سے زیادہ ہے۔ ان ووٹرز کو فارم (12-D) پُرکرکے گھر سے ووٹ دینے کا اختیار منتخب کرنا ہے‘ ان میں سے 715 معذور اور 3537 معمر افراد نے گھر سے ووٹ دینے کا آپشن چنا ہے۔ ضلع میں دو ہزار 508 سروس ووٹر ہیں انھیں پوسٹل ووٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

***** ***** *****

                اسمبلی انتخابات میں مہایوتی میں بغاوت کرکے امیدواری پرچے بھرنے والے تمام افراد کو اعتماد میں لیکر ان کے ساتھ بات چیت کرکے پرچے واپس لینے کیلئے راضی کرنے کی کوشش مہایوتی کی تینوں ہی پارٹیوں کی جانب سے جاری ہے۔ کانگریس لیڈر روی راجا نے کل ممبئی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ بی جے پی لیڈر و نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یہ اطلاع فراہم کی۔ روی راجا کا تقرر بی جے پی کے ممبئی نائب ضلع صدر کے طور پر کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

                ناندیڑ ضلع میں اس بار لوک سبھا کا ضمنی انتخاب اور اسمبلی کے عام انتخابات ہورہے ہیں۔ ضلع کے نو اسمبلی حلقوں میں ناندیڑ جنوب اور ناندیڑ شمال‘ لوہا‘ مکھیڑ‘ نائیگاؤں‘ بھوکر‘ حد گاؤں‘ کنوٹ‘ اور دیگلور شامل ہیں۔ لوک سبھا حلقہ چھ اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے‘ سوائے کنوٹ‘ حد گاؤں اور لوہا کے۔ ان چھ حلقوں کے ووٹروں کو لوک سبھا کے ضمنی انتخاب اور متعلقہ اسمبلی انتخابات کیلئے ایک ہی دِن دوبار ووٹ دینا ہوگا۔

***** ***** *****

                ونچیت بہوجن آگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر کو کل ان کی طبعیت بگڑنے پر پونے کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ اگلے کچھ دِنوں تک انھیں طبّی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ اس دوران ونچیت کی الیکشن تشہیر کی ذمہ داری آگھاڑی کی ریاستی صدر ریکھا ٹھاکر‘ الیکشن کوآرڈنیشن کمیٹی اور منشور کمیٹی کے پاس ہوگی۔

***** ***** *****

                سامعین! اسمبلی انتخابات کے موقع پر ”آڑھاوا وِدھان سبھا متدار سنگھانچا“ پروگرام روزانہ شام سات بجکر دس منٹ پر آکاشوانی سے نشر کیا جارہا ہے۔ آج کے پروگرام میں ناندیڑ ضلع کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائیگا۔

***** ***** *****

                 دیپوتسو میں اہم مقام رکھنے والا لکشمی پوجا تہوار آج منایا جارہا ہے۔ صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو‘ نائب صدر جگدیپ دھنکڑ اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ آج شام لکشمی پوجا اشون اَماوَس پر گھر گھر روایتی طریقے سے کی جائیگی۔ اس پوجا کیلئے کنول سمیت مختلف قسم کے پھول‘ نذرانے کیلئے طرح طرح کے کیک، پوجا کیلئے ہار، لکشمی کو پیش کرنے کیلئے نیک نشانات کے ساتھ ساتھ دیگر سامان کی دُکانیں سج گئی ہیں اور عوام نے ان کی خریداری کیلئے بھیڑ لگا دی ہے۔

                دیوالی کے موقع پر اسنیہہ ملن سمیت دیوالی کی صبح اور شام جیسے موسیقی پروگراموں کی ہر طرف ریل پیل ہے۔ دیکھا جارہا ہے کہ ان پروگراموں کو عام شائقین کی جانب سے بہتر پذیرائی مل رہی ہے۔ کل چھترپتی سمبھاجی نگر کے شاستری نگر ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے دیوالی کی صبح پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مشہور گلوکارہ آشا کھاڑِلکر اور ویدشری کھاڑِلکر اوک کے گلوکاری کا پروگرام منعقد ہوا۔

***** ***** *****

                مہاتماگاندھی مشن اور مراٹھواڑہ آرٹ‘ کلچر اینڈ فلم فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح کل بھی دیپوتسو پروگرام منعقد ہوا۔ ناندیڑ میں کل بندا گھاٹ پر دیوالی صبح پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے موجود تھے۔ اس موقع پر کلکٹر نے لوک سبھا کے ضمنی اور اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

***** ***** *****

                چھترپتی سمبھاجی نگر کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کو نیشنل ایکریڈیٹیشن اینڈ کنسیشن کونسل-NAC کی جانب سے کل متوقع معیار کو پورا کرنے پر”اے پلس“ درجہ بندی دینے کا اعلان کیا گیا۔ اے پلس درجہ بندی حاصل ہونے پریونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹروجئے پھلاری نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں بہوجن سماج کیلئے حصولِ تعلیم کے دروازے کھولنے والے بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے افکار کی دولت اور وراثت کے ساتھ یونیورسٹی کی پیش رفت جاری ہے اور آنے والے سالوں میں سب کے تعاون سے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور ساکھ کو بلند کرنے کی مخلصانہ کوشش جاری رکھی جائیگی۔

***** ***** *****

                 لاتور شہر اسمبلی حلقہ کے انتخابی اخراجات انسپکٹر کاکرالا پرسانت کمار نے کل ضلع کلکٹر دفتر میں مختلف انتخابی اخراجات سے متعلق دستوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہر افسر اور ملازم کو اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کرنے اور تشہیری جلسوں، ریلیوں اور جلوسوں میں استعمال ہونے والے سامان و آلات باریک بینی سے اندراج کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

***** ***** *****

                 بیڑ ضلع کے گیورائی اور ماجل گاؤں اسمبلی حلقوں کے انتخابی مبصر کے طور پر لالٹ پونی وہانگ چانگ نے اسٹرانگ روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ الیکشن ریٹرننگ آفیسر سندیپ کھومنے اور سنتوش روئیکر موجود تھے۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭             آئندہ 25 سالوں میں ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت؛ وزیرِ اعظم کا بیان۔

                ٭             ریاست میں اسمبلی انتخابات کیلئے 9 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار 119 رائے دہندگان اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

                ٭             آج دیپوتسو کے دوران ہر طرف لکشمی پوجا؛ اسنیہہ ملن پروگراموں کا انعقاد۔

اور۔۔۔٭     ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کو NAAC کا A+ درجہ حاصل۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 15.08.2025 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 15 August 2025 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छ...