Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 December 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸ ۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دسمبر ۲۰۲۱ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ مراٹھواڑہ کے سبھی آٹھ ضلعوں کی47؍ نگر پریشدوں کی مُدّت ختم ہوتے ہی اُن پر
ایڈ منسٹریٹر نافذ کرنے کی ہدایت‘ شہری تر قیات کے محکمے نے جاری کیا حکم نا مہ
٭ قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا چُنائو صوتی رائے دہی سے کروانے کی ریاستی حکو مت کی
تجویز کو گور نر نے کیا نا منظور‘ کہا صوتی رائے دہی سے انتخا ب کا عمل غیر آئینی
٭ ہڑ تال میں شامل ایس ٹی ملازمین کی بر طر فی کے احکا مات نہیں لیے جائیں گے واپس ‘
ٹرانسپورٹ کے وزیر انیل پرَب کی وضاحت
اور
٭ مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں سامنے آئے26؍ اومیکرون پازیٹیو مریض‘
اِس اضا فے کے بعد ریاست میں او میکرون پا زیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی167۔
اب خبریں تفصیل سے....
مراٹھواڑے کے سبھی آٹھ ضلعوں کی 47؍ نگر پریشدوں کی مدت ختم ہو تے ہی اُن پر ایڈ منسٹریٹر کا فوری تقرر کرنے کی ہدایت شہری تر قیات کے محکمے نے دی ہے ۔ اِس بارے میں کَل حکم نا مہ جاری کیا گیا ۔ کورونا وائرس کے پس منظر میں انتخا بات کا انعقاد نہ ہوپانے اور مدّت ختم کررہے علا قائی خو مختار اِداروں کے انتخا بات کاعمل بھی مکمل نہ ہو پا نے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ اِس فیصلے کے تحت اورنگ آ باد ضلعے کی کنڑ‘ پیٹھن ‘ گنگا پور اور خلد آ باد نگر پریشدوں پر ایڈ منسٹریٹرنامزد کیے جا ئیں گے ۔وہیں جالنہ ضلعے کی عنبڑ‘ بھو کر دن اور پر تور‘ پر بھنی ضلعے کی گنگاکھیڑ‘جنتور‘ سیلو ‘ مانوت‘ پاتھری ‘ پور نا ‘ سون پیٹھ اور ہنگولی ضلعے کی بسمت‘ہنگولی‘ کلمنوری نگر پریشدوں پر ایڈ منسٹریٹرس کا تقرر ہو گا ۔ اِس کے علا وہ بیڑ‘ ناندیڑ‘ عثمان آ باد اور لاتور ضلعوں کی نگر پریشدوں پر بھی ایڈ منسٹریٹر نامزد کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا چنائو صوتی رائے دہی سے کر وا نے کے ریاستی حکو مت کی تجویز کو گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے نامنظور کر دیا ہے۔ گور نرکی جانب سے ریاستی حکو مت کو بھیجے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ صورتی رائے دہی سے انتخا ب کرنے کا عمل غیر آئینی ہے ۔ اِس اعتراض کے بعد ریاستی حکو مت کی جانب سے دو بارہ گور نر کو خط بھیجا گیا ہے ۔ اپنے خط میں حکو مت نے کہا ہے کہ حکو مت کی جانب سے کی گئی قا نون میں کی گئی تر میمات صحیح ہیں اور گور نر آج صبح11؍ بجے تک انتخا بات کو منظوری دیں۔
***** ***** *****
دیگر پسماندہ طبقات یعنیOBC کو چھو ڑ کر علا قا ئی خود مختار اِداروں کے انتخا بات نہ لیے جا ئیں ۔ اِس مطالبے پر مبنی قرار داد کَل ریاستی قا نون ساز اسمبلی میں اتفاق ِ رائے سے منظور کی گئی ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یہ قرار داد پیش کی تھی ۔ قرار داد پیش کر تے ہوئے اجیت پوار کا کہنا تھا کہ OBC اپنے حقوق سے محروم نہ رہیں اِس لیےOBC کے بغیر انتخا بات نہ لیے جا ئیں ۔ اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس نے بھی اِس قرار داد کی حما یت کی ۔قرار داد کے منظور ہو جا نے کےبعد اَبOBC ریز رویشن ملنے تک انتخا بات ملتوی کرنے کا مطالبہ انتخا بی کمیشن سے کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
رکن اسمبلی نتیش رانے کی جانب سے وِدھان بھون کے احا طے میں ریاستی وزیر ما حو لیات آدِتیہ ٹھا کرے کی آ واز کا مذاق اُڑائے جانے کے بعد شیو سینا اراکین اسمبلی نے اپنا احتجاج درج کر وا یا۔ شیو سینا اراکین نے مطا لبہ کیا کہ نِتیش رانے معا فی مانگیں ۔ اِس مطالبے پر شیو سینا اراکین نعرے بازی کرنے لگے ۔ جس سے کچھ دیر کے لیے ایوان کا کام کاج ملتوی کر نا پڑا ۔ رانے کی اِس حر کت کے بعد آج ریٹرننگ افسر کےدفتر میں میٹنگ رکھی گئی ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرَب نے واضح کیا ہےکہ ہڑ تال میں شامل ایس ٹی ملازمین کی بر طر فی کے احکا مات فوراً واپس نہیں لیے جا ئیں گے ۔ پرَب نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں یہ بات کہی ۔ اُنھوں نے کہا کہ ایس ٹی ملازمین کو کئی مواقع دینے کے با وجود بھی وہ کام پر نہیں لوٹ رہے ہیں۔ ساتھ ہی پرَب نے یہ بھی کہا کہ ایس ٹی کار پوریشن کو ریاستی حکو مت میںضم کرنے کے معاملے میں تین رکنی کمیٹی کی جو بھی رپورٹ آئے گی اُسے ریاستی حکو مت قبول کرے گی۔ اِس کے علا و ہ پرَب نے یقین دہانی کر واتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایس ٹی ملا زمین کی تنخواہیں وقت پر ادا کی جا ئے گی ۔
***** ***** *****
ملک میں3؍ جنوری سے15؍ سال سے18؍ سال کے بچّوں کو کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے دیے جا ئیں گے ۔ ٹیکے لگوا نے کے اہل یہ بچّے ایک جنوری سے اپنا آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
Cowin App کے سر براہ ڈاکٹر آر ایس شر ما نے یہ اطلاع دی ۔ رجسٹریشن کے لیے کووِن پورٹل پر دسویں جماعت کا شنا ختی کارڈ بھی پیش کیا جا سکتا ہے ۔ کسی طالب علم کے پاس آدھار کارڈ یا دوسرا کوئی شناختی کارڈ نہ ہونے کے امکان کے تحت یہ سہو لت مہیا کر وا ئی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ سبھی ضلعوں کے نگراں وزیروں کو اپنے ضلعے میں کورونا مخالف ٹیکہ اندازی مہم میںتیزی لانے کی ہدایت مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ‘ کَل ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ سخت احتیا ط برتتے ہوئے اقدا مات کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے اگلے 2؍ دنوں میں ریاستی کووِڈ ٹاسک فورس کی میٹنگ طلب کر نے کا بھی حکم دیا ۔ اِس موقعے پر محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر پر دیپ ویاس کی جانب سے دی گئی معلو مات میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے وسط میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضا فے کا خد شہ ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں26؍ نئے او میکرون پا زیٹیو مریض سامنے آئے ۔ اِس انکشاف کے بعد ریاست میں اب او میکرون پا زیٹیو مریضوں کی کُل تعداد167؍ تک جا پہنچی ہے ۔ اِن مریضوں میں سے72؍ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ کَل پائے گئے 26؍ او میکرون پا زیٹیو مریضوں میں سے ممبئی سے11؍ تھانے سے4؍ رائے گڑھ سے5؍ اور ناندیڑ ضلعے سے 2؍ مریض شامل ہیں ۔
ناگپور پال گھر ‘ بھیونڈی اور پو نےمیں کَل ایک ایک او میکرون پا زیٹیو مریض پا یا گیا ۔ ریاست میں کَل پائے گئے 26؍ اومیکرون مریضوں میں سے19؍ مریض کورونا وائرس سے بچائو کے دو نوں ٹیکے لگوا چکے تھے۔ اِن میں21؍ افراد میں انفکشن کی کوئی علا متیں ظاہر نہیں ہوئیں جبکہ دیگر5؍ افراد میں ہلکی علا متیں دیکھی گئیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جا ری تحریری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ۔
دریں اثنا ناندیڑ ضلعے میں کَل پائے گئے دو نوں مریض خواتین ہیں اور حمایت نگر تعلقے کی رہنے والی ہیں۔ یہ دو نوں خواتین حال ہی میں جنو بی افریقہ سے لو ٹی ہیں۔ اِن کے قریبی رابطے میں آئے ایک شخص کی کورونا رپورٹ کا انتظا ر ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں1423؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 66؍ لاکھ59؍ ہزار394؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں کَل ریاست بھر میں21؍ کورونامریض دوران علاج دم توڑ گئے ۔ جس کے بعد مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر ایک لاکھ41؍ ہزار454؍ ہو گئی ہے ۔ ریاستی شرح اموات 2؍ فیصد پر بر قرار ہے۔
دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے776؍ افراد کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر گھروں کو رخصت کیاگیا ۔ اِس طرح مہا راشٹر میں اب تک کُل65؍ لاکھ3؍ ہزار
733؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ٹھیک ہو نے کا ریاستی تنا سب لگ بھگ98؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 10,441؍ ہے اور اِن سبھی مریضوں کا
علاج جا ری ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں گزشتہ کَل19؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر آئے۔ اِن میں لاتور ضلعے سے6؍ اورنگ آ باد سے4؍ پر بھنی اور ناندیڑ ضلعوں سے3-3؍ بیڑ ضلعے سے2؍ اور عثمان آباد ضلعے سے ایک مریض شامل ہے۔ہنگولی اور جالنہ ضلعوں میں کورونا وائرس کاکَل ایک بھی معاملہ نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر حکو مت پر عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہنے کا الزام صحت کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار نے عائد کیا ۔ وہ کَل عثمان آباد میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ایس ٹی ملا زمین کی ہڑ تال کی وجہ سے مفلوج ہوئی روز مرہ کی زندگی ‘ امتحا نوں میں ہو رہے گھپلے اور مرکزی حکو مت پر بار بار الزام لگا کر ریاستی حکو مت اپنی ذمے داریوں سے فرار ہو نے کی کوشش کر رہی ہے۔
***** ***** *****
او میکرون کے بڑھتے پھیلائو پر لگا م لگا نے کے لیے ٹیکہ اندازی پر زو ردینے اور ٹیکے کی دوسری خوارک کی مناسب منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے دی ہے۔ ضلع کلکٹر‘ کَل کووِڈ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں بول رہے تھے ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے60؍ سال سے زیادہ عمر کے افراد 15؍ سال سے زیا عمر کے بچوں اور طبّی ملازمین کے بوسٹر ڈوز کے لیے مائیکرو پلاننگ کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
جالنہ- ممبئی جن شتابدی ایکسپریس اور ممبئی- عادل آ باد نندی گرام ایکسپریس ‘2‘8؍ اور 9؍ جنوری کو ردّ کر دی گئی ہیں۔ وہیں ناندیڑ -ممبئی راجیہ رانی ایکسپریس کو ایک ‘ سات اورآٹھ جنوری کو منسوخ کر دیاگیاہے ۔ تھانے ضلعے کے کَلوا اور دیوا اسٹیشنوں پر ٹریفِک بلاک اور دیگر تکنیکی وجو ہات کی بنا پر اِن ٹرینوں کوردّ کیا گیا ہے ۔ جنوب وسطی ریلوے کی جانب سے یہ اطلا ع دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
موسم :
وِدربھ میں کچھ مقا مات پر رات کے اوسط درجہ حرارت میں کچھ اضا فہ درج کیا گیا ہے ۔ اِسی طرح مراٹھواڑہ اور وسطی مہاراشٹر کے کئی مقا مات پر درجہ حرارت میں معمو لی اضا فہ ہواہے۔مراٹھواڑہ کے کچھ مقامات پر آج بارش ہو نے کی پیشن گو ئی محکمہ موسمیات نے کی ہے ۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ مراٹھواڑہ کے سبھی آٹھ ضلعوں کی47؍ نگر پریشدوں کی مُدّت ختم ہوتے ہی اُن پر
ایڈ منسٹریٹر نافذ کرنے کی ہدایت‘ شہری تر قیات کے محکمے نے جاری کیا حکم نا مہ
٭ قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا چُنائو صوتی رائے دہی سے کروانے کی ریاستی حکو مت کی
تجویز کو گور نر نے کیا نا منظور‘ کہا صوتی رائے دہی سے انتخا ب کا عمل غیر آئینی
٭ ہڑ تال میں شامل ایس ٹی ملازمین کی بر طر فی کے احکا مات نہیں لیے جائیں گے واپس ‘
ٹرانسپورٹ کے وزیر انیل پرَب کی وضاحت
اور
٭ مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں سامنے آئے26؍ اومیکرون پازیٹیو مریض‘
اِس اضا فے کے بعد ریاست میں او میکرون پا زیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی167۔
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment