Friday, 26 August 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 26 ؍ اگست 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 26 August 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۶  ؍  اگست  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 

سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ اورنگ آباد کا نام چھتر پتی سمبھا جی نگر  اور  عثمان آ باد کا دھا را شیو کرنے کی قرار داد  اسمبلی میں

اتفاقِ رائے سے منظور

٭ ریاستی اسمبلی کے اجلاس کا کَل ہوا  اختتا م ‘  آئندہ سر مائی اجلاس 19؍ دسمبر سے ناگپور میں 

٭ امرت مہوتسو کے موقعے پر ریاست میں75؍ ہزارخالی عہدے پُر کیے جا نے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان 

٭ ’’  میرا  ایک دِن بلی راجہ کے ساتھ  ‘‘  اِس مہم کے ذریعے تیار کی جائے گی ریاست کے زرعی پالیسی ‘  وزیر زراعت عبد الستار کا اعلان 

٭ بیڑ ضلعے کے ششی کانت کُلتھے  اور  سومناتھ بلکے  کو قو می معلم ایوارڈ دیے جانے کا اعلان 

اور

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے ایک ہزار 887؍ نئے مریض  ‘  مراٹھواڑہ میں بھی 52؍ متاثرین کا اضا فہ 

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ اورنگ آ باد  ‘  عثمان آ باد شہروں   اور  نئی ممبئی طیران گاہ کا نام تبدیل کرنے کی قرار دادا کَل اسمبلی میں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئی ۔ اورنگ آ باد شہر کا نام چھتر پتی سمبھا جی نگر   اور  عثمان آ باد کا نام د ھا را شیو کیا جائے گا ۔ اِسی طرح نئی ممبئی طیران گاہ  کا  ڈی  بی  پاٹل  کے نام سے موسوم کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے بتا یا کہ اسمبلی میں منظور کی گئی یہ قرار داد مرکزی حکو مت کے محکمے داخلہ بھیجی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے مزید بتا یا کہ نئی ممبئی ہوائی اڈے کا نام بدلنے کی تجویز شہری ہوا بازی کی وزارت کو روانہ کی جائے گی ۔ نامو ں کی تبدیلی کی قرار داد اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے جبکہ قا نون ساز کائونسل میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے پیش کی جسے دو نوں ایوانوں نے منظور ی دی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی اسمبلی کا اجلاس کَل اختتام پذیر ہوا ۔ آئندہ سر مائی اجلاس کا آغاز 19؍ دسمبر سے ناگپور میں ہو گا ۔ کورونا سے متعلق 

پا بندیوں کے بعد اِس بار اسمبلی کا اجلاس 9؍ دنوں کی بجائے 6؍ دن ہی چلا ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے بتا یا کہ یہ اجلاس کا فی کامیاب رہا ۔ انہوں نے کہا کہ اِس اجلاس میں عام لوگوں کے نقطۂ نظر سے کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اضا فی مطالبات پر مبنی بِلوں سمیت کُل10؍ بِل اجلاس میں منظور کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں کہا کہ وطن کی آزادی کے امرت مہوتسو کے موقعے پر ریاست بھر میں 75؍ ہزار خالی عہدے پُر کیے جا ئیں گے ۔ وزیر اعلیٰ اسمبلی میں آخری ہفتے کی تجا ویز پر بحث کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف محکمہ ٔ جات میں خالی عہدوں کا جائزہ لیا جا رہاہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید بتا یا کہ75؍ ہزار سے بھی زائد خالی نشستیں پُر کیے جانے کا امکان ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ممبئی کے میٹرو ریلوے منصو بے کے تحت کار شید آرے میں ہی تعمیر کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتا یا کہ آرے میں محکمہ جنگلات کی کُل ایک ہزار

285؍ ہیکٹر اراضی ہے جس میں مزید326؍ ہیکٹر کا اضا فہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کار شیڈ کے لیے صرف25؍ ہیکٹر زمین استعمال کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ نے اسمبلی کو بتا یا کہ ریاست میں جرائم کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہو ںنے یہ بھی بتا یا کہ پولس نے مسکان مہم کے تحت ریاست میں37؍ ہزار511؍ بچوں کی تلاش کر کے اُن کے سر پرستوں کے سپرد کیا ہے ۔ شِندے نے کہا کہ محکمہ پولس کے ملازمین کو مزید مکا نات کی فراہمی کے لیے خصو صی طور پر فنڈ مختص کیا جائے گا ۔ انہوں نے اسمبلی میں بتا یا کہ شدید بارش سے متاثرہ کسا نوں کو اِس سے قبل صرف5؍ ہزار  روپئے امداد دی جا تی تھی جو اب 15؍ ہزار دی جا رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں تیقن دیا کہ دیہاتوں  اور  شہروں کے در میان آمد ورفت میں اضا فے کے لیے سر کوں کی تعمیر کو فوقیت دی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

کسانوں کے مسائل  اور  مشکلات جاننے کے لیے  ’’  میرا  ایک دِن بلی راجہ کے ساتھ  ‘‘   نامی مہم چلائی جائے گی   اور  اِس کے ذریعے ریاست کی زرعی پالیسی طئے کی جائے گی ۔ وزیر زراعت عبد الستار نے قا نون ساز اسمبلی میں یہ اعلان کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کسانوں کا معیارِ زندگی بلند کر نے  اور  اُن کی خود کشی روکنے کے لیے یہ مہم یکم ستمبر سے 3؍ مہینوں تک چلائی جائے گی ۔جس میں زراعت  ‘  محصو لات  اور  دیہی تر قی کے محکمے شر کت کریں گے ۔ اِس مہم کے تحت عوا می  نمائندے  اور  انتظا می اہلکار دِن بھر کسانوں کے ساتھ رہیں گے ۔ اِس دوران وہ کسا نوں کے روز مرہ کے معمو لات  ‘  مسائل   سے واقفیت  حاصل کریں گے   اور  خود کشی کے اسباب کی چھان بین کریں گے ۔ وزیر زراعت نے یہ بھی بتا یا کہ خصو صی طور پر وِدربھ اور مراٹھواڑہ کے کسا نوں کے مسائل کا مطا لبہ کرنے کے بعد ریاست کی زرعی پا لیسی تیار کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی وزیر سندیپان بھو مرے نے کَل اسمبلی میں بتا یا کہ اقلیتی  امور کے محکمے  کی خالی عہدے جلد پُر کیے جا ئیں گے ۔ انہو ںنے بتا یا کہ اقلیتی امور کے محکمے کی خالی نشستوں کا جائزہ لیا جا رہے۔ وزیر موصوف نے مزید بتا یا کہ اِس محکمے کے تحت مختلف کمیٹیوں پر نامزد گی کرنے  اور  فنڈ کی فراہمی کے لی مختلف محکمہ جات سے تال میل بر قرار رکھا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

قانو ن ساز اسمبلی میں کَل ریاست کے صنعتی تر قیاتی  بورڈ   MIDC  کی جانب سے مرکزی تحویلِ اراضی قا نون سے بھی زیادہ معا وضہ  اور  سہو لیات دینے کی قرار داد منظور کی گئی ۔ یہ اطلاع ریاست کے وزیر صنعت  اُدئے سامنت نے دی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ تحویلِ اراضی قا نون1894؁ء کی دفعہ107؍ کے تحت ریاستوں کو دئیے گئے اختیا رات کے مطا بق زمین تحویل میں لینے کے لیے اہم تر میمات کی گئی ہیں ۔ جس کے بعد اب زمین مالک کو زیادہ معا وضہ  اور  سہو لیات ملیں گی ساتھ ہی صنعت  و حرفت کے لیے زمین بھی آ سانی سے میسر آئے گی ۔

***** ***** ***** 

تعلیم کے میدان میں اہم خد مات انجام دینے کے لیے مُلک کے 46؍ اسا تذہ کو2022؁ء کے قو می معلم ایوارڈ سے نوازہ جائے گا ۔ اِن میں ریاست کے ششی کانت کُلتھے  ‘  سو مناتھ بلکے  اور  کویتا سنگھوی  کا نام شامل ہے ۔ کُلتھے  ‘  بیڑ ضلعے کے گیوارائی کے دامو نائک تانڈہ اسکول کے ٹیچر ہے جبکہ بلکے آشٹی تعلقے کے پارگائوں میں جو گیشوری اسکول میں معلم ہے ۔ آئندہ 5؍ سمتبر یعنی یومِ اسا تذہ کے موقعے پر نئی دہلی میںصدر جمہوریہ  درو پدی مُر مو کے ہاتھوں یہ انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل ایک ہزار887؍ افراد کووِڈ19؍ سے متاثر پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد80؍ لاکھ91؍ ہزار276؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس بیما ری سے 6؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ اِس طرح ریاست بھر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ48؍ ہزار214؍ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو  بیٹھے ہیں ۔ 

دوسری جانب کَل2؍ ہزار190؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ

 30؍ ہزار  793؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔فی الحال ریاست بھر مںی12؍ ہزار269؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل52؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِن میں عثمان آباد ضلعے کے 16؍  اورنگ آ باد کے12؍ لاتور 9؍ جالنہ  8؍ ناندیڑ4؍ بیڑ  ‘  پر بھنی  اور  ہنگولی اضلاع کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے ۔

***** ***** ***** 

ناسک کے محکمے تعمیرات میں ایکزیکیٹیو اِنجینئر  کے عہدے پرفائز دِنیش کمار با گُل کو28؍ لاکھ80؍ ہزار  روپئے رشوت لینے کے معاملے میں کَل گرفتار کر لیا گیا ۔ قبائلی تر قیات کے محکمے کی  جانب سے سینٹرل کچن کے کام کا آغاز کرنے کے لیے با گُل نے رشوت کا مطا لبہ کیا تھا ۔ 2؍ کروڑ40؍ لاکھ روپیو ں پر مشتمل اِس کام کے لیے ملزم اِنجینئر نے کُل خرچ کا 12؍ فیصد مانگا تھا ۔

***** ***** ***** 

قبائلی تر قی کے لیے حکو مت کی تمام اسکیمات پر مدّت کے تعین کے ساتھ  اور  موثر انداز میں عمل در آمد کیا جائے گا ۔ وزیر صحت تا نا جی ساوَنت نے قا نون ساز اسمبلی میں یہ اعلان کیا ۔ اِس طرح خواتین  واطفال کی بہبود کے وزیر منگل پر بھات لو ڈھا  نے کہا کہ بچوں کو غدائیت کی کمی سے نجات کے لیے قبائلی تر قی  اور  خواتین  و اطفال کی بہبود کے محکمے مل کر اسکیمات پر عمل در آمد کریں گے ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر ...

٭ اورنگ آباد کا نام چھتر پتی سمبھا جی نگر  اور  عثمان آ باد کا دھا را شیو کرنے کی قرار داد  اسمبلی میں 

اتفاقِ رائے سے منظور

٭ ریاستی اسمبلی کے اجلاس کا کَل ہوا  اختتا م ‘  آئندہ سر مائی اجلاس 19؍ دسمبر سے ناگپور میں 

٭ امرت مہوتسو کے موقعے پر ریاست میں75؍ ہزارخالی عہدے پُر کیے جا نے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان 

٭ ’’  میرا  ایک دِن بلی راجہ کے ساتھ  ‘‘  اِس مہم کے ذریعے تیار کی جائے گی ریاست کے زرعی پالیسی ‘  وزیر زراعت عبد الستار کا اعلان 

٭ بیڑ ضلعے کے ششی کانت کُلتھے  اور  سومناتھ بلکے  کو قو می معلم ایوارڈ دیے جانے کا اعلان 

اور

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے ایک ہزار 887؍ نئے مریض  ‘  مراٹھواڑہ میں بھی 52؍ متاثرین کا اضا فہ 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭

***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 

سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ اورنگ آباد کا نام چھتر پتی سمبھا جی نگر  اور  عثمان آ باد کا دھا را شیو کرنے کی قرار داد  اسمبلی میں اتفاقِ رائے سے منظور

٭ ریاستی اسمبلی کے اجلاس کا کَل ہوا  اختتا م ‘  آئندہ سر مائی اجلاس 19؍ دسمبر سے ناگپور میں 

٭ امرت مہوتسو کے موقعے پر ریاست میں75؍ ہزارخالی عہدے پُر کیے جا نے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان 

٭ ’’  میرا  ایک دِن بلی راجہ کے ساتھ  ‘‘  اِس مہم کے ذریعے تیار کی جائے گی ریاست کے زرعی پالیسی ‘  وزیر زراعت عبد الستار کا اعلان 

٭ بیڑ ضلعے کے ششی کانت کُلتھے  اور  سومناتھ بلکے  کو قو می معلم ایوارڈ دیے جانے کا اعلان 

اور

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے ایک ہزار 887؍ نئے مریض  ‘  مراٹھواڑہ میں بھی 52؍ متاثرین کا اضا فہ 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر ...

٭ اورنگ آباد کا نام چھتر پتی سمبھا جی نگر  اور  عثمان آ باد کا دھا را شیو کرنے کی قرار داد  اسمبلی میں اتفاقِ رائے سے منظور

٭ ریاستی اسمبلی کے اجلاس کا کَل ہوا  اختتا م ‘  آئندہ سر مائی اجلاس 19؍ دسمبر سے ناگپور میں 

٭ امرت مہوتسو کے موقعے پر ریاست میں75؍ ہزارخالی عہدے پُر کیے جا نے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان 

٭ ’’  میرا  ایک دِن بلی راجہ کے ساتھ  ‘‘  اِس مہم کے ذریعے تیار کی جائے گی ریاست کے زرعی پالیسی ‘  وزیر زراعت عبد الستار کا اعلان 

٭ بیڑ ضلعے کے ششی کانت کُلتھے  اور  سومناتھ بلکے  کو قو می معلم ایوارڈ دیے جانے کا اعلان 

اور

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے ایک ہزار 887؍ نئے مریض  ‘  مراٹھواڑہ میں بھی 52؍ متاثرین کا اضا فہ 

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭

No comments: