Friday, 26 February 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۶ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 26 February 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۶ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  فروری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭سوشل میڈیا اور  OTT  پرنشر کئے جانے والے مواد سے متعلق مرکزی حکو مت نے جاری کی رہنا ہدایات

٭ آئندہ  یکم مارچ سے  10؍ مارچ کے در میان ہو گا ریاستی اسمبلی کا اجلاس‘

 8؍ مارچ  کو  پیش کیا جائے گا ریاستی بجٹ 

٭دیہی علاقوں میں 3؍ہزار200؍  اسکوائر فُٹ پر تعمیری کام کے لیے

 اجازت حاصل کر نا ضروری نہیں ‘  دیہی تر قیات کے وزیر حسن مُشرِف کا اعلان

٭کورونا وائرس کے پھیلائو کو  دیکھتے ہوئے طلباء کی حفاظت کے پیش نظر اگر

 ضرورت محسوس ہو تو یکم مارچ سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ مقامی سطح پرکیاجا ئے‘  وزیر تعلیم کی ہدایت

٭ریاست میں8؍ہزار702؍ اور مراٹھواڑہ میں654؍ کورونا مریضوں کا اندراج



  اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی حکو مت نے سوشل میڈیا اور OTT  یعنی  Over th Top   پر نشر کئے جا نے والے مواد 

کے بارے میں کَل نئی ہدایات جاری کی ہے۔اطلاعا تی ٹیکنا لو جی کے مرکزی وزیر روی شنکر پر ساد نے بتا یا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں جیسے Facebook ‘  ٹوئیٹر ‘ نیٹ فلِکس ‘  Amazon Prime ‘  Hot Star  اور

    OTT    پر نئے قوانین کی پا بندی لازمی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سماجی رابطوں کی  سائٹس پر مواد کی تشہیر سے متعلق شکا یات کے ازا لے کے لیے علیحدہ نظام لازمی ہے۔ قواعد کے مطا  بق

24؍  گھنٹوں کو اندر شکا یات درج کر نا اور15؍ دنوں میں شکا یات کا ازالہ ضروری ہے۔ شکا یات کا ازالہ کرنے والے افسران کا نام ظا ہر کرنا بھی لازمی ہو گا۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ خواتین سے متعلق غیر منا سب متن ‘ عر یاں تصا ویر  اور ویڈیو  24؍  گھنٹوں میں سائٹس سے ہٹا نا ضروری ہو گا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتا یا کہ نئے ضوابط کے مطا بق سو شل میڈیا کمپنیاں حکو مت کو یہ معلو مات فراہم کرنے کی پا بند ہو گی کہ نا منا سب متن  یا  افواہ ‘  سوشل میڈیا پر سب سے پہلے کس نے پوسٹ کیا۔ حکو مت نے کہا ہے کہ OTT    اور  Digital Media   کو  Information Broadcasting  محکمے کے ذریعے کنٹرول کیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

ریاستی وزیر انیل پرب نے بتا یا کہ ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس  یکم  تا   10؍  مارچ کے دوران ہو گا۔ بجٹ اجلاس کی مدت طئے کرنے کے لیے کَل وِدھان بھون میں میٹنگ منعقد کی گئی۔ بجٹ اجلاس کا آغاز یکم مارچ کو گور نر کی تقریر سے ہوگا اور 8 ؍  مارچ کو ریاستی بجٹ پیش کیا جا ئے گا۔ بجٹ کے پہلے دِن اضا فی مطالبات پیش کئے جا ئیں گے اور2 ؍  مارچ کو اِس پر تبادلۂ خیال کیا جا ئے گا۔

3؍  اور  4؍ مارچ کو ضمنی مطالبات پر بحث کی جا ئے گی۔5 ؍  تاریخ کو حزب اختلاف کی جانب سے تجا ویز  اور  بل پیش کئے جا ئیں گے۔ اِسی دن غیر سر کاری کام بھی مکمل کیا جا ئے گا۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ 8؍  تاریخ کو ریاستی بجٹ پیش کئے جانے کے  بعد9 ؍  اور  10؍  تاریخ کو بجٹ پر بحث کی جا ئے گی  اور مالیاتی بل کو منظوری دی جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

دیہی تر قیاتی کے ریاستی وزیر حسن مُشرِف نے اعلان کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں 3؍ہزار200؍اسکوائر فُٹ اراضی پر تعمیر کے لیے Town Planning  محکمے سے اجازت کی ضرورت اب نہیں رہے گی۔ وزیر موصوف نے کَل ممبئی میں بتا یا کہ ریاست کے دیہی علاقوں میں

1600؍ اسکوئر فٹ اراضی پر تعمیری کام کے لیے اب صرف اراضی کے ما لکانہ اختیار اور دیگر ضروری دستا ویزات گرام پنچایت میں پیش کرنے ہو ںگے۔ اور تر قیاتی فیس کی ادائیگی کر نی ہو گی جس کے بعد اراضی پر تعمیر ی کام شروع کیا جا سکتا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ گرام پنچایت کی سطح پر کسی طرح کی دِقت پیش نہ آئے اِس لیے اب اِس طریقہ کار کو کا فی آسان بنا دیا گیا ہے۔ اِس فیصلے کے سبب Town Planning  محکمے کی اجازت کے بغیردیہی علاقوں میں تعمیری کام میں آ نے والی رکا وٹ ختم کر دی گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں اب  Ground Floor   اور  مزید 2؍ منزلہ عمارت کی تعمیر کی جاسکے گی۔

***** ***** ***** 

تاجروں کی ملک گیر تنظیم Confedration of All Traders نے  اشیاء و خد مات ٹیکسGST   کی سخت دفعات کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے آج ملک گیر بند کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں نے Food Safety Act کی متنازعہ دفعات منسوخ کرنے اور TCS کی دفعات کا اطلاق نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Maharashtra Chamber of Commerce Industries ‘

 Aurangabad District Chamber of Commerce ‘ 

 Industrial Suppliers Association  اور  

 اورنگ آ باد ٹیکسٹائل ٹریڈرس اسو سی ایشن نے اِس بند میں شا مل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا ہے کہ ریاست کے متعدد اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے سبب طلباء کی صحت کے پیش نظر اگر ضروری ہو  تو یکم مارچ سے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ مقامی سطح پرکیا جا نا چا ہیے۔ وزیر موصوفہ کَل ممبئی میں اِس خصوص میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلعے میں کورونا کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ پنجم  تا  ہشتم  اور 

 9 ؍  ویں  تا  12؍ ویں جماعتوں کے طلباء کو اسکول یا کالج بلا نے سے متعلق فیصلہ کریں۔ گائیکواڑ نے اُن اسکو لوں کو جراثم سے پا ک کرنے کی ہدایت دی ۔ جہاں کورونا وائرس کے جراثم پائے جا نے کا پتہ چلا ہے۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا وائرس کے8؍ ہزار702؍ نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعداد 21؍ لاکھ29؍ہزار821؍ ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز56؍ مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے۔ اِن میں گزشتہ ہفتے مر نے والے22؍ افراد بھی شامل ہیں۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51؍ ہزار993؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کل 3؍ ہزار74؍ مریض کورونا سے شفایاب بھی ہوئے۔ ریاست میں  اب تک20؍ لاکھ 12؍ہزار367؍ مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں فی الحال 64؍ہزار260؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے654؍ نئے معا ملات درج کئے گئے۔ ساتھ ہی کَل اِس بیماری کے

9؍ مریضوں کے مر نے کی بھی اطلاع ہے۔ اِن میں اورنگ آ باد ضلعے کے4 ؍  جالنہ 2؍ پر بھنی ‘ لاتور  اور  ہنگولی اضلاع کا1-1؍ مریض شامل ہے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل کورونا کے275؍ نئے مریض سامنے آئے۔ جالنہ  میں85؍ لاتور80 ؍  بیڑ53؍  ناندیڑ 70؍ پر بھنی 41؍ ہنگولی 24؍ اور عثمان آ باد ضلعے میں کورونا کے26 ؍ نئے مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

جنوبی شو لا پور تعلقے کے انتر ولی میں واقع ذہنی طور پر معذور طلباء کے رہائشی اِدارے میں کَل کورونا کے 46 ؍ مریض پائے گئے ۔ اِن میں10 ؍  تا  20؍ برس کی عمر کے زمرے میں کے3؍ طلباء  اور34؍ بڑی عمر کے ذہنی معذور شامل ہے۔ یہ اطلاع ضلع پریشد کے  ہیلتھ افسر  ڈاکٹر شیتل کمار جا دھو نے دی۔ اُنہوں نے بتا یا کہ اِن سب کو کاندل گائوں کے طبی مرکز پر Qurantine کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد ضلع میں آئندہ یکم  تا  8 ؍ مارچ کے دوران بچوں کے پیٹ میں پائے جا نے والے کیڑوں کے خاتمے کے لیے قو می مہم چلائی جا ئے گی۔ جس کے تحت  ایک  تا19؍ برس کی عمر کے زمرے کے بچوں کو دوائیں دی جا ئے گی جو غذائیت کی کمی کو پورا کرنے اور خون کے کینسر سے بچائو میںمدد گار ہے۔ عثمان آ بادضلع پریشد کےCEO  ڈاکٹر وِجئے کمار پھڑ نے ضلع کی عوام سے اِس مہم میں شامل ہو نے اور بچوں کی صحت سے متعلق بیدار  والدین بنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست کے  دیہی اور  دور  دراز علاقوں میںمویشیوں کو مختلف متعدی بیماریوں سے تحفظ فارہم کرنے او راپنے اپنے دیہاتوں میں مویشی پالنے والوں کو طبی سہو لیات کی فراہمی کے لیے حکو مت کی جانب سے وزیر اعلیٰ اینِمل ہیلتھ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اِس اسکیم کے تحت ناندیڑ ضلعے کو 3؍ موبائل ویٹرنری گاڑیاں مہیا کی گئی ہیں۔ جس کا افتتاح آج ناندیڑ ضلعے کے سر پرست وزیر اشوک چوہان کے ہاتھوں عمل میں آ ئے گا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد میونسپل کار پوریشن کے Administrator  آستِک کمار پانڈے نے کہا ہے کہ اورنگ آ باد کے سڈ کو میں تعمیر کی جانے والی با لا صاحب ٹھا کرے یاد گار کے لیے مجوزہ پر یہ در شنی گارڈن کو آئندہ 6؍ ماہ بعد شہرکے Oxygen Park   کے نام سے جا نا جا ئے گا۔ پانڈے کی خصوصی موجود گی میں کَل اِس گارڈن میں شہر کے ما حول دوست شہر یوں کے ہاتھوں ساڑھے تین سو پودے لگائے گئے۔ اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے پانڈے نے کہا کہ ایک بھی درخت کاٹے بغیر پر یہ در شنی گارڈن کی توسیع کی جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

احمد آ باد میں کھیلے گئے تیسرے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں دوسرے دِن بھارت نے انگلینڈکے خلاف

10؍ وکٹوں سے شاندار جیت درج کی۔ پہلی پاری میں6؍ وکٹ لینے والے گیند باز اکشر پٹیل نے دوسری پاری میں بھی 5؍ وکٹ حاصل کئے ۔ اِس شانداری کار کر دگی کے لیے اکشر پٹیل کو

  Man of The Match  قرار دیا گیا ۔اِسی طرح  آر  اشوِن نے 4؍ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بھارتی گیند بازوں  کی بہترین گیند بازی کے سبب انگلینڈ کی  پوری ٹیم محض 81؍ رنوں پر آئوٹ ہو گئی ۔ 

4 ؍ مقابلوں کی اِس ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو  دو  ایک  سے بر تری حاصل ہو گئی ہے۔ 

 سیریز کا اگلا مقابلہ 4؍ سے8؍ مارچ کے درمیان اِسی میدان پر کھیلا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر 

٭سوشل میڈیا اور  OTT  پرنشر کئے جانے والے مواد متعلق مرکزی حکو مت نے جاری کی رہنا ہدایات

٭ آئندہ  ایک مارچ سے  10؍ مارچ کے در میان ہو گا ریاستی اسمبلی کا اجلاس‘

 8؍ مارچ  کو  پیش کیا جائے گا ریاستی بجٹ 

٭دیہی علاقوں میں 3؍ہزار200؍  اسکوائر فُٹ پر تعمیری کام کے لیے

 اجازت حاصل کر نا اب ضروری نہیں ‘  دیہی تر قیات کے وزیر حسن مُشرِف کا اعلان

٭کورونا وائرس کے پھیلائو کو  دیکھتے ہوئے طلباء کی حفاظت کے پیش نظر

 ضرورت محسوس ہونے پر یکم مارچ سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ مقامی سطح پر کیا جا ئے‘  وزیر تعلیم کی ہدایت

٭ریاست میں8؍ہزار702؍ اور مراٹھواڑہ میں654؍ کورونا مریضوں کا اندراج


اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سیعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: