Wednesday, 31 August 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 31 ؍ اگست 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 31 August 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۱   ؍  اگست  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...

٭ دس یوم کے گنیش فیسٹیوَل کا آج سے آغاز  ‘  کووِڈ پا بندیاں ختم ہونے کی وجہ سے عقیدتمندوں میں جوش

٭ ممبئی میں قلا بہ -  باندرہ -سِبز کوریڈور میٹرو تھرڈ پرو جیکٹ کا پہلا ٹیسٹ 

٭ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے75؍ سال سے زیادہ سینئر شہر یوں کے لیے مفت سفر اسکیم پر 

عمل در آمد شروع 

٭ عثمان آباد کے شیو سینا کے سابق رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ شِندے گروپ میں شامل

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار444؍ مریض ‘  مراٹھواڑہ میں23؍ متاثرین 

٭ زرعی وزیر عبد الستار کے تعلیمی اِدارے میں12؍ اساتدہ کے پاس اسا تذہ اہلیتی ٹیسٹTET کے 

بوگس صداقت نامے پائے گئے  ‘  قانون ساز کونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما رکن اسمبلی 

امبا داس دانوے کا الزام

٭ جالنہ ضلع کے کانگریس کے سینئر رہنما عنبڑ کے سابق صدر بلدیہ بابو رائو کلکر نی طویل علا لت کے باعث چل بسے

اور

٭ ایشیائی کپ کر کٹ مقابلے میں آج بھارت کا ہانگ کانگ سے مقابلہ


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ دس یوم کے گنیش اُتسو کی آج سے شروعات ہو رہی ہے ۔ کووِڈ دور کے 2؍ سال کے تعطّل کے بعد اِس سال گنیش فیسٹیوَل دھو دھام سے منا نے کا جوش تمام ریا ست میں نظر آ رہا ہے ۔ کووِڈ پھیلائو کی وجہ سے کئی تہواروں پر عائد کی گئی پا بندیاں  اِس سال ریاستی حکو مت نے ختم کر دی ہیں ۔ کئی گنیش فیسٹیوَل منڈلس اپنے برے گنیش مورتیاں منڈلوں میں لا رہے ہیں ۔ آج اُن کی با قائدہ استھا پنا کی جائے گی ۔ گنیش مورتیاں  ‘  سجا وٹ کی اشیاء  ‘  پو جا  ‘  روشنائی کی اشیاء وغیرہ چیزیں خرید نے کے لیے بازار  میں ہجوم نظر آ رہا ہے ۔

***** ***** ***** 


صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے ملک کے عوام کو گنیش فیسٹیوَل کے ضمن میں مبارکباد پیش کی ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھنڈ نے بھی عوام کو گنیش فیسٹیوَل کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بھی سب کو گنیش فیسٹیوَل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ گنیش اُتسو کے پس منظر میں اورنگ آباد میں پولس کمشنر نکھل گپتا  سمیت اعلیٰ افسران نے کَل وِسر جن کنوئوں کا معائنہ کیا ۔ پیٹھن میں گنیش اُتسو کے مدّ نظر پولس شعبے کی جانب سے کَل راستوں پر پریڈ کی گئی ۔

***** ***** ***** 

ممبئی میں قلا بہ-باندرہ- سِبز کوریڈور میٹرو تھرڈ اِس پروجیکٹ کی کَل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی موجود گی میں پہلی جانچ کی گئی ۔ ریاستی حکو مت عام لوگوں کے مفاد کو ذہن میں رکھ کر ریاست کو تر قی کی راہ پر گامزن کر نے والے کاموں کو فوقیت دے رہی ہے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہی ہے ۔ ریاست کے تر قیاتی کاموں میں کسی قسم کی رکا وٹ نہ لائیں ایسی اپیل وزیر اعلیٰ نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی ٹرانسپوٹر کارپوریشن ST کی جانب سے75؍ سال سے زیادہ سینئر شہر یوں کے لیے مفت سفر اسکیم پر عمل در آمد کی شروعات ہو گئی ہے ۔ یہ سہو لت صرف مہاراشٹر کی سر حد تک محدود ہے ۔ اہل شہری  ‘  آدھار کارڈ  ‘  الیکشن شناختی کارڈ  ‘  پاسپورٹ ‘ ڈرائیونگ لائسنس  ‘  پین کارڈ  ‘  تحصیلدار کی جانب سے دیا گیا شناختی کارڈ  ‘  ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے دیا گیا اسمارٹ کارڈ  ‘  ڈی  جی  لاکر  ‘ موبائل  ‘  آدھار کارڈ  اِن میں سے کوئی بھی شناختی کارڈ بتا کر اِس سہو لت کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ایس ٹی کار پوریشن کے شہر یوں کو اِس اسکیم سے فائدہ  حاصل کر نے کی اپیل کی ہے ۔ 

26؍  سے  29؍  اگست  اِن 4؍ یوم میں تمام ریاست میں تقریباً ایک لاکھ 51؍ ہزار سے زیادہ سینئر شہر یوں نے ایس ٹی میں مفت سفر کا فائدہ حاصل کیا ۔

***** ***** ***** 


شیو سینا کے عثمان آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ شیو سینا کے شِندے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں ۔ گائیکواڑ نے کَل ممبئی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے سے ملا قات کر کےاپنے رول کی وضاحت کی ۔ وزیر اعلیٰ شِندے نے گائیکواڑ کو پارٹی کے کام کرتے رہنے کی ہدایت دی ۔ اِس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈوباء سے متاثرہ نئے ایک ہزار444؍ مریض منظر عام پر آئے ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد80؍ لاکھ98؍ ہزار738؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے ریاست میں8؍ مریض چل بسے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء سے مرنے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار237؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 83؍ فیصد ہے ۔ کَل 2؍ ہزار6؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ39؍ ہزار

 594؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ02؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 10؍ ہزار902؍ مریضوں کا 

علاج جاری ہیں ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مراٹھواڑہ میں کَل23؍ کورونا وائرس متا ثرہ مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس میں اورنگ آباد ضلعے میں 6؍  لاتور 4؍

 عثمان آ باد  ‘  ناندیڑ ‘  بیڑ  ‘  جالنہ اضلاع میں فی کس3؍  اور  ہنگولی ضلعے میں ایک نیا مریض پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

زرعی وزیر عبد الستار کے تعلیمی اِدارے میں 12؍ اساتدہ کے پاس ٹیچرس اہلیتی ٹیسٹ TET کے بو گس صداقت نا مے پائے گئے ۔ ایسا الزام قا نون ساز کونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما رکن اسمبلی امبا داس دانوے نے عائد کیا ہے ۔ اورنگ آباد میں کَل صحا فیوں سے مخاطبت میں اُنھوں نے ستار کے خلاف کار وائی کر نے کا مطالبہ کیا ۔  اِس معاملے میں وزیر ستار کی لڑ کیوں کے نام بھی ہے ۔ اِس طرح اُن کے تنخواہ  کے کاغذات ہمارے پاس ہونے کا دعویٰ  دانوے نے کیا ہے ۔ اِس معاملے کی جانچ کا مطا لبہ اُنھوں نے کیا ۔

***** ***** ***** 

ایشاء کپ کر کٹ مقابلے میں آج بھارت کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا ۔ اِس مقابلے میں بھارتیہ ٹیم کایہ دوسرا  اور  آخری لیگ میچ ہے ۔ شام ساڑھے سات بجے اِس مقابلے کا آغام ہو گا ۔ 

اِسی بیچ کَل افغانستان ٹیم نے بنگلہ دیش ٹیم سے7؍ وکٹس سے کامیابی حاصل کر لی ۔ اِس کامیابی کے ساتھ افغانستانی ٹیم سُپر4؍ رائونڈ میں داخل ہو گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے کے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما عنبڑ کے سابق صدر بلدیہ بھوا نی داس عرف بابو رائو بھالچندر کلکر نی کَل شام طویل علالت کے باعث چل بسے ۔ وہ78؍ برس کے تھے ۔ اُن کے جسدِ خاکی پر آج آخری رسو مات ادا کی جائے گی ۔ اُنھوں نے اپنی کار کر دگی میں کانگریس پارٹی کے مختلف عہدوں پر کام کیا ۔ عنبڑ نگر پریشد کے وہ کئی سال صدر تھے ۔ اِن کے انتقال پر سا بق وزیر اعلیٰ  اشوک چو ہان  ‘  رکن اسمبلی کیلاس گورنٹیال سمیت کئی معززین کے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کی جانب سے ستمبر ماہ کو  ’’قو می پوشن ماہ  ‘‘ کے طور پر منا نے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اِس کے لیے مختلف پروگرامس پر  پُر اثر عمل در آمد کر نے کی ہدایت ناندیڑ کے ضلع کلکٹر خوشحال سنگھ پر دیسی نے دی ہے ۔ ضلع کلکٹر آفس کے ہال میں قو می پوشن ماہ  اِس عنوان پر کَل ہوئی میٹنگ سے وہ مخا طب تھے ۔

***** ***** ***** 

سمرتھ رامداس سوامی کے پیدائشی مقام جالنہ ضلعے کے جامبرتھ  میں رام مندر کی 5؍ دھاتوں کی تاریخی مورتی کے چو ری کی وار دات کو 10؍ یوم ہو گئے ہیں ۔ تاہم ابھی تک سراغ نہیں ملا ہے ۔ اِس کی وجہ سے دیہی شہر یوں نے کَل راستے پر 2؍ گھنٹے دھر نا احتجا ج کیا ۔ اِس موقعے پر پولس سپرنٹنڈنٹ نے احتجا جیوں سے بات چیت کر کے مورتی چوری کو فوراً حراست میں لینے کا تیقن دیا ۔

***** ***** ***** 





آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ دس یوم کے گنیش فیسٹیوَل کا آج سے آغاز  ‘  کووِڈ پا بندیاں ختم ہونے کی وجہ سے عقیدتمندوں میں جوش

٭ ممبئی میں قلا بہ -  باندرہ -سِبز کوریڈور میٹرو تھرڈ پرو جیکٹ کا پہلا ٹیسٹ 

٭ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے75؍ سال سے زیادہ سینئر شہر یوں کے لیے مفت سفر اسکیم پر 

عمل در آمد شروع 

٭ عثمان آباد کے شیو سینا کے سابق رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ شِندے گروپ میں شامل

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار444؍ مریض ‘  مراٹھواڑہ میں23؍ متاثرین 

٭ زرعی وزیر عبد الستار کے تعلیمی اِدارے میں12؍ اساتدہ کے پاس اسا تذہ اہلیتی ٹیسٹTET کے 

بوگس صداقت نامے پائے گئے  ‘  قانون ساز کونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما رکن اسمبلی 

امبا داس دانوے کا الزام

٭ جالنہ ضلع کے کانگریس کے سینئر رہنما عنبڑ کے سابق صدر بلدیہ بابو رائو کلکر نی طویل علا لت کے باعث چل بسے

اور

٭ ایشیائی کپ کر کٹ مقابلے میں آج بھارت کا ہانگ کانگ سے مقابلہ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭




No comments: