Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 March 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍مارچ ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
لوک سبھا انتخا بات کے دوسرے مر حلے کے لیے کاغذاتِ نامزد گی داخل کر نے کا آج آخری دِن ہے۔ اِس مر حلے میں
13؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی97؍ نشستوں کے لیے 18؍ اپریل کو رائے دہی ہو گی۔ جن میں ریاست کے ناندیڑ، پر بھنی، ہنگولی، بیڑ ،عثمان آباد، لاتور، بلڈھا نہ ،آ کو لہ ، امرا وتی اور شو لا پور سمیت 10؍ حلقے شامل ہیں۔ کل کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی اور29؍ مارچ تک پر چہ نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں۔
***** ***** *****
کل پہلے مرحلے کے لیے 20؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی91؍ نشستوں کے لیے ادخال ِ نامزدگی کی مدت ختم ہو گئی۔ اِن حلقوں میں آج کاغذات کی جانچ ہو گی اور جمعرات تک امید واری واپس لی جا سکتی ہے۔ ملک بھر کی مختلف ریا ستوں کے
91؍ لوک سبھا حلقوں میں پہلے مر حلے میں11؍ اپریل کو رائے دہی ہو گی۔ کل جن امید واروں نے اپنے پر چہ نامزدگی داخل کیئے اُن میں جنتا دل سیکو لر کے سر براہ اور سا بق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، نیشنل کانفرنس سر براہ فاروق عبد اللہ اور کانگریس رہنما کار تی چِدمبرم شامل ہیں۔
***** ***** *****
پہلے مرحلے میں ریاست کے 7؍ پارلیمانی حلقوں میں رائے دہی ہو گی۔ اِن میں ناگپور سے بی جے پی -شیو سینا اتحاد کے امید وار نتن گڈ کری نے اور رام ٹیک حلقے سے کر پال تُما نے نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیئے۔ واشم حلقے سے شیو سینا-بی جے پی کی امید وار بھا ونا گوَلی اور خودکشی کرنے والے کسا ن کے خاندان سے تعلق رکھنے والی وَیشا لی ییڑے نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ اِس حلقے میں بی جے پی رہنما اور سبکدوش ڈپٹی کمشنر پی بی آڑے نے پارٹی سے انحراف کر تے ہوئے اپنا فارم داخل کیا۔ ور دھا حلقے سے بی جے پی، ونچت آگھاڑ اور بی ایس پی کے امید وار وں سمیت11؍ امید واروں نے کل اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
***** ***** *****
امرا وتی میں بی جے پی -شیو سینا امید وار آنند آڑ سوڑ ،ونچت بہو جن آگھا ڑی کے گُنونت دیو پارے اور بی ایس پی کے ارون وانکھیڑے سمیت13؍ امید واروں نے اپنے امید وا ری فارم داخل کیے۔ بلڈھا نہ لوک سبھا حلقے سے کل 6؍ امید واروں نے اپنے پر چے داخل کیے۔
***** ***** *****
ریاست کے دیگر حلقوں میں بھی کئی امید واروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ شو لا پور حلقے سے ونچت بہو جن آ گھاڑی کے سر براہ پر کاش امبیڈ کر ، کانگریس کے سُشیل کمار شندے اور بی جے پی کے ڈاکٹر جئے سِدّھیشور سوامی مہا راج نے، ناندیڑ سے کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چو ہان ا ور شیو سینا -بی جے پی اتحاد سے رکن اسمبلی پر تا پ رائو پاٹل چِکھلی کر نے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
پر بھنی لوک سبھا نشست کے لیے شیو سینا - بی جے پی کے سنجئے جا دَھو ،کانگریس این سی پی اتحاد کے راجیش وِٹیکر اور ونچت بہو جن آگھاڑی کے عالمگیر محمد خان سمیت10؍ امید واروں نے جبکہ ہنگو لی حلقے سے 12؍ امید واروں نے اپنے پر چۂ نامزدگی داخل کیے۔
بیڑ میں بی جے پی-شیو سینا اتحاد کی پریتم مُنڈے اور کانگریس این سی پی کے بجرنگ سونوَ نے سمیت17؍ امید واروں نے امید واری فارم داخل کیے۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے کل لوک سبھا انتخا بات کے لیے مہا راشٹر اور مغربی بنگال کی مختلف نشستوں کے لیے26؍ امید واروں کی فہرست جاری کی۔ جس میں شمال مغربی ممبئی سے سنجیء نِروپم کو پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ امید وار بنا ئے جا نے کے بعد سنجئے نِروپم کو ممبئی پر دیش کانگریس کمیٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ اور اُن کی جگہ سابق مرکزی وزیر ملند دیو ڑا کو ممبئی کانگریس کا سر براہ بنا یا گیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سے کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے رکن اسمبلی اِمتیاز جلیل کو اپنا امید وار نامزد کیا ہے۔ اُن کی امید واری سے متعلق سیاسی حلقوں میں کا فی پیش قیا سیاں جاری تھیں۔ تا ہم کل شب ایم آ ئی ایم کے حیدر آباد میں واقع صدر دفتر دار السلام میں ہوئے اجلاس کے بعد امتیاز جلیل کو اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سے امید واری دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
***** ***** *****
کانگریس صدر راہُل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر کانگریس بر سر اقتدار آجا تی ہے تو معا شی طور پر پسماندہ طبقے کے20؍ فیصد خاندانوں کو کم از کم آمدنی کی مد میں فی خاندان سا لا نہ 72؍ ہزار روپئے دیئے جا ئیں گے۔ کل نئی دہلی میں کانگریس مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد اطلا عی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِس اسکیم سے5؍ کروڑ خاندان راست طور پر مستفید ہوں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ کانگریس نے متعدد ما ہرین اقتصادیات سے صلاح و مشورے کے بعد یہ اسکیم تیار کی ہے۔ جو دنیا کی سب سے بڑی کم از کم سا لا نہ آمدنی اسکیم ہو گی۔
***** ***** *****
بی جے پی کے قائد اور وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے کانگریس کے اِس اعلان کو محض دھو کہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غریبی ختم کر نے کے نعرے لگا نے کی کانگریس کی طویل تاریخ رہی ہے۔
***** ***** *****
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے اپنے کم اور در میانی آمدنی والے طبقات کے کسا نوں کو مکمل قرض معا فی دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی کا انتخا بی منشور کل پارٹی رہنما دلیپ ولسے پاٹل نے ممبئی میں اور پارٹی جنرل سیکریٹری ڈی پی تر پا ٹھی نے دہلی میں جاری کیا۔

No comments:
Post a Comment