Wednesday, 29 December 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ 29 ؍ د سمبر 2021 وَقت : صبح 9.00 سے 9.10 ؍ بجے--

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 29 December 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  تاریخ:  ۲۹ ؍  دسمبر  ۲۰۲۱ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


  کورونا تدارک ٹیکہ کاری مہم میں ملک دیڑھ سو کروڑ کا ہدف حاصل کرنے کی سمت گامزن ہے۔تاہم کورونا وائرس کا اومائیکرون ویرئنٹ پائے جانے کی وجہ سے تشویش لاحق ہے۔ اس لیے سامعین سے گذارش ہے کہ کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور دوسروں کی بھی مدد کریں۔ کورونا وائرس کا خطرہ ہنوز باقی ہے۔ ماسک کا استعمال کریں۔ محفوظ سماجی فاصلہ برقراررکھیں۔ ہاتھ، چہرہ بار بار دھوئیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق مزید معلومات اور مدد کیلئے

  011-23 97 80 46  اور   1075  اس قومی امدادی مرکز سے یا  020- 26 12 73 94  اس ریاستی امدادی مرکز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

چند اہم  خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے....


٭ اسمبلی کے سر مائی اجلاس کا اختتام‘28؍ فروری 2022؁ سے ناگپور میں مالی بجٹ اجلاس

٭   قانون ساز اسمبلی صدر عہدے کا انتخاب ماہ فروری میں لینے کافیصلہ 

٭ کھام گائوں-   جالنہ راستے کو فور وے کر نے کا کا م مارچ2022؁ تک مکمل کیا جا ئے گا 

٭ طِبّی بھر تی امتحان کے پرچہ افشا ہونے کے معاملے میں مزید2؍ دلالوں کو حراست میں لیا گیا

٭ مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ‘ جالنہ‘ ہنگو لی سمیت وِدربھ کے چند اضلاع میں

ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش


٭ ریاست میں کووِڈ وبا سےمتاثرہ 2؍ہزار172؍ تاہم مراٹھواڑہ میں33؍ نئے مریضوں کا 

اندراج 

اور

٭ جنوبی افریقہ کے خلاف کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی پہلی اِننگ میں146؍ رنز کی سبقت


  اب خبریں تفصیل سے....


اسمبلی کا سر مائی اجلاس کَل شام اختتام پذیر ہو ا۔ نائب صدر نر ہری جھِر واڑ نے کَل قانون ساز اسمبلی میں اِس کا اعلان کیا۔ اسمبلی کا مالی بجٹ اجلاس 28؍ فروری 2022؁ سے شروع ہو گا یہ بات نائب صدر نے کہی۔ 

اِسی بیچ ریاستی اسمبلی کے سر مائی اجلاس میں کَل آخری دِن قا نون ساز اسمبلی صدر کے عہدے کاانتخاب نہیں ہو سکا ۔ اب یہ انتخاب ماہ فروری میں ہونے والے مالی بجٹ اجلاس میں لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ کانگریس ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے یہ بات کہی ہے۔ وہ کَل ممبئی میں صحا فتی کانفرنس میں مخا طب تھے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں طِبّی انتظام میں بہتری کے لیے عہدوں کی بھر تی طِبّی مشنری کی خریدی ‘ عمارتیں تعمیر کر نا  ایسے مختلف کاموں کو فوراً شروع کرنے کی کوشش حکو مت کی ہے ۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے یہ بات کہی ہے ۔ قانون ساز کونسل میں ستیش چو ہان  اور  دیگر نے کیےگئے توجہ مبذول کر نے کے سوال کے جواب میں انھوں نے یہ معلو مات دی۔ نا مکمل عمارتوں کے ضمن میں ہڈ کو  اور  ایشین بینک سے کم شرح سود پر قر ض لے کر اس تعمیری کام کو مکمل کرنے کاتیقن  وزیرموصوف نے اِس موقعے پر دیا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے میں آ بی تحفظ محکمے میں2017؁ سے 2020؁ کے در میان بو گس اسٹیشنری خریدی گھپلے کا مسئلہ شیو سینا کے امبا داس دانوے نے پیش کیا۔ اِس معاملے میں ایک ماہ میں جانچ کر کے خا طیوں کے خلاف کار وائی کی جا ئے گی ۔ ایسا تیقین آبی تحفظ وزیرشنکر رائو گڑاکھ نے دیا ۔

***** ***** ***** 

کھام گائوں-جالنہ راستے کو فور وے کرنے کا کام مارچ2022؁ تک مکمل کیا جا ئے گا ۔ اِس کی اطلاع تعمیرات ِ عامّہ وزیراشوک چو ہا نے نے کَل قا نون ساز اسمبلی میںدی ۔ اِس راستے کو فور وے کرنے کاکام آخری مر حلے میں ہیں ۔ چند مقا مات پر راستوں کے کام کے لیے اعتراضات کی وجہ سے کام التوامیں پڑا ہے ۔ تاہم چند مقا مات پر محکمہ جنگلات کی جانب سے اجازت حاصل ہونے تک تاخیر ہو رہی ہے یہ بات چو ہان نے کہی ۔

***** ***** ***** 

طِبّی بھر تی امتحان پر چہ افشا معاملے میں پو نے پولس نے مزید2؍ دلا لوں کو حراست میں لیا ہے ۔ اِس میں امرا وتی کا نِشِت گائیکواڑ  اور  اُس کا دوست شامل ہے ۔ اِن دو نوں کو ناگپور سے تا بع میں لیا گیا ۔ اِس کی اطلاع پولس ذرائع نے دی۔

***** ***** ***** 

ہر یا نہ  اور  اِسکے نواحی علا قوں میں آئے طوفان کی وجہ سے مراٹھواڑہ اِسی طرح وِدربھ میں کم دوباو کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ اِس کی وجہ سے مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ‘ جالنہ  اور  ہنگولی  اِسی طرح وِدربھ میں امرا وتی ‘ آ کو لہ‘ بلڈھا نہ ‘ بھنڈارا-گوندیا  اضلاع میں کَل دو پہر کے بعد ژالہ باری سمیت موسلادھار بارش ہوئی ۔ اِس ژالہ باری کی وجہ سے کسانوں کا بڑے پیما نے پر مالی نقصان ہوا ہے ۔ توّر‘ سنترہ ‘ پیاز  اور آم کی فصلوں کو کا فی نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے میں گنگا پور ‘ ویجا پور ‘ پیٹھن ‘ سِلوڑ ان تعلقوں میں ژالہ باری کے ساتھ غیرموسمی بارش ہوئی ۔ اِس بارش کی وجہ سے گنا ّ‘ پیاز  اِسی طرح گیہوں کی فصلوں کا نقصان ہو نے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ جالنہ ضلعے کے کئی علاقوں میںکَل شام سے طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہو ئی ۔ بھو کر دِن جعفر آباد ‘ گھن سائونگی ‘ بد نا پورتعلقوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے جوار اور گیہوں کی فصلوں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ۔

جعفر آ باد تعلقے میں چند علاقوں میں بیر کی شکل کے اولے گِرے ۔ عنبڑ تعلقے میں بھی چند علاقوں میں بارش ہوئی ۔ بھو کر دِن تعلقے کے وال ساونگی علاقے میں ببول کے در خت پر بجلی گِر نے سے ایک بیل ہلاک ہو گیا ۔ ہنگولی ضلعے کے کلمنوری ‘ اونڈھا ناگ ناتھ ‘ ڈِگرس ‘ گر ہاڑے اور  کھوڈس اِن علاقوں میں بارش ہوئی۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آپ آکاشوانی اورنگ آ باد سےسُن رہے ہیں

***** ***** ***** 


اِسی بیچ آئندہ2؍ یوم میں مراٹھواڑہ کے چند مقامات پر با دلوں کی گھن گرج اور بجلیوں کی کڑ ک ہونے کا قیاس ظاہر کیا گیا ہے ۔ وِدربھ میں اورینج الرٹ ظاہر کر دیا گیا ہے۔ چند مقا مات پر با دلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑ ک کے ساتھ ژالہ باری ہونے کا قیاس محکمہ ٔ  موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وبا سے متا ثر نئے 2؍ ہزار172؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔اِس کی وجہ سے ریاست میں جملہ کووِڈ متاثرین کی تعداد66؍لاکھ61؍ہزار486؍ ہو گئی ہے ۔کَل22؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ ریاست میںاِس وباسے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ41؍ ہزار476؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات2؍ اعشا ریہ ایک دو فیصد پر بر قرار ہے۔ کَل ایک ہزار98؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 65؍ لاکھ4؍ ہزار831؍ مریض کورونا وائرس وبا سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ کووِڈ نجات کی شرح97؍ اعشا ریہ 65؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 11؍ ہزار492؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔

دریں اثنا ریاست میں کَل او مائی کرون سے متاثرہ نیا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔ مراٹھواڑہ میں کَل33؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اورنگ آباد ضلعے میں12؍ لاتور  اور  بیڑ ضلعے میں 8؍ عثمان آباد  اور  پر بھنی اضلاع میں فی کس 2؍ تاہم جا لنہ ضلعے میں ایک مریض کااندراج ہوا ۔ ہنگولی اِسی طرح ناندیڑ ضلعے میں کَل ایک بھی نیا کورونا وائرس مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

بھارت اور جنو بی افریقہ کے ما بین سنچو رین میںجا ری کر کٹ ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میںجنو بی افریقہ کی ٹیم کی پہلی با ری197؍ رنز پر سمٹ گئی ۔ محمد سمیع نے سب سے زیادہ 5؍شاردُل ٹھا کُر  اور جسپریت بومرا نے فی کس2؍ اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کیا ۔ اِس سے قبل بھارتیہ ٹیم کَل پہلی اننگز میں327؍ رنز پر آل آئوٹ ہو گئی ۔کَل تیسرے دِن جب کھیل ختم ہوا تب بھارت کی دوسری اننگز میں ایک وِکٹ کے نقصان پر 16؍رنز تھے ۔ مَینک اگر وال 4؍ رنز پر آئوٹ ہوا۔  کے  ایل  راہُل 5؍  اور شار دُل ٹھاکُر 4؍ رنز پر کھیل رہے تھے ۔  اِس مقابلے میں بھارت نے 146؍ رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع پریشد کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر شیوا نند ٹاکسالے کی قیادت میں کَل جِنتور میں اہم بازار میں ٹیکہ کاری مہم پر عمل در آمد کیا گیا ۔کئی دکانداروں اور شہریوں نے ٹاکسا لے کی اپیل پر ٹیکہ کاری کی۔ اِس موقعے پر 128؍ افراد کو ٹیکے لگا ئے گئے ۔ اِس کی اطلاع تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دِنیش بوراڑکر نے دی ۔

***** ***** ***** 

آخر میںچند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...

٭ اسمبلی کے سر مائی اجلاس کا اختتام‘28؍ فروری 2022؁ سے ناگپور میں مالی بجٹ اجلاس

٭   قانون ساز اسمبلی صدر عہدے کا انتخاب ماہ فروری میں لینے کافیصلہ 

٭  کھام گائوں-   جالنہ راستے کو فور وے کر نے کا کا م مارچ2022؁ تک مکمل کیا جا ئے گا 

٭  طِبّی بھر تی امتحان کے پرچہ افشا ہونے کے معاملے میں مزید2؍ دلالوں کو حراست میں لیا گیا

٭ مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ‘ جالنہ‘ ہنگو لی سمیت وِدربھ کے چند اضلاع میں

ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش


٭ ریاست میں کووِڈ وبا سےمتاثرہ 2؍ہزار172؍ تاہم مراٹھواڑہ میں33؍ نئے مریضوں کا 

اندراج 

اور

٭ جنوبی افریقہ کے خلاف کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی پہلی اِننگ میں146؍ رنز کی سبقت


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭


No comments: