Tuesday, 23 February 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۳ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 23 February 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۳ ؍  فروری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر وزراء کے مقررہ پروگرامز اور آندو لن منسوخ 

٭

ریاست میں کَل پائے گئے5؍ہزار210؍ کورونا مریض‘ مراٹھواڑے میں5؍ مریض چل بسے ‘ مزید307؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر 

٭

اورنگ آ باد شہر میںکسی بھی قسم کی تقریب میں اب صرف50؍ افرادشریک ہو سکتے ہیں 

اور

٭

احمد نگر-   اورنگ آباد  شاہراہ پر ہوئے حادثے میں جالنہ ضلعے کے منٹھا سے تعلق رکھنے والے5؍ نوجوان جا بحق 


اب خبریں تفصیل سے....

ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی اپیل کے بعد مقررہ مختلف پروگرمس اور آندولن منسوخ کئے جا رہے ہیں۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار  ‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار  اور دیگر وزراء نے اپنے طئے شدہ دورے ملتوی کر دیے ہیں۔اِسی طرح بی جے پی نے بھی اضافی بجلی بلوں کی مخالفت میں اپنا معلنہ جیل بھرو آندو لن منسوخ کر دیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر توانا ئی چندر شیکھر با ون کُرے  نے کَل ناگپور میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔  اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست بھر میں560؍ مقا مات پر جیل بھرو آندو لن کیا جا نا تھا جس میں50؍ ہزار کار کنان خود گرفتاری دینے والے تھے۔

اغذیہ اور شہری فراہمی کے ریاستی وزیر چھگن بھجبل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ اُنھوں نے ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے کہا کہ اُن کی صحت ٹھیک ہے۔ بھجبل نے اُن لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کر وانے کی اپیل کی ہے جو گزشتہ 3-2؍ دنوں میں اُن کے رابطے میںآئے ہیں۔ 

اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل بھی کورونا وائر س سے متاثر ہو گئے ہیں۔ علاج کے لیے اُنھیں ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 

منترالیہ کے35؍ ملازمین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو ئی ہے۔

اِسی دوران اسکو لی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ہے تا ہم دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات آن لائن لینا ممکن نہیں ہے۔ امتحانات سے متعلق کَل ممبئی میں ہوئے اجلاس میں وہ اظہار خیال کر رہی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ طلباء کی تعداد زیادہ ہے اِسی لیے امتحانات روایتی طریقے سے یعنی امتحانی مراکز پر ہی منعقد کئے جا سکتے ہیں۔ 

***** ***** ***** 

بلڈھا نہ ضلعے میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے 5؍ تعلقوں  میں ایک مارچ تک لاک ڈائون کر دیاگیا ہے۔ اِن 5؍ تعلقوں میں بلڈھانہ ‘ چکھلی ‘ کھام گائوں ‘ دیول گائوں رجا  اور ملکا پو ر شامل ہیں۔  ضلع انتظامیہ نے زندگی کے لیے لازمی اشیاء کو چھوڑ کر دیگر سبھی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیاہے۔ اِس کے مطا بق کرانہ دکانیں ‘ ادویات کی دکانیں ‘ سبزترکاری  اور  چکیاں  صبح8؍ بجے سے دو پہر 3؍ بجے تک کھلی رکھی جا سکتی ہیں۔ 

***** ***** ***** 

اِسی دوران وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی آ رہی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ دوبارہ لاک ڈائون کی گنجائش نہیں ہے لہذا عوام احتیا طی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں۔ ریاست کے عوام کو لکھے ایک خط میں اُنھوں نے کہا کہ ہمیں ایک مر تبہ پھر سے مِل جُل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑ نی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید5؍ ہزار210؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ؍ لاکھ6؍ہزار94؍ ہو گئی ہے ۔ اِسی دوران کَل 18؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ 

دوسری جانب علاج کے بعد کَل 5؍ ہزار35؍ مریض شفا یاب ہو گئے ریاست میں اب تک19؍ لاکھ

99؍ ہزار982؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں53؍ہزار

113؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل مزید307؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ۔ جبکہ 5؍ مریض دوران علاج فوت ہو گئے ۔ مر نے والوں میں لاتور ضلعے کے3؍  اور نگ آباد  ا ور ناندیڑ ضلعے کا ایک ایک مریض کاشامل ہیں۔ 

اورنگ آباد ضلعے میں گزشتہ کَل مزید132؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح جالنہ میں137؍ ناندیڑ میں59؍ بیڑ میں39؍ لاتور میں35؍ پر بھنی میں22؍ عثمان آ باد میں11؍  اور  ہنگولی ضلعے میں کَل 9؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 



اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی حدود میں ممنوعہ علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں کسی بھی قسم کی تقریب  جیسے شادی بیاہ وغیرہ تقریبات میں 200؍ کی بجائے اب صرف50 ؍ افراد کی شر کت کی اجازت ہو گی۔ میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نے کَل اِ س خصوص میں مراسلہ جاری کیا ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے یہ فیصلہ کیا ہے لہذا اِس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کار وائی کی جا ئے گی۔  

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کی مصیبت کو سنجید گی سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات تعمیراتِ عامہ کے وزیر  نیز ناندیڑ ضلعے کے نگراں وزیر اشوک چو ہان نے کہی۔  وہ کَل سوشل میڈیاں کے توسط سے شہر یان سے مخا طب تھے ۔

اُنھوں نے کہا کہ اگر لاک ڈائون جیسے سخت فیصلے سے بچنا ہے تو شہر یان مجوزہ ہدایات پر سنجید گی سے عمل کریں۔  اِس موقعے پراُنھوں نے ضلع انتظامیہ کو  قوانین کی پا ما لی کرنے والوں کے خلاف کار وائی کرنے کی ہدایت دی۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے میں کورونا وائرس کا پھیلائو قابو میں ہے ۔ ابھی ضلعے میں لاک ڈائون کا اعلان کرنے جیسے حا لات نہیں ہے۔ یہ بات  لاتور کے ضلع کلکٹر پرتھوی راج  بی  پی   اور  نگراں وزیر امِت دیشمکھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔نگراں وزیر دیشمکھ نے کہا کہ کووِڈ19؍ کے پھیلائو میں اضا فہ نہ ہواِس کے لیے انتظامیہ اور شہریان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اُنھوں نے شہر یان سے ماسک  اور  سینی ٹائزر کا استعمال کرنے  اور  ہجوم سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

***** ***** ***** 

ہنگولی میں بغیر ماسک کے گھومنے پھر نے والے ساکنان سے کَل نگر پالیکا  اور پولس انتظامیہ نے جر مانہ وصول کیا۔کَل دو پہر تک اِن وفود نے فی کس 200؍ روپئے کے حساب سے 50؍ ہزار روپئے جر مانہ وصول کیا۔اِسی دوران شہر کے شاستری نگر میں کوروناوائرس سے متاثر ہ مریض پائے جانے کے بعد اُس علاقے کو ممنوعہ علاقہ قراردے کر بریکیٹ لگا کر اُسے  بند کر دیاگیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ‘ پر بھنی اور بیڑ  اضلاع میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر انتخا بات کے لیے پر چہ نامزدگی داخل کرنے کی مدت کَل ختم ہو گئی۔ آ ج اِن درخواستوں کی چھان بین کی جائے گی ۔ 

اورنگ آ باد ضلع سینٹرل کو آپریٹو بینک کے کمیٹی ممبر کے انتخاب کے لیے مہا وِکاس آگھاڑی کی جانب سے رکن اسمبلی امبا داس دانوے  نے کَل امیدواری در خواست داخل کی۔ اِس موقعے پر کانگریس کے ضلع صدر  کلیان کاڑے ‘  راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر کیلاس پاٹل  اور  کار کنان بھی موجود تھے۔ 

پر بھنی ضلع سینٹرل کو آپریٹو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی21؍ نشستوں کے لیے کَل آخری دِن

154؍ درخواستیں داخل گئی۔ اِسی طر ح بیڑ میں 30؍ سے زائد امید واروں نے 87؍ در خواستیں داخل کی ہیں۔

***** ***** ***** 

احمد نگر-  اورنگ آ باد شاہراہ پر کَل صبح ہوئے ایک حادثے میں جالنہ ضلع کے منٹھا سے تعلق رکھنے والے 5؍ نوجوان جا بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ دیو گائوں راستے کے قریب پیش آیا۔ تیزر فتار کار دو مر تبہ پلٹ کر دوسری جانب سے گزر  رہی ایک خانگی بس سے جا ٹکرائی اِس حادثے میں شنت نو کاکڑے‘ کیلاس نیورے ‘ رمیش گھو گے ‘ وِشنو چو ہان اور دِگمبر ورکڈ  موقعے پر ہی جا بحق ہو گئے ۔ موصولہ خبر کے مطا بق بس میں سوار مسافرمحفوظ ہیں۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں بقایہ املاک ٹیکس اور پانی پٹی وصولی کے مقصد سے میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نے خصوصی دستہ تشکیل دیا ہے۔ اپر نا تھیٹے کی قیادت میں اِس ٹاسک فورس نے کَل شہر کے مختلف علاقوں میں مذکورہ بقایہ جات وصول کئے ۔ اِس دوران  3؍ لاکھ60؍ ہزار روپئے بقایہ جات وصول ہوئے ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر وزراء کے مقررہ پروگرامز اور آندو لن منسوخ 

٭

ریاست میں کَل پائے گئے5؍ہزار210؍ کورونا مریض‘ مراٹھواڑے میں5؍ مریض چل بسے ‘ مزید307؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر 

٭

اورنگ آ باد شہر میںکسی بھی قسم کی تقریب میں اب صرف50؍ افرادشریک ہو سکتے ہیں 

اور

٭

احمد نگر-   اورنگ آباد  شاہراہ پر ہوئے حادثے میں جالنہ ضلعے کے منٹھا سے تعلق رکھنے والے5؍ نوجوان جا بحق 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر وزراء کے مقررہ پروگرامز اور آندو لن منسوخ 

٭

ریاست میں کَل پائے گئے5؍ہزار210؍ کورونا مریض‘ مراٹھواڑے میں5؍ مریض چل بسے ‘ مزید307؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر 

٭

اورنگ آ باد شہر میںکسی بھی قسم کی تقریب میں اب صرف50؍ افرادشریک ہو سکتے ہیں 

اور

٭

احمد نگر-   اورنگ آباد  شاہراہ پر ہوئے حادثے میں جالنہ ضلعے کے منٹھا سے تعلق رکھنے والے5؍ نوجوان جا بحق 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭



No comments: