Monday, 28 June 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد  علاقائی خبریں  تاریخ : 28  ؍  جون  2021  وَقت : صبح 09.00  سے09.10 ؍ بجے 

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 28 June 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کرام  مُلک بھر میں18؍ برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو مُفت میں کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا رہے ہیں۔ تمام نو جوان سامعین سے گزارش ہے کہ وہ ٹیکہ ضرور لیں۔ کورونا سے متعلق پا بندی میں نر می ضرور کی گئی ہے۔ لیکن کورو نا کے پھیلائو کا امکان ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اِس لیے احتیا ط بہت ضروری ہے۔ سامعین سے در خواست کی جاتی ہے کہ جب ضروری ہو تب ہی گھر سے باہر نکلیں ۔ ماسک کا استعمال کریں‘ سماجی فاصلہ بر قرار رکھیں  ‘ ہاتھ اور چہر ہ صاف رکھیں  اور کورونا کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں ۔

اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ بغیر کسی خوف اور افواہوں پر دھیان دئے شہر یان سے کورونا کا حفا ظتی ٹیکہ لینے کی وزیر اعظم کی اپیل 

٭ ڈیلٹا پلس کورونا وائرس اور تیسری لہر کے امکان کے پیش نظر ریاست میں آج سے دو با رہ سخت پا بندیوں کا نفاذ 

٭ ریاست کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو معا شی بعد عنوانی معاملے میں تفتیش کے لیے کَل Enforcement Directorate (ED)   کے دفتر میں حاضر رہنے کی ہدایت 

٭ ریاست میں پروفیسرس کی 3؍ہزار سے زائد خالی نشستیں جلد پُر کرنے کا اعلیٰ  اور  تکنیکی تعلیم کے وزیر کی جانب سے تیقن 

اور

٭ ریاست میں کَل پائے گئے 9؍ ہزار934؍ کورونا کے نئے مریض مراٹھوارہ میں14؍ افراد کی موت اور 331؍ کورونا کے نئے متاثرین کا اندراج



  اب خبریں تفصیل سے....

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گائوں کے ہر فرد کو  کورونا حفاظتی ٹیکہ لگا نا ہر گائوں کا ہدف ہو نا چا ہیے۔ آکاشوانی پر نشر کئے جانے والے پروگرام من کی بات کے ذریعے ملک سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ شہر یان ٹیکہ اندازی سے متعلق کسی تشویش میں مبتلاء نہ ہوں اور نہ ہی افواہوں پر دھیان دیں۔ انہوں نے شہر یان سے ٹیکہ لگوا نے اور دوسروں کو اِس جانب راغب کر نے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک دن میں

86؍ لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ وطن میں تیار کی گئی لاکھوں ویکسین کی مفت فراہمی نئے بھارت کی قابلیت کا اظہار ہے ۔

وزیر اعظم نے یکم جو لائی کو منائے جا نے والے ڈاکٹر قو می دِن کے موقع پر کورونا کے دوران ملک بھر کے ڈاکٹروں کی خد مات کی ستائش کی ۔ من کی بات پروگرام کے دوران انہوں نے کورو نا سے ہلاک ہونے والے ملک کے عظیم اولمپک کھلاڑ آنجہا نی مِلکھا سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا  اور  ٹو کیو اولمپک کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کر نے والے متعدد کھلاڑیوں کی جدو جہد کی کہا نی سا معین کو سنائی ۔ اِن کھیلوں میں تیر اندازی میں حصہ لینے والے ستارا کے پرو ین جا دھو کا خصو صی طور پر تذکرہ کیا۔ آئندہ 15؍ اگست سے ملک میں آزادی کے  اَمرُت مہوتسو سال کا آغاز ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اُتسو ہمارے لیے ایک عظیم تحریک ہے۔ آنے والے دور میں India First    یہی ہمارا نعرہ ہونا چا ہیے  اور  ہمارے ہر فیصلے کی بنیاد ہونی چا ہیے۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے ریاست میں کورونا وائرس کی نئی شکل ڈیلٹا پلس کے پھیلائو کے امکان اور اِس وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پا بندیوں کو دو بارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس لیے تیسری سطح کی پا بندیاں آج سے نافد کی جا ئیں گی۔ اِس کے تحت ہفتے اور اتوار کو تمام کاروبار مکمل طور پر بند رکھے جا ئیں گے ۔ اسکول کالج  اور  Coaching Classes    بھی بند رہیں گی ۔ تاہم  Online Classes     جاری رہیں گی۔ اِس  دوران احتجاج  ‘ دھر نے ‘ جلوس ‘ بھوک ہڑ تا  پر مکمل پا بندی رہے گی ۔ تمام مذہبی مقامات بند رھیں گے۔

اِس کے علا وہ پیر تا جمعہ کے دوران تمام دکانیں صبح7؍ سے شام4؍ بجے تک کھلی رہیں گی ۔ اشد ضروری خد مات انجام دینے والے ملازمین کے علا وہ دیگر تمام شہر یان کے لیے شام 5 ؍  تا  صبح  7؍ بجے کے دوران مکمل کر فیو نافد رہے گا۔

غیر سر کاری دفا تر میں50؍ فیصد حاضری کے ساتھ شام4؍ بجے تک کام کاج کی اجازت ہو گی جبکہ اشد ضروری خد مات کے علا وہ دیگر سر کاری دفاتر 50؍ فیصدحاضری کے ساتھ خد مات انجام دیں گے ۔ نئی پا بندیوں کے تحت آج سے سینما گھر اور مالس مکمل طور پر بند رہیں گے۔

ثقا فتی پروگرامس 50؍ فیصد گنجائش کے ساتھ شام4 ؍ بجے تک کئے جا سکتے ہیں۔ اِسی طرح ہو ٹلیں شام4؍ بجے تک 50 ؍ فیصد حاضری کے سا تھ اور اِس کے بعد پارسل خد مات جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ آمد ورفت کی تمام خدمات صد فیصد گنجائش کے ساتھ جاری رہیں گی۔ تاہم کسی کو کھڑے رہ کر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

 صبح5 ؍  تا  9؍  بجے کے دوران عوامی مقا مات ‘ کھُلی جگہوں پر ور زش کرنے ‘ ٹہلنے اور سائیکل چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ وہیں حجام کی دکا نیں اور Beauty Parlours   شام 4؍ بجے تک50؍ فیصد گنجائش کے ساتھ کھُلے رکھے جا سکتے ہیں۔

شادی کی تقا ریب میں50؍ جبکہ آخری رسو مات کی ادائیگی میں 20 ؍  افراد  ہی شر کت کر سکیں گے ۔ ریاستی حکو مت نے وضاحت کی ہے کہ تمام صنعتی اِدارے اور تعمیراتی کام کاج کورونا کے اصول و ضوابط کا پاس رکھتے ہوئے جاری رکھے جا سکیں گے۔

***** ***** ***** 

ریاست کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو   Enforcement Directorate  (ED)  نے

 مالی معاملات کی تفتیش کے لیے آئندہ منگل کو11 ؍ بجے ED   کے دفتر میں حاضر رہنے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ نے سابق وزیر داخلہ کے خلاف 100؍ کروڑ روپئے ہفتہ وصو لی کی شکا یت کی تھی۔ جس کے بعد عدالت ِ عالیہ کے حکم پر اِس معاملے میں تفتیش جاری ہے ۔ دیشمکھ کے دو معا ونین کو ED  نے اِس معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ جنہیں عدالت نے یکم جولائی تک پولس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر اُدئے سامنت نے پروفیسرس کی 3 ؍ ہزار64؍ خالی نشستیں جلد پُر کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ گزشتہ 21؍ تاریخ سے پو نا میں  SET  ‘   NET    اور  PhD  کے حامل افراد کی احتجا جی کمیٹی کی جانب سے اپنے مختلف مطالبات کے لیے احتجاج کئے جا نے پر کَل وزیر موصوف کی زیر صدارت پو نا کلکٹر دفتر میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔ جس میں سامنت نے یہ تیقن دیا ۔ اِسی بیچ اِس خصوص میں احتجاج کرنے والوں کی کمیٹی نے وزیر موصوف کی اِس یقین دہا نی کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنا آندو لن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سامنت نے پروفیسرس کے تقررات کے طریقہ کار کے متعلق بتا یا کہ اِس معاملے میں اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم اور عام انتظا میہ کے محکموں نے اپنی کار وائی مکمل کر کے فائل وزارتِ مالیات کے حوالے کی ہے جہاں محکمہ جا تی کار وائی کی تکمیل اور اجازت کے بعد تقررات کے لیے جلد ہی حکم نا مہ جاری کیا جا ئے گا ۔ گھنٹوں کی بنیاد پر خد مات فراہم کرنے والے پروفیسرس کے مطالبات پر48 ؍ منٹ کے دورا نیے کے مطابق مشاہرے کی ادائیگی کافیصلہ بھی اِس اجلاس میں کیا گیا۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل9؍ ہزار934؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعداد60 ؍ لاکھ 36؍ ہزار821؍ ہو چکی ہے۔ کَل143؍ مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اِس بیماری سے اب تک  ایک لاکھ21؍ ہزار286؍ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ساتھ ہی کَل

8؍ ہزار562؍ مریض کورونا سے شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک57؍ لاکھ 90؍ ہزار113؍ افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایک لاکھ 22؍ ہزار252؍ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے331؍ نئے معاملے درج کئے گئے ۔ ڈویژن میں کَل14؍ افراد اِس وباء سے انتقال کر گئے ۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد  اور  بیڑ کے  فی کس4 ؍  جالنہ 2؍ عثمان آ باد ‘ پر بھنی ‘ ناندیڑ اور لاتور اضلاع کے ایک ایک مریض شامل ہے۔ اِسی دوران کَل بیڑ میں کورونا کے131؍ نئے مریض پائے گئے ۔ اورنگ آباد میں59 ؍ لاتور میں48 ؍ پر بھنی  36؍ عثمان آ باد  31؍ جالنہ 16؍ ناندیڑ6؍ اور ہنگولی اضلاع میں کورونا کے4؍ نئے مریض منظر عام پر آئے ۔

***** ***** ***** 

آبی وسائل کے ریاستی وزیر جینت پاٹل نے کہا ہے کہ ناندیڑ ضلع کے لینڈی آبپاشی منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید300؍ کروڑ روپیوں کی فراہمی کا فیصلہ جلد ہی حکو متی سطح پر کیا جا ئے گا ۔ وزیر موصوف کَل ناندیڑ میں صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ یہ آبپا شی منصوبہ 2024 ؁   تک مکمل کر لیا جا ئے گا پاٹل نے بتا یا کہ پین گنگا ندی  پر نئے  6؍ اونچی سطح کے باند ھوں  اور  ماہور شہر کو آب رسانی کے نقطۂ نظر سے‘  دھنوڑا  اونچی سطح کے باند ھ کو اُدھرو پین گنگا منصوبے کے چھٹے تر میم شدہ تخمینے میں شامل کر کے منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے صحا فیوں کو یہ بھی بتا یا کہ سابق وزیر اعلیٰ شنکر رائو چو ہان کا ریاست کے آبپا شی نظام کی تر قی میں اہم تعاون رہا ہے جس کے پیش نظر اُن کے نام سے آئندہ جل بھوشن ایوارڈ دیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...

٭ بغیر کسی خوف اور افواہوں پر دھیان دئے شہر یان سے کورونا کا حفا ظتی ٹیکہ لینے کی وزیر اعظم کی اپیل 

٭ ڈیلٹا پلس کورونا وائرس اور تیسری لہر کے امکان کے پیش نظر ریاست میں آج سے دو با رہ سخت پا بندیوں کا نفاذ 

٭ ریاست کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو معا شی بعد عنوانی معاملے میں تفتیش کے لیے کَل Enforcement Directorate (ED)   کے دفتر میں حاضر رہنے کی ہدایت 

٭ ریاست میں پروفیسرس کی 3؍ہزار سے زائد خالی نشستیں  پُر کرنے کا اعلیٰ  اور  تکنیکی تعلیم کے وزیر کی جانب سے تیقن 

اور

٭ ریاست میں کَل پائے گئے 9؍ ہزار934؍ کورونا کے نئے مریض مراٹھوارہ میں14؍ افراد کی موت اور 331؍ کورونا کے نئے متاثرین کا اندراج


اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں


آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آباد  

Aurangabad AIR News  پر کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔


٭٭٭٭٭


No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...