Tuesday, 29 June 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 29 ؍ جون 2021 وَقت : صبح 09.00 سے09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 29 June 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭ مرکزی حکو مت نے آتم نِر بھر بھارت منصوبے میں کی 31؍ مارچ 2022؁ء تک توسیع  ‘  صحت سمیت 8؍ مختلف شعبوں کے لیے کیا ایک لاکھ 10؍ہزارکروڑ روپیوں کے پیکیج کا اعلان

٭ کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے پس منظر میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ‘  وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے کا اظہار خیال

٭ سرکاری فنڈ زمیں خُرد بُرد کرنے کے معاملے میں ناندیڑ ضلع پریشد کے ڈپٹیCEO  کو عدالت نے سنائی 7 ؍ سال قید ِ با مشقت  اور  18؍ لاکھ80؍ ہزار روپئے جر ما نے کی سزا ‘ 

سال2016؁ء میں ہوا تھا غبن کا انکشاف

اور

٭ اورنگ آباد شہر میں سنیچر  اور  اتوار کے روز با زار کُھلے رکھنے  کی اجازت دینے پر کیا جاسکتا ہے غورنگراں وزیر سبھاش دیسائی کی یقین دہانی 



  اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی حکو مت نے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کے پس منظر میں آتم نِر بھر بھارت منصوبے میں 31؍ مارچ2022؁ تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن نے کَل نئی دِلّی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ اِس دوران انھوں نے صحت سمیت 8؍ مختلف شعبوں کے لیے ایک لاکھ10؍ ہزار کروڑ روپیوں کے پیکیج کا بھی اعلان کیا۔ اِس رقم سے 50؍ ہزار کروڑ روپئے شعبۂ صحت  کے لیے مختص کئے گئے ہیں جس سے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کی جا ئے گی ۔وزیر مالیات نے25؍ لاکھ چھو ٹے کاروباریوں کے لیے بھی قرض ضمانتی اسکیم کا اعلان کیا جس کے تحت چھوٹے مالی اِداروں کی جانب سے کاروباریوں کو  سواّ  لاکھ روپیوں تک کا قرض فراہم کیاجا ئے گا۔ پیکیج میں کسانوں کو کھادپر سبسیڈی کے طور پر 14؍ہزار775؍ کروڑ روپئے دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں صنعت ‘ ڈیجیٹل انڈیا  اور  سیاحت سمیت دیگر شعبوں کے لیے بھی پیکیج میں رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

***** ***** *****  

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت کی ایک دِن میں 15؍ لاکھ کورونا ٹیکے لگا نے کی تیاری ہے ۔ ممبئی کے ملاڈمیں واقع کووِڈ اسپتال کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ممبئی میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیا گیا۔ اِس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ اظہار خیال کر رہے تھے۔ 

اُنھوں نے آگاہ کیا کہ ممکنہ تیسری کورونا لہر کے خد شات کے پس منظر میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ بھلے ہی کووڈ مریضوں کی تعداد گھٹ رہی ہے لیکن دوسری لہر کے پلٹ آنے کا خطرہ بر قرار ہے ۔ لہذا بھیڑ جمع نہ ہونے دیں اور ماسک لگانے اور صاف صفائی جیسے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر حکو مت نے دیگر پسماندہ طبقات یعنیOBC کا سیاسی ریزر ویشن ختم کرنے والے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ریاستی حکو مت کی در خواست میں ریاستی انتخا بی کمیشن کی جانب سے اعلان کئے گئے 6؍ضلع پریشدوں اور44؍ پنچایت سمیتیوں کے ضمنی انتخا بات کو ملتوی کر نے کی بھی گذارش کی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

نصا بی کتابوں کی تحقیق اور تر ویج سے متعلق اِدارے بال بھارتی نے طلباء کی سہو لت کے لیے ایک اَیپ تیار کیا ہے۔E   -  بال بھارتی ایپ  اور  ویب سائٹ کے ذریعے بال بھارتی کی نصابی کتا بیں طلباء کے لیے دستیاب کر وائی گئی ہیں۔ طلباء ایک مرتبہ 50 ؍ روپیوں سے کچھ زائد رقم ادا کر کے اپنا رجسٹریشن کر سکتے ہیں جس کے بعد وہ ایک سال تک اِس سہو لت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اِس کے ذریعے ایک خاندان کے کسی بھی جماعت میں پڑھنے والے کتنے بھی طلباء اِس سہو لت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

فی الحال پہلی سے پانچویں جماعت کے مراٹھی میڈیم طلباء کے لیے اور دسویں جماعت کے مراٹھی ‘ انگریزی اور  اُردو میڈیم طلباء کے لیے نصا بی کتابیں بال بھارتی اَیپ پر دستیاب ہیں۔ بال بھارتی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دیگر جماعتوں 

کے تعلیمی نصاب بھی جلد ہی آن لائن فراہم کر دئے جائیں گے۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں 6,727؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس انکشاف کے بعد کورونا وائرس کی وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک ریاست میں پائے گئے پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 

60؍ لاکھ 43؍ ہزار548؍ تک جا پہنچی ہے۔ وہیں کَل دِن بھر میں ریاست میں 101؍ کورونا مریضوں کی موت کا اندراج ہوا۔ مہا راشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ21؍ہزار573؍ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ریاستی شرح اموات 2؍فیصد رہی۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے10,812؍ افراد کو  کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد گھر بھیجا گیا۔ مہا راشٹر میں اب تک کُل58 ؍ لاکھ925؍ افراد کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب بہتر ہو کر قریب96؍ فیصد ہو گیا ہے۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد گھٹ کر ایک لاکھ17؍ہزار

874؍ رہ گئی ہے  اور اِن سبھی کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل ایک دن میں312 ؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ جبکہ 8؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔مرنے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے سے 5؍ جبکہ پر بھنی ‘ ہنگولی  او ر  بیڑ اِن تینوں ضلعوں سے ایک ایک مریض شامل ہے۔

وہیں مراٹھواڑہ میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں کمی آنے کا رجحان بھی جاری ہے۔ بیڑ ضلعے میں گزشتہ روز129؍ نئے مریضوں کا انکشاف ہوا۔ عثمان آ باد میں67 ؍ پر بھنی میں33؍ اور لاتور میں16 ؍ افراد کو کَل کورونا پازیٹیو پایاگیا۔اِسی طرح اورنگ آ باد ضلعے میں کَل ایک دن میں 45؍ نئے مریض منظر عام پر آئے۔ جالنہ میں13؍ ناندیڑ میں6؍ اور ہنگولی ضلعے میں3؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا کَل اضا فہ درج کیا گیا۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکوں کی قلت کی وجہ سے اورنگ آ باد شہر میں آج چنندہ مراکز پر ہی ٹیکے دئے جا ئیں گے ۔ اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ صحت کی جانب سے دی گئی جانکا ری کے مطا بق آج اورنگ آباد میں Pozone Mall   کے  Drive in Vaccination  سینٹر اور ویکسین کے تین مراکز پر ہی ٹیکے دئے جا ئیں گے ۔ 

دوسری جانب کَل والوج کے ایک ٹیکہ اندازی مرکز پر ٹیکے لگوا نے کے لیے عوام کی زبر دست بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔اِس دوران بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ایک دوسرے سے دھکا بُکی کرنے لگے ۔ جس کے بعد والوج پولس موقعے پر پہنچی اور پولس ملازمین نے بھیڑ کو قا بو میں کیا۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میونسپل کارپوریشن کے 8؍ طبی مراکز  اور 6؍ خانگی مراکز پر آج کورونا مخالف ٹیکے لگائے جا ئیں گے ۔ پر بھنی میونسپل کار پوریشن کے میونسپل کمشنر دیوی داس پوار نے بتا یا کہ اِس دوران کو ویکسین کا صرف دوسرا  اور  کو ویشیلڈ کاپہلا  اور  د وسری ڈوز دیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

سرکاری فنڈز میں خُرد بُرد کر نے کے معاملے میں ناندیڑ ضلع پریشد کے ڈپٹی CEO  اُتّم آنندا کومواڑ  کو عدالت نے 7 ؍ سال قیدِ با مشقت  اور  18؍ لاکھ 80؍ ہزار  روپیوں کے جُر ما نے کی سزا سنائی ہے۔ سال2016؁ء میں ہوئے اِس غبن معاملے میں جسٹِس سچن پا ٹل نے یہ سزا سنائی ہے۔ جُر ما نے کی رقم میں

18؍ لاکھ روپئے ضلع پریشد کو دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

دیہی تر قیات کے فنڈ کے طور پر آئی رقم میں سے کوم واڑ نے ایک کروڑ18؍ لاکھ82؍ ہزار روپئے غلط طریقے سے دوسری جانب منتقل کر دئے تھے ۔ اگست2016؁ میں اِس معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد ناندیڑ ضلع پریشد کےCEO  راہُل کاڑ بھور کی شکا یت پر پولس نے کیس درج کیا اور کوم واڑ کو گرفتار کر لیا تھا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد کے نگراں وزیر سبھاش دیسائی نے کہا ہے کہ اورنگ آباد میں سنیچر اور اتوار کے روز  بازار کُھلے رکھنے کی اجازت دینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ضلع کے تاجروں کی تنظیم  اورنگ آ باد ضلع ویا پا ری مہا سنگھ  کی جانب سے کَل نگراں وزیر کو مختلف مطالبات پر مبنی محضر پیش کیا گیا۔ محضر میں بازار کُھلے رکھنے کے اوقات میں اضا فہ کرنے  ا ور  سنیچر  اور  اتوار کو مکمل لاک ڈائون نہ لگا نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تاجروں کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے سبھاش دیسائی نے واضح کیا کہ دکانیں کھُلی رکھنے کے اوقات میں اضا فہ نہیں کیا جا سکتا  تاہم  سنیچر  اور  اتوار کو بازار کُھلے رکھنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ویا پا ری مہا سنگھ نے کہا کہ نگراں وزیر نے انھیں دکانوں پر لگا ئے جا رہے نئے ٹیکس پر میونسپل ایڈ منسٹریٹر سے بات کر کے مثبت فیصلہ لینے کا تیقن دیا ہے۔

رابطہ وزیر نے کَل اورنگ آ باد میں مختلف تر قیاتی کاموں کا بھی افتتاح کیا۔ اِس دوران اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن کی جانب سے شروع کئے گئے پر گتی پیٹرول پمپ کا بھی دیسائی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا۔ میونسپل ایڈ منسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نے بتا یا کہ اورنگ آباد مونسپل کار پوریشن کی جانب سے شہر میں 5؍ پیٹرول پمپ شروع کئے جا ئیں گے۔

**** ***** ***** 

اِس بیچ اورنگ آ باد شہر میں گُنٹھے واری قوانین کا جلد ہی اعلان کر دیا جا ئے گا ۔نگراں وزیر دیسائی نے یہ بات کہی۔ اورنگ آ باد شہر کے شاہ گنج چمن میں ملک کے پہلے روزیر داخلہ سر دار ولبھ بھائی پٹیل کے قد آ ور مجسمے کی دیسائی کے ہاتھوں نقب کشائی عمل میں آئی۔ اِس موقع پر دیسائی نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے دی جا رہی ہدایات پر عمل کر نے سے ہی اورنگ آباد میں کورونا کی دوسری لہر پر قا بو پا یا جا سکا ہے۔ انھوں نے تعا ون کر نے پر عوام کا شکر یہ بھی ادا کیا۔

***** ***** ***** 

جالنہ شہر اور تعلقے کے کئی حصوں میں کَل دو پہر کے بعد بارش ہوئی۔ اِس دوران ما نے گائوں اور  موتی گو ہان کے در میان جاری پل کے تعمیری کام کو بارش سے نقصان پہنچا ہے۔ عنبڑ تعلقے کے مَٹھ پمپل گائوں ‘ دودھ پو ری ‘ عالم گائوں  اور دیگر علاقوں میں اطمینان بخش بارش ہوئی۔ پر بھنی اور ناندیڑ ضلعوں میں بھی گزشتہ 2؍ دنوں سے بارش ہو رہی  ہے ۔ جس پر کسا نوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

***** ***** ***** 

اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...

٭ مرکزی حکو مت نے آتم نِر بھر بھارت منصوبے میں کی 31؍ مارچ 2022؁ء تک توسیع  ‘  صحت سمیت 8؍ مختلف شعبوں کے لیے کیا ایک لاکھ 10؍ہزارکروڑ روپیوں کے پیکیج کا اعلان

٭ کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے پس منظر میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ‘  وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے کا اظہار خیال

٭ سرکاری فنڈ زمیں خُرد بُرد کرنے کے معاملے میں ناندیڑ ضلع پریشد کے ڈپٹیCEO  کو عدالت نے سنائی 7 ؍ سال قید ِ با مشقت  اور  18؍ لاکھ80؍ ہزار روپئے جر ما نے کی سزا ‘ 

سال2016؁ء میں ہوا تھا غبن کا انکشاف

اور

٭ اورنگ آباد شہر میں سنیچر  اور  اتوار کے روز با زار کُھلے رکھنے  کی اجازت دینے پر کیا جاسکتا ہے غورنگراں وزیر سبھاش دیسائی کی یقین دہانی 

اِس کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں

خبروں کا یہ بُلیٹن آکاشوانی اورنگ آباد کے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آباد   یا 

Aurangabad AIR News  پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 14.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 14 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...