Thursday, 24 February 2022

آکاشوانی اورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: 24 فروری 2022 وَقت: صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 24 February 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۴ ؍  فروری  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭ اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب مَلِک کو3؍ مارچ تک بھیجا گیا EDتحویل میں ‘ ساڑھے آٹھ گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد EDنے کَل دو پہر مَلِک کو کیا تھا گرفتار

٭ نواب مَلِککی گرفتاری پر سیاست تیز‘ این سی پی سمیت مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت رہنمائوں نے کی گرفتاری کی مخالفت تو وہیں بی جے پی نے کیا مَلِک کے استعفے کا مطالبہ

٭ مہاراشٹر حکو مت کے سر کاری اور نیم سر کاری ملازمین نے گزشتہ کَل سے شروع ہونے والا اپنا بند واپس لینے کا کیا اعلان ‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی یقین دہانی کے بعد لیا گیا فیصلہ 

اور

٭ بھارت اور سری لنکا کے درمیانT-20؍ مقابلوں کی سیریز کا آج سے ہو رہا ہے آغاز‘ پہلا مقا بلہ آج لکھنئو میں کھیلا جا ئے گا 

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ’’اومائیکرون ‘‘ فکر مندی کی وجہ ہے۔لہذاہم اپنے سننے والوں سے احتیاط برتنے اور 15 سے 18؍ سال کے بچوں سمیت دیگر سبھی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کاٹیکہ لگوانے میں مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔محفوظ رہنے کے لئے تین آسان طریقے اپنائیں۔ماسک پہنیں، دوگز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ اور چہراصاف رکھیں۔کووڈ 19سے متعلق جانکاری اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر

011-23 97 80 46  یا  1075 ؍پرکال کریں۔۔

 

اب خبریں تفصیل سے....

مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے کابینی وزیر اور نیشنلِسٹ کانگریس پار ٹی کے تر جمان نواب مَلِک کو منی لانڈرنگ مخالف عدالت نے 3؍ مارچ تک EDکی تحویل میں بھیج دیاہے ۔اِس سے پہلےEDکے افسران جانچ کے لیے کَل علی الصبح نوابمَلِک کے گھر پہنچ گئے تھے ۔ قریب ساڑھے آٹھ گھنٹےکی لمبی پوچھ تاچھ کے بعد دو پہر کو نواب مَلِک کوEDدفتر لے جا یا گیا جہاں اُنھیں گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتاری کے بعدمَلِک کو میڈیکل جانچ کے لیے پہلے جے جے اسپتال لے جا یا گیا بعد میں اُنھیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔

نوابمَلِک پر انڈر ولڈ سرغنہ دائود ابراہیم ‘ چھو ٹا شکیل  اور حسینہ پار کر سے تعلقات رکھنے کا الزام لگا یا گیا ہے ۔ اِس پورے معاملے پر اپنا ردّ عمل ظاہر کر تے ہوئے نواب مَلِک نے کہا کہ اُنھیں گرفتا رکر لیا گیا ہے لیکن وہ جُھکیں گے نہیں اور  لڑیں گے  اور  اِس لڑائی کو جیتیں گے ۔

دوسری جانب این سی پی کے قو می صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ نواب مَلِک عوامی طور پر بولتے ہیں لہذا اُن پر کار وائی ہونے کا امکان تھا ۔ وہیں شرد پوار نے اِس بات سے لا علمی کا اظہار کیا کہ نواب مَلِک کو کس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ 

اِس بیچ این سی پی کے مہاراشٹر صدر جینت پاٹل کھُل کر نواب مَلِک کی حمایت میں سامنے آئے ہیں ۔ جینت پاٹل نے نواب مَلِک کی گرفتار ی کو مرکزی حکو مت کی جانب سے اقتدار کا غلط استعمال قرار دیا۔ پاٹل نے مزید کہا کہ کسی بھی طرح کی پیشگی اطلاع دیے بغیر ایک ریاستی وزیر کو گرفتار کر کے لے جا نا قا نون کی کھُلی خلاف ور زی ہے ۔


وہیں شیو سینا رہنما  اور  رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت بھی نواب مَلِک کے بچائو میں آگے آئے ہیں ۔ رائوت نے کہا کہ این سی پی رہنما اور  ریاستی حکو مت میں وزیر نواب مَلِک کو جس طرح سے گھر سے لے جا یاگیا یہ ایک طرح سے مہاراشٹر حکو مت کو کیاگیا چیلنج ہے ۔ 

دریں اثنامَلِک کی گرفتاری کے خلاف مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت کی جانب سے آج ممبئی میں مہا تما گاندھی میمو ریل پر مظا ہرے کیے جا ئیں گے ۔ این سی پی رہنما چھگن بھجبل نے یہ اطلا ع دی ۔

وہیں مہا وِکاس آ گھاڑی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ نواب مَلِک کا بطور وزیر استعفیٰ نہیں لیا جائے گا ۔ دوسری جانب مہا راشٹر میں اپو زیشن جماعت بی جے پی نے نواب مَلِک کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ نواب مَلِک کو اب وزیر بنے رہنے کا کوئی اخلا قی اور قا نو نی حق حاصل نہیں ہے لہذا اُنھیں استعفیٰ دے دینا چا ہیے ۔

***** ***** ***** 

اِس دوران منشیات مخالف عملے NCB کے سابق ژونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے سے کَل تھانے پولس نے

 8؍ گھنٹے پوچھ تاچھ کی ۔ واضح ہو کہ سمیر وانکھیڑے کے خلاف نئی ممبئی میں سَد گرو بار کو اجازت نا مہ جاری کرنے کے معاملے میں کیس درج کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 


مہاراشٹر حکو مت کے سر کاری اور نیم سر کاری ملازمین نے اپنا مجوزہ بند واپس لینے کا کَل دو پہر اعلان کیا ۔ اِس سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے  ملازمین تنظیموں کے نمائندوں سے پر سوں ملا قات کی تھی اور بند واپس لینے کی اپیل کی تھی۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ نئی پینشن اسکیم کو منسوخ کرکے پُرانی پینشن اسکیم نافد کی جا ئے ‘ سبکدوشی پر ملنے والی کم از کم رقم میں مرکزی ملا زمین کی طرز پر اضا فہ کیا جا ئے ۔ اجیت پوار نے اِن مطا لبات کو پورا کرنے کا تیقن دیا ۔اِس بند کو آئٹیک سے جُڑی ملازمین کی تنظیم ‘  مہاراشٹر کامگار کرمچاری سنگٹھنا نے کَل اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔ اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال کے صفائی ملازمین اِس بند میں شامل ہوئے اور اُنھوں نے  کَلکالے فیتے لگا کر رہائشی میڈیکل افسروں کے دفا تر کے سامنے نعرے بازی کی ۔

***** ***** ***** 

ممبئی اور مہاراشٹر کی سبھی دکانوں پر نام کی تختیاں مراٹھی زبان میں لگا نے کے فیصلے کے خلاف عدالت میں داخل کی گئی عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ نے کَل خارج کر دیا ۔ ساتھ ہی در خواست گذار تنظیم پر25؍ ہزار  روپیوں کا جُر ما نہ بھی عائد کیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ جُر ما نے کی رقم ایک ہفتے کے اندر وزیر ا علیٰ راحت فنڈ میں جمع کر وائی جا ئے ۔

تاجروں کی تنظیم ‘ فیڈریشن آف ریٹیل ٹریڈرس کے صدر ویرین شاہ نے مراٹھی میں نام لکھنے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا ۔ شاہ کا کہنا تھا کہ ممبئی سمیت ریاست بھر میں دکا نوں کے نام مراٹھی میں لکھنے کی ریاستی حکو مت کی سختی ‘ سرا سر من مانی ہے اور اِس سے دکانداروں کے بنیادی حقوق پا مال ہوتے ہیں ۔ تاہم جسٹِس گوتم پٹیل اور جسٹِس مادھو جمعدار نے کَل ہوئی سماعت میں اِن دلیلوں سے اتفاق نہیں کیا ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں1151؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر آئے ۔ اِس اضا فے کے بعد کورونا وائرس کی وبا کی شروعات کے بعد سے اب تک مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 78؍ لاکھ61؍ ہزار468؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں کَل ریاست میں23؍ کورونا مریضوں نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔ جس کے بعد مہاراشٹر میں اِس بیماری سے جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ43؍ ہزار656؍ تک جا پہنچی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد رہی ۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 2594؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اب تک اِس بیما ری سے صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر77؍ لاکھ 2؍ ہزار217؍ ہو گئی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب 98؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 11,604؍ ہے  اور  یہ سبھی مریض ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 60؍ کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ لاتور ضلعے میں16؍ بیڑ میں13؍ ناندیڑ میں8؍  اور  عثمان آ باد میں6؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض منظرِ عام پر آئے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں گزشتہ روز 11؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ اِسی طرح ہنگولی ضلعے میں4؍  اور  پر بھنی ضلعے میں2؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا کَل اضا فہ درج کیا گیا ۔ جالنہ ضلعے میں کَل کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں غیر قا نونی طریقے سے اسقاط ِ حمل کرنے کے معاملے کے کلیدی ملزم ڈاکٹر سُدام مُنڈے کو امبّہ جو گائی کی عدالت نے 8؍ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ اورنگ آباد ہائی کورٹ نے مُنڈے کو میڈیکل پریکٹِس نہ کرنے کی شرط پر ضمانت دی تھی ۔ تاہم مُنڈے نے اِس حکم کی خلاف ور زی کی اور اپنی پر یکٹِس دوبارہ شروع کر دی تھی ۔

اِس دوران اُس وقت کے ضلع سِوِل سر جن ڈاکٹر اشوک تھورات کی جانب سے جا ری مما نعتی احکا مات کی خلاف ورزی کرنے اور سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے کے معاملے میں ڈاکٹر مُنڈ ے کو قصور وار پا یا گیا ۔ ڈاکٹر مُنڈے کو دفعہ353؍ کے تحت4؍ سال‘ میڈیکل قا نون کے تحت3؍ سال اور اِنڈین میڈیکل کائونسل قا نون کے تحت ایک سال اِس طرح  8؍ سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

مُسلم مراٹھی ساہتیہ سانسکرتِک منڈ ل کی جانب سے منعقد کیا جا نے والا تیرہواں اکھِل بھارتیہ مُسلم مراٹھیساہتیہ سمیلن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ردّ کر دیا گیا ہے ۔ 25  ‘   26؍  اور  27؍ مارچ کو ہونے والا یہ سمیلن ناسک میں منعقد ہونا تھا ۔ ادیب ڈاکٹر شیخ اقبال مِنّے کے مطا بق سمیلن کی نئی تاریخوں کا اعلان مارچ میں کیا جا ئے گا ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کی جانب سے جاری نوٹِفِکیشن کے مطا بق مہاراشٹر حکو مت نے گنّے کی کم از کم امداد ی قیمت 2؍ مرحلوں میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس فیصلے سے بر ہم سوا بھیمانی شیتکری سنگٹھنا نے کَل پر بھنی اور جا لنہ ضلعوں میں حکو مت کے اِس فیصلے کی کا پیوں کو جلا کر اپنا احتجاج درج کر وا یا ۔

***** ***** ***** 

بھارت اور سری لنکا کے در میان کھیلی جانے والی T-20؍ مقابلوں کی سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ 3؍ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج لکھنئو کے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا ۔ یہ مقابلہ شام 7؍ بجے شروع ہو گا ۔ T-20؍ درجہ بندی میں بھارت عالمی سطح پر دوسرے جبکہ سری لنکا نویں پائیدان پر ہے ۔ سیریز کے اگلے2؍ مقابلے26؍  اور  27؍ فروری کو کھیلے جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 



اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...


٭ اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب مَلِک کو3؍ مارچ تک بھیجا گیا EDتحویل میں ‘ ساڑھے آٹھ گھنٹوں کی لمبی پوچھ تاچھ کے بعد EDنے کَل دو پہرمَلِک کو کیا تھا گرفتار

٭ نواب مَلِککی گرفتاری پر سیاست تیز‘ این سی پی سمیت مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت رہنمائوں نے کی گرفتاری کی مخالفت تو وہیں بی جے پی نے کیا مَلِک کے استعفے کا مطالبہ

٭ مہاراشٹر حکو مت کے سر کاری اور نیم سر کاری ملازمین نے گزشتہ کَل سے شروع ہونے والا اپنا بند واپس لینے کا کیا اعلان ‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی یقین دہانی کے بعد لیا گیا فیصلہ 

اور

٭ بھارت اور سری لنکا کے درمیانT-20؍ مقابلوں کی سیریز کا آج سے ہو رہا ہے آغاز‘ پہلا مقا بلہ آج لکھنئو میں کھیلا جا ئے گا 


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سےعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 14.08.2025 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 14 August 2025 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी ...