Monday, 28 September 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 28 September 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۸ ؍  ستمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے آج کی سر خیوں پر ایک نظر...


٭پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے تینوں زرعی بِلوں پر صدر جمہوریہ نے کیے دستخط

٭من کی بات پروگرام کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشتکاری میں جدید متبا دل اِستعمال کرنے کی کسا نوں سے کی اپیل

٭سابق مرکزی وزیر جسوَنت سنگھ کی وفات

٭حکو مت کسا نوں کی پُشت پر‘ سماج بھی کسانوں کا ساتھ دے۔ ریاستی وزیر زراعت دادا بھُسے کی اپیل

٭ریاست میں کَل کورونا کے 18؍ ہزار56؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ۔

380؍ کورونا مریضوں کی  موت

٭مراٹھوارہ میں کل 36؍ کورونا متاثرین ہلاک ‘ ساتھ ایک ہزار 147؍ نئے مریض آئے منظر عام پر 

اور

٭گنّے کے مزدوروں کو ہنر مند کار کنوں کا درجہ دینے کا رکن اسمبلی سُریش دھس نے کیا مطا لبہ


  اب خبریں تفصیل سے....

صدر جمہو ریہ رامناتھو کووِند نے پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے 3؍ زرعی تر میمی بلوں کو کَل منطور ی دے دی۔ یہ زرعی بِل اب قانون میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ یہ قوانین گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ذریعے منظور کئے گئے ہیں۔ تا ہم ملک کی مختلف کسان تنظیمیں  اِن قوانین کو کسان مخالف قرار دے رہی ہیں اور اِن کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم زراعت کے لیے جِتنے جدید متبا دل استعمال کریں گے  زراعت اُتنی تر قی کرے گی۔ وزیر اعظم کَل آکاشوانی کے پروگرام ’’من کی بات‘‘ کے ذریعے قوم سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ بحران کے اِس دور میں بھی ملک کے زرعی شعبے نے ایک بار پھر عمدہ کار کر دگی کا مظا ہرہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ ‘ کسان اور ہمارے دیہات خود کفیل بھارت کی بنیاد ہیں۔ اگر یہ مضبوط رہے تو خود کفیل بھارت کی بنیاد مضبوط ہو گی۔ مودی نے کہا کہ مہاراشٹر میں 3؍  سے  4؍ سال قبل جب پھل اور سبزیوں کو زرعی پیدا وار مارکیٹ کمیٹی ایکٹ سے مستثنی کیا گیا تو اُن کسا نوں کی معاشی حالت ایسی بدل گئی کہ تقریباً 70؍ قصبوں کے ساڑھے4؍ ہزار کسا نوں کی زرعی مصنو عات ممبئی اور پو نا کے زرعی بازاروں میں براہِ راست فروخت ہو رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شری سوامی سمرتھ فارمرز پروڈیو سر کمپنی لِمِٹیڈ اِس تبدیلی کی ایک عمدہ مثال ہے۔

***** ***** ***** 

سابق مرکزی وزیر جسوَنت سنگھ کا کَل نئی دہلی میں طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا ۔ وہ 82؍ برس کے تھے ۔ سابق فو جی افسر رہے جسوَنت سنگھ ‘  اٹل بہاری واجپائی حکو مت میں دِفاع ‘ خزا نہ اور خار جہ محکموں کے وزیر رہے ۔ راجستھان کے جودھپور میں کَل اُن کی آخری رسو مات ادا کر دی گئیں۔

***** ***** *****

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ریاست کے قلعے ‘ غار اور قدیم منا در کا تحفظ کیا جا نا ضروری ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے سیا حت کے شعبے میں ریاست کو ملک میں پہلے مقام پر لا نے کے عزم کااظہار اُنھوں نے کَل یومِ سیا حت کے موقعے پر ناسک شہر کے گنگا پور آ بی منصوبے کے قریب تعمیر کئے گئے

 MTDC Grape Park Resort  اور بوٹ کلب  کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اِس موقعے پر اُنہوں نے کہا کہ سیا حت کے فروغ کے لیے مختلف سہو لیات کی فراہمی کی خا طر ریاستی حکو مت نے بجٹ میں کثیر رقم مختص کی ہے۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں

 Maharshtra Trourism Somthing for Everyone نامی کتاب کا اجراء عمل میں آیا۔ 

اِس موقعے پر وزیر سیاحت آدِتیہ ٹھا کرے نے کہا کہ ریاست میں دیہی سیا حت کو فروغ دینے کے لیے زرعی سیاحت پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 


قا نون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ہماری شیو سینا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت جاری نہیں ہے۔ پھڑ نویس اور شیو سینا کے سنجئے رائوت کے ما بین پر سوں ممبئی میں ملا قات ہوئی تھی جس کے بعد مختلف قیاس آ رائیوں کا بازار گرم ہو گیا تھا۔ پھڑ نویس نے کَل اِس بارے میں اپنا موقف واضح کیا ۔ اُنہوں نے کہا رائوت سے ملا قات کے دوران نئی حکو مت کے قیام سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ پھڑ نویس نے بتا یا کہ شیو سینا کے تر جمان اخبار  سا منا  کے لیے اُن کے اِنٹر ویو کی خا طر اِس ملا قات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

***** ***** ***** 

وزیر زراعت دادا بھُسے نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت کسا نوں کی پشت پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر موصوف نے سماج سے کسانوں کا ساتھ دینے کی اپیل کی ۔ اُنہوں نے کَل ہنگولی اور پر بھنی اضلاع میں بارش ‘ فصلوں کی صورتحال  اور زرعی اسکیمات پر عمل آ وری سے متعلق جائزاتی اجلاس سے خطاب کیا۔ اُنھوںنے کہا کہ کورونا کے پھیلائو کے دور میں اناج اور دودھ کی کمی کبھی محسوس نہیں کی گئی  او ریہ سب ہما رے کسا ن بھائیوں کے سبب ممکن ہو سکا۔ بھُسے نے ہنگولی اور پر بھنی اضلاع میں بارش کے سبب فصلوں کے نقصانات کا جلد پنچنا مہ کر نے کی ہدایت دی۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


بی جے پی کے سیکریٹری رکن اسمبلی سُجیت سنگھ ٹھا کر نے کہا ہے کہ مراٹھوارہ سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر شدید بارش کے سبب خریف فصلوں کے ہونے والے نقصانات کے لیے حکو مت متاثرہ کسا نوں کو فوری امداد فراہم کر ے۔ فی ہیکٹر زرعی زمین کے لیے25؍ ہزار جبکہ باغا تی زمین کے لیے50؍ ہزار روپیو ںکی امداد فراہم کی جائے۔

***** ***** ***** 

ریاست کے امداد ِ باہمی شکر کار خانوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ شکر کار خا نے ضرورت سے زائد شکر پیدا نہ کرتے ہوئے ایتھینال کی پیدا وار پر توجہ دیں ۔ اِس تنظیم کے صدر جئے پر کاش دانڈیکر نے کہا کہ شکر کار خانوں کے نقصان کو ٹالنے کے لیے یہ عمل فائدہ مند رہے گا۔ اُنہوں نے بتا یا کہ ملک کو ہر سال 250؍ لاکھ ٹن شکر کی ضرورت ہو تی ہے۔ جبکہ اِس کی پیدا وار310؍ لاکھ ٹن ہے۔ دیگر ممالک کو شکر بر آ مد کرنے کے بعد بھی اِس کا اضا فی ذخیرہ موجود رہتا ہے۔ دانڈیکر نے مشورہ دیا کہ اگر ہم شکر کی پید اوار میں تخفیف کریں تو ایتھنال بنا کر پیٹرو لیم مصنوعات کی کمپنیوں کو فروخت کر سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے18؍ ہزار56؍ نئے معا ملات درج کئے گئے ۔ جس کے بعد مریضوں کی کُل تعداد 13 ؍ لاکھ39؍ ہزار232؍ ہو چکی ہے۔ ریاست بھر میں کَل علاج کے دوران

380؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اِس وباء کی وجہ سے اب تک35؍ ہزار571؍ مریض فوت ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی کَل 13؍ ہزار565؍ افراد اِس بیماری سے شفا یاب بھی ہو ئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 10؍ لاکھ 30؍ ہزار15؍ مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اِس وقت2 ؍ لاکھ

73؍ ہزار228؍ کورونا مریضوں کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل36؍ کورونا متاثرین کی موت ہو گئی ۔ ساتھ ہی ایک ہزار147؍ نئے مریض منظر عام پر آئے۔ عثمان آ باد ضلعے میں کَل 9؍ کورونا مریض ہلاک ہو گئے اور 211؍ نئے مریض پائے گئے۔ لاتور ضلعے میں کورونا سے متاثر  6؍ افراد جاں بحق ہو گئے  اور 223؍نئے مریض سامنے آئے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل کورونا کے 7؍ مریض دم توڑ گئے۔ ساتھ ہی214؍ نئے معا ملات درج کئے گئے ۔ اِس بیماری سے ناندیڑ ضلعے میں کَل 4؍ مریض انتقال کر گئے اور182؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا ہے۔ بیڑ ضلعے میں کورونا کے 146؍ پر بھنی35؍ جالنہ116؍ اور ہنگولی میں20؍نئے کیسیز درج کئے گئے۔  

***** ***** ***** 

ممبئی عدالتِ عالیہ نے ریاست کے آ ب رسانی اور صاف صفائی محکمے کے1500؍ ملازمین کی خد مات آئندہ30؍ ستمبر کو ختم کرنے کے ریاستی حکو مت کے حکم پر اسٹے دیا ہے۔ یہ اطلاع ریاست کے 

Contract Employee federation کے صدر مُکُند جا دھو نے دی۔ ریاستی حکو مت نے اِس محکمے میں

 صفائی مِشن کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی خد مات 30؍ ستمبر کو ختم کرنے کا سر کُلر جاری کیا۔ اِس حکم نا مے کو ریاست کی Contract Employee Union نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ناتھ ساگر اور ماجلگائوں آ بی منصوبوں سے خارج کئے گئے پانی کے سبب گو دا وری ندی میں سیلاب آ گیا ہے ۔ پر بھنی کے گنگا کھیڑ میں کَل دو پہر12؍ بجے کے قریب گوداوری ندی کے گور دھن گھاٹ اور گو پی ناتھ رائو منڈے گھاٹ مکمل طور پر زیر آ ب آچکے تھے۔ شہر کے برکت نگر اور تا رو محلے کے ساکنان کو انتظامیہ محفوظ مقا مات پر منتقل کر رہی ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد کے سر کاری میڈیکل کالج و اسپتال -  گھاٹی میں زیر علاج ایک کورونا مریض نے کَل صبح 

چو تھے منزلے سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ پیٹھن تعلقے کے دھن گائوں کے رہائشی اِس مریض کا نام کا کا صاحب کَسنے بتا یا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

مجاہد آ زادی بھگت سنگھ کے یومِ پیدائش کے موقعے پر کَل پر بھنی میں پرہار جَن شکتی پارٹی اور   پر ہار اساتذہ تنظیم کی جانب سے خون کا عطیہ دینے کے لیے  کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر 76؍ افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر  

٭پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے تینوں زرعی بِلوں پر صدر جمہوریہ نے کیے دستخط

٭من کی بات پروگرام کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشتکاری میں جدید متبا دل اِستعمال کرنے کی کسا نوں سے کی اپیل

٭سابق مرکزی وزیر جسوَنت سنگھ کی وفات

٭حکو مت کسا نوں کی پُشت پر‘ سماج بھی کسانوں کا ساتھ دے۔ ریاستی وزیر زراعت دادا بھُسے کی اپیل

٭ریاست میں کَل کورونا کے 18؍ ہزار56؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ۔

380؍ کورونا مریضوں کی  موت

٭مراٹھوارہ میں کل 36؍ کورونا متاثرین ہلاک ‘ ساتھ ایک ہزار 147؍ نئے مریض آئے منظر عام پر 

اور

٭گنّے کے مزدوروں کو ہنر مند کار کنوں کا درجہ دینے کا رکن اسمبلی سُریش دھس نے کیا مطا لبہ

(اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں)

٭٭٭٭٭


No comments: