Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 February 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ’’اومائیکرون ‘‘ فکر مندی کی وجہ ہے۔لہذاہم سامعین سے احتیاط برتنے اور15 سے 18؍ سال کے بچوں سمیت دیگر سبھی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کاٹیکہ لگوانے میںتعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔محفوظ رہنے کے لئے تین آسان طریقے اپنائیں۔ماسک پہنیں، دوگز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ اور چہراصاف رکھیں۔کووڈ 19سے متعلق جانکاری اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر
011-23 97 80 46 یا 1075 ؍پررابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
چند اہم خبروں کی سر خیاں...
٭ جی ایس ٹی وصولی سے ریاستوں کو مارچ 2026 تک معا وضہ حاصل ہو گا ‘
مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن کی جانب سے وضاحت
٭ مرکزی خواتین اور بہبود اطفال وزارت کی بچوں کےلیے پی ایم کیئرس اسکیم کی
مُدّت میں28؍ فروری تک توسیع
٭ ریاستی سر کاری اِسی طرح نیم سر کاری ملازمین کی آج اور کَل کی مجوزہ ہڑ تال واپس لینے کی
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی اپیل
٭ ریاست میں کووِڈ وبا کے نئے ایک ہزار80؍ مریضوں کی شناخت‘ مراٹھواڑہ میں
2؍ افراد فوت تا ہم نئے 47؍ مریضوں کا اندراج
٭ ریاست کے آٹو رکشہ شمسی توا نائی سے چلا نے کی وزیر ماحو لیات آدِتیہ ٹھا کرے کی ہدایت
اور
٭ سائنس ہر جگہ قابل احترام اِس پروگرام کے تحت اورنگ آباد سمیت تمام ملک میں
75؍ مقا مات پر سائنس فیسٹیول کا آغاز
اب خبریں تفصیل سے....
اشیا اور خد مات ٹیکس GSTسے ریاستوں کو دیا جانے والا معا وضہ مارچ2026 تک دیا جا ئے گا ۔ مرکزی وزیر ما لیات نِر ملا سیتا رمن نے اِس کی وضاحت کی ۔ جی ایس ٹی کونسل کی45؍ ویں میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا ہے ۔یہ بات اُنھوں نے کہی۔ وہ کَل ممبئی میں صحا فیوں سے مخاطب تھیں۔ یہ معا وضہ دیتے وقت چند ریاستوں کو فوقیت دی جا رہی ہے اِس الزام کی اُنھوں نے تر دید کی ۔
***** ***** *****
خواتین اور بچوں کی وزارت نے بچوں کی دیکھ بھال کی پی ایم کیئر اسکیم کی ‘ اِس مہینے کے آخر تک توسیع کر دی ہے اِس سے پہلے اِس اسکیم کی مدت 31؍ دسمبر2021 تک تھی ۔ سبھی ریاستوں ا ور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پورٹل پر سبھی اہل بچوں کا رجسٹریشن کریں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اُن بچوں کے لیے جامع امداد کا اعلان کیا تھا جو پچھلے سال کووِڈ19- وبا کے سبب اپنے والدین سے محروم ہو گئے تھے ۔ بچوں کی دیکھ بھال کی پی ایم کیئر اسکیم کے تحت18؍ سال کی عمر سے بچوں کے لیے تعلیم ‘ صحت اور ما ہا نہ وظیفہ فراہم کیا جا تا ہے اور 23؍ سا ل کی عمر ہونے پر اُنہیں 10؍ لاکھ روپئے کی رقم فراہم کی جا تی ہے ۔
***** ***** *****
ایس ٹی ہڑتال کی وجہ سے ایس ٹی کارپوریشن کے ہوئے نقصان کی ملا زمین کی جانب سے وصو لی نہیں کی جا ئےگی ۔ اِس بات کی وضاحت کارپوریشن کے نائب صدر اِسی طرح انتظا میہ ڈائریکٹر شیکھر چنّے نے کی ہے ۔کارپوریشن نے ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا ہے یا اِیسی کسی قسم کی تجویز بھی نہیں ہے ۔ اِس بات کی وضاحت چنّے نے کی ہے ۔ ملا زمین اپنے فرائض پر رجوع ہو جا ئیں ایسی اپیل اُنھوں نے کی ۔
اِسی بیچ ایس ٹی کو ضم کرنے کےسلسلے میں چیف سیکریٹریز کی صدارت میں قائم کی گئی سہ رُکنی کمیٹی کی رپورٹ کَل ممبئی ہائی کورٹ میں پیش کی گئی ۔ آئندہ سماعت جمعہ کو ہو گی ۔
***** ***** *****
ریاستی سر کاری اِسی طرح نیم سر کاری ملازمین کی آج اور کَل کی مجوزہ ہڑ ال واپس لینے کی اپیل نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کی ہے ۔ اِس ضمن میں کَل ملازمین تنظیموں کے ساتھ ہوئی میٹنگ سے وہ مخا طب تھے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کی گئی اپیل کے ردّ ِ عمل پر ہڑ تال لینے کی تیاری ملازمین راہ نمائوں نے ظاہر کی ہے ۔ آج ملا زمین تنظیموں کےاِسِسٹنٹ عہدے دار سے گفت و شنید کر کے اِس سلسلے میں فیصلہ ظاہر کیا جا ئے گا۔ اِس کی اطلاع ملازمین راہ نمائوں نے میٹنگ کے بعد دی ۔
***** ***** *****
نئی پینشن اسکیم مُسترد کی جا ئیں‘ قدیم پینشن اسکیم عائد کی جا ئیں ‘ کم از کم سبکدوش وظیفے میں مرکز کے مما ثل اضا فہ کیا جا ئے ۔ اسا تذہ او ر غیر تدریسی ملا زمین کے دوران ملازمت مسائل حل کیے جا ئیں ۔ سبکدوشی کی عمر60؍ سال کی جا ئے وغیرہ التوامیں پڑے مطالبات کے لیے ہڑ تال کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اورنگ آباد کی سر کاری نر سیس تنظیم بھی اِس ہڑ تال میں شامل ہو رہی ہیں۔
اِسی بیچ اِس ہڑ تال میں شامل ہونے والوں پر قا نو نی کا ر وائی کرنے کا اشا رہ عام انتظا میہ نے دیا ہے ۔ اِس سلسلے میں حکم نا مہ کَل جاری کیا گیا ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
آج آن لائن طریقہ کار سے ہونے والا اِنٹر میجیٹ امتحان ملتوی کرکے آف لائن طریقہ کار سے لینے کا حکو مت نے فیصلہ کیا ہے۔ ریا ستی آرٹس ڈائریکٹوریٹ نے یہ امتحان آج آ ن لائن طریقہ کار سے لینے کا اعلان کیا تھا ۔ طلبا سر پرست اور اسا تذہ نے اِس فیصلے کا استقبال کیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وبا سے متاثرہ نئے ایک ہزار80؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووڈمتاثرین کی جملہ تعداد78؍ لاکھ60؍ ہزار317؍ ہو گئی ہے ۔ کَل47؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ ریاست میں اِس بیما ری سے مر نے اولوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ43؍ ہزار633؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ82؍ فیصد ہے ۔ کَل 2؍ ہزار488؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 76؍ لاکھ99؍ ہزار623؍ مریض وائرس وبا سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ کووِڈ نجات کی شرح
97؍ اعشا ریہ96؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال13؍ ہزار70؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔ ریاست میں کَل او مائیکرون وبا کے ایک بھی نئے مریض کی شناخت نہیں ہوئی ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل47؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ تاہم اورنگ آباد اور بیڑ اضلاع میں فی کس ایک مریض لقمۂ اجل بن گیا ۔ اورنگ آباد ضلعے میں کَل19؍ نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ لاتور9؍ ناندیڑ اور عثمان آ باد اضلاع میں فی کس6؍ پر بھنی3؍ تاہم جالنہ اور بیڑ اضلاع میں فی کس 2؍ مریضوں کا اندراج ہوا ۔ہنگولی ضلعے میں کَل ایک بھی نیا کووِڈ متاثرہ نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
آلودگی سے پاک شہر مہم پر عمل در آد کرنے کےلیے ریاست کے آٹو رکشہ کو شمسی توانائی پر چلانے کی ہدایت وزیر ما حولیات آدِتیہ ٹھا کرے نے دی ہے۔ اِس ضمن میں پونے اِسی طرح اورنگ آ باد شہر میں پائلٹ پروجیکٹ پر عمل کیا جا ئے گا ۔ پونے شہر میں13؍ ہزار تاہم اورنگ آباد شہر میں 6؍ ہزار رکشے شمسی توا نائی پر چلا ئے جا ئیں گے ۔ اِن آٹو رکشہ کی قیمتوں پر حکو مت کی جانب سے فنڈ دیا جا ئے گا ۔ اورنگ آباد شہر میں جلد ہی یہ اسکیم شروع کی جا ئے گی ۔ اِس کی اطلاع میونسپل کار پوریشن کے ایڈ منسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نے دی ۔
***** ***** *****
سائنس ہر جگہ قابل احترام اِس پروگرام کے تحت کَل سے تمام ملک میں75؍ مقا مات پر سائنس فیسٹیول کا آغاز ہوا ۔ اورنگ آباد شہر کے وِویکانند کالج میں وِدنیان بھارتی اِدارے کی تنظیم کے چیف جینت سہستر بُدّھے کے ہاتھوں سائنس فیسٹیول کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ یہ فیسٹیول 8؍ یوم جاری رہے گا ۔ 28؍ فروری کو قو می یومِ سائنس کے موقعے پر اِس فیسٹیول کا اختتام عمل میں آ ئے گا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کے سینئر کلرک سُہیل پٹھان فیض احمد پٹھان کو10؍ ہزار روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے اِنسداد ِ رشوت وفد نے رنگے ہاتھوںگرفتار کر لیا ۔ مکان کا ٹیکس کم کرنے کے لیے پٹھان نے یہ رشوت طلب کی تھی ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے پر لی میں پنچا یت سمیتی میں زرعی شعبے کے وِستار ادھیکاری سنجئے پالیکر کو 4؍ ہزار روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے کَل گرفتار کیا گیا ۔ سر کاری اسکیم کی کنوئیں کی رقم دینے کے لیے اُنھوں نے یہ رشوت طلب کی تھی۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭ جی ایس ٹی وصولی سے ریاستوں کو مارچ 2026 تک معا وضہ حاصل ہو گا ‘
مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن کی جانب سے وضاحت
٭ مرکزی خواتین اور بہبود اطفال وزارت کی بچوں کےلیے پی ایم کیئرس اسکیم کی
مُدّت میں28؍ فروری تک توسیع
٭ ریاستی سر کاری اِسی طرح نیم سر کاری ملازمین کی آج اور کَل کی مجوزہ ہڑ تال واپس لینے کی
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی اپیل
٭ ریاست میں کووِڈ وبا کے نئے ایک ہزار80؍ مریضوں کی شناخت‘ مراٹھواڑہ میں
2؍ افراد فوت تا ہم نئے 47؍ مریضوں کا اندراج
٭ ریاست کے آٹو رکشہ شمسی توا نائی سے چلا نے کی وزیر ماحو لیات آدِتیہ ٹھا کرے کی ہدایت
اور
٭ سائنس ہر جگہ قابل احترام اِس پروگرام کے تحت اورنگ آباد سمیت تمام ملک میں
75؍ مقا مات پر سائنس فیسٹیول کا آغاز
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment