Saturday, 30 March 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 March 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍مارچ  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مر حلے کے حلقوں میں نامزدگی واپس لینے کی مدت کل ختم ہو گئی۔دوسرے مرحلے میں ریاست کے ناندیڑ،پر بھنی، بیڑ، عثمان آباد،لاتور ،آکولہ ،امرا وتی ، بلڈھانہ  اور شولا پور اِن 10؍ حلقوں میں رائے دہی ہو گی۔اِن حلقوں میں مجموعی طور پر 179؍ امید وار انتخا بی میدان میں ہیں۔آئندہ18؍ اپریل کو ان تمام حلقوں میں پولنگ ہو گی۔
 ناندیڑ حلقۂ  انتخابات سے کل41؍ امیدواروں نے اپنی نامزدگی واپس لی،اب اِس حلقے میں14؍ امید وارانتخابی میدان میں ہیں۔
پر بھنی حلقے میں17؍ امید وار،ہنگولی میں 28؍ ،بیڑ میں 36؍لاتور میں 10؍  اور  عثمان آباد میں 14؍ امید وار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔
 اِسی دوران لو ک سبھا انتخا بات کے تیسرے مر حلے کے لیے پر چہ ٔ  نامزدگی داخل کرنے کا آغاز ہو چکا ہے۔اورنگ آباد حلقے انتخابات سے کل تک4؍ امید واروںنے پرچۂ نامزدگی داخل کیے ۔
***** ***** *****
 کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے شمالی ممبئی حلقے سے ادا کارہ اُر میلا ما تونڈکر کو پارٹی اُمید وار امزد کیا ہے۔ اِس حلقے میں شیو سینا -بی جے پی اتحاد کے امید وار گو پال شیٹّی اور اُر میلا  ما تونڈکر کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔
***** ***** *****
 بھارتی جنتا پارٹی  لوک سبھا انتخابات کے لیے ریاست میں ایک ہزار تشہیری ریلیاں نکا لیں گی۔ جس میں  بی جے پی کے مرکزی اور ریا ستی رہنما  شر کت کریں گے۔
***** ***** *****
 سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر توہین عدالت معاملے میں مرکزی حکو مت اور انتخابی کمیشن کو نوٹسیں ارسال کی ہیں۔عدالتِ عالیہ کی پانچ رکنی بینچ نے گذشتہ برس ستمبر میں ہدایت دی تھی کہ  انتخابات لڑ نے سے پہلے تمام اُمید وار اپنے مقدمات کی تفصیلات انتخابی کمیشن کو فراہم کریں۔ اِس ہدا یت پر عمل آوری  نہ کیئے جانے سے متعلق درخواست عدالت میں داخل کی گئی تھی  جس پر سماعت کر تے ہوئے عدالت نے یہ نوٹسیں ارسال کی ہیں۔
***** ***** *****
 کمیو نِسٹ پار ٹی آف اِنڈیا نے لوک سبھا انتخابات کے لیے کل ا پنا منشورجاری کیا۔اِس موقعے پر دہلی میں خطاب کر تے ہوئے CPIکے سیکریٹری  ڈی  راجہ نے پارٹی منشور سے متعلق تفصیلات بتائی۔اِس منشور میں سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات نافذ کرنے،
زرعی پیدا وار کو اخرا جات سے دیڑھ گنا زیادہ قیمت دینے،پسماندہ طبقات کے لیے فلاحی منصوبے اوربے روز گاری بھتہ وغیرہ مسائل شامل کیئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
 پارلیمانی انتخابات میں رائے دہی کے فیصد میں اضا فہ کرنے کی غرض سے انتخابی کمیشن نے  فن، کھیل، ادب اورفلاحی شعبے سے 12؍ چنندہ افراد کو غور و فکر کر نے کے لیے منتخب کیا ہے۔ اِس میں جوہری توانائی کے ماہر ڈاکٹر انیل کا کوڈکر،بزرگ ادیب  مدھو منگیش کرنِک،اداکارہ مُر نال کلکر نی،ڈاکٹر نِشی گندھا واڈ،اُشا جا دوھ،کر کٹ کھلاڑی اسمرتی ماندھنا،کھلاڑی للیتا بابر،
تیراک ویر دھول کھاڑے،نشانے باز راہی سرنوبت،گوَری سا ونت اورمعذوروں کے لیے کام کر نے والے نِلیش سنگیت شامل ہیں۔
***** ***** *****
 جالنہ  سے تعلق رکھنے والے اُردو کے شاعر  رائے ہریش چندر سہا نی  ’’ دُکھی‘‘ کی یاد میں ریاستی سطح پر  دیے جانے والے
’’دکھی شاعری ایوارڈ‘‘  کے لیے شاعر سوَمتر عرف کشور کدم  کا انتخاب کیاگیا ہے۔ یہ ایوارڈ 6؍ اپریل کو گوڑی پاڑوہ کے موقعے پر جالنہ کے ماسٹر کرشن رائو پھلمبریکر  ناٹیہ گرہ میں  منعقدہ پروگرام’’شاعری کا پاڑوہ‘‘ میں عطا کیا جائے گا۔پروگرام کی منتظم ڈاکٹر سنجیونی تڑے گائونکر نے یہ اطلاع دی ہے۔
***** ***** *****
 ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے  لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ  وہ  میڈیا سرٹیفیکیشن  اور نگراں کمیٹی  کی جانب سے تصدیق شدہ اشتہار ہی مشتہر کریں ۔امیدواروں کی جانب سے تمام ذرائع ابلاغ پر مُشتہر ہو نے والے اشتہارات کے متن کی تصدیق کرنے اور  اُسکی نگرانی کرنے کے لیے یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
***** ***** *****
 ہنگولی ضلعے کے کنوٹ کے صدر بلدیہ اور نگرپریشد کے دو ملازمین کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ درج کیا گیاہے۔
ضابطہ اخلاق کے نافذ ہو تے ہوئے بلدیہ کے نئے ٹریکٹر کا افتتاح کرنے پر یہ معاملہ درج کیا گیاہے۔ہنگولی حلقے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا معاملہ ہے۔
***** ***** *****
 ملیشیاء میں کھیلے جا رہے ازلان شاہ ہاکی مقابلوں کا فیصلہ کن مقابلہ آج بھارت اور جنوبی کوریا کے مابین کھیلا جائے گا۔ٹور نا منٹ کے آخری لیگ میچ میں کل بھارت نے پولینڈ کو صفر کے مقابلے 10؍ گول سے شکست دی تھی۔
***** ***** *****
 اِنڈین اوپن بیڈ مِنٹن مقابلے میں پی وی سندھو، بی سائی پر نیت، پاروپلّی کشیپ، ایچ  ایس  پرنوئے، اور کدامبی شری کانت نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
 

No comments: