Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 March 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍مارچ ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
دفاعی تحقیق اور تر قی کی تنظیمDRDO نے کلA-SET نا می سیٹلائٹ شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اِس مہم کو ’’مشن شکتی‘‘ نام دیا گیا تھا۔یہ تجر بہ اُڑیسہ کے قریب ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام جزیرے پر کیا گیا۔ DRDO کے تیار کر دہ بیلیسٹِک میزائل نے کرۂ ارض کے نچلے مدار میں بھارت کے ہی ایک سٹلائٹ کو نشا نہ بنا یا جسے اِس تجر بے کے لیے ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
اِس آزمائش سے باہری خلاء میں اپنے اثا ثوں کا دفاع کر نے کی بھارت کی صلا حیت اُجا گر ہوئی ہے۔ اِس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت امریکہ ،رشیا اور چین جیسے اُن چنندہ ملکوں کے گروپ میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس اِس طرح کی صلا حیت ہے۔
اِس موقعے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اِس کامیابی سے بھارت کو خلائی طاقت میں ایک مقام حاصل ہو گیا ہے۔اِس کامیابی پر اُنھوں نے سائنسدانوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اپنے تہنیتی پیغام میں صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مشن شکتی کے لیے بھارتی خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔ جناب کووِند نے کہا کہ مشن شکتی بھارت کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں23؍ اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اِس مرحلے میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ4؍ اپریل مقرر کی گئی ہے ۔جبکہ 8؍ اپریل تک نامزدگی واپس لی جا سکتی ہے ۔ تیسرے مرحلے میں 14؍ ریاستوں کے115؍ حلقوں میںانتخا بات کر وائے جائیں گے۔ اِس میں ریاست کے اورنگ آباد ، جالنہ، جلگائوں ، راویر ، رائے گڑھ ، پو نا، بارامتی ، احمد نگر، مانڈھا، سانگلی، ستارہ، رتنا گیری- سندھو دُرگ ، کولہا پو اور ہاتھ کلنگلے یہ 14؍ انتخا بی حلقے شامل ہیں۔
اورنگ آباد حلقہ انتخاب کے انتخابی افسر و ضلع کلکٹر اُدئے چو دھری نے وضا حت کی ہے کہ پیٹھن کے ناتھ ششٹھی کے موقعے پر آج چھٹی ہونے کے با وجود بھی اورنگ آ باد حلقہ انتخاب کا کام کاج جاری رہے گا۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں11؍ اپریل کو 20؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت 91؍ حلقوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے داخل کییء گئے پرچۂ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے۔اِس میں ریاست کے ناگپور، رام ٹیک،
ور دھا، گڈ چِرولی-چمور، بھنڈا را-گوندیا،چندر پور اور ایوت محل-واشم حلقے شامل ہیں۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخا بات کے دوسرے مرحلے کے لیے داخل کیئے گئے پرچہ نامزدگی کی کل جانچ کی گئی۔ ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخابات سے کانگریس کے امید وار رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان کے پرچہ نامزدگی پر کیئے گئے تمام اعتراضات ضلع کلکٹر و انتخا بی افسر ارون ڈونگرے نے کل رات دیر گئے مسترد کر دیے ۔اور اُنکی در خواست کو قابل قبول قرار دیا۔ایک آزاد امید وار نے چو ہان کی ملکیت میں ایک گیس ایجنسی سے متعلق کچھ کاغذات پیش کر کے اُنکی نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔اُس پر دلائل سُننے کے بعد ارون ڈونگرے نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
***** ***** *****
پر بھنی حلقہ انتخاب میں کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ کے دوران 6؍ امید واروں کی در خواستیں مُسترد کر دی گئی ۔
جبکہ لاتور حلقے انتخاب میں 15؍ امید واروں میں سے 4؍ امید واروں کی در خواستیں نامزدگی مُسترد کی گئی۔ہنگولی حلقہ میں 8؍ امید واروں کے پر چۂ نامزدگی مُسترد کر دیئے گئے اورعثمان آباد حلقے میں 3؍ آزاد امید واروں کی نامزدگی خارج کر دی گئی ۔
***** ***** *****
بیڑ حلقے انتخاب میں انتخابی افسر و ضلع کلکٹر آستِک کُمار پا نڈے نے بی جے پی کی امید وار ڈاکٹر پریتم مُنڈے کے پرچہ ٔ نامزدگی پر سماعت کے بعد اُسے قابل قبول قر اردیا ۔آزاد اُمید وار کالی داس آپٹے کی جانب سے کیئے گئے اعتراضات کو سماعت کے بعد مسترد کر دیا گیا اِسکے علا وہ کانگریس کار کُن دادا صاحب منڈے نے بھی شکا یت کی تھی کہ ڈاکٹر پرتم منڈے نے اپنی املاک مخفی رکھی ہے اُنکی شکا یت کو بھی مُسترد کر دیا گیا۔
***** ***** *****
شیو سینا نے اورنگ آباد ضلع پریشد میں کانگریس کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لوک سبھا انتخا بات کے پیش نظر منعقدہ شیو سینا اور بی جے پی کے رابطہ کاروں کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اورنگ آباد ضلع پریشد میں شیو سینا نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کر کے اقتدار قائم کیا تھا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر گجا نن سُراشے کل چل بسے ۔ وہ 70؍ برس کے تھے۔ اُن کی آخری رسو مات آج دوپہر اورنگ آباد کے سڈ کو N-6 میں ادا کی جائے گی۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کے بزرگ مجاد آزادی چاندو جی اُپرے کل ضعیف العمری کے باعث انتقال کر گئے۔ انکی عمر 105؍ سال تھی۔
مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام میں اُنھوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔اُنکی آخری رسو مات آج دو پہر 12؍ بجے کلمنوری تعلقے کے کرشنا پور میں ادا کی جائیں گی۔

No comments:
Post a Comment