Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 February 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مہاراشٹر میں بڑھ رہی کورونا مریضوں کی تعداد اور کورونا وائرس کی نئی قسم کے در میان کو تعلق نہیں‘ اِنڈین کاونسل فار میڈیکل ریسرچ
ICMR کی وضاحت
٭
بڑھتے کورونا معاملوں پر لگام لگا نے کے لیے اورنگ آ باد اور ہنگولی میں لگا یا گیا رات کا کر فیو‘ ماسک کے بنا گھومنے والوں پر ہو گی کار وائی
٭
جالنہ ضلعے میں31؍ مارچ تک سبھی اسکول‘ کالج اور ہفتہ واری بازار رہیں گے بند‘ ضلع کلکٹر نے جاری کیاسر کا ری حکم نا مہ
اور
٭
مراٹھواڑہ میںکَل پائے گئے605؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض‘ اورنگ آباد میں کَل ہوا 240 ؍ کورونا مریضوں کا انکشاف
اب خبریں تفصیل سے....
اِنڈین کائونسل فار میڈیکل ریسرچICMR نے کہا ہے کہ مہا راشٹر میں بڑھ رہے کورونا مریضوں کی تعداد اور کووِڈ19؍ کی نئی قسم کے در میان کوئی راست تعلق نہیں ہے۔ ICMR کے منیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر بلرام بھارگوَ نے کَل نئی دِلّی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہN440K اور E484K نا می
نئے اسٹرین دیگر ممالک میں پائے جا رہے ہیں۔ یہ نئی اقسام مہاراشٹر اور تلنگا نہ میں ما ضی میں ہلکی نوعیت کی پائی گئی تھیں تاہم اب جو کورونا معا ملات بڑھ رہے ہیں اُن کا کورونا وائرس کی نئی قسم سے تعلق نہیں ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی برھتی تعداد کے بعد ریاست میں کئی مقا مات پر پا بند یاں لگا دی گئی ہیں۔ اورنگ آ باد شہر میں رات کا کر فیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ کَل سے نافد کر دہ کر فیو8؍ مارچ تک لا گو رہے گا۔ رات کے کر فیو کا اطلا ق رات11؍ بجے سے صبح 6؍ بجے تک رہے گا۔ ہنگو لی ضلعے میں بھی رات کا کر فیو لگا یا دیاگیا ہے۔ اورنگ آ باد اور ہنگولی میں رات کے کر فیو کے دوران روزمرہ کی چیزیں فروخت کر نے والوں اور صنعتی شعبے کے ملازمین کواستثنیٰ دیا گیا ہے۔ تاہم اِن افراد کو اپنا شنا ختی کارڈ ساتھ رکھنا ضروری ہو گا۔ اِس عر صے کے دوران میڈیکل خد مات اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے بڑے شہروں پونے ‘ ممبئی ‘ ناگپور ‘ امرا وتی اور تھانے میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں بڑا اضا فہ دیکھا جا رہا ہے۔ اِس بیچ محکمہ صحت کے سیکریٹری پر دیپ ویاس نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں ہو رہا اضا فہ قوانین میں دی جا رہی نر می کا نتیجہ ہے۔ اُنھوں نے اِس اضا فے کو کورونا وائرس کی دوسری لہر ماننے سے انکار کیا۔ ویاس نے کہا کہ مریضوں کی تعداد پر قا بو پانے کے لیے ایک بار پھر قوا نین کو سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
اِس سب کے بیچ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے نے چیف سیکریٹری سے کہا ہے کہ وہ اِس بات کی منصوبہ بندی کریں۔ کہ کس طرح منترا لیہ میں دو شِفٹ میں کام کیا جا سکتا ہے اور ورک فرام ہوم کے تحت کتنے شعبہ جات پوری گنجائش کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے گزیٹیڈ افسران کی تنظیم کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں یہ بات کہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دفتری کام کاج کے دس سے پانچ اوقات کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے اور اِس میں مہا راشٹر نے پہل کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے منترا لیہ کے سبھی افسران اور ملا زمین کو کورونا سے بچائو کا ٹیکہ لگوا نے کو بھی کہا۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں31؍ مارچ تک سبھی اسکول‘ کالج اور گائووں کے ہفتہ واری بازار بند رہیں گے۔ ضلع کلکٹر رویندر بن وڑے نے کَل اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ جا ری کیا۔ تاہم دسویں اور بارہویں جماعت کی کلاسیز بدستور چلتی رہیں گی۔ ضلع کلکٹر نے بتا یا کہ جالنہ ضلعے میں بنا ماسک گھومنے والے افراد پر پولس اور محصول انتظامیہ کاروائی کر رہا ہے اور اُن افراد سے جر ما نہ وصول کرنے کی مہم جاری ہے۔
***** ***** *****
لاتور کے ایک ہوسٹل کے45؍ طلباء کو رونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ لاتور کے ضلع سول سر جن ڈاکٹر لکشمن دیشمکھ نے اسکی تصدیق کر دی۔ صنعتی علاقے میں واقع اِس ہوسٹل کے کورونا پازیٹیو طلباء کو بارشی روڈ پر بنا ئے گئے کووڈ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاتور میونسپل کار پوریشن نے اِس ہوسٹل کو ممنوعہ علاقے یعنی Containment Zone قرار دیا ہے۔ ہوسٹل سے متصل عمارت میں ایک انگریزی اسکول چلا یا جا تا ہے جسے اب اگلے دس دنوں کے لیے بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی کے ضلع کلکٹر دیپک موگلیکر نے خود سڑ کوں پر اُتر کر کورونا وائر س سے بچائو کے طریقوں کی خلاف ور زی کر نے والوں پر کار وائی کی۔ سب ڈویژنل افسر سنجئے کُنڈیٹکر سمیت میونسپل کار پوریشن کا عملہ صبح سے ہی بازاروں میں کار وائی کر تا رہا۔
ضلع کلکٹر نے اپنی جانچ کے دوران پر بھنی کے کئی علا قوں کا پیدل دورہ کیا اور گاڑیوں میں سوار لوگوں کو انتباہ دیا جبکہ کچھ لوگوں پر جر ما نہ بھی عائد کیا۔تاجروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں‘ سینی ٹائزر کا انتظام کریں اور ضروری جسما نی دوری بر قرار رکھنے کو یقینی بنا ئیں۔ پر بھنی میں بنا ماسک گھوم رہے 102؍ لوگوں کے خلاف کَل کار وائی کی گئی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں6,218؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک پازیٹیو پائے گئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 21؍ لاکھ 12؍ ہزار312؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل ریاست میں 51؍ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔ اِس وباء کی وجہ سے اب تک مہاراشٹر میں کُل 51؍ ہزار857؍ لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ریاستی شرح اموات قریب ڈھائی فیصد ہے۔
دوسری جانب کَل ایک دن میں مہاراشٹر میں5,851؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اب تک ریاست میں 20؍ لاکھ5؍ہزار851؍ افراد اِس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب95؍ فیصد ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 53؍ ہزار409؍ ہے جو ریاست کے مختلف اسپتالوں میں اپنا علاج کر وا رہے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میںکَل ایک دن میں605؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا جبکہ تین مریضوں کی موت ہو گئی۔ مر نے والوں میں ناندیڑ‘ عثمان آ باد اور ہنگو لی ضلعوں سے ایک - ایک مریض شامل ہے۔ اورنگ آ باد ضلعے میںکَل مراٹھواڑہ میں سب سے زیادہ 240؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ وہیں جالنہ ضلعے میں117؍ مریضوں کا اندراج ہوا۔ ناندیڑ میں76 ؍ بیڑ میں47 ؍ لاتور میں 46 ؍ ہنگولی میں38؍ پر بھنی میں29 ؍ اور عثمان آ باد میں12 ؍ لوگوں کو کَل کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔
***** ***** *****
اسکولی تعلیم کی ریاستی وزیر وَرشا گائیکوار نے کہا ہے کہ اسکو لوں کی فیس سے متعلق ریاستی اور ڈویژنل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جہاںسر پرست اضا فی فیس کے بارے میں شکایت درج کر وا سکتے ہیں۔ اسکو لی فیس کے بارے میں موصول ہو رہی شکا یتوں کے پس منظر میں گائیکواڑ نے کل ایک اجلاس طلب کیا جس میں اُنھوں نے یہ بات کہی۔
اُنھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے عر صے کے دوران کئی اسکول طلباء سے فیس کا مطا لبہ کر رہے ہیں۔ فیس ادا نہ کر نے والے طلباء کو آن لائن تعلیم سے محروم رکھنے کے لیے واٹس ایپ گروپ سے با ہر نکا لا جا رہا ہے اور دیر سے فیس ادا کرنے والے سر پرستوں سے جر ما نے کے طور پر اضا فی فیس وصول کی جا رہی ہے۔ وَر شا گائیکواڑ نے کہا کہ اِس طرح کی شکا یتوں کی ایجو کیشن افسران کے ذریعے جانچ کی جا ئے اور قصور وار اسکولوں کے خلاف سخت کار وائی کی جا ئے۔ ساتھ ہی اُنھوں نے غیر قا نو نی طور سے چلائے جا رہے اسکو لوں پر حق ِ تعلیم قا نون کے تحت کار وائی کر نے کی ہدایت بھی دی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ڈسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو ADCC انتخا بات کے لیے درج فہرست جماعتوں اور خواتین کے زمرے کی8؍ سے9 ؍ کی در خواستیں کَل ردّ کر دی گئیں۔
دوسری جانب بینک کے صدر نتن پاٹل ‘ شیو سینا کے نائب ضلع صدر کر شنا ڈونگائونکر ‘ ضلع پریشد سا بق صدر رنگناتھ کالے ‘ ڈائریکٹر نند کمار گاندھیلے اور MNS کے سنتوش جا دھو کی در خواستوں پر اُن کے حریف امید وار کی جانب سے اعتراض اٹھائے گئے ۔ اِن در خواستوں پر رات دیر گئے تک سنوائی جاری رہی۔ اِن اعتراضات پر آج فیصلہ سنا یا جا ئے گا۔
***** ***** *****
بینک آف مہاراشٹر میں مختلف عہدوں پر مستقل ملازمت پر بھر تی کے مطالبے پر کَل بینک کی قریب1900؍ شاخوں کے ملازمین نے مظاہرے کئے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ بینک آ ف مہاراشٹرمیں
گزشتہ پانچ سالوں سے خالی پڑے عہدوں پر تقررات نہیں ہوئے ہیں۔ آندو لن کے دوسرے مر حلے کے تحت 26؍ فروری کو بینک کے سبھی32؍ ڈویژنل دفا تر اور6 ؍ مارچ کو پونے میں واقع بینک آف مہاراشٹر کے ہیڈ آفس کے سامنے مظا ہرے کئے جا ئیں گے۔ آل اِنڈیا بینک آ ف مہاراشٹر ایمپلائز فیڈریشن پہلے ہی12؍ مارچ کو ملک گیر سطح پر ہڑ تال کا اعلان کر چکی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ سے اپریل کے مہینے میں6 ؍ نئی اسپیشل ٹرینیں شروع ہو ںگی۔ اِن میں ناندیر سے حضرت نظام الدین ‘ ناندیڑ سے عادل آ باد’ ناندیڑ سے اورنگ آ باد ‘ ناندیڑ سے رینی گُنٹا ‘ ناندیڑ سے سترا گچّی کولکا تہ اور ناندیڑ سے شری گنگا نگر ٹرینیں شامل ہیں۔
***** ***** *****
True Jet نا می ہوائی کمپنی حیدر آ باد - ناندیڑ - ممبئی فضائی خد مات شروع کر رہی ہے۔ اِن اُڑانوں سے ناندیر کے مسا فرین کے لیے ہر روز ممبئی کے لیے فضائی خد مات دستیاب ہو گئی ہیں۔ اِس کے علا وہ ناندیڑ شہر فضائی راستے سے جلگائو اور احمد آ باد سے بھی جُر گیا ہے۔ یہ اُڑا نیں
2 ؍ مارچ سے شروع ہو نے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
بھارت اور انگلینڈ کے در میان کھیلی جا رہی چار ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ آج سے احمد آ باد میں کھیلا جا ئے گا۔ دِن - رات کا یہ میچ دو پہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ اِس میچ میں گلا بی گیند کا استعمال کیا جا ئے گا ۔ سیریز میں ایک- ایک میچ جیت کر بھارت اور انگلینڈ برا بری پر ہیں۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
مہاراشٹر میں بڑھ رہی کورونا مریضوں کی تعداد اور کورونا وائرس کی نئی قسم کے در میان کو تعلق نہیں‘ اِنڈین کاونسل فار میڈیکل ریسرچ
ICMR کی وضاحت
٭
بڑھتے کورونا معاملوں پر لگام لگا نے کے لیے اورنگ آ باد اور ہنگولی میں لگا یا گیا رات کا کر فیو‘ ماسک کے بنا گھومنے والوں پر ہو گی کار وائی
٭
جالنہ ضلعے میں31؍ مارچ تک سبھی اسکول‘ کالج اور ہفتہ واری بازار رہیں گے بند‘ ضلع کلکٹر نے جاری کیاسر کا ری حکم نا مہ
اور
٭
مراٹھواڑہ میںکَل پائے گئے605؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض‘ اورنگ آباد میں کَل ہوا 240 ؍ کورونا مریضوں کا انکشاف
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment