Thursday, 30 December 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ 30 ؍ د سمبر 2021 وَقت : صبح 9.00 سے 9.10 ؍ بجے--

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 30 December 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳۰  ؍  دسمبر  ۲۰۲۱ء؁ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ 

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

سامعین کرام ‘ کورونا ٹیکہ اندازی کی مہم میں وطن عزیز دیڑھ سو کروڑ خوراکوں کی جانب گامزن ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومائی کرون کے پائے جانے سے فکر مندی میں اضا فہ ہوا ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ ٹیکے کی دونوں خوراکیں بر وقت لیں ۔ ساتھ ہی جن افراد نے اب تک ٹیکہ نہیں لگوا یا ہے انہیں ٹیکہ لینے میں مدد کریں۔ ماسک کا استعمال کریں۔ محفوظ جسمانی فاصلہ بر قرار رکھیں ۔ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ نئے برس کے جشن کی تقا ریب کے لیے ریاستی حکو مت کی جانب سے رہنما ہدایات جا ری ‘ گھر پر رہ کر ہی نئے سال کو خوش آ مدید کہنے کی گزارش

٭   ریاست میں کَل پائے گئے 85؍ نئے او مائیکرون  اور900؍ نئے کورونا مریض‘

مراٹھواڑہ میں بھی49؍ نئے کورونا متا ثرین کا اضافہ 

٭ احمد نگر  اور آشٹی کے در میان 12؍ ڈبّوں کی تیزر رفتار ریل گاڑی کا کامیاب ٹرائل

٭ 100؍ کروڑ روپئے ہفتہ وصولی معاملے میں ریاست کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف

چارج شیٹ داخل 


٭ بیڑ ضلعے میں مزیدایک409؍ ایکر وقف کی زمین کا گھپلہ بے نقاب‘سابق ڈپٹی کلکٹر سمیت

8؍ افراد کے خلاف فردِ جرم داخل

اور

٭ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کرکٹ میچ جیتنے کے لیے بھارت کو 6؍بلّے باز آئوٹ کرنے کی

ضرورت جبکہ جنوبی افریقہ کو چاہیے جیت کے لیے211؍ رن 


  اب خبریں تفصیل سے....

ریاست کی وزارتِ داخلہ نے نئے برس کا جشن منا نے کی خاطر منعقد کیے جا نے والی تقاریب کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہے۔ جس میں نیا سال گھر پر رہ کر ہی منا نے کی گزارش کی گئی ہے۔ حکو مت نے اِس سے قبل گزشتہ 25؍ دسمبر سے شب9؍ تا صبح6؍ بجے کے در میان5؍ سے زیادہ افراد کے ایک مقام پر جمع ہونے پر پا بندی عائد کی ہے۔ اِس لیے 31؍ دسمبر اور نئے برس کو خوش آمدید کہنے کے لیے عوامی مقامات پر جمع نہ ہونے کی شہر یان سے اپیل کی گئی ہے ۔ نئے سال کے پہلے دِن مذہبی مقامات پر ہجوم نہ ہونے دینے کے لیے بھی احکا مات جاری کیے گئے ہیں۔گزشتہ برس کو الوداع کہنے اور نئے سال کے خیر مقدم کی خاطر بند تقاریب گھروں میں50؍فیصد  اور کھلی جگہوں پر25؍ فیصد گنجائش کے ساتھ جشن منا نے کی اجازت دی گئی ہے ۔ محکمہ داخلہ نے نئے سال کی تقا ریب کے مقامات پر کورونا سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل اومائیکرون کے85؍ نئے مریض پائے گئے جن میں 47؍ نیشنل اِنسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی   اور  38؍ او مائیکرون مریض  اِنڈین اِنسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس  اینڈ ریسرچ  کی جانب سے جانچ کے دوران منظر عام پر آئے جس کے بعد ریاست میںاب تک او ما ئیکرون مریضوں کی کُل تعداد

 252؍ ہو چکی ہے۔ جن میں سے99؍ شفا یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ کَل پائے گئے مریضوں میں سے

43؍ او مائیکرون مریض ممبئی کے پِمپری چِنچوڑ6؍ پونے ‘ نئی ممبئی  اور  کلیان فی کس5؍ ناگپور3؍ پنویل2؍ تھا نے‘ بھِونڈی ‘ کو لہا پور  اور  بلڈھا نہ اضلاع میںکَل اومائیکرون کافی کس ایک نیا مریض پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے3؍ہزار900؍ نئے مریض منظر عام پر آئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وبا کے کُل متاثرین کی تعداد66؍ لاکھ65؍ہزار386؍ ہو چکی ہے ۔ کَل20؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے ایک لاکھ41؍ ہزار496؍ افراد کی موت واقع ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل ایک ہزار306؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میںاب تک 65؍ لاکھ6؍ ہزار

137؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں14؍ ہزار65؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے49؍ نئے کیسیز درج کیے گئے ۔ عثمان آباد ضلعے میں19؍ اورنگ آباد16؍ لاتور4؍ پر بھنی اور جالنہ اضلاع میں فی کس 3؍ جبکہ ناندیڑ اور بیڑ اضلاع میں فی کس 2؍ نئے کورونا مریض پائے گئے ۔ ہنگولی ضلعے میں کَل کورونا کاایک بھی کیس درج نہیںہوا ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


احمد نگر-  بیڑ- پر لی  ریلوے لائن پر کَل احمد نگر تا آشٹی کے در میان12؍ ڈبّوںکی تیز رفتار ریل گاڑی چلانے کی کا میاب جانچ کی گئی ۔ آشٹی ریلوے اسٹیشن پر کَل رکن پارلیمنٹ پریتم مُنڈے نے اِس نئی ریل گاڑی کا استقبال کیا ۔ جس کے بعد انہوں نے اِس نئی ریل گاڑی کی واپس روانگی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی۔ رکن پارلیمنٹ مُنڈے نے اِس موقعے پر خوشی کا  اظہار کیا  اور   جدو جہد کو کا میاب بنا نے والوں کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد اِس ریلوے لائن کا کام مکمل ہو جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

100؍ کروڑ روپئے ہفتہ وصولی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹED نےمہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف کَل عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ۔ 6؍ ہزار صفحات پر مشتمل اِس چارج شیٹ  میں انیل دیشمکھ کو کلیدی ملزم قرار دیا گیا۔ ساتھ ہی اِن کے دو بیٹوں رِشی کیش  اور  سلیل کو بھی ملزم بنا یا گیا ہے ۔ دیشمکھ گزشتہ 2؍ نومبر سے  ED کی حراست میںہیں اور فی الحال وہ عدالتی تحویل میں ہے ۔ اِس معاملے میں  یہ دوسری چار ج شیٹ ہے ۔ اِس سے قبل دیشمکھ کے ذاتی معتمد سنجیو پانڈے  اور  ذاتی معاون کُندن شندے کے خلاف ماہ اگست میں پہلی جارج شیٹ داخل کی گئی تھی ۔

***** ***** ***** 

رکن اسمبلی نتیش رانے کی جانب سے سِندودُرگ سیشن عدالت میں داخل ضمانت کی عر ضی پر آج فیصلہ سنا یا جا ئے گا ۔ عدالت نےضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ شیو سینا کےکار کُن سنتوش پرب پر حملہ کرنے کے معاملے میںرانے ملزم ہیں۔ اِس لیے انہوں نے گرفتاری سے قبل ضمانت حاصل کر نے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ اِسی در میان ایک صحا فتی کانفرنس میںبیان دینے پر مرکز ی وزیر نا رائن رانے کے خلاف کنکو لی پولس نے نوٹس جا ری کی ہے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں اوقاف کی زمین کا مزید ایک گھپلا بے نقاب ہوا ہے ۔ جس میں وقف بورڈ کے تقریباً

409؍ ایکر زمین خانگی لوگوں نے ہڑپ کر لی  ۔ اِس معاملے میںسابق ڈپٹی کلکٹر پر کاش آ گھائو پاٹل سابق تحصیل دار اور محصول کے8؍ سابق افسران کے خلاف فردِ جرم داخل کیا گیا ہے ۔ وقف ضلع افسر امین الزمان کی شکایت پر یہ کار وائی کی گئی ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں کَل بس اور ٹرک کے ما بین تصا دم میں4؍ افراد اہلاک ہو گئے جبکہ24؍ مسافر زخمی ہو گئے ۔ کلمنوری  تعلقے کے پارڈی موڑ کے قریب کَل دوپہر یہ حادثہ پیش آ یا ۔ زخمیوں میں سے6؍ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ناندیڑ پہنچا یا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

نقلی نوٹ تیار کر کے اُسے چلا نے والے5؍ افراد کے گروہ کو کَل اورنگ آباد پولس نے گرفتار کر لیا ۔ شہر کی ایک شراب کی دکان پر نقلی نوٹیں دے کر شراب خریدنے کی اطلاع پولس کو ملی تھی ۔ جس کے بعد پولس کی خصو صی ٹیم نے جال بچھاکر انہیں گرفتار کر لیا۔اِس گروپ کے پاس سے پولس نے500‘100 اور

 50؍ کی نقلی نوٹیں ضبط کی۔

***** ***** ***** 

جنوبی افریقہ کے سنچورین میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کر کٹ میچ کے آخری دِن آج جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 211؍ رن درکار ہے۔ جبکہ بھارت کو فتح حاصل کرنے کے لیے جنو بی افریقہ کے

6؍ بلّے بازوں کو آئوٹ کرنے کی ضروت ہے ۔ بھارت نے دوسری اِننگ میں174؍ رن بناکر 304؍ رنوں کی سبقت حاصل کر لی ہے او رجنو بی افریقہ کے سا منے جیت کے لیے305؍ رنوں کا ہدف رکھا ہے ۔ دوسری اِننگ میں بھارت کے رشب پنتھ نے34؍ شاردُل ٹھا کُر10؍ روی چندرن اشوِن14؍ چِتیشور پجا را 16؍ کپتان وِراٹ کو ہلی 18؍ راہنے20؍ اور  کے  ایل  راہُل 23؍ رنوں پر آئوٹ ہو گئے ۔

کَل چو تھے دِن کے اختتام پر جنو بی افریقہ کے4؍ وکٹوں کے نقصان پر94؍ رن بنائے ۔

***** ***** ***** 



آخر میںخاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر  ...

٭ نئے برس کے جشن کی تقا ریب کے لیے ریاستی حکو مت کی جانب سے رہنما ہدایات جا ری ‘  گھر پر رہ کر ہی نئے سال کو خوش آ مدید کہنے کی گزارش

٭   ریاست میں کَل پائے گئے 85؍ نئے او مائیکرون  اور900؍ نئے کورونا مریض‘

 مراٹھواڑہ میں بھی49؍ نئے کورونا متا ثرین کا اضافہ 

٭  احمد نگر  اور آشٹی کے در میان 12؍ ڈبّوں کی تیزر رفتار ریل گاڑی کا کامیاب ٹرائل

٭  100؍ کروڑ روپئے ہفتہ وصولی معاملے میں ریاست کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے  خلاف

چارج شیٹ داخل 


٭ بیڑ ضلعے میں مزیدایک409؍ ایکر وقف کی زمین کا گھپلہ بے نقاب‘سابق ڈپٹی کلکٹر سمیت

8؍ افراد کے خلاف فردِ جرم داخل

اور

٭ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کرکٹ میچ جیتنے کے لیے بھارت کو 6؍بلّے باز آئوٹ کرنے کی

ضرورت جبکہ جنوبی افریقہ کو چاہیے جیت کے لیے211؍ رن 


اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: