Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 February 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی روک تھا م کے لیے جاری کی گئی رہنما ہدایات کی مدت31؍ مارچ تک بڑھائی
٭
ریاست میں کَل مزید8؍ہزار333؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 11؍ مریض دوران علاج چل بسے جبکہ مزید674؍ مریضوں کا اندراج
٭
مادری زبان کی پاس داری سبھی کا فرض ہے‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے ‘ آج منایا جا رہا ہے مراٹھی زبان کا دن
اور
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو میں آئی تیزی کے پیش نظر شہر یان کو احتیا طی تدابیر پر
سنجیدگی سے عمل در آمد کرنے کی ضرورت ‘ نگراں وزیر سبھاش دیسائی
اب خبریں تفصیل سے....
مرکزی وزارت ِ داخلہ نے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق جاری کی گئی احتیا طی ہدایات پر عمل در آمد کی مدت 31؍ مارچ تک بڑھا دی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ کووِڈ19؍ کا پھیلائو پو ری طرح قابو میں آنے تک احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کر نا ضروری ہے۔ وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکہ اندازی کے کام میں تیزی لانے کی صلاح دی ہے۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں شہر یان سے آج اور کَل جنتا کرفیو لگا نے کی اپیل کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے نہایت ضروری کام کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔اِس جنتا کرفیو میں زندگی کے لیے لازمی اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ ضلع کلکٹر روچیش جئے ونشی نے یہ وضاحت کی ہے۔ اُنھوںنے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو پر قا بو پانے کے لیے ہر ضروری اقدامات کئے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
ریاست میں گزشتہ کَل مزید 8؍ہزار333؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 21؍ لاکھ38؍ ہزار
154؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران کَل 48؍ مریض علاج کے دوران وفات پا گئے ۔
دوسری جانب 4؍ہزار936؍ کورونا مریض علاج کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 20؍ لاکھ17؍ہزار303؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 67؍ہزار608؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ روز 687؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جبکہ
11؍ مریض دورانِ علاج چل بسے ۔ وفات پا نے والوں میں جالنہ ضلعے کے4؍ ناندیڑ ‘ بیڑ ‘ اور ا ورنگ آباد ضلعے کے-2 2؍ اور پر بھنی ضلعے کا ایک مریض شامل ہیں۔
اورنگ آباد ضلعے میںکَل247؍ کورونا مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا۔ اِسی طرح جالنہ میں 171؍ لاتور میں62؍ ناندیڑ میں75؍ بیڑ میں51؍ پر بھنی میں33؍ ہنگولی میں32؍ اور عثمان آ باد ضلعے میں کَل مزید16؍مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ مادری زبان سبھی کے لیے فخرکی بات ہوتی ہے اور اِس کی پا س د اری کر نا سبھی کا فرض ہے۔مقننہ میں وی سا پا گے تر بیتی مرکز اور شعبہ مراٹھی زبان کی جانب سے یومِ مراٹھی زبان کی منا سبت سے منعقدہ خصوصی سیمینار کا آغاز کَل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے ہاتھوںویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے عمل میں آ یا۔اِس موقعے پر وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔اُنھوں نے اپیل کی کہ آئندہ یوم ِ مراٹھی زبان تک مراٹھی زبان کوElite Language کا درجہ مل جائے
اِس مقصد سے متحد ہوکر آگے بڑھیں۔اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کُسو ماگرج کی ’’ مراٹھی ماتی‘‘ نامی
نظم بھی پڑھ کر سنائی۔
***** ***** *****
آج یومِ مراٹھی زبان منا یا جا رہا ہے۔ اِسی مناسبت سے مراٹھی زبان کے وزیر سبھاش دیسائی نے مراٹھی زبان کے پھیلائو ‘ تشہیر اور فروغ دینے کے لیے سبھی سے مراٹھی زبان کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
وہ کَل اورنگ آباد میں یومِ مراٹھی زبان کی مبارکباد دیتے ہوئے اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِس مرتبہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے سبھی خصوصی پروگراموں کا آن لائن اہتمام کیا گیا ہے۔ اورنگ آباد میں ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی کی جانب سے آج شام مشہور مصنف
پر ساد کُم ٹھے کر کے لیکچر کا اہتمام کیا گیا ہے اِس کا موضوع ہے ’’ ذرائع ابلاغ میں مراٹھی زبان‘‘ شام 6؍ بجے یو نیورسٹی کے فیس بک پیج پر اِس مذاکرے سے مستفیض ہو سکتے ہیں۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے شعبے نے ریاست میں اِنجینئرنگ اور پالی ٹیکنِک کا نصاب انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ مراٹھی زبان میں بھی دستیاب کر وانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت نے یہ اطلاع دی ۔ وہ یومِ مراٹھی زبان کے موقعے پر منعقدہ خصو صی پروگرام کا
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔
***** ***** *****
اشیاء اور خدمات ٹیکسGST میں سے سخت شرائط منسوخ کرنے کے مطالبے پر
Confidration of All Traders کی جانب سے معلنہ بند کو کَل مراٹھواڑے میں ملی جلی حمایت حاصل ہوئی۔ اورنگ آ باد ضلع ویپا ری مہا سنگھ کے تحت اِس بند میں 72؍ تنظیموں نے حصہ لیا ۔ ویپا ری مہا سنگھ کے جنرل سیکریٹری لکشمی نا رائن راٹھی نے یہ بات بتائی۔
اِسی طرح جالنہ کے نئے مونڈھے میں سبھی بیو پاریوں اور کپڑے کے تاجروں نے کاروبار بند رکھا ۔ بیڑ شہر ضلع ویا پاری مہا سنگھ ‘ شہر کپڑا سنگھ اور آدرش مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی بند منا یا گیا۔ ہنگولی میں ضلع ویا پاری مہا سنگھ نے بھی بند منا یا ۔ پر بھنی ضلعے میں کچھ مقامات پر مکمل بند جبکہ کچھ مقامات پر معمو لی کاروبار جاری رہا ۔ ناندیڑ ضلعے میں بھی بند کو ملی جلی حمایت ملی۔
لاتور ضلعے میں ویا پاری مہاسنگھ نے اِس بند کی حمایت کی تاہم آج اور آئندہ کَل جنتا کر فیو ہونے کی وجہ سے تاجروں نے کَل کاروبار جاری رکھا ۔ عثمان آ باد شہر سمیت عمر گہ ‘ بھوم ‘ پرنڈا ‘ واشی‘ کلمب ‘ لوہاراشہر میں کَل پوری طرح بند منا یا گیا۔
سبھی علاقوں سے تاجروں کے وفود نے ضلع کلکٹر کی معروفت وزیر اعظم کے نام مکتوب روانہ کئے اِس میں در خواست کی گئی کہ قانون میںایسی ترامیم کی جا ئے جس سے سبھی تاجر آسانی سے جی ایس ٹی فارم بھر سکیں ۔
***** ***** *****
رابطہ وزیر سبھاش دیسائی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو میں آئی تیزی کے پیش نظر شہر یان کو مزید سنجید گی سے قوانین پر عمل در آمد کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات کے جائزاتی اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
اِس موقعے پر وزیر موصوف نے شہر یان میں ماسک کا استعمال اور ہجوم سے گریز کر نا وغیرہ قوانین پر موثر عمل در آمد سے متعلق اقدمات کرنے کی ہدایت دی۔نگراں وزیر کے ہاتھوں کل پولس کمشنر دفتر میں پولس افسران و ملازمین کو Corono Warrior کی توصیفی سند د سے بھی نوازا گیا۔
اِسی دوران نگراں وزیر نے کل شہر میں قائم کئے جا رہے با لا صاحیب ٹھاکرے میمو ریل پارک کا معائنہ کیا ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے انتظامیہ کو اِس جگہ کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی۔ اِس دوران اِس جگہ پر سبھاش دیسائی کے ہاتھوں شجر کاری بھی کی گئی۔
***** ***** *****
شیئر بازار میں سر مایہ کاری کا جھانسہ دے کر کئی لوگوں کے کروڑوں روپئے ایٹھنے والے
تین افراد کو ممبئی پولس نے مدھیہ پر دیش کے اندور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ناگپور کے ایک فریادی کی جانب سے 17؍ لاکھ 85؍ ہزار روپئے لوٹے جانے کی شکایت کئے جانے کے بعد اِس معاملے کی چھان بین کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ اندور سے یہ ٹو لی شیئر بازار میں سر مایہ کار ی کے نام پر پورے ملک میں لوگوں کو ٹھگ رہی تھی۔
یہ کار وائی ممبئی کے گِر گائوںسر کل کی سینئر پولس اِنسپکٹر سندھیا رانی بھونسلے اور تحقیقاتی افسر پولس اِنسپکٹر اشوک اُگلے کی رہنما ئی میں سائبر پولس کے اسسٹنٹ پولس اِنسپکٹر نو ناتھ چو دھری اور اُن کے وفد نے انجام دی۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کَل اتوار کے روز آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں قوم سے خطاب کریں گے۔ اِس سلسلے کی یہ 74؍ ویں قسط ہوں گی ۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز پر صبح11؍ بجے نشر کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی روک تھا م کے لیے جاری کی گئی رہنما ہدایات کی مدت31؍ مارچ تک بڑھائی
٭
ریاست میں کَل مزید8؍ہزار333؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 11؍ مریض دوران علاج چل بسے جبکہ مزید674؍ مریضوں کا اندراج
٭
مادری زبان کی پاس داری سبھی کا فرض ہے‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے ‘ آج منایا جا رہا ہے مراٹھی زبان کا دن
اور
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو میں آئی تیزی کے پیش نظر شہر یان کو احتیا طی تدابیر پرسنجیدگی سے عمل در آمد کرنے کی ضرورت ‘ نگراں وزیر سبھاش دیسائی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment