Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 30 June 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کرام مُلک بھر میں18؍ برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو مُفت میں کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا رہے ہیں۔ تمام نو جوان سامعین سے گزارش ہے کہ وہ ٹیکہ ضرور لیں۔ کورونا سے متعلق پا بندی میں نر می ضرور کی گئی ہے۔ لیکن کورو نا کے پھیلائو کا امکان ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اِس لیے احتیا ط بہت ضروری ہے۔ سامعین سے در خواست کی جاتی ہے کہ جب ضروری ہو تب ہی گھر سے باہر نکلیں ۔ ماسک کا استعمال کریں‘ سماجی فاصلہ بر قرار رکھیں ‘ ہاتھ اور چہر ہ صاف رکھیں اور کورونا کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں ۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم پر31؍ جولائی سے عمل در آمد کرنے کی عدالت عظمی کی ہدایت
٭ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کا آئندہ 19؍ جولائی سے آغاز
٭ کورونا سے یتیم ہونے والے بچوں کی اسکول فیس خواتین و اطفال کی بہبود کا محکمہ کرے گا اداجبکہ گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک کی مکمل فیس ریاستی حکو مت کی جانب سے معاف
٭ ریاست میں کَل پائے گئے 8؍ہزار85؍ کورونا کے نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے
15؍ مریضوں کی موت ساتھ ہی384؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
اور
٭ غیر قا نو نی تبدیلی ِ مذہب معاملے میں بیڑ ضلعے کے عر فان شیخ کو اُتر پر دیش ATS نے کیا گرفتار
اب خبریں تفصیل سے....
عدالتِ عظمی نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم پر
آئندہ 31؍ جولائی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت کو کورونا وائرس کی وباء کے جا ری رہنے تک مہاجر مزدوروں کو اناج کی فراہمی اور Community Kitchen جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی۔ عدالت نے ریا ستی حکو متوں کو کورونا کے سبب ہجرت کرنے والے مزدوروں کو سہو لیات کی فراہمی کے لیے بہترین منصوبہ بندی کرنے کا حکم دیا ہے۔
***** ***** *****
پارلیمانی امور کی کمیٹی نے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آئندہ19؍ جولائی تا 23؍ اگست کے در میان منعقد کرنے کی سفا رش کی ہے۔ گزشتہ ہفتے اِس کمیٹی نے ما نسون اجلاس کی مد ت کا تعین کر نے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا تھا۔
***** ***** *****
خواتین و اطفال کی بہبود کی وزارت نے کورونا سے یتیم ہونے والے بچوں کی اسکو ل فیس ادا کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔ اِس خصوص میں کَل خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر یشو متی ٹھا کُر کی موجود گی میں دو معاہدے کئے گئے ۔ اِن یتیم بچوں کی تعلیم میں استعمال کے لیے Tab اور Laptopo بھی فراہم کیا جا ئے گا۔ جس کے لیے Project Mumbai نامی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شہر یا ن کے بچوں کو گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی تعلیم کی تکمیل تک مکمل فیس معا فی کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر اُدئے سامنت نے کَل ممبئی میں یہ اعلان کیا۔ غیر امداد یافتہ اور مستقل غیر امداد یافتہ اسکو لوں کی ٹیو شن اور ڈیولپمنٹ فیس میں سہو لت نہیں دی جا ئے گی تاہم جِم خانہ فیس ‘ پروجیکٹ فیس ‘ کالج کے رسالے کی فیس اِسی طرح کمپیو ٹر ‘ علاج کے لیے امداد ‘ کھیلوں اور یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کے لیے طلب کی جا نے والی فیس مکمل طور پر معاف کر دی جا ئے گی ۔ سامنت نے بتا یا کہ اِن بچوں کو کتب خا نے اور تجر بہ گاہ کے لیے مطلوبہ فیس کا نصف ہی ادا کر نا ہو گا ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کورونا وائرس سے اپنے والدین میں سے ایک یا دو نوں کو کھو دینے والے بچوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے فوری کار وائی کر نے کی ہدایت دی ہے۔ گزشتہ روز اِس خصوص میں District Child Protection Cell اور ضلع ٹاسک فورس کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر نے ضلعے میں موجود ایسے 402؍ بچوں کو ماہ جو لائی کے پہلے ہفتے میں بہبود اطفال کمیٹی کی میٹنگ منعقد کر کے بچوں کے ہاسٹل میں رکھنے کے لیے ضروری کار وائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل مزید8؍ہزار85؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 60؍ لاکھ 51؍ہزار633؍ ہو چکی ہے۔ کَل231؍مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ ریاست بھر میں اب تک اِس بیماری سے ایک لاکھ 21؍ ہزار804؍ اموات ہو چکی ہے۔
دوسری جانب 8؍ ہزار 623؍ متاثرین کَل علاج معالجے کے بعد شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح اب تک 58؍ لاکھ548؍ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں ایک لاکھ
17؍ ہزار98؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں کَل 384؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا۔ جبکہ 15؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ وفات پانے والوں میں بیڑ ضلعے کے6؍ اورنگ آ باد اور جالنہ ضلعے کے فی کس3؍ لاتور کے 2؍ پر بھنی ضلعے کے ایک مریض کا شمار ہے ۔
بیڑ ضلعے میں کَل کورونا کے نئے170؍ مریض پائے گئے۔ اورنگ آ باد میں91؍ عثمان آ باد میں53؍ لاتور میں29؍ پر بھنی میں25؍ جالنہ میں11؍ جبکہ ہنگولی ضلعے میں 5؍ نئے مریض پائے گئے ۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ گزشتہ 15؍ مہینوں کے عرصے میں ناندیر ضلعے میں کَل پہلی بار ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی جانب سے کووڈ19؍سے بچائو کے مقصد سے جاری کئے گئے قوانین کا احترام کر تے ہوئے راشٹر وادی پری وار نے عوامی رابطے کے لیے اپنا دورمنسوخ کر دیاہے ۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور آ بی وسائل کے وزیر جینت پاٹل نے کَل یہ اعلان کیا۔ وزیر موصوف کَل ہنگولی میں صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بتا یا کہ 24؍ جون سے شروع کئے گئے اِس عوامی رابطہ دور ے کے در میان عثمان آ باد ‘ لاتور ‘ ناندیڑ اور ہنگولی اضلاع اور اِن میں واقع 23؍ انتخا بی حلقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار نے کَل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے اُن کی رہائش گاہ پر ملا قات کی۔ اِس موقع پر دو نوں رہنمائوں نے کم و بیش 2؍ گھنٹے تک تبادلہ ٔ خیال کیا ۔ پارلیمنٹ اور اسمبلی اجلاس کے پس منظر میں یہ ملا قات کا فی اہم ما نی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
تعمیراتِ عامہ کے ریاستی وزیر اشوک چو ہان نے کہاہے کہ مراٹھواڑہ سے گزر نے والی24؍ میں سے
18؍ قو می شاہراہوں کا کام ‘ مالی طور پر کمزور گُتے دار کے سبب نا مکمل رہ گیا ہے ۔ وزیر موصوف کَل پر بھنی میں صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس خصوص میں مرکزی وزیر نتن گڈکری سے انہوں نے تبادلۂ خیال کیا ہے اور چند ایجنسیوں کے کاموں پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکو متیں جلدہی سڑ کوں کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے راستہ نکالے گی
دریں اثناء پر بھنی تعلقے کے تری دھارہ سے اُکھڑد پمپری دیشمکھ مر کھیل اِس14؍ کلو میٹر طویل راستے کے کام کا افتتاح چو ہان کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔
***** ***** *****
غیر قا نو نی طریقے سے مذہب تبدیل کر ا نے کے معاملے میں اُتر پر دیش دہشت گرد مخالف دستے نے بیڑ ضلع کے ساکن عر فان شیخ نا می نو جوان کو دِلّی سے گرفتار کیا ہے۔ پر لی تعلقے کے شِر ساڑی قصبے کا سا کن عر فان ‘ خواتین و اطفال کی مرکزی وزارت میں گو نگے بچوں کو اِشارے سے بات چیت کرنا سکھا تا ہے ۔ پولس کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطا بق بے رو زگار ‘ غریب کنبوں اور گونگے افراد کو پیسوں کا لالچ دے کر مذہب تبدیل کیا جا رہا تھا اور اِس کام کے لیے پا کستانی تنظیم ISI سے مالی معا ونت حاصل کی جا رہی تھی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں کورونا وائرس سے مدافعت کے لیے ٹیکہ کاری مراکز کی تعداد میں اضا فہ کیاگیا ہے۔ آج ناندیڑ شہر میں 12؍ جبکہ دیہی علاقوں میں 90؍ یعنی کُل102؍ مراکز پر کورونا کا ٹیکہ لگا یا جا ئے گا ۔ اِن مراکز پر کووِ شیلڈ کی پہلی جبکہ کوویکسین کی دوسری خوراک دی جا ئے گی ۔ ضلع صحت افسر ڈاکٹر با لا جی شندے نے اہلیانِ شہر یان سے ٹیکہ لگوا نے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں کَل شام4؍ بجے تمام بازار بند کر دیے گئے۔ تاجروں نے کورونا کے اصول و ضوابط پر عمل در آمد کرتے ہوئے کاروباری سر گر میاں بند کر دیں۔ ضلع کلکٹر کی ہدایت کے مطا بق شام5؍ بجے تک لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پا بندی عائد کی گئی ہے اور اِس کے بعد صبح7؍ بجے تک کر فیو نافد رہے گا۔ اورنگ آ باد شہر کے تمام پیٹرول پمس پر عام شہر یان کو صبح7؍ تا شام4؍ بجے تک ایندھن فراہم کیا جا ئے گا اور اشد ضروری خد مات انجام دینے والوں کو یہ سہو لت 4؍ بجے کے بعد بھی جاری رہے گی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں واقع تاریخی عمارت بی بی کے مقبرے کے روبرو ڈھائی ایکڑ اراضی پر غیر قانو نی قبضے کو کَل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ختم کر دیا گیا ۔ اِس اراضی پر 2؍ اسکول شروع کئے گئے تھے۔ اور متعدد چھوٹی دو کا نیں تعمیر کی گئی تیں۔ اِس اراضی کو کھلا کر کے محکمۂ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...
٭ ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم پر31؍ جولائی سے عمل در آمد کرنے کی عدالت عظمی کی ہدایت
٭ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آئندہ 19؍ جولائی سے آغاز
٭ کورونا سے یتیم ہونے والے بچوں کی اسکول فیس خواتین و اطفال کی بہبود کا محکمہ کرے گا ادا جبکہگریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک کی مکمل فیس ریاستی حکو مت کی جانب سے معاف
٭ ریاست میں کَل پائے گئے 8؍ہزار85؍ کورونا کے نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے
15؍ مریضوں کی موت ساتھ ہی384؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
اور
٭ غیر قا نو نی تبدیلی ِ مذہب معاملے میں بیڑ ضلعے کے عر فان شیخ کو اُتر پر دیش ATS نے کیا گرفتار
اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment