Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 23 August 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳ ؍ اگست ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ شدید بارش سے متاثرہ کسانوں کو 3؍ ہیکٹر تک معا شی امداد دینے کے ضمن میں سر کاری حکم نا مہ جاری ‘
خشکی فصلوں کے لیے فی ہیکٹر13؍ ہزار600 ؍ باغبانی فصلوں کے لیے27؍ ہزار تاہم ہمہ فصلوں کے لیے36؍ ہزار دینے کے سلسلے میں تر میمی بِل قا نون ساز اسمبلی میںمنظوری
٭ صدر بلدیہ اور سر پنچ راست عوام سے منتخب کرنے کے سلسلے میںتر میمی بِل قا نون ساز اسمبلی میں منظور
٭ شنکھی گوگل گائی کے وجہ سے ہوئے نقصان زدہ کسانوں کی امداد کرنے اِسی طر ح زراعت کے
نقصان کے ضمن میں غور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا امداد اور باز آ باد کاری وزیر عبد الستار کا اعلان
٭ ریاست میں 3؍ ہزار943؍ ضلع پریشد پرائمری اساتذہ کے بین الضلعی تبا دلوں کا حکم جا ری
٭ مقامی خود مختار اِداروں کے انتخابات میں او بی سی ریزر ویشن کی سماعت کے لیے خاص بینچ قائم کی جائے گی ‘ ریزر ویشن کی حیثیت 5؍ ہفتوں تک جیسی تھی ویسی قائم رکھنے کا سپریم کورٹ کا حکم
٭ ریاست میں کووِڈ کے نئے ایک ہزار183؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں23؍ متاثرین
اور
٭ زمبابوے کے خلاف آخری مقابلے میں13؍ رنز سے کامیابی حاصل کر تے ہوئے بھارت نے
3؍ مقابلوں کی سیریز اپنے نام کر لی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ریاست میں اِس سال ماہِ جون سے اکتوبر کے در میان ہوئی شدید بارش سے متاثرہ کسا نوں کو 3؍ ہیکٹر تک معا شی امداد دینے کے ضمن میں سر کاری حکم نامہ کَل جاری کر دیا گیا ۔ اِس فیصلے کے لحاظ سے خشکی فصلوں کے نقصان کے لیے فی ہیکٹر13؍ ہزار 600؍ روپئے ‘ باغبا نی فصلوں کے لیے27؍ ہزار روپئے تاہم ہمہ فصلوں کے لیے فی ہیکٹر 36؍ ہزار ر وپئے امدا ددی جائے گی ۔ یہ بات محصول شعبے کی جانب سےجاری کر دہ حکم نا مے میں کہی گئی ہے ۔
***** ***** *****
صدر بلدیہ اور سر پنچ راست عوام سے منتخب کر نے کے سلسلے میں تر میمی بِل کَل قا نون ساز اسمبلی میں منظور کیا گیا ۔ عوام پر مبنی اور شفا فیت کے کاموں کے لیے عوام سے صدر بلدیہ کا انتخاب راست کرنا مناسب ہے ۔ انہیں اضا فی اختیا رات دینے کےسلسلے میں غور کیا جا رہا ہے ۔ ایسا رول وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے پیش کیا ۔ اِس بل پر بحث کا وہ جواب دے رہے تھے ۔
اِسی بیچ یہ بِل جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ عام افراد اِس میں منتخب ہو کر نہیں آ سکتے ۔ معاشی طور پر مستحکم اور غنڈوں کو اِس کی وجہ سے آزادی ملے گی ۔ یہ بات کہتے ہوئے بِل واپس لینے کا مطالبہ حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے کیا ہے ۔
دریں اثناء گرام پنچایت کے حدود میں عوام سے راست سر پنچ منتخب کرنے کی تر میمی بِل کو بھی اجلاس میں منظور کیا گیا ۔
***** ***** *****
اشیاء اور خد مات ٹیکس GSTکونسل نے کیے گئے اقدا مات کو عائد کرنے کے ضمن میں مہاراشٹر اشیاء اور خد مات ٹیکس تر میمی بشل 2022ء کَل قا نون ساز کونسل میں اکثر یت سے منظور کر لیا گیا ۔
***** ***** *****
شنکھی گو گل گائی کی وجہ سے نقصان زدہ کسا نوں کی امداد کرنے کے لیے اور زراعت کے نقصان کے سلسلے میں غور کر نے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ یہ بات امداد اور باز آ باد کاری وزیر عبد الستار نے کہی ہے ۔ وہ کَل قا نون ساز اسمبلی میں مخاطب تھے ۔ لاتور ضلعے کے کئی تعلقوں اور دیگر چند اضلاع میں شنکھی گو گل گائی کی وجہ سے خریف فصلوں کا نقصان ہو ا ہے ۔ یہ نقصان کتنا ہے اور نقصان بھر پا ئی کتنی دینی چا ہیے اِس کی اسٹڈی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد نقصان بھر پائی دی جائے گی ۔ یہ بات عبد الستار نے کہی ۔
***** ***** *****
ریاست کے سر کاری میڈیکل کالجس میں پروفیسرس کی خالی اسا میاں پُر کرنے کے لیے جلد ہی ریاستی پبلک سر وِس کمیشن کی معرفت بھر تی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ طبی تعلیمی وزیر گریش مہا جن نے کَل قا نون ساز پریشد میں اِس کی اطلاع دی ۔ ریاست میں تمام22؍ طبّی کالجس میں یہ خالی اسا میاں فوراً پُر کرنے کے لیے ریاستی حکو مت مہاراشٹر میڈیکل سروِس کمیشن تیار کرنے کے لیے غور وخوض کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات مہا جن نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں 3؍ ہزار943؍ ضلع پریشد پرائمری اسا تذہ کے بین الضلعی تبا دلوں کا حکم کَل دیہی تر قیات وزیر گریش مہا جن کے ہاتھوں کَل وِدھان بھون کے ہال میں جاری کیا گیا ۔ ریاست میں پہلی مر تبہ اتنی کثیر تعداد میں تبادلے کیے گئے ہیں ۔ یہ بات مہا جن نے کہی ہے ۔ بین الضلعی تبا دلوں کے جملہ11؍ ہزار871؍ در خواستیں موصول ہوئی تھیں۔34؍ ضلع پریشدوں کے تحت یہ تبا دلے کیے گئے ۔
***** ***** *****
کورونا کی وجہ سے سر پرستوں کو کھو نے والے طلباء کے طبّی ‘ اِنجینئرنگ یا کسی بھی کورس کی مکمل فیس ریاستی حکو مت ادا کرے گی ۔ ایسا اعلان اعلیٰ اور تکنیکی تعلیمی وزیر چندر کانت پاٹل نے کَل قانون ساز اسمبلی میں کیا ۔
***** ***** *****
شیو سینا کے ٹھا کرے اِسی طرح سے شِندے گروپ نے داخل کیے گئے مختلف عرضداشتوں پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت دوبارہ ملتوی ہونے کا قیاس ہے ۔ اِس سلسلے میں 5؍ عرضداشتوں کو چیف جسٹِس این وی رمنّا ‘ جسٹِس ہیما کو ہلی اور جسٹِس سی ٹی روی کمار کی سہ رکنی بینچ نے منگل کے کام اور ضمیمے کے کام کی فہرست میں شب دیر گئے تک شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ اِس کی وجہ سے آج سماعت میں بے یقینی پیدا ہو گئی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں مقا می خود مختار اِداروں کے انتخابات میں دیگر پسماندہ طبقات او بی سی ریزر ویشن کی سماعت کے لیے خاص بینچ قائم کرنے کی بات کی وضاحت کَل سپریم کورٹ نے کی ۔ اِس کی وجہ سے فی الحال آئندہ 5؍ ہفتے ریزر ویشن کی حیثیت جیسی تھی ویسی قائم رکھنے کا حکم عدالت نے دیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار 183؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 80؍ لاکھ85؍ ہزار 566؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے ریاست میں ایک مریض فوت ہو گیا ۔ تاہم ایک ہزار 98؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ25؍ ہزار645؍ مریض
اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح98؍ اعشا ریہ صفر دو فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 11؍ ہزار725؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل23؍ کورونا وائر س متاثرین کا انکشاف ہوا ۔ اِس میں عثمان آباد ضلعے میں12؍ لاتور 6؍ اورنگ آباد 3؍ تاہم ناندیڑ ضلعے میں2؍ مریض شامل ہے ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں سمر تھ رام داس سوامی کی پیدائشی دیہات جمبا سمرتھ میں رام مندر کی مورتیوں کی چو ری کے معاملے میں پولس نے5؍ جانچ وفد روانہ کیے ہی ں۔ گھن سائونگی پولس اسٹیشن کے پولس اِنسپکٹر پر شانت مہاجن نے کَل اِس کی اطلاع دی ۔ راشٹر وادی کانگریس کے رہنما راجیش ٹو نے پر قا نون ساز اسمبلی میں یہ سوال اٹھا یا تھا ۔
***** ***** *****
کر کٹ میں بھارت نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری میچ میں13؍ رن سے ہرا کر 3؍ میچوں کی سیریز 3-0؍ سے جیت لی ہے ۔ زمبا بوے کی ٹیم49؍ اوور اور 3؍ گیندوں میں276؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور جیت کے لیے290؍ رن کا نشا نہ مقرر کیا ۔ بھارت کی طرف سے شبھمن گِل نے سنچری بنائی ۔ یہ اُن کی پہلی ایک روزہ سنچری ہے ۔ زمبابوے کی طرف سے تیز گیند باز بریڈ ایوَن نے 5؍ وکٹ لیے جبکہ سکندر رضا نے زمبا بوے کی طرف سے سب سے زیادہ 115؍ رن بنائے ۔
***** ***** *****
ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا64؍ واں یومِ تاسیس آج منا یا جارہاہے ۔ اِس سلسلے میں یو نیور سٹی میں مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ آج صبح پونے دس بجے سے انتظا میہ عمارت کے روبرو سبزہ زار پر پر چم کشائی ہو گی ۔ اِس کے بعد یو نیور سٹی کے میٹنگ ہال میں جیون سادھان ایوارڈس تقسیم کیے جائیں گے ۔ وائس چانسلر پرمود یولے نے کَل صحافتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ شدید بارش سے متاثرہ کسانوں کو 3؍ ہیکٹر تک معا شی امداد دینے کے ضمن میں سر کاری حکم نا مہ جاری ‘
خشکی فصلوں کے لیے فی ہیکٹر13؍ ہزار600 ؍ باغبانی فصلوں کے لیے27؍ ہزار تاہم ہمہ فصلوں کے لیے36؍ ہزار دینے کے سلسلے میں تر میمی بِل قا نون ساز اسمبلی میںمنظوری
٭ صدر بلدیہ اور سر پنچ راست عوام سے منتخب کرنے کے سلسلے میںتر میمی بِل قا نون ساز اسمبلی میں منظور
٭ شنکھی گوگل گائی کے وجہ سے ہوئے نقصان زدہ کسانوں کی امداد کرنے اِسی طر ح زراعت کے نقصان کے ضمن میں غور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا امداد اور باز آ باد کاری وزیر عبد الستار کا اعلان
٭ ریاست میں 3؍ ہزار943؍ ضلع پریشد پرائمری اساتذہ کے بین الضلعی تبا دلوں کا حکم جا ری
٭ مقامی خود مختار اِداروں کے انتخابات میں او بی سی ریزر ویشن کی سماعت کے لیے خاص بینچ قائم کی جائے گی ‘ ریزر ویشن کی حیثیت 5؍ ہفتوں تک جیسی تھی ویسی قائم رکھنے کا سپریم کورٹ کا حکم
٭ ریاست میں کووِڈ کے نئے ایک ہزار183؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں23؍ متاثرین
اور
٭ زمبابوے کے خلاف آخری مقابلے میں13؍ رنز سے کامیابی حاصل کر تے ہوئے بھارت نے
3؍ مقابلوں کی سیریز اپنے نام کر لی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment