Wednesday, 27 March 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 March 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷ ؍مارچ  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 گوا قا نون ساز اسمبلی میں مہاراشٹر وادی گومنتک پارٹی کے کل تین ار کان ِ اسمبلی میں سے دو ار کان نے اپنا علحدہ گروپ تشکیل دے کر اِس گروپ کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں ضم کر نے کا اعلان کیا ہے۔ اِس انضمام کے بعد40؍ رکنی گوا اسمبلی میں بی جے پی ارکان کی تعداد اب 14؍ ہو گئی ہے۔ آج علی الصبح پو نے دو بجے کے قریب یہ سیا سی ڈرا مہ رچا گیا۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطا بق اِن 2؍ار کان اسمبلی نے اِنسداد انحراف قا نون کے شکنجے سے بچنے کے لیے اپنا علحدہ Legisletureگروپ بنایا۔ اور وزیر اعلیٰ کی ہدا یت کے مطا بق اپنے گروپ کے بی جے پی میں انضمام سے متعلق ایک مکتوب اسمبلی اسپیکر مائیکل لو بو کے سپرد کیا۔ اِس مکتوب پر کن اسمبلی منو ہر آج گائونکر اور  رکن اسمبلی دیپک پا وسکر کے دستخط ہیں۔ تا ہم ایم جی پی کے تیسرے رکن سو دین ڈھوڑی کر کے دستخط اِس خط پر نہیں ہیں۔ آج گائونکر سرِدست گوا حکو مت میں وزیر سیا حت اور ڈھوڑی کر وزیر حمل و نقل ہیں۔
***** ***** *****
 لوک سبھا انتخا بات کے دوسرے مر حلے میں کاغذات نامز دگی داخل کر نے کی مدت کل اختتام پذیر ہوئی۔ اِس مر حلے کے لیے داخل کر دہ کا غذات کی جانچ آج ہو گی اور جمعہ تک امید واری واپس لی جا سکتی ہے۔
 عثمان آ باد لوک سبھا حلقے سے 25؍ امید واروں نے، لاتور سے15؍ بیڑ حلقے سے 49؍ ناندیڑسے30؍ اور امرا وتی سے 36؍ افراد نے اپنے پر چۂ نامزدگی دا خل کی۔عثمان آباد حلقے سے کانگریس-این سی پی اتحاد کے امید وار جگجیت سنگھ پاٹل نے کل طا قت کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنی امید واری داخل کی۔ پر بھنی میں شیو سینا-بی جے پی  کے سنجئے جا دھو اور کانگریس- این سی پی کے امید وار راجیش وِٹیکر نے جلوس کے ساتھ جا کر کاغذات داخل کیے۔ہنگولی لوک سبھا حلقے سے شیو سینا-بی جے پی کے امید وار ہیمنت پاٹل ،
کانگریس -این سی پی کے امید وار سُبھاش وانکھیڑے اور ونچِت بہو جن آ گھاڑی کے امید وار مو ہن راٹھوڑ نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
  بی جے پی رہنما اور ماہر قا نون شیوا جی جا دھو نے پار ٹی سے غدا رتی کر تے ہوئے آزاد امید وار کی حیثیت سے اپنا پر چہ داخل کیا۔ لاتور حلقۂ انتخا ب سے کل مجمو عی طور پر10؍ امید وار وں نے اپنی نامزدگیاں پیش کی۔ اِس حلقے سے اب تک کل 15؍ امید وار اپنے پر چے جمع کر وا چکے ہیں۔ امرا وتی حلقے سے 17؍ اور بلڈھا نہ سے 7؍ امید واروں نے اپنے کا غذات نامزدگی داخل کیے۔
***** ***** *****
 پر بھنی لوک سبھا حلقہ انتخاب سے کانگریس- راشٹر وادی کانگریس اتحاد کے امید وار راجیش وِٹیکر کی انتخا بی تشہری کے لیے این سی پی کے سر براہ رکن پا ر لیمنٹ شرد پوار نے کل پر بھنی میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ نوٹ بندی، رافیل جنگی جہاز کی خرید میں مبینہ بد عنوا نی اور جی ایس ٹی سمیت دیگر مو ضوعات پر اُنھوں نے مرکزی حکو مت پر سخت تنقید کی۔
***** ***** *****
 پال گھر سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجندر گاوِت نے کل شیو سینا میں شمو لیت اختیار کر لی۔ شیو سینا کی جانب سے گا وِت کو پال گھر حلقے سے ہی پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
 لوک سبھا انتخا بات کے پہلے مر حلے کے لیے وِدربھ کے7؍ حلقوں میں کل کاغذات نامزدگی کی جانچ کی گئی ۔ اِن میں ناگپور حلقہ انتخاب کے6؍ اور رام ٹیک حلقے کے3؍ امید واروں کے پرچۂ جات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ جبکہ رام ٹیک سے ایک امید وار نے اپنے کا غذات واپس لیے۔بھنڈا را-گوندیا حلقے میں34؍میں سے23؍ امید واروں کے کاغذات درست پائے گئے۔
***** ***** *****
 سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے صدر اور رکن پارلیمنٹ راجو شیٹی نے کہا ہے کہ اگر کانگریس مہا آگھاڑی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم پر موجود اختلا فات دور نہیں ہو تا تو اُن کی پارٹی ہات کنگلے حلقے سے اپنا امید وار کھڑا کرے گی۔ کل کو لہا پور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے  اُنھوں نے کہا کہ اِس کے با وجود دیگر حلقوں میں امید وار کھڑا نہ کرکے کانگریس کی حما یت کر نے اور شیو سینا -بی جے پی اتحاد کی مخالفت کے اپنے موقف پر وہ قائم رہیں گے۔
***** ***** *****
 مراٹھا سماج کو16؍ فیصد ریزر ویشن دیے جا نے سے متعلق قا نون سے متعلق در خواستوں پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اِن در خواستوں پر کل حتمی سماعت مکمل کر لی گئی۔ پوسٹ گریجویٹس طبی کالج میں داخلے کے لیے مراٹھا سماج کے طلباء کو ریزر ویشن دینے پر  حکم التواء کا مطالبہ عدالت نے مسترد کر دیا ۔ تا ہم عدالت نے وضا حت کی ہے کہ داخلے کے اِس عمل میں عدالتی احکا مات کی پا بندی کی جائے ۔
***** ***** *****
 مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے گنے کے کاشتکاروں کے جعلی دستا ویزات تیار کر کے328؍ کروڑ روپئے کے قرض حاصل کرنے والے گنگا کھیڑ شکر کا رخا نے کے چیئر من ڈاکٹر رتنا کر گُٹے اور ما لیاتی افسر دتا تریہ گا ئیکواڑ کو کل پولس نے گرفتار کر لیا۔ گُٹے نے مختلف بینکوں سے اِن کسا نوں کے نام پر قرض حاصل کیا۔ دو نوں ملزمین کو کل فرسٹ کلاس جو ڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا گیا۔ جس پر اُنھیں 14؍ دن پولس تحویل میں رکھنے کا حکم دیاگیا۔
***** ***** *****

No comments: