Friday, 25 September 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 25 September 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۵ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  ستمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...


٭

تمام شہر یان ور زش کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل

٭

کورونا وائرس کی روک تھام کے مقصد سے ریاستی ڈزاسٹر رسپانس فنڈ سے پچاس فیصد رقم استعمال کرنے کی ریاستی حکو مت کو ملی اجازت 

٭

عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت نہ دینے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے میں مداخلت سے ممبئی عدالتِ عظمی کیا اِنکار 

 اور

٭

مراٹھواڑے میں کَل38؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ‘ مزید ایک ہزار507؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں


  اب خبریں تفصیل سے....

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر عمر کے فرد سے ور زش کو اپنی زندگی کا معمول بنانے کی اپیل کی ہے۔

فِٹ اِنڈیا مہم کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر وہ کَل ورزش کا شغف رکھنے والے شہر یان سے خطاب کر رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ آج کے دور میں صحت اور تندرستی کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ تندرستی کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ور زش کا ذوق رکھنے والے کر کٹ کھلاڑی وِراٹ کوہلی  اور اداکار  مِلِند سو من سمیت سات افراد سے رابطہ کر کے اُن کے تجربات سے واقفیت حاصل کی۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے  ’’  فِٹنس کی ڈوز  آدھا گھنٹا روز  ‘‘  یہ منتربھی دیا۔ 

***** ***** ***** 

قو می خد مات یو جنا ‘NSS  کے سال 2018؁ کے ایوارڈز کا کَل عطا کیئے گئے ۔اِس تقریب میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند ‘ نوجوانوں کی فلاح اور کھلیوں کے وزیر کِرن رجیجو سمیت ملک بھر سے NSS  کا ایوارڈ حاصل کرنے والے 42؍ والینٹیئرس  نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے شر کت کی۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے کووِڈ 19؍ کی روک تھام کے لیے ریاستی ڈزاسٹر رسپانس فنڈ سے پچاس فیصد رقم استعمال کرنے کی ریاستی حکو مت کو اجازت دیدی ہے ۔یہ فنڈ کورنٹین کی سہو لیات‘ ٹیسٹ لیباریٹریز‘ آکسیجن اِمپلی مینٹیشن پروجیکٹ‘ وینٹی لیٹرز  اِسی طرح PPE کِٹس کی خریدی وغیرہ کاموں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔مرکزی وزارتِ داخلہ کی جانب سے اِس خصوص میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز کو ایک مکتوب کے ذریعے تفصیلی ہدایات جا ری کی گئی ہیں۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے عبادت گاہیں بند رکھنے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے ممبئی عدالتِ عظمی نے اِنکار کر دیا ہے۔ اِس حوالے سے داخل کی گئی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹِس دیپانکر دتّا  اور جسٹِس  جی  ایس  کُلکر نی کی بینچ نے ریاستی حکو مت کے اِس فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد خطرے کی گھنٹی ہے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشر یات پر کاش جائوڑیکر نے حزب اختلاف جماعتوں پر گمراہ ہونے کی تنقید کی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اہم بِل پیش کئے جا تے وقت حزب اختلاف نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اہم بِلوں کے لیے رائے دہی میں حصہ لینے کی اسپیکر کی ہدایت پر بھی مخالفین نے عمل نہیں کیا۔اُنھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں70؍ سے 80 ؍ دِن کام کاج ہو تا ہے اُس میں لازمی طور پر حصہ لے کر اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔ احتجاج اور مظاہروں کے لیے سال کے دیگر  ایام دستیاب ہیں۔ 

***** ***** ***** 

سماجی انصاف  اور خصوصی معاونت کے وزیر دھننجئے منڈے نے کہا ہے کہ دیگر پسماندہ طبقات OBC کو حاصل ریزر ویشن میں کسی قسم کا رد و بدل کئے بغیر OBCریزر ویشن کے تمام فائدے مراٹھا سماج کو بھی دیئے جا ئیں۔اُنھوں نے کہا کہOBC سماج نے ہمیشہ سے ہی مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے کی حما یت کی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید19؍ ہزار164؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر12؍ لاکھ

82؍ ہزار963؍ ہو چکی ہے۔ جبکہ کَل 459؍کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ ریاست بھر میں

کورونا وائرس کے سبب اب تک 34؍ ہزار345؍ اموات ہو چکی ہیں۔ 

دوسری جانب کَل 17؍ ہزار185؍ افراد علاج کے بعد شفایاب ہو گئے لہذا اُنھیں دواخانے سے رخصت دیدی گئی ۔ اِس طرح اب تک 9؍ لاکھ 73؍ ہزار214؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائر س سے نجات پا کر صحت یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال 2؍ لاکھ 74؍ ہزار993؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مراٹھواڑہ میں بھی گزشتہ کَل مجموعی طور پر 38؍ کورونا مریضوں کی علاج کے دوران موت واقع ہو گئی ۔ جبکہ مزیدایک ہزار507؍ افراد کورونا وائرس  کی  زد میں آگئے ہیں۔ 

عثمان آ باد ضلعے میں کَل8؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ جبکہ مزید 193؍ کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ناندیڑ ضلعے میں 7؍ کورونا مریض کل علاج کے دوران وفات پا گئے ۔ جبکہ مزید

236؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آ گئے ۔ بیڑ ضلعے میں 6؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ مزید 

194؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ جالنہ اور پر بھنی ضلعے میں فی کس 5-5؍ کورونا مریض علاج کے دوران فوت ہو گئے  جبکہ جالنہ ضلعے میں 142؍ کورونا مریضوں کا اضا فہ  ہوا  اور  پر بھنی میں بھی111؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ لاتور ضلعے میں کَل4؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا جبکہ مزید292؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ۔

 ہنگولی ضلعے میں کَل22؍ کورونا مریض پائے گئے۔ 

اورنگ آ باد ضلعے میں بھی گزشتہ روز 3؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے جبکہ مزید317؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ 

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو پر قابو پانے کے مقصد سے پر بھنی ضلعے میں آئندہ کل یعنی26؍ ستمبر سے

30؍ ستمبر کے دوران جنتا کر فیو منا یا جائے گا۔ ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے کل اِس خصوص میں حکم نا مہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اِس دوران زندگی کے لیے لازمی خد مات جاری رہیں گی۔

***** ***** ***** 

اینٹی جن ٹیسٹ  کے لیے زیادہ فیس وصول کر کے مریضوں کا معاشی استحصال کرنے کے معاملے میں عثمان آ باد شہر میں سہیادری ہسپتال پر 10؍ ہزار روپئے جر ما نہ عائد کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ضلع کلکٹر کئوستوبھ دِیوے گائونکر نے  وصول کر دہ اضا فی فیس مریضوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

***** ***** ***** 

میرا کُنبہ میری ذمہ داری مہم کے تحت ہنگولی ضلعے میں اب تک63؍ ہزار333؍ خاندانوں کا سر وے کیا جا چکا ہے ۔ خیال رہے کہ اِس مہم کے لیے 595؍ وفود تشکیل دئے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

ساتویں تنخواہ کمیشن اور وقت پر پروموشن سمیت مختلف مطالبات کی تکمیل کے لیے نان ایگریکلچرل یونیورسیٹیز کی جانب سے معلنہ کام بند آندو لن میں ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی  اور اُس سے ملحقہ تمام کالجیز کے ملازمین بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر  ڈاکٹر کیلاس پاتھری نے بتا یا کہ تقریباً2؍ ہزار ملازمین اِس آندولن میں شامل ہو چکے ہیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست میں تقریباً14؍ نان ایگریکلچرل یونیور سٹیز  اور کالجیز  کے  ملازمین کل سے 30؍ ستمبر تک یہ احتجاج کریں گے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے کے زرعی افسر بالا صاحیب شندے نے  فصل بیمہ کمپنیوں کی جانب سے نقصان بھر پائی حاصل کرنے کے لیے متاثرہ کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ72؍ گھنٹے کے اندرا اپنا دعویٰ تعلقہ زرعی دفتر  یا فصل بیمہ کمپنیوں کے نمائندوں کو پیش کریں۔اُنھوں نے بتا یا کہ پورے ضلعے میں غیر موسمی بارش کی وجہ سے خریف کی فصل بڑے پیمانے پر ضائع ہو گئی ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ شعبہ زراعت اور شعبہ محصول  کی جانب سے بھی فصلوں کے نقصانات کے پنچنا مے شروع کر دئے گئے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے میں واقع ناتھ ساگر ڈیم سے پانی کا اخراج کم کر دیا گیا ہے۔ ڈیم کے 18؍ در وازے اب صرف ایک فُٹ ہی کھلے ہوئے ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ سے موصولہ اطلاع کے مطا بق ڈیم سے 22؍ ہزار

401؍ گھن فٹ فی سیکینڈ کی رفتار سے پانی چھو ڑا جا رہا ہے۔ 

اِسی طرح ویجا پو رکے قریب واقع نارنگی  سارنگی اور بور حد گائوں کے اوسط آبی ذخیرے بھی پو ری طرح بھر چکے ہیں  اور اُن آبی ذخائر سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے IPL کر کٹ مقابلوں میں کل کِنگ اِلیون پنجاب  نے رائل چیلنجرس بنگلور کو

97؍ رن سے شکست دیدی۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

تمام شہر یان ور زش کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل



٭

کورونا وائرس کی روک تھام کے مقصد سے ریاستی ڈزاسٹر رسپانس فنڈ سے پچاس فیصد رقم استعمال کرنے کی ریاستی حکو مت کو ملی اجازت 



٭

عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت نہ دینے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے میں مداخلت سے ممبئی عدالتِ عظمی کیا اِنکار 


 اور

٭

مراٹھواڑے میں کَل38؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ‘ مزید ایک ہزار507؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: