Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 Feburuary-2022
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ فروری ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے
کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ’’اومائیکرون ‘‘ فکر مندی کی وجہ ہے۔لہذاہم اپنے سننے والوں سے احتیاط برتنے اور 15 سے 18؍ سال کے بچوں سمیت دیگر سبھی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کاٹیکہ لگوانے میں مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔محفوظ رہنے کے لئے تین آسان طریقے اپنائیں۔ماسک پہنیں، دوگز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ اور چہراصاف رکھیں۔کووڈ 19سے متعلق جانکاری اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر
011-23 97 80 46
یا 1075 ؍پرکال کریں
اب خاص خبروں کی سر خیاں....
٭ یو کرین میں پھنسے بھارتی شہر یوں کی با حفا ظت واپسی کو ملک اہمیت دیتاہے ‘ وزیر اعظم کا تیقن
٭ روس کے یو کرین پر حملے کے بعد دنیا بھر میں شیئر ‘ بانڈز اور اشیاء بازار میں زبر دست گِراوٹ
٭ اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب مَلِک کی گرفتاری کے خلاف مہا وِکاس آ گھاڑی کی جانب سے مظاہرے
جبکہ بی جے پی کی مَلِک کو کا بینہ سے بر خاست کرنے کا مطا لبہ
٭ ریاست بھر میں کَل پائے گئے کورونا کے 2؍ ہزار182؍ نئے مریض‘ کورونا سے مراٹھواڑہ میں2؍ کی موت
اور68؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ 12؍ ویں جماعت کے5؍ اور 7؍ مارچ کو ہونے والے زباندانی مضمون کے امتحانات کا انعقاد اب5؍ اور7؍ اپریل کو
اور
٭ پہلےT-20؍ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی سر ی لنکا پر62؍ رنوں سے فتح
اب خبریں تفصیل سے ....
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یو کرین میں پھنسے تمام بھارتیوں کو محفوظ طریقے سے وطن واپس لانے کو ملک اہمیت دیتا ہے ۔ روس اور یو کرین کے در میان جاری جنگ کے پس منظر میں وزیر اعظم نے کَل روس کے صدر وِلا دمیر پُتِن سے تبا دلۂ خیال کیا ۔ اِس موقعے پر انہوں نے کہا کہ روس اور ناٹو فو جیوں کے در میان تنا زعہ صرف بات چیت کے ذریعے حل ہو سکتا ہے ۔ مودی نے یو کرین میں پھنسے ہندوستانیوں کی حفاظت کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ۔
اِسی بیچ روس کی جانب سے یو کرین کے خَاف فوجی کار وائی شروع کیے جانے کے بعد وہاں کی فضا ئی حدود کو بند کر دیا گیا ہے ۔ جس کے سبب ہم وطنوں کو لانے گئے Air India کے طیارے کو خالی ہاتھ دِلّی لوٹنا پڑا
یو کرین میں بھارت کے سفیر پارتھ ستپتی نے وہاں پھنسے ہم وطنوں سے اطمینان رکھنے اور حا لا ت کا سامنا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی اُنھوں نے تیقن دیا کہ کیوں میں ہندوستانی سفارت خانہ کام کر تا رہے گا اور ضروری مدد کے لیے ایمر جنسی فون نمبر پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔ اِس کے لیے سفارت خا نے نے مزید 2؍ فون نمبر
380 - 99 73 00 483 اور 380 - 99 73 00 428 فراہم کیے ہیں ۔ اِسی طرح وزارت ِ خار جہ نے دِلّی میں بھارتی شہر یوں کو امداد کے لیے کنٹرول روم قائم کیا ہے ۔ اِ س کے تحت شہر یوں کو 2؍ امدادی فون نمبر
18 00 11 87 97 اور 91 11 23 01 21 13؍ فراہم کیے گئے ہیں ۔ ساتھ ہیsituationroom@mea.gov.in مدد کے حصول کے لیے دیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے جنگی صورت حال کے پیش نظر یو کرین میں پھنسے مہا راشٹر کے شہر یان کی حفا ظت اور واپسی کے انتظامات کرنے کے لیے وزارتِ خارجہ سے تال میل قائم کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے ۔تجا رت ‘ صنعت اور تعلیم کے حصول کی خاطر مہاراشٹر کے کئی رہائشی یو کرین میں رہتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے چیف سیکریٹری کو مرکزی حکو مت کے ذریعے شہر یوں سے رابطہ قائم کریں اور طلباء کا خصوصی طور پر خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔
***** ***** *****
روس کے یو کرین پر فوجی حملے کے بعد دنیا بھر کے شیئر ‘ بونڈز اور اشیاء بازاروں میں زبر دست گِراوٹ درج کی گئی ہے ۔ وطن میں بھی شیئر با زار میں سر مایہ کاروں کو10؍ لاکھ کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے ۔ تاہم خام تیل کی قیمتوں میں اِس جنگ سے اُچھال آ یا ہے ۔ مُلک کے شیئر بازار گزشتہ7؍ مہینوں میں کَل سب سے نچلی سطح پر رہے ۔ کَل بازار بند ہوتے وقت سینسیکس2؍ ہزار702؍ پوائنٹس گِر کر54؍ ہزار530؍ پر بند ہوا ۔ اِسی طرح نِفٹی میں بھی 815؍ پوائنٹس کی کمی درج کی گئی ۔
***** ***** *****
اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب مَلِک کی گرفتاری کے خلاف مہا وِکاس آ گھاڑی کی جانب سے وزراء ‘ اراکین پارلیمنٹ اور اراکین ِ اسمبلی نے کَل منترا لیہ میں مہا تما گاندھی کے مجسمے کے قریب مظا ہرہ کیا ۔ اورنگ آ باد کے سِلوڑ میں بھی راشٹر وادی کانگریس کے کار کُنان نے مَلِک کو حراست میں لیے جانے کے خلاف کَل احتجاج کیا ۔
دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے مَلِک کے استعفے کی مانگ کو لے کر مختلف مقا مات پر مظاہرے کیے گئے ۔ اورنگ آباد میں ضلع کلٹر دفتر کے روبرو اِسی طرح خلد آ باد ‘ سِلوڑ‘ ناندیڑ اور پر بھنی میں بھی بی جے پی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ اورنگ آ باد میں بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری اتُل ساوے نے ایک صحا فتی کانفرنس میں نواب مَلِک کو کابینہ سے بر خاست کرنے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے ایک ہزار182؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وبا کے کُل متاثرین کی تعداد 78؍ لاکھ62؍ ہزار650؍ ہو چکی ہے ۔ کَل19؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے ایک لاکھ43؍ ہزار675؍ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل2؍ ہزار516؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک77؍ لاکھ4؍ ہزار733؍
کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں فی الحال10؍ ہزار250؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ او مائیکرون وائرس کا کَل ایک بھی مریض ریاست میں منظر عام پر نہیں آ یا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے68؍ نئے معاملے درج کیے گئے ۔ اورنگ آباد اور لاتور اضلاع میں کَل اِس وبا سے ایک ایک مریض کی موت ہو گئی ۔ ہنگولی ضلعے میں کَل کورونا کے 22؍ نئے مریض پائے گئے ۔ اورنگ آ باد میں کَل 12؍ عثمان آ باد9؍ لاتور اور پر بھنی اضلاع میں فی کس8؍بیڑ5؍ ناندیڑ3؍ اور جالنہ میں کورونا کا ایک نیا مریض سامنے آیا ۔
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
ریاست کے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحا نات کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔7 ؍ اور5؍ مارچ کو منعقد ہ زباندانی مضامین کے امتحا نات اب 5؍ اور7؍ اپریل کو لیے جا ئیں گے ۔ اسکو لی تعلیم کی ریاستی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کَل یہ اعلان کیا ۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطا بق5؍ مارچ کو ہونے والے ہندی ‘ جر من ‘ جا پا نی‘ چینی اور فارسی کے امتحانات کا انعقاد اب5؍ اپریل کو کیا گیا ہے جبکہ 7؍ مارچ کو منعقدہ مراٹھی‘ گجراتی ‘ کنڑا ‘ سِندھی ‘ عر بی ‘ ملیا لم‘ تم ‘ تیلگو‘ پنجا بی ‘ بنگلہ ‘ اردو ‘ فرینچ ‘ اسپینِش اور پالی مضامین کے امتحانات اب
7؍ اپریل کو طئے کیے گئے ہیں ۔ اِن کے علا وہ دیگر مضامین کے امتحا نات میں کوئی ردّ و بدل نہیں کیا گیا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ‘ جالنہ ‘ پنے اور گڈ چِرولی اضلاع کے ضلع اسپتالوں میں دِل کے مریضوں کے علاج کی خاطر جدید ترین لیبوریٹریس کے قیام کے لیے تخمینے اور خا کی تیار ی کو کَل منظوری دی گئی ۔ اِس تعلق سے کَل حکم نا مہ جاری کیاگیا ۔ اِس کے لیے32؍ کروڑ23؍ لاکھ 20؍ ہزار روپیوں کا فنڈ مختص کیاگیا ہے ۔
***** ***** *****
رکن اسمبلی رنا جگجیت سنگھ پاٹل نے عثمان آباد ضلعے کے نل دُرگ شہر میں وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت عام اور خانگی حصے داری کی بنیاد پر ایک ہزارمکا نات کی تعمیر کے لیے ‘ عثمان آباد بلدیہ کے چیف افسر گجا نن شندے کو ابتدائی کار وائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کَل منعقدہ جنتا در بار کے دوران پاٹل نے یہ ہدایت دی ۔ اِس موقع پر شہر میں پانی کی سر براہی کا جائزہ لیا گیا اور شہر میں زیر التوا تر قیاتی کاموں کو تر جیحی بنیاد پر جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی رکن اسمبلی پاٹل نے ہدایت دی ۔
***** ***** *****
لکھنئو میں کَل کھیلے گئے پہلےT-20؍ کرکٹ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو62؍ رنوں سے شکست دی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے طئے شدہ اوورس میں بھارت نے 199؍رن بنائے اور سری لنکا کے سامنے جیت کے لیے200؍ رنوں کا ہدف رکھا ۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم20؍ اوورس میں137؍ رن ہی بنا سکی ۔ بھو نیشور کمار اور وینکٹیش ائیر نے2 - 2؍ چہل اور جڈیجہ نے ایک ایک وکِٹ لیے ۔10؍ چو کوں اور3؍ چھکّوں کے ساتھ89؍ رن بنا نے والے ایشان کشن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر.....
٭ یو کرین میں پھنسے بھارتی شہر یوں کی با حفا ظت واپسی کو ملک اہمیت دیتاہے ‘ وزیر اعظم کا تیقن
٭ روس کے یو کرین پر حملے کے بعد دنیا بھر میں شیئر ‘ بانڈز اور اشیاء بازار میں زبر دست گِراوٹ
٭ اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب مَلِک کی گرفتاری کے خلاف مہا وِکاس آ گھاڑی کی جانب سے مظاہرے
جبکہ بی جے پی کی مَلِک کو کا بینہ سے بر خاست کرنے کا مطا لبہ
٭ ریاست بھر میں کَل پائے گئے کورونا کے 2؍ ہزار182؍ نئے مریض‘ کورونا سے مراٹھواڑہ میں2؍ کی موت
اور68؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ 12؍ ویں جماعت کے5؍ اور 7؍ مارچ کو ہونے والے زباندانی مضمون کے امتحانات کا انعقاد اب5؍ اور7؍ اپریل کو
اور
٭ پہلےT-20؍ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی سر ی لنکا پر62؍ رنوں سے فتح
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭ ٭ ٭ ٭
No comments:
Post a Comment