Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 25 November 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۵؍ نومبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے کسانوں کی خود کشی کی روک تھام کےلیے جا ری پرو جیکٹ کو مالی تعا ون کی
فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ کی عالمی بینک سے اپیل
٭ ریاست نے جیتے معذورین کو بااختیار بنا نے کے معاملے میں7؍ قومی ایوارڈس
٭ شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے تمام جماعتوں سے شیواجی مہاراج کے لیے تو ہین آمیز بیان کے
معاملے میںگور نر کو ہٹا نے کی مہم میں شامل ہونے کی کی اپیل
٭ راشٹر وادی کانگریس کے قو می صدر شرد پوار نے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے گور نر کے بیان کی
نوٹس لینے کا کیا مطالبہ
٭ ریاست کی ایک اِنچ زمین بھی کسی کو نہیں دی جائے گی ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کا تیقن
٭ عثمان آباد ضلع میں آئندہ2؍دنوں کے دوران خریف 2022ء کے فصل بیمے کی رقم 241؍ کروڑ روپئے
کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے
اور
٭ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یک روزہ کر کٹ میچ کا آکلینڈ میں آغاز ‘ بھارت کی پہلے بلّے بازی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے عالمی بینک سے مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے کسانوں کی خودکشی روکنے کے لیے زرعی منصبوں کے ساتھ ساتھ قحط زدہ علاقوں میں سیلابی پانی موڑ نے کے منصوبوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ عالمی بینک کے بھارت کے لیے خصوصی نمائندے آگستو تانو کائومے کی زیر قیادت ایک وفد نے کَل ممبئی میں وزیر اعلیٰ سے ملا قات کی ۔
اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے یہ اپیل کی ۔ نا نا جی دیشمکھ زرعی پرو جیکٹ کے سبب مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے کم و بیش 5؍ ہزار دیہاتوں کو آبرسا نی کی جارہی ہے ۔ اِس پرو جیکٹ کو عالمی بینک سے ما لی مدد دی جا رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اِس پرو جیکٹ کےپہلے مر حلے کی کا میابی کے بعد وسرے مر حلے کے لیے عالمی بینک سے منظوری کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
معذورین کو با اختیار بنا نے کے معاملے میں ریاست کو7؍ قو می انعامات سے نوازا گیا ہے ۔ سُگمئے بھارت مہم پر موثر انداز میں عمل در آمد کے لیے بہترین ریاست کا انعام ‘ معذورین کے فلاحی کمشنریٹ پونے کو دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مرکزی حکو مت کی سماجی انصاف کی وزارت کی جانب سے یہ ایوارڈس دیے جا رہے ہیں۔
یہ انعامات سن2021ء اور 22 ء کے لیے ہے ۔ عالمی معذورین دِن کے موقعے پر آئندہ 3؍ دسمبر کو نئی دہلی میں صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو کے ہاتھوں یہ انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔ یہ اطلاع معذورین کے کمشنریٹ کی جانب سے میڈیا کو دیئے گئے مکتوب کے ذریعے دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری بار بار مہاراشٹر اور مراٹھی مانوس کی توہین کر رہے ہیں اور ریاست کی عزت کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔ ٹھاکرے نے کَل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دوران یہ الزام عائد کیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ گور نر کو عہدے سے ہٹا نے کی شیو سینا نے مہم شروع کی ہے ۔ اُنھوں نے اِس مہم میں تمام جماعتوں سے شامل ہونےکی اپیل کی ہے ۔ٹھاکرے نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ریاست میں شِندے حکو مت آئی ہے تب سے مہاراشٹر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
رکن پارلیمان چھتر پتی اُدئن راجے بھونسلے نے کہا ہے کہ کچھ لوگ شیو اجی مہاراج کی توہین کرنے کی ہمت کر رہے ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر سوراج نہ ہو تا تو ہم آج غلا می کی زندگی گزار رہے ہو تے ۔ بھو نسلے نے گور نر بھگت سنگھ کوشیاری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے تر جمان سُدھا نشو تریویدی کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ آئندہ ایسے بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا جائے گا ۔ رکن پارلیمان بھونسلے نے اِس خصوص میں آئندہ28؍ نومبر کو اپنا موقف واضح کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ عمر رسیدہ گورنر بھگت سنگھ کو شیاری کی جانب سے شیواجی مہا راج کے لیے تو ہین آمیز بیان پر عام لوگ غصے میں ہیں ۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس کے قو می صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ گورنر کے عہدے پر فائز شخصیت کی جانب سے شیواجی مہاراج پر دیا گیا یہ بیان منا سب نہیں ہے ۔ پوار کَل ممبئی میں صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو اِس بات کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب تک گورنر نے کئی متنا زعہ بیانات دیے تاہم عہدے کے احترام میں ہم اُس پر اب تک کچھ نہیں کہا ۔ لیکن اب گور نر نے حد کو پار کر دیا ہے ۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ سرحد کے تنازعے پر اب بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی ذمہ داری کو ٹال نہیںسکتی ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ مہا راشٹر- کر ناٹک سر حدی تنا زعے سے متعلق تمام ثبوتوں کے ساتھ ہم سپریم کورٹ گئے ہیں ۔ اب عدالت ِ عظمی اِس معاملے میں مناسب فیصلہ لے گی ۔ کر نا ٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بو مئی نے اَکل کوٹ اور شو لا پور شہروں کو کر ناٹک میں ضم کرنے کا کَل مطالبہ کیا ۔ بو مئی کے اِس مطالبے کی مخالفت کر تے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کَل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کی ایک اِنچ ز مین بھی کسی کو نہیں دی جائے گی ۔
***** ***** *****
قانون ساز کائونسل کی ڈِپٹی چیئر پر سن ڈاکٹر نیلم گورہے نے کہاہے کہ کر ناٹک مہاراشٹر سر حدی تنازعے کے حل کے لیے اب مرکزی حکو مت کو مداخلت کرنی چا ہیے۔ موصوفہ کَل پونے میں خطاب کر رہی تھیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ دو نوں ریاستوں کے در میان سرحد سے متعلق گزشتہ کئی بر سوں سے اختلاف ہے ۔ بیلگائوں ‘ بھالکی ‘ بِدر جیسے مراٹھی زبان بولنے والے اضلاع کی عوام کو مہا راشٹر میں شامل ہونے کا کئی برسوں سے مطالبہ ہے اور اِس کے لیے کئی قر با نیاں بھی دی گئی ہیں ۔
***** ******* ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** ***** *** *****
مالی بد عنوا نی معاملے میں سابق وزیر نواب ملک کی ضما نت عرضی پر آئندہ30؍ نومبر کو فیصلہ کیے جا نے کا امکان ہے ۔ خصو صی جج آر این روکڈے نے فریقین کا موقف جاننے کے بعد کَل کی تاریخ دی تھی تاہم حکم نامہ تیار نہ کیے جا نے کے سبب عدالت نے اب30؍ نومبر کی تا ریخ دی ہے ۔
***** ***** *****
تلجا پور کے رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے کہا ہے کہ عثمان آباد ضلعے میں آئندہ 2؍ دنوں کے دوران خریف 2022ء کے فصل بیمے کی رقم 241؍ کروڑ روپئے کسانوں میں تقسیم کیے جا ئیں گے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ شدید اور مسلسل بارش کیڑوںکے فصلوں پر حملوں کے نتیجے میں سو یا بین کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے اور اِس فصل کی پیدا وار میں زبر دست گِراوٹ درج کی گئی ہے ۔ پاٹل نے مزید بتا یا کہ جن کسانوں نے نقصان کی اطلاع بیمہ کمپنیوں کو دی تھی اور جن کے پنچ ناموں سمیت دیگر کار وائیاں مکمل ہو چکی ہیں ایسے کسانوں کو پہلے مر حلے میں یہ رقم ادا کی جائے گی ۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر صحت تا نا جی سا وَنت نے کہا ہے کہ عثمان آباد ضلعے کے پرانڈا میں خواتین کےلیے 100؍ بستروں کے اسپتال کے قیام کو ریاستی حکو مت نے خصو صی باب کے طورپر منظوری دی ہے ۔ پرانڈا میں کَل میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے موقعے پر وزیر موصوف نے اپنے حلقہ ٔ انتخاب کی عوام سے خطاب کر تے ہوئے یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
عثمان آباد میں کھیلے گئے 55؍ ویں قو می کھو کھو مقابلے میں خواتین زمرے کی چیمپئن شِپ مہاراشٹر نے اپنے نام کی جبکہ مردوں کا مقابلہ بھارتی ریلوے ٹیم نے جیتا ۔ خواتین کے زمرے میں مہاراشٹر کی کھو کھو ٹیم نے فائنل میچ میں ایئر پورٹ آتھاریٹی آ ف اِنڈیا کی ٹیم کو11 - 9؍ سے شکست دی ۔ جبکہ مردوں کے مقابلے میں اِنڈین ریلوے نے مہاراشٹر کی ٹیم کو14 - 12 ؍ سے شکست دی ۔
***** ***** *****
بھارت اور نیوزی لینڈ کے در میان 3؍ یک روزہ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا میچ کچھ دیر پہلے آکلینڈ میں شروع ہو چکا ہے ۔ نیو زی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر....
٭ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے کسانوں کی خود کشی کی روک تھام کےلیے جا ری پرو جیکٹ کو مالی تعا ون کی
فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ کی عالمی بینک سے اپیل
٭ ریاست نے جیتے معذورین کو بااختیار بنا نے کے معاملے میں7؍ قومی ایوارڈس
٭ شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے تمام جماعتوں سے شیواجی مہاراج کے لیے تو ہین آمیز بیان کے
معاملے میںگور نر کو ہٹا نے کی مہم میں شامل ہونے کی کی اپیل
٭ راشٹر وادی کانگریس کے قو می صدر شرد پوار نے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے گور نر کے بیان کی
نوٹس لینے کا کیا مطالبہ
٭ ریاست کی ایک اِنچ زمین بھی کسی کو نہیں دی جائے گی ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کا تیقن
٭ عثمان آباد ضلع میں آئندہ2؍دنوں کے دوران خریف 2022ء کے فصل بیمے کی رقم 241؍ کروڑ روپئے
کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے
اور
٭ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یک روزہ کر کٹ میچ کا آکلینڈ میں آغاز ‘ بھارت کی پہلے بلّے بازی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment