Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 September 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ ستمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مہاراشٹر میں ریسٹورنٹس دوبارہ کھولنے پر رہنما خطوط کی تیاری آخری مراحل میں ‘جلد ہو سکتا ہے اعلان‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کا بیان
٭
ریاست کے سبھی سر کا ری اسپتالوں میں ہوئے اسقاطِ حمل کی جانچ کرنے کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم ‘ یہ کمیٹی اسقاطِ حمل کے واقعے کے رونما کے ایک مہینے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی
٭
مٹھائی کی پیکِنگ پر اب استعمال کی آخری تاریخ درج کرنا ضروری‘ جمعرات سے ہو گا اِس قا نون کا اطلاق
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی36؍ کورونا مریضوں کی موت‘
925؍ نئے معاملے درج
اب خبریں تفصیل سے....
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھوٹھا کرے نے کہا ہے کہ ریاست میں ریسٹو رنٹس شروع کرنے کے بارے میں حکو متی رہنما خطوط کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور اِ نھیں قطعی شکل دیئے جانے کے بعد ریسٹورنٹس شروع کرنے کے بارے میں آخری فیصلے کا اعلان کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کَل اورنگ آ باد ‘پو نے ‘ ممبئی اور ناگپور کے ریسٹو رنٹس مالکان کی تنظیم کے نمائندوں سے ملا قات کی اِس دوران اُنھوں نے یہ بات کہی۔وزیر اعلیٰ نے یاد دِلا یا کہ ’’ما جھے کُٹُمب ‘ ماجھی جبابداری‘‘ مہم میں ہوٹل مالکان بھی شامل ہیں اور اپنے ملازمین اور گاہکوں کے تئیں اُن کی بھی ذمّہ داری بنتی ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے یہ بھی کہا کہ ریسٹورنٹس دو بارہ شروع کرنے کے دوران نہا یت احتیاط سے اقدا مات کرنے ہوں گے۔ تاہم یہ طریقہ کار ریسٹو رنٹس کے لیے مشکل نہیں ہو گا۔
اِس بیچ محکمۂ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری سیتا رام کُنٹے نے کہا کہ ہوٹل مالکان کی تنظیم کے ساتھ دو بارہ میٹنگ ہو گی جس میں اِس معاملے پر پھر سے غور کیا جائے گا۔
***** ***** *****
یونین پبلِک سر وِس کمیشنUPSC نے واضح کیا ہے کہ کمیشن کے امتحا نات کو مزید ملتوی کر نا اب ممکن نہیں ہے۔ UPSC نے کَل سپریم کورٹ میں داخل کئے اپنے جواب میں یہ وضاحت کی۔ جسٹِس کھانوِلکر کی صدارت والی بینچ نے UPSC امتحا ن کے لیے کئے گئے اقدمات کے بارے میں تفصیلات پیش کر نے کو کہا تھا۔ UPSC امتحان 4؍ اکتوبر کو ہونا ہے۔
در خواست گذاروں کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال سنگین ہے لہذا اِس صورتحال میں امتحان کو ملتوی کر دیا جائے ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے سبھی سر کا ری اسپتالوں میں مبینہ طور پر ہوئے غیر قا نو نی اسقاطِ حمل معاملوں کی جانچ اور تفتیش کے لیے سا بق DGP اجیت پارَس نیس کی صدارت میں4؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی ریاست کے اُن مقا مات پر جہاں غیر قا نونی اسقاط حمل کے واقعات رونما ہوئے ہیں وہاں جا کر اِن کی جانچ کرے گی اور اِس طرح کے واقعات کو دو بارہ ہونے سے روکنے کے لیے اقدا مات تجویز کریں گی۔
کمیٹی کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے کے ایک مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔ عوامی صحت کے محکمے نے کمیٹی کے قیام سے متعلق سر کا ری حکم نا مہ کَل جا ری کیا۔
***** ***** *****
مہا راشٹر حکو مت کے ثقا فتی امور کے محکمے کی جانب سے دیے جا نے والے گیان سمراگنی لتا منگیشکر انعام کے لیے معروف گلو کارہ اُوشا منگیشکر کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ثقا فتی امور کے وزیر امشت دیشمکھ نے کَل یہ اعلان کیا۔ یہ انعام 5؍ لاکھ روپئے نقد ‘ توصیفی سند اور سپاس نا مے پر مشتمل ہے۔
***** ***** *****
مِٹھائی کی پیکِنگ پر اب اُس کے استعمال کی آخری تاریخ درج کرناضروری ہو گا۔ غذائی تحفظ کی وزارت نے ایک اکتوبر سے ملک بھر میں اِس قانون کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مٹھائی کی دکانوں سے خردہ مٹھائی کی بڑے پیما نے پر خریدار کی جاتی ہے تا ہم اِس پر یہ درج نہیں کیا جاتا تھا کہ مٹھائی کب تک استعمال کے قا بل رہے گی۔ گاہکوں کی صحت کے نقطۂ نظر سے یہ نیا قانون نافذ کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی تفتیشی بیو رو‘ CBI نے وضاحت کی ہے کہ وہ اداکار سُشانت سنگھ کی موت کے معاملے میں ابھی کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔ سُشانت سنگھ کے خاندان کے وکیل وِکاس سنگھ نے کہا تھا کہ اداکار کی موت کے بارے میں ہو رہی تفتیش کی سمت واضح نہیں ہے۔ اِس پس منظر میںCBIکی جانب سے کَل نئی دِلّی میں جاری کئے گئے بیان میں ابھی تک کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچنے کی بات کہی گئی ۔CBI نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اِس معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے اور اَب تک کسی بھی پہلو پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں 11؍ ہزار921؍ کورونا پازیٹو مریضوں کا اِندراج ہوا۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13؍ لاکھ51؍ ہزار153 ؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل ریاست بھر میں180؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اِن اموات کے بعد ریاست میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی تعداد35؍ ہزار751؍ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کَل ایک دِن میں19؍ ہزار932؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ریاست کے مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اب تک ریاست بھر میں10؍ لاکھ
49؍ ہزار947؍ افراد کو رونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
فی الحال مہاراشٹر بھر کے مختلف اسپتالوں میں 2؍ لاکھ65؍ ہزار33؍ کورونا پازیٹیو مریض کا علاج کیا جا رہاہے۔
***** ***** *****
اِس بیچ مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں 36؍ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی اور925؍ نئے معاملوں کا اندراج ہوا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں9؍ مریضوں کی موت ہو گئی اور181؍ نئے مریض پائے گئے۔ جالنہ ضلعے میں پانچ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور78؍ نئے معا ملے سامنے آئے۔ ناندیڑ ضلعے میں چار کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے اور154؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ہوا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل سب سے زیادہ اموات لاتور ضلعے میں ہوئی جہاں10؍ کورونا مریضوں نے دم توڑ دیا۔ ضلعے میں کَل162؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف بھی ہوا۔ عثمان آ باد ضلعے میں تین افراد کی موت ہوئی اور
110؍ نئے معاملے سامنے آئے۔ ہنگولی اور بیڑ ضلعوں میں 2-2؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ ہنگولی ضلعے میں
43؍ اور بیر ضلعے میں171؍ افراد میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پر بھنی ضلعے میں ایک مریض کی کَل موت ہو گئی اور 56؍ نئے مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
دریں اثناء ریاست کے دیگر شہروں میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد اور اِس مرض سے ہونے والی اموات میں اضا فہ جا ری ہے۔ ممبئی میں کَل ایک دن میں2055؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ وہیں ممبئی میںکَل ایک دن میں 40؍ مریضوں کی موت بھی ہوئی۔ناسک ضلعے میں کَل1075؍ نئے مریض پائے گئے اور 22؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ ناگپور میں832؍ سانگلی میں550؍ گوندیا میں229؍ امرا وتی میں204؍ چندر پور میں230؍ بھنڈارا میں157؍ وَردھا میں63؍ اور واشِم میں51؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا کَل اندراج ہوا ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کی کیج پنچایت سمیتی میں روز گار ضمانتی منصوبے میں ہوئی13؍ کروڑکی بے ضابطگیوں کے معاملے میںCEO اَجیت کمبھار نے 2؍ ملا زمین کو معطل کر دیا ہے اور بر طرف کئے گئے 3؍ ملازمین کے خلاف کار وائی کا آغاز کر دیا ہے۔ روز گار ضما نتی اسکیم کے کاموں کی جانچ کر نے والی کمیٹی نے CEO کو بتا یا تھا کہ یہ ملازمین اسکیم سے جڑے کاموں کے دستا ویز فراہم نہیں کرر ہے ہیں جس کے بعد اِن کے خلاف کار وائی کی گئی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے ملازمین کا کام بند آندو لن اب بھی جا ری ہے۔ یہ ملازمین ساتویں پے کمیشن اور دیگر مطالبات کی یکسوئی کے لیے یو نیور سٹی کی مرکزی عمارت کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ گریجویٹ حلقۂ انتخاب کے رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے کَل اِن ملازمین سے ملا قات کی ۔
دریں اثناء ملازمین کی مشتر کہ ایکشن کمیٹی اور اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت کے بیچ میٹنگ ہوئی جو بے نتیجہ رہی۔اِس دوران سامنت نے احتجاج کر رہے ملازمین کو تیقن دیا کہ دیڑھ مہینے میں اُن کے مطالبات پر فیصلہ لے لیا جائے گا۔ سامنت نے ملازمین کی تنظیم سے احتجا ج ختم کر نے کی اپیل بھی کی۔
***** ***** *****
شیو سنگرام تنظیم کے صدر اور رکن اسمبلی وِنائک میٹے نے الزام لگا یا ہے کہ گناّتو ڑ نے والے مزدوروں کا ٹریبونل مزدوروں کی حمایت نہ کر تے ہوئے کار خانے مالکوں کی طرفداری کرتا ہے۔ بیڑ کے مانجر سُمباّ میں گناّ توڑ نے والے مزدوروں اور اُس کی حمل و نقل سے جڑے افراد کے زیر التواء مطالبات پر ہوئی میٹنگ میں میٹے نے یہ بات کہی۔ میٹے نے کہا کہ گناّ توڑ نے والے ہر مزدور کو اب نا انصا فی کے خلاف اُٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔
***** ***** *****
لاتور کے میئر وِکرانت گوجم گُنڈے نے کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کے اقدامات کے طور پر اَگلے 4 ؍ مہینوں کے لیے ساڑھے سات کروڑ روپیوں کا تخمینہ پیش کیا ہے۔لاتور میں کووِڈ19- کے جائزہ اجلاس میں میئر نے یہ تخمینہ پیش کیا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے لاتور میونسپل کار پوریشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی سے مطالبہ کیا۔
اِس دوران لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے ضلعے میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ کوئی علا متیں ظاہر نہ کرنے والے کورونا پازیٹیو مریضوں کو ہوم کورنٹائن کرنے پر راضی کیا جائے ۔ مریضوں کی زیادہ تعداد والے علاقوں میں گھر گھر جا کر عوامی بیداری پھیلا نے کی ضلع کلکٹر نے یہ ہدایت بھی دی۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
مہاراشٹر میں ریسٹورنٹس دوبارہ کھولنے پر رہنما خطوط کی تیاری آخری مراحل میں ‘جلد ہو سکتا ہے اعلان‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کا بیان
٭
ریاست کے سبھی سر کا ری اسپتالوں میں ہوئے اسقاطِ حمل کی جانچ کرنے کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم ‘ یہ کمیٹی اسقاطِ حمل کے واقعے کے رونما کے ایک مہینے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی
٭
مٹھائی کی پیکِنگ پر اب استعمال کی آخری تاریخ درج کرنا ضروری‘ جمعرات سے ہو گا اِس قا نون کا اطلاق
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی36؍ کورونا مریضوں کی موت‘
925؍ نئے معاملے درج
ا ِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment