Saturday, 27 August 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 27 ؍ اگست 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 27 August 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷  ؍  اگست  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭ کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کیا پارٹی چھو ڑ نے کا اعلان  ‘  کہا وہ دلبرداشتہ ہو کر توڑ رہے ہیں پارٹی سے50؍ سال پُرانا رشتہ

٭ مہاراشٹر میں آ نے والے سبھی انتخا بات شیو سینا  اور  سمبھا جی بریگیڈ کا مِل کر لڑ نے کا فیصلہ ‘ 

گزشتہ روز کیا انتخابی اتحاد کا اعلان 

٭ یونیور سٹی گرانٹس کمیشنUGC  نے مُلک کی 21؍ فر ضی یو نیور سیٹیوں کی فہرست کی جاری ‘ مہاراشٹر کی

ایک یو نیور سٹی بھی شامل 

اور

٭ ایشیاء کپ کی آج سے متحدہ عرب امارت میں ہورہی ہے شروعات  ‘  بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ کَل

روایتی حریف پا کستان کے ساتھ کھیلے گی


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آ زاد نے پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کیا ہے ۔ آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سمیت سبھی عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ۔ غلام نبی آزاد نے کانگریس صدر سو نیا گاندھی کو5؍ صفحات پر مشتمل خط میں لکھا ہے کہ وہ بڑے دکھ کے ساتھ کانگریس سے اپنا50؍ سال پُرانا رشتہ توڑ رہے ہیں ۔ اُنھوں نے لکھا ہے کہ کانگریس میں پارٹی کی کمیوں کی نشاندہی کر نے والے23؍ رہنمائوں جنھیںG-23؍ بھی کہا جاتا ہے اُن کی بے عزتی کی جا رہی ہے ۔آزاد نے لکھا ہے کہ پارٹی کو اپنا اندرونی ڈھانچہ مضبوط بنا نے پر زور دینا چا ہیے ۔ آزاد نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اب اُس موڑ پر کھڑی ہے جہاں سے اُس میں سُدھار کی گنجائش بالکل نہیں بچی ہے ۔ غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ آل اِنڈیا کانگریس کمیٹی قیادت میں پارٹی نے اپنی وقعت  اور معتبر یت گنوا دی ہے ۔ لہذا  وہ رنجیدہ دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہے ہیں۔غلام نبی آزاد کے پارٹی چھوڑ نے کے بعد جمو ں کشمیر کے5؍  سینئر رہنمائوں ے بھی پارٹی چھووڑ نے کا اعلان کیا ہے ۔

دوسری جانب آزاد کے استعفے پر ردّ عمل ظاہر کر تے ہوئے کانگریس نے اِسے افسوسناک قرار دیا ۔ کانگریس تر جمان اجئے ما کن نے کہا کہ غلام نبی آزاد ا نےایسے وقت میں پار ٹی چھوڑ نے کا اعلان کیا ہے جب کانگریس ‘  مہنگائی  ‘  بے روز گاری  اور  سماج کو بانٹنے والے معا ملوں پر بی جے پی سے لڑائی لڑ رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا  اور  سمبھا جی بریگیڈ نے مہاراشٹر میں آ نے والے سبھی انتخا بات مل کر لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شیو سینا صدر  اُدّھو ٹھا کرے  اور  سمبھا جی بریگیڈ کے صدر منوج آکھرے نے کَل ممبئی میں ایک اخبار ی کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔ اِس دوران اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ یہ ایک نظر یاتی اتحادہے  ۔ ٹھا کرے نے مزید کہا کہ اپو زیشن جما عتوں کو ختم کر دینے کی مرکزی حکو مت کی سازش کو نا کام بنا نے کے لیے سبھی ہم خیال پارٹیوں کا ایک ہونا ضروری ہے ۔ اُنھوں نے علاقائی سیاسی جماعتوں سے متحد ہونے کی اپیل بھی کی ۔

***** ***** ***** 

گنیش اُتسو کے لیے کو کن جا نے والے عقیدتمندوں کا ٹول ٹیکس معاف کرنے کا فیصلہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے لیا ہے ۔ اِس فیصلے پر آج عمل در آ مد شروع ہو جائے گا ۔ 

ممبئی -بنگلورو قو می شاہراہ ‘  ممبئی-گوا قو می شاہراہ  اور  PWD  کے راستوں پر 11؍ ستمبر تک گنیش  ‘  اُتسو کے لیے جانے والے عقیدتمندوں سے کوئی ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے دیہی تر قیات کے محکمے نے کَل ضلع پریشدوں کے محکمہ صحت کے گروپC  عہدوں کے لیے ہونے والے تقررات کا ٹائم ٹیبل جاری کیا ۔ اِس کے مطا بق 15؍  اور  16؍ اکتوبر کو گروپC   عہدوں کے لیے امتحان لیا جائے گا ۔ دیہی تر قیات کے محکمے کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ امتحان کے اگلے15؍ دنوں کے اندر نتیجوں کا اعلان بھی کر دیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

یو نیور سٹی گرانٹس کمیشنUGC نے ملک کی 21؍ فرضی یو نیور سٹیوں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ اِن میں مہاراشٹر سے ناگپور کی راجہ اریبک یو نیور سٹی بھی شامل ہے ۔ سب سے زیادہ 8؍ فرضی یو نیور سٹیاں دِلّی میں ہیں ۔ UGC  کی فہرست کے مطا بق اُتر پر دیش میں4؍  اوڈیشہ  اور  مغربی بنگال میں2 - 2 ؍   اور  مہاراشٹر  ‘  کرنا ٹک ‘  کیرا لہ ‘  آندھر پر دیش  اور  پُدو چیری  میں ایک-  ایک فرضی یو نیور سٹی چل رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

جسٹِس اُدئے للِت ‘  بھا رت کے نئے چیف جسٹِس ہوں گے ۔ جسٹِس للِت آج صبح اپنے عہدے  کا حلف لیں گے ۔ راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ہونے والی اِس تقریب میں صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو  ‘  جسٹِس للِت کو عہدے  اور  رازداری کا حلف دلائیں گی ۔

***** ***** ***** 

منظم  اور  غیر منظم شعبوں کے کامگاروں کے لیے مرکزی  اور  ریاستی حکو متوں کے فلا حی منصوبوں پر ایک ساتھ عمل در آمد کرنے کا تیقن مہاراشٹر کے وزیر محنت ڈاکٹر سُریش کھاڑے نے دیاہے ۔ محنت کی مرکزی وزارت کی جانب سے آندھرا پر دیش کے ترو پتی میں جا ری ملک کے وزرائے محنت  اور  محکمے کے سیکریٹریوں کی قو می کانفرنس میں کل کھاڑے بول رہے تھے ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے مہا راشٹر میں تعمیراتی مزدوروں کو دی جانے والی سہو لتوں  اور  مالی امداد کی تفصیلی جا نکاری دی ۔ 

اِس دوران مرکزی وزیر محنت  بھو پندر یادو نے کہا کہ دیگر ریاستیں  اِس معاملے میں مہاراشٹر سے تر غیب حاصل کر یں ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر حکو مت نے دولت ِ مشتر کہ کھیل مقابلوں 2022؁ء میں مُلک کے لیے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو دی جا نے والی انعامی رقم میں5؍ گنا اضا فہ کر دیا ہے ۔ کھیلوں  اور  نو جوانوں کے امور کے ریاستی وزیر گریش مہا جن نے کَل یہ اعلان کیا ۔ مہا جن کَل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ اِس سے پہلے دولتِ مشتر کہ کھیلوں میں سو نے کا میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو فی کس 10؍ لاکھ روپئے دیے جانے تھے  جو اب بڑھا کر 50؍ لاکھ روپئے کر دیے گئے ہیں ۔

اِسی طرح چاندی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو اب تک 7؍ لاکھ روپئے دیے جا نے تھے جو اب بڑھ کر30؍ لاکھ ہو گئے ہیں ۔ وہیں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو اب 5؍ لاکھ کی بجائے 20؍ لاکھ روپیوں کی انعامی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ اِس کے مطا بق سونے اور چاندی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کے کوچ کو ساڑھے بارہ لاکھ  اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کے کوچ کو 5؍ لاکھ روپیوں کا انعام دیا جائے گا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں1846؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک کورونا پا زیٹیو ہو چکے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر

80؍ لاکھ93؍ ہزار122؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں کَل دِن بھر میں ریاست میں4؍ کورونا مریضوں کی موت  کا اندراج ہوا ۔ اِن اموات کو ملا کر مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 48؍ ہزار

218؍ ہو گئی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد ہے ۔

دوسری جانب کَل ایک دن میں ریاست میں2240؍ افراد کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس بیما ری سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر79؍ لاکھ

33؍ ہزار33؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب98؍ فیصد ہے ۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 11,871؍ ہے  اور  اِن سبھی مریضوں کا علاج جاری ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل36؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِن میں لاتور ضلعے سے9؍ عثمان آباد  اور  جالنہ ضلعوں سے 7 - 7 ؍  اور  اورنگ آ باد  اور  ناندیڑ ضلعوں سے 4 - 4؍ مریض شامل ہیں ۔ وہیں پر بھنی ضلعے میں 3؍  اور  بیڑ ضلعے میں 2؍ لوگوں کو کَل کورونا پا زیٹیو پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

کسانوں کے بیلوں کے تئیں محبت کا تہوار  ’’   پو لہ  ‘‘  کَل مہاراشٹر بھر میں جوش و خروش سے منا یا گیا ۔ اِس موقعے پر سال بھر کھیتوں میں کسانوں کے ساتھ محنت کرنے والے بیلوں کو سجا کر اُن کی پو جا کی گئی  اور  گائوں  میں اُن کے جلوس نکا لے گئے ۔ ایوت محل شہر میں نگر پریشد کی جانب سے منعقدہ میلے میں غذا  اور  اد ویہ کے ریاستی وزیر سنجئے راٹھوڑ نے شر کت کی  اور  بیلوں کی پو جا میں حصہ لیا ۔ اِس دوران انھوں نے کسا نوں سے بات چیت بھی کی ۔

***** ***** ***** 

دوسری جانب کَل پولے کے دِن ہی دو مختلف حادثات میں 8؍ گا یوں سمیت 2؍ بیلوں کی موت ہو گئی ۔ پر تور تعلقے کے اَمبا میں ایک کسان کی جانب سے جنگلی جانوروں سے فصل کے بچائو کے لیے لگای گئی تاروں کی باڑھ میں چھوڑ ے گئے کرنٹ سے 8؍ گایوں کی موت ہو گئی ۔ اِس حادثے سے غمزدہ گائوں والوں نے پولے کا تہوار نہ منا کر اپنے غم کا اظہار کیا ۔ 

دوسرے واقعے میں گھن سائونگی تعلقے کے گھو نشی میں پولے کےموقعے پر ندی میں بیلوں کو نہلا نے کے دوران 2؍ بیلوں کی ڈوب کر موت ہو گئی ۔

***** ***** ***** 

اِس سال کے گنیش اُتسو کو ما حو لیات کے لیے ساز گار طور پر منا نے کی اپیل اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کی ہے ۔ گنیش اُتسو کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لیے ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ بین المحکمہ جاتی میٹنگ میں کَل ضلع کلکٹر بو ل رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ گنیش اُتسو کے لیے ضروری سبھی اجازت نا موں کے حصول کو آ سان بنا دیا گیا ہے ۔ سا تھ ہی اُنھوں نے گنیش منڈلوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قا نو نی طریقے سے بجلی کا کنکشن لینے کی بجائے عارضی طور پر کنکشن حاصل کریں  اور  گنیش مورتیوں کی جھانکیوں میں آزادی کے امرت مہوتسو کو بھی پیش کریں ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن میں واقع جائیکواڑی ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ رُک جا نے کے بعد ڈیم کے سبھی

18؍ در وازوں کو کَل بند کر دیا گیا ۔ ڈیم اِنجینئر وِجئے کا کڑے نے بتا یا کہ مستقبل میں پا نی کی آمد کے حساب سے ڈیم سے پانی کا اخراج کیا جا ئے گا ۔

***** ***** ***** 

ناسک کےPWDکے ایگزیکیٹیو واِنجینئر دِنیش باگُل کو 28؍ اگست تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے ۔ باگُل نے درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے ہوسٹل کے تعمیری کام کے لیے ٹھیکے دار سے28؍ لاکھ80؍ ہزار روپیوں کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔ جِس کے بعد باگُل کو یہ رقم قبول کر تے ہوئے جمعرات کے روز اینٹی کرپشن بیو رو نے گرفتار کر لیا تھا ۔ اِس کے بعد اُن کے پو نے  اور  ناسک میں واقع گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ جہاں سے کُل ایک کروڑ46؍ لاکھ روپئے نقد رقم بھی ضبط کی گئی ۔

***** ***** ***** 

ایشیاء کپ کر کٹ سیریز آج سے متحدہ عرب امارت میں شروع ہو رہی ہے ۔ سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا  اور  افغانستان کے بیچ کھیلاجائے گا ۔ بھارت کا پہلا مقابلہ کَل اتوار کے روز پا کستان کے ساتھ ہو گا ۔ ایشیاء کپ کا فائنل مقابلہ

11؍ ستمبر کو ہو گا ۔

***** ***** ***** 




 اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے...


٭ کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کیا پارٹی چھو ڑ نے کا اعلان  ‘  کہا وہ دلبرداشتہ ہو کر  توڑ رہے ہیں پارٹی سے50؍ سال پُرانا رشتہ

٭ مہاراشٹر میں آ نے والے سبھی انتخا بات شیو سینا  اور  سمبھا جی بریگیڈ کا مِل کر لڑ نے کا فیصلہ ‘ 

گزشتہ روز کیا انتخابی اتحاد کا اعلان 

٭ یونیور سٹی گرانٹس کمیشنUGC  نے مُلک کی 21؍ فر ضی یو نیور سیٹیوں کی فہرست کی جاری ‘ مہاراشٹر کی

ایک یو نیور سٹی بھی شامل 

اور

٭ ایشیاء کپ کی آج سے متحدہ عرب امارت میں ہورہی ہے شروعات  ‘  بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ کَل

روایتی حریف پا کستان کے ساتھ کھیلے گی


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭







No comments: