Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 March 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 31 ؍مارچ ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
چنائو مہم میں تیزی آرہی ہے اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماملک بھر میں عوامی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں اورروڈشوکررہے ہیں۔شمال مشرقی حلقے میں اروناچل پردیش اورآسام سے بی جے پی کی چنائو مہم کاآغازکرتے ہوئے پارٹی کے سینئررہنمااوروزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ یہ خطہ 1970 کی دہائی میں کانگریس سرکارکی پالیسیوں کی وجہ سے دراندازی کاشکارہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ عوام کودھوکادیاہے۔لیکن چوکیداردراندازی ، دہشت گردی اوربدعنوانی کے خلاف مقابلہ کرے گا۔
بی جے پی کے صدرامت شاہ نے کل گجرات میںگاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے ایک روڈشوکیا۔
***** ***** *****
عام انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگیاں داخل کرتے وقت اُمیدواروں کواُصول وضوابط کی پابندی کرناضروری ہے۔ یہ بات پولس انتظامیہ نے کہی ہے۔الیکشن آفیسر دفتر کے احاطے میںکاغذات نامزدگی داخل کرنے والے اُمیدوارکوتین سے زیادہ گاڑیوں کی اجازت نہیں ہے۔ اس طرح پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت الیکسن آفیسر کے کیبن میں پانچ سے زیادہ افرادنہیں رہ سکتے۔اس کے علاوہ دیگراُصول وضوابط پرسختی سے عمل پیراہونے کی ہدایت پولس انتظامیہ نے دی ہے۔
***** ***** *****
جالنہ لوک سبھا حلقہ انتخاب سے کل کانگریس ۔راشٹروادی کانگریس اتحادکے اُمیدوارویلاس اوتاڑے اوررام بھائواونگے بطورآزادامیدواراپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کیں۔
اسی بیچ ویلاس اوتاڑے جس وقت پرچہ نامزدگی داخل کرنے جارہے تھے۔ اُن کے حامیوں کوانتظامیہ پولس نے روکنے کی وجہہ سے پولس اورورکرس کے مابین تنازعہ ہونے کی خبرہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
اورنگ آبادلوک سبھا حلقہ انتخاب سے شیوسینا ۔بھارتیہ جنتاپارٹی اتحاد کے اُمیدوار چندرکانت کھیرے نے اتحاد کے رہنمائوں کے ساتھ کل اپناپرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس کے بعداُنہوں نے جلوس نکال کرزوردارشکتی پردرشن کیا۔ اورنگ آبادشہر میں کنڑ کے رکن اسمبلی ہرش وردھن جادھو اورسریش پھلارے نے بطور آزادامیدواراپنی درخواستیں داخل کی ہیں۔اس حلقہ انتخاب میں اب تک 71 افرادنے 141درخواستیں حاصل کیں ہیں۔
***** ***** *****
شیتکری کامگارپارٹی کے رہنماپروین گائیکواڑ نے کل ممبئی میں کانگریس میںشمولیت اختیارکی۔کانگریس کے مہاراشٹر کے پارٹی امورکے انچارج ملک ارجن کھرگے،ریاستی صدراشوک چوہان، قانون سازاسمبلی میں حزب مخالف پارٹی رہنما رادھاکرشن ویکھے پاٹل اس موقع پرموجودتھے۔گائیکواڑکوکانگریس کی جانب سے پونا کی اُمیدواری دینے کاقیاس ظاہرکیاجارہاہے۔
اس موقع پرکانگریس نے مہاراشٹر میں جلگائوں ضلع کے راویرحلقے میں اُلہاس پاٹل کی امیدواری کااعلان کیاہے۔ وہ بی جے پی کی امیدواررکشہ کھڑسے کے خلاف لڑیں گے ۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے لوک سبھا انتخابات میں رائے دہی کے دن عام تعطیل کااعلان کیاہے۔ اس سلسلے میں ایک آرڈیننس جاری کیاگیا۔ کام کاج کے سلسلے میںاپنے لوک سبھا حلقہ انتخاب سے باہررہنے والے ملازمین کے لئے یہ تعطیل عائد رہے گی۔ریاست میں پہلامرحلہ گیارہ اپریل، دوسرامرحلہ 18؍اپریل، تیسرامرحلہ 23؍اپریل اورچوتھامرحلہ 29؍اپریل کوہوگاان مرحلوں میںمتعلقہ حلقہ انتخابات میں تعطیل رہے گی۔
***** ***** *****
رائے دہی بیداری مہم کے تحت آج صبح ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے احاطے میں رن فارڈیموکریسی مقابلے کااہتمام کیاگیاتھا۔انسپکٹر جنرل آف پولس وکرم کمارسنگھل اورضلع کلکٹر اُودئے چودھری نے سبزجھنڈی دیکھاکرمقابلے کاآغازکیا۔
***** ***** *****
بھارت کے کدامبی سری کانت انڈیا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کل مردوں کے سنگلززمرے کے سیمی فائنل میں چین کے Huang Yusixang کوچودہ۔ اکیس، اکیس ۔سولہ اوراکیس۔انیس سے ہرادیا۔ادھرخواتین سنگلزکے سیمی فائنل میں پی وی سندھو،چین کی He Bingjiaoسے 23-21اور21-18 سے ہارگئیں۔
***** ***** *****
ملیشیاء میںبھارت سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا سے ہارگیاہے۔جنوبی کوریا نے پینالٹی شوٹ آئوٹ میںبھارت کودوکے مقابلے چارگول سے ہراکرٹائٹل جیت لیا۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابری پرتھیں۔کھیل کے وقفے تک بھارت کوایک صفر کی سبقت حاصل تھی۔بھارت کی طرف سے سمرن جیت سنگھ نے گول کیا۔ادھرمیزبان ملیشیاء نے کناڈاکودوکے مقابلے چارگول سے ہراکرتیسرامقام حاصل کیا۔ ایشیائی کھیلوں میں سونے کاتمغہ جیتنے والی ٹیم جاپان پانچویں مقام پررہی۔اس نے پولینڈ کوایک کے مقابلے 6؍گول سے شکست دی۔

No comments:
Post a Comment