Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 September 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ ستمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭طبّی تعلیم اور طِب سے منسلک پیشوں پر کنٹرولر کی حیثیت سے نیشنل میڈیکل کمیشن کے کام کاج کا ہوا کَل سے آ غاز
٭طِبّی علاج کے لیے زائد فیس لینے والے اسپتالوں سے پانچ گنا جر ما نہ وصول کرنے کی وزیر صحت راجیش ٹو پے کی ہدایت
٭آشا خادمائوں اور گروپ پروموٹرس کے 28؍ ستمبر سے کئے جانے والے احتجاج کو منسوخ کرنے کی وزیراعلیٰ کی اپیل
٭مشہور گلو کار ایس پی بال سُبرا منیم کی وفات
٭ریاست میں کورونا کے مریضوں کی اب تک تعداد ہوئی13؍ لاکھ 757؍ کل
416؍ مریض ہلاک
٭مراٹھوارہ میں کل29؍ کورونا متاثرین کی موت جبکہ ایک ہزار608؍ نئے مریض آئے منظر عام پر
٭دھنگر اور مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے کے لیے مختلف مقامات پر احتجاج زرعی تر میمی بِل کی بھی مخالفت
اب خبریں تفصیل سے....
ملک بھر میں طِبّی تعلیم اور طِب سے منسلک پیشوں کو کنٹرول کرنے کے لیے قائم کئے گئے نیشنل میڈیکل کمیشن نے کَل سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اِس اِدارے نے اِنڈین میڈیکل کونسل کی جگہ لی ۔ ڈاکٹر سُریش چندر شر ما اِس کمیشن کے سر براہ مقرر کئے گئے ہیں جو تین برس کے لیے اِس عہدے پر قائم رہیں گے۔اِس کمیشن کے قیام کے بعد اب طِبی تعلیم کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی امید کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے علاج کے لیے زائد فیس لینے والے اسپتالوں سے پانچ گنا جر ما نہ وصول کرنے کے احکا مات دیئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کَل ناگپور میں کورونا کے علاج سے متعلق جائزہ لیا اور سر کاری میڈیکل کالج کے دورے کے بعد صحا فیوں سے گفت و شنید کی۔ اُنہوں نے ناگپور کے سر کا ری اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے موجودہ 600 Beds میں اضا فہ کر کے اُسے1000 Beds ؍ کرنے کی ہدایت دی۔ ٹو پے نے بتا یا کہ پلازمہ طریقۂ علاج کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر 200؍ ملی لیٹر پلا زمے کے لیے5500؍ روپئے ادا کرنا طئے کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کی آ شا خاد مائوں اور گروپ پرو موٹرس نے آئندہ28؍ ستمبر سے کام بند احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ایک خط کے ذریعے اُن سے یہ احتجاج منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ آ شا خا دمائوں اور گروپ پرو موٹرس کو دئے گئے منصوبے پر عمل در آمد کے خا کے میں منظوری کے مطا بق معا وضہ دیا جا تا ہے ۔ اِس کے علا وہ ریاستی حکو مت نے آ شا خا دمائوں کو ما ہا نہ 2؍ ہزار روپئے اور گروپ پرو موٹرس کو ما ہا نہ 3؍ ہزار روپئے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اِس خط میں کہا ہے کہ اِس فنڈ کی فراہمی ضمنی مطالبات میں کی گئی ہے۔
***** ***** *****
انتخابی کمیشن نے کَل بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخا بات کے پروگرام کا اعلان کیا۔ اسمبلی کی کُل
243؍ نشستوں کے لیے 3؍ مراحل میں انتخا بات ہوں گے ۔ یہ انتخا بات 28؍ اکتوبر‘3؍ نومبر اور
7 ؍ نومبر کو ہوں گے۔ نکسلیت سے متاثرہ علاقوں کے علا وہ دیگر علاقوں میں رائے دہی کا عمل
صبح7؍ تا شام7؍ تک جاری رہے گا۔ انتخابات کے آخری گھنٹے میں کورونا متاثرین بھی رائے دہی کر سکتے ہیں۔
***** ***** *****
ریا ستی حکو مت نے سر کا ری دفاتر میں جہاں صد فیصد حاضری لازمی ہے معذور افسران اور ملازمین کو حاضر ی سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی انصاف اور خصو صی تعا ون کے ریاستی وزیر دھننجئے منڈے نے کل ممبئی میں یہ اعلان کیا۔ اِس خصوص میں حکو مت کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ معذور افسران و ملازمین کو حاضری سے دیا جا نے والا یہ استثنیٰ اُس وقت تک جا ری رہے گا جب تک عوامی ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا تا ۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اِن ملازمین کی غیر حاضری سے دفتر کا کام کاج متاثر نہیں ہو نا چا ہیے۔
***** ***** *****
مہا راشٹر پر دیش کانگریس پارٹی کے انچارج ایچ کے پاٹل نے الزام عائد کیا ہے کہ مر کزی حکو مت نے پارلیمنٹ میں3؍ زرعی تر میمی بلوں کو منظور کر وا کر ریاستوں کے اختیا رات پر قبضہ کیا ہے۔ پاٹل کل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے گفت و شنید کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کانگریس پارٹی ہر سطح پر کسا ن مخالف قوانین کی مخالفت کرے گی۔ پارٹی کے ریاستی صدر با لا صاحب تھو رات نے کہا کہ کانگریس قائدین کا ایک وفد آئندہ پیر کو اِس بل کی مخالفت میں گور نر کو محضر پیش کرے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مشہور گلو کار ایس پی بال سُبرا منیم کَل چنئی میں وفات پا گئے ۔ وہ74؍ برس کے تھے۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔اُنھوںنے16؍ ہندوستانی زبانوں میں40؍ ہزار سے زائد گا نے گائے۔ آنجہانی کو 6؍ مرتبہ قومی فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اُنھیں پدم بھو شن اعزاز بھی دیا گیا۔ صدرِ جمہوریہ رامناتھ کووِند ‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے اُن کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 17؍ ہزار 794؍ کورونا کے نئے مریض منظر عام پر آئے جس کے بعد اِس وباء سے متاثرہ افراد کی ریاست میں کُل تعداد 13؍ لاکھ757؍ ہو چکی ہے۔ کَل ریاست میں416؍ کورونا مریض ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے مر نے والوں کی تعداد 34؍ ہزار 761؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی ریاست میں اب تک 9؍ لاکھ 92؍ ہزار 806؍ کورونا سے متاثر ہ افراد شفا یاب بھی ہوئے ہیں ۔ فی الحال 2؍ لاکھ72؍ ہزار775؍ مریضوں کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 29؍ کورونا کے مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ساتھ ہی ایک ہزار608؍ نئے مریضوں کا اندراج بھی کیا گیا۔ لاتور ضلعے میں کل کورونا کے8؍ متاثرین چل بسے جبکہ358؍ نئے مریض سامنے آئے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل 7؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ساتھ ہی 351؍ نئے مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ پر بھنی ضلع میں کل کورونا کے5؍ متاثر چل بسے اور76؍ نئے معاملے درج کئے گئے۔ بیڑ ضلعے میں کل دو کورو نا مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ ضلعے میں196؍ نئے مریض سامنے آئے۔ عثمان آ باد ضلعے میں کَل ایک مریض وباء سے ہلاک ہو گیا۔ساتھ ہی165؍ نئے کیسیز سامنے آئے ۔ ہنگولی ضلعے میں بھی کَل 42؍ کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا۔
***** ***** *****
ممبئی میں کَل کورونا کے ایک ہزار876؍ نئے معاملے سامنے آئے۔ اِسی طرح ناسک میں کَل ایک ہزار468؍ تھا نہ ایک ہزار671؍ ستارہ 622؍ سانگلی 608؍ رائے گڑھ479؍ پالگھر258؍ رتنا گیری116؍ ایوت محل 76؍ اور واشم ضلعے میں کورونا کے49؍ نئے مریض پائے گئے ۔
***** ***** *****
دھنگر سماج کے لیے ریزر ویشن کے مطالبے پر کل جالنہ میں دھنگر سماج سنگھرش کمیٹی کی جانب سے ڈھول بجائو سر کار جگائوں احتجاج کیا گیا۔ ہمارے نا مہ نگار نے بتا یا کہ دا بھاڑی میں بھی اِسی مطا لبے پر
ڈھول بجا کر احتجاج کیا گیا۔ اِسی دوران کل سانگلی میں مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے پر مراٹھا کرانتی مورچے کی جانب سے دھر نا دے کر احتجاج کیا گیا۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے زرعی تر میمی بل کے خلاف سوابھیما نی کسان تنظیم کی جانب سے کَل جالنہ میں ضلع زرعی افسر کے دفتر کے رو برو احتجاج کیا گیا۔ اِس موقعے پر مظاہرین نے مذکورہ بل میں تجویز کئے گئے قوانین منسوخ کرنے اور کسانوں کے کھاتوں میں پھلوں کے بیمے کی رقم جمع کر نے کا مطالبہ کیا۔ اِسی طرح کَل پر بھنی میں سوا بھیما نی کسان تنظیم کی جانب سے اِس بل کے خلاف ضلع صدر کِشور ڈھگے کی قیادت میںبِل کی ہولی جلا کر مذمت کی گئی۔
دریں اثناء زرعی تر میمی بِل کی مخالفت میں کل کمیو نسٹ پارٹی آف اِنڈیا نے پاتھری تعلقے کے تحصیل دار کو محضر پیش کیا اور مذ کورہ بل سمیت مزدوروں سے متعلق 44؍ قوانین منسوخ کرنے کی مانگ کی۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں آج سے30؍ ستمبر تک جنتا کر فیو کی اپیل کی گئی ہے۔ تاہم اِس خصوص میں کوئی حکم نا مہ جاری نہیں کیا گیا ۔ یہ اطلاع ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ جنتا کر فیو کے دوران ضلع انتظا میہ کی جانب سے کسی قسم کی سختی نہیں بر تی جائے گی۔ کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ضلع کی عوام سے احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ضلع کلکٹر نے اپیل کی۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے میں کورونا متاثرین کے صِفر تا14؍ برس کی عمر کے بچوں کی کفا لت RSS تنظیم کی عوامی فلا حی کمیٹی کی جانب سے کی جائے گی۔ اِن بچوں کی دیکھ بھال ک لیے قائم کی گئی یو نِٹ کا افتتاح کل عثمان آ باد کے صدرِ بلدیہ مکرند راجے نمباڑکر اور بی جے ےپی رہنما مِلند پاٹل کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کَل اتوار کو آکاشوانی سے نشر کئے جانے والے پروگرام ’’من کی بات ‘‘ کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ کَل کا پروگرام اِس سیریز کے دوسرے مرحلے کی 16؍ ویں قسط ہو گا۔ یہ پروگرام کَل صبح11؍ بجے آکاشوانی اور دور در شن کے سبھی چینلوں سے نشر کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے شہری حدود میں بغیر ماسک لگائے گھو منے والے شہر یان سے گزشتہ 5؍ مہینوں میں
23؍ لاکھ 92؍ ہزار روپئے جر ما نہ وصول کیا گیا۔ کچرہ تحلیل کرنے کے لیے قائم کی گئی اکائی کے سر براہ نندکشور بھو مبے نے یہ اطلاع دی ۔ اُنہوں نے بتا یا کہ راستے پر کچرہ ڈالنے اور تھو کنے پر بھی جر ما نہ عائد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے متعدد علاقوں میں کل موسلا دھار بارش ہو ئی۔ اورنگ آ بادضلعے کے پیٹھن‘ دولت آ باد اور اورنگ آ باد شہر میں کَل زور دار بارش ہوئی۔ پر بھنی شہر اور اطراف میں کَل بجلی کی گرج اور چمک کے ساتھ تیز بر سات ہوئی۔ اِس بارش کے بعد پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کی آ بی سطح 98؍ فیصد ہو چکی ہے۔ فی الحال ڈیم سے 75؍ ہزار مکعب فِٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کا اخراج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...
٭طبّی تعلیم اور طِب سے منسلک پیشوں پر کنٹرولر کی حیثیت سے نیشنل میڈیکل کمیشن کے کام کاج کا ہوا کَل سے آ غاز
٭طِبّی علاج کے لیے زائد فیس لینے والے اسپتالوں سے پانچ گنا جر ما نہ وصول کرنے کی وزیر صحت راجیش ٹو پے کی ہدایت
٭آشا خادمائوں اور گروپ پروموٹرس کی 28؍ ستمبر سے کئے جانے والے احتجاج کو منسوخ کرنے کی وزیراعلیٰ کی اپیل
٭مشہور گلو کار ایس پی بال سُبرا منیم کی وفات
٭ریاست میں کورونا کے مریضوں کی اب تک تعداد ہوئی13؍ لاکھ 757؍ کل 416؍ مریض ہلاک
٭مراٹھوارہ میں کل29؍ کورونا متاثرین کی موت جبکہ ایک ہزار608؍ نئے مریض آئے منظر عام پر
٭دھنگر اور مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے کے لیے مختلف مقامات پر احتجاج زرعی تر میمی بِل کی بھی مخالفت
اِسی کے ساتھ علا قائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment