Friday, 25 June 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد  علاقائی خبریں  تاریخ : 25  ؍  جون  2021  وَقت : صبح 09.00  سے09.10 ؍ بجے 

 



Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 25 June 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۵ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 



سامعین مُلک بھر میں 18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے مُفت دیئے جا رہے ہیں۔آپ سے گذارش ہے کہ ویکسین ضرور لیں ۔ کووِڈ19؍ سے بچائو کی پا بندیوں میں بھلے ہی نر می کر دی گئی ہے لیکن مرض کے پھیلائو کا خطر ہ ابھی باقی ہے ۔ اِسی لیے احتیا طی تدابیر اختیار کر نا لازمی ہے۔آپ سے در خواست ہے کہ نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے باہر جائیں ۔

محفوظ رہنے کے لیے ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں ۔



اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ کورونا وائرس کے پھیلائو کا خطرہ ابھی باقی ہے لہذا جلد بازی میں کاروبار شروع نہ کریں ‘  وزیر اعلیٰ کی

ضلع کلکٹرس سے اپیل 

٭ تعلیمی سال2020 - 21 ؁  میں انجینئرنگ کورس میں داخلہ لینے والے طلباء کو  ایجو کیشن فیس کے علا وہ دیگر فیس میں25؍فیصد چھوٹ ‘  ریاستی حکو مت کافیصلہ 

٭ کرشنا مراٹھواڑہ آبپاشی منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت جون2023؁ تک عثمان آ باد  بیڑ ضلعے کو پا نی دستیاب ہو گا 

٭ ریاست میں گزشتہ روز مزید9؍ہزار844؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 8؍ مریض چل بسے جبکہ مزید487؍ افراد ہوئے متاثر 

اور

٭ گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے  Optional Common Entrance Test

  جولائی مہینے کے آخر میں  یا  اگست مہینے کے پہلے ہفتے میں لینے کا فیصلہ  



اب خبریں تفصیل سے....

کورونا وائرس کے پھیلائو کا خطرہ ابھی باقی ہے  لہذا  اپنے شہروں یا ضلعے میں کووِڈ19؍ کی صورتحال کا اچھی طرح جائزہ لیں  اور  جلد بازی میں کاروبار شروع نہ کریں ۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے نے ضلع کلکٹرس کو یہ ہدایت دی ہے ۔ انھوں نے  کَل  ہنگولی  ‘ رائے گڑھ  ‘ رتنا گیری ‘  سندھو دُرگ ‘  سا تا را  ‘  سانگلی  اور

  کو لہا پور  ـضلعے کے ضلع کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تبادلۂ  خیال کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر  اور  ڈیلٹا پلس کا خطرہ ابھی باقی ہے  لہذا  شعبہ صحت تمام اضلاع میںمستقبل میں آکسیجن کی ضرورت ‘ مریضوں کے لیے بیڈس کی تعداد   اور  فیلڈ ہسپتال جیسی سہو لیات کی ضرورت سے متعلق بندوبست کریں ۔

اِس اجلاس میں تمام کلکٹرس نے اپنے متعلقہ اضلاع میں کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلات پیش کی  اور  گشتی تجربہ گاہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی حکو مت نے تعلیمی سال 2020 - 21؁  میں

 اِنجینئرنگ کورس میں داخلہ لینے والے طلباء کو ایجو کیشن فیس کے علا وہ دیگر فیس میں25؍ فیصد چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت نے کَل ممبئی میں ریاست بھر کے سر کاری انجینئرنگ کالجیز  اور  تعلیمی اِداروں کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات کہی ۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ19؍ کے پھیلائو کے عرصے میں چونکہ طلباء کالجیز میں حاضر نہیں تھے  اور نہ ہی انھوں نے کُتب خا نہ  اور  جِم خانہ جیسی سہو لیات کا  استعمال کیا  اِسی لیے سر کاری  اور  سر کاری امداد یافتہ خود مختار اِداروں میں انجینئرنگ کورس میں داخلہ لینے والے طلباء کو  ایجو کیشن فیس کے علا وہ دیگر فیس میں 16؍ہزار250؍ روپئے   یعنی 25؍ فیصد چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

کرشنا مراٹھواڑہ آبپاشی منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وزیر برائے آبی وسائل  جینت پاٹل نے یہ بات بتائی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اب عثمان آباد اور بیڑ ضلعے کو جون2023؁ تک پانی دستیاب کر وا دیا جا ئے گا ۔ وہ کَل عثمان آ باد میں   District Irrigation Departmentکے جائزہ اجلاس میں بول رہے تھے ۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس آبپا شی منصوبے کے لیے در کار فنڈ فراہم کیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے دسویں جماعت میں90؍ فیصد  یا اِس سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے درج فہرست ذاتوں کے معاشی طور پر کمزور طلباء  کو پیشہ وارانہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امداد فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ریاستی وزیر برائے سماجی انصاف دھننجئے منڈے نے یہ بات بتائی ۔اُنھوں نے بتا یا کہ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر ریسرچ سینٹر  اینڈ  ٹریننگ اِنسٹی ٹیوٹ کی معرفت پیشہ وارانہ اعلیٰ تعلیم سے قبل کی تیاری  کے لیے ‘  گیارہویں  اور  بارہویں جماعت  اِن  2؍ برسوں میں فی کس ایک لاکھ روپئے  کے حساب سے 2؍ لاکھ روپئے امداد  دینے کے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ اِس اسکیم سے مستفیض ہونے کے لیے متعلقہ طلباء کے سر پرست کی سالا نہ آمدنی ڈھائی لاکھ روپئے سے کم ہونا چاہیے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


ریاست میں کَل مزید9؍ہزار844؍ کورونا مریض پائے گئے۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر60؍ لاکھ 7؍ ہزار431؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل 170؍ مریض علاج کے دوران  انتقال کر گئے ۔ 

دوسری جانب کَل 9؍ہزار371؍ مریض علاج کے بعد شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک 57؍ لاکھ 62؍ہزار661؍ کورونا متاثرین علاج کے بعدصحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں مجموعی طور پر  ایک لاکھ21؍ہزار767؍ کورونا متاثرین زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل487؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے  اور  اِسی دوران 8؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ فوت ہونے والوں میں بیڑ ضلعے کے4؍ اورنگ آ باد کے2؍ پر بھنی اور عثمان آ باد ضلعے کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے۔

دوسری جانب بیڑ ضلعے میں کَل مزید151؍ کورونا مریض پائے گئے۔ اِسی طرح اورنگ آباد میں115؍ عثمان آ باد میں80؍ پر بھنی میں51؍ لاتور میں40؍ جالنہ میں24 ؍ ناندیڑ میں20؍ اور ہنگو لی ضلعے میں کَل مزید

6؍ کورونا مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکینڈری  اینڈ  ہائر سیکینڈری ایکزامینیشن نے  ریاست میں گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے   Optional Common Entrance Test    جولائی مہینے کے  آخر میں  یا  اگست مہینے کے پہلے ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیاہے۔ بورڈ کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ  یہ امتحان مکمل طور پر آپشنل ہو گا  اور  ریاستی بورڈ کے دسویں جماعت کے نصاب پر مبنی ہو گا۔  یہ امتحان نہ دینے والے طلبا ء کو دسویں جماعت  کے  Evaluation Method   کے مطابق ملے ہوئے نمبرات کی بنیاد پر داخلہ دیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں طلباء کے مختلف مطالبات کے لیے  کَل سمیک وِدیارتھی آندولن کی جانب سے مورچہ نکا لا گیا تھا۔ اِس موقعے پر طلباء نے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یے ولے کو مطالباتی محضر پیش کیا ۔ اِس میں  PhD  کے آن لائن پروسیس کی مدت میں اضا فہ کرنے ‘  PhD   اور 

 MPhil  کے باقی مقالے پیش کرنے کے لیے31؍ دسمبر تک مہلت دی جا ئے ‘  طلباء  و  طالبات  کے تمام ہوسٹیل شروع کیے جا ئیں ‘  کمائوں اور تعلیم حاصل کرو یو جنا  جلد از جلد شروع کی جا ئے  وغیرہ مطالبات شامل ہیں۔

***** ***** ***** 

پر بھنی شہر میں جاری پانی کی پائپ لائن کی مرمت کے سبب آج سے 3؍ دن تک پانی فراہم نہیں کیا جا ئے گا۔ خیال رہے کہ یلدری سے شہر کو پانی پہنچا نے والی بڑی پائپ لائن جنتور تعلقے میں بوری کے مقام پر راستے کے تعمیری کام کے دوران پھٹ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے آبرسانی متاثر ہوئی ہے۔ سٹی انجینئر  وسیم پٹھان نے بتایا کہ پائپ لائن  کی  مر مت کا  کام تیز ی سے جاری ہے۔

***** ***** ***** 

جالنہ  -  ممبئی  -  جالنہ  جن شتابدی ایکسپریس ٹرین دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ یہ گاڑی اپنے مقررہ اوقات میں ہی چلے گی ۔ آج یہ گاڑی ممبئی کے چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمِنس سے نکلے گی  اور  کل سے جالنہ سے چلے گی ۔جنوب وسطی ریلوے نے یہ اطلاع دی ہے۔ خیال رہے کہ مسافروں کی تعداد میں کمی کے سبب یہ گاڑی گزشتہ کچھ دنوں سے بند تھی۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ کورونا وائرس کے پھیلائو کا خطرہ ابھی باقی ہے لہذا جلد بازی میں کاروبار شروع نہ کریں ‘  وزیر اعلیٰ کی

ضلع کلکٹرس سے اپیل 

٭ تعلیمی سال2020 - 21 ؁  میں انجینئرنگ کورس میں داخلہ لینے والے طلباء کو  ایجو کیشن فیس کے علا وہ دیگر فیس میں25؍فیصد چھوٹ ‘  ریاستی حکو مت کافیصلہ 

٭ کرشنا مراٹھواڑہ آبپاشی منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت جون2023؁ تک عثمان آ باد اوربیڑ ضلعے کو پا نی دستیاب ہو گا 

٭ ریاست میں گزشتہ روز مزید9؍ہزار844؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 8؍ مریض چل بسے جبکہ مزید487؍ افراد ہوئے متاثر 

اور

٭ گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے  Optional Common Entrance Test

  جولائی مہینے کے آخر میں  یا  اگست مہینے کے پہلے ہفتے میں لینے کا فیصلہ 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آباد

  Aurangabad AIR News  پر کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 15 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...