Monday, 28 November 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 28؍ نومبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 28 November 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۸؍  نومبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں پر ایک نظر...


٭ نوجوانوں سے 

G-20

؍ کانفرنس کے پروگراموں میں حصہ لینے کی وزیر اعظم کی اپیل 

٭ دیگر پسماندہ طبقات او بی سی کے سیاسی ریزر ویشن پر آج سپریم کورٹ میں سنوا ئی 

٭ شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھاکرے کی جانب سے کی جانے والی تنقید مایو سی کے سبب ہے  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا موقف

٭ پولس سپا ہی  اور  ڈرائیورس کے تقررات کی خاطر در خواست داخل کرنے کے لیے15؍ دنوں کی 

توسیع کی جائے  ‘  رکن اسمبلی دھننجئے منڈے کی اپیل 

٭ مراٹھواڑہ ادبی اکادمی کی42؍ ویں کانفرنس کا آئندہ  10؍  تا  11؍  دسمبر کے دوران جالنہ کے گھنسائونگی میں انعقاد 

اور

٭ بھارت  اور  نیوزی لینڈ کے در میان دوسرا  ایک روزہ کر کٹ مقابلہ بارش کے 

سبب منسوخ 

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ نوجوان کسی نہ کسی طریقے سے G-20؍ کانفرنس میں شامل ہوں ۔ اسکولس   ‘  کالجس  اور  یو نیور سٹیوں میں اِس کانفرنس سے متعلق تقریبات ‘  مباحثے  اور  مقابلوں کا انعقاد کیا جائے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ اپیل کی ہے ۔ وزیر اعظم کَل آکاشوانی کے پروگرام  من کی بات  کے ذریعے عوام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقعے پر بھارت کو دنیا کے برے ملکوں کے گروپ کی صدارت ملی ہے ۔ دنیا کی بھلای  اور  تر قی کے لیے اِس موقع  اور  ذمہ داری کا بھر پور استعمال کیا جانا چا ہیے ۔ وزیر اعظم نے سودیشی خلائی اسٹارٹ اپ کے ذریعے بھارت کے پہلے راکِٹ وِکرم   ایس  کی کامیاب لانچِنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انھوں نے کہا کہ بھارت  ڈرون تیکنا لو جی کے معاملے میں تیزی سے آ گے بڑھ رہا ہے ۔ بھارت کے لوگ وہ کر دکھا رہے ہیں جس کا ہم نے کبھی تصور تک نہیں کیا ۔

وزیر اعظم نے بتا یا کہ گزشتہ8؍ برسوں میں بھارتی موسیقی کے آلات کی بر آمد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اِس سے دنیا بھر میں بھارتی تہذیب اور موسیقی کی پسند میں اضا فہ ہواہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ثقا فت  اور  اُس سے متعلق علم کی حفاظت کرنا  اور  جنتا ممکن ہو سکے اُتنا اُس کی تشہیر کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ مودی نے کہا کہ آج ملک کا ہر شہری کسی نہ کسی شعبے میںکچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے  اور  ہر شہری اپنا فرض سمجھ رہا ہے ۔ عوام کی اِن کوششوں کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں ۔

***** ***** ***** 

2023؁ء  کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں  مصر کے صدر عبد الفتاح الیسی کو مہمان خصو صی کے طور پر مد عو کیا گیا ہے ۔ وزارت ِ خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے ۔2022 - 23؁ء  میںG-20؍ مما لک کی صدارت کے دور میں  مصر کو مہمان ملک کے طور پر دعوت دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی بجٹ2023 - 24؁ء  کی تیاری کے لیے حکو مت نے عوام سے مشورہ مانگا ہے ۔ آئندہ 10؍ دسمبر تک مشورے  اور  رائے پیش کی جا سکتی ہے ۔ بجٹ کی تیاری میں عوام کا بھی حصہ ہے  اِس جذبے کے مدِ نظر ہر سال وزارت ِ خزا نہ کی جانب سے رائے مشورے مانگا جا تا ہے ۔ بھارت کو عالمی سطح پر اقتصا دی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے عوام سے نظر یات پیش کرنے اور  رائے دینے کی اپیل وزارت ِ مالیات کی جانب سے کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہا ہے کہ شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے ما یو سی کی وجہ سے اُن پر تنقید کر رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کَل گو ہاٹی کے دورے سے واپسی کے بعد ممبئی طیران گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہماری حکو مت کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں  اِس لیے ٹھاکرے کے پیروں تلے زمین کھِسک گئی ہے  اور  وہ کوئی بھی بیان دےرہے ہیں ۔ 

گو ہاٹی کے دورے کے بیچ وزیر اعلیٰ نے آسام میں چھتر پتی شیواجی مہارج کلچرل بھون کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ بندر گاہوں  اور  کانوں کے ریاستی وزیر دادا صاحب بھو سے کو اِس کام کے لیے کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

دیگر پسماندہ طبقات OBC کے سیا سی ریزر ویشن پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کی جانے والی ہے ۔ 92؍ میونسپل کائونسلرس میں او بی سی ریزر ویشن  اور  صدر بلدیہ کے راست انتخابات کے معاملےسپریم کورٹ میں زیر التواء ہے ۔ گزشتہ17 ؍ تاریخ کو یہ سما عت کی جانے والی تھی تاہم اُسے آج کی نئی تاریخ دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

شیتکری کامگار پاٹی کے سیکریٹری  اور  رکن اسمبلی جینت پاٹل نے کہا ہے کہ دیگر پسماندہ طبقات  او بی سی کو سیاسی ریزر ویشن دلا نا ہما ری پارٹی کا وعدہ ہے ۔ پاٹل کَل گڈ چِرولی میں جلسہ ٔ  عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ PESA قانون کے ذریعے قبائلیوں کو تحفظ ملا ہے  تا ہم  او بی سی سماج کے ساتھ بار بار نا انصا فی کی جا رہے ۔ انھوں نے کہا کہ مرکز ی  اور  ریاستی حکو متیں  دیگر پسماندہ طبقات کو نظر انداز کر رہی ہیں ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے وفات پا چکے رہنمائوں پر کیچڑ اچھا لنے سے روکنے کی اپیل کی ہے ۔ وہ کَل ممبئی میں منسے عہدیدار وں کے اجتماع  سے خطاب کر رہے تھے ۔ ٹھا کرے نے کانگریس رہنما راہُل گاندھی کی جانب سے سا ور کر پر دیے گئے اُن کے بیان پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ سا ور کر نے ایک حکمت ِ عملی کے تحت انگریزوں سے رحم کی اپیل کی تھی ۔ انھوں نے گور نر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے شیواجی مہاراج پر دیئے گئے  اُن کے بیان پر بھی نکتہ چینی کی ۔ ٹھاکرے نے اجتماع میں وزیر اعظم نریندر مودی سے تمام پسماندہ ریاستوں پر خصو صی دھیان دینے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

راشٹر وادی کانگریس کے قائد  اور  رکن اسمبلی دھننجئے منڈے نے ریاستی حکو مت سے پولس سپاہی  اور  ڈرایئور س کے تقررات کے لیے امید وار کو در خواست داخل کرنے کی خاطر 15؍ دنوں کی توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے یہ مانگ کی ۔ اِس بھرتی کے لیے

30؍ نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ منڈے نے کہا کہ آن لائن در خواست دینے کے دوران مشکلات پیش آ رہی ہے ۔ جس سے در خواست دیہی کے معاملے میں دیہی علاقوں کے نو جوان محروم رہ سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ ادبی اکادمی کی42؍ ویں ادبی کانفرنس آئندہ 10 ؍  تا  12؍ دسمبر کے دوران جالنہ کے گھن سائونگی میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے ہاتھوں اِس کانفرنس کا افتتاح عمل میں آ ئے گا ۔ اکاد می کے صدر کوتِک رائو ٹھا لے پاٹل نے کَل اورنگ آباد میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ یہ کانفرنس نامور ادیب ڈاکٹر شیش اوئ موہتے کی زیر صدارت منعقد کی جا رہی ہے ۔ ٹھالے نے بتا یا کہ اِس کانفرنس کے آخری سیشن میں ونچت بہو جن آ گھاڑی کے قومی صدر پرکاش امبیڈ کرشرکت کریں گے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے کے پرانڈا میں جاری میڈیکل کیمپ کو عوام کی جانب سے زبر دست پذیرائی مل رہی ہے ۔ ریاست کےوزیر صحت ڈاکٹر تا نا جی ساوَنت کے ہاتھوں کَل صبح اِس بڑے پیما نے پر منعقد کیے گئے کیمپ کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس میگا کیمپ میں 2؍ دنوں کے دوران ماہر ڈاکٹرس کی جانب سے معائنے  ‘  ٹیسٹ  اور  آپریشن کیے جا ئیں گے ۔ کینسر  ‘  شکر کی بیما ری   اور  بلڈ پریشر جیسی بیماریوں پر اِس کیمپ میں آ گے کا علاج کیا جائے گا ۔ اِس کیمپ میں تشخیص ہونے والی خطر ناک بیماریوں کا علاج مفت کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویٹ گروپ کی  سینیٹ  انتخا بات کے لیے ووٹوں کی گنتی آج ہونے والی ہے ۔ وائس چانسلر پر مود یے ولے  اور  ڈاکٹر بھگوان ساکھڑے کی زیر سر پرستی یو نیور سٹی کےشعبہ کھیل کے ہال میں آج صبح 10؍ بجے سے رائے شماری کا آغاز کیا جائے گا ۔ پر سوں  اِن  انتخا بات میں51؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ اِن انتخا بات کی 10؍ نشستوں کے لیے53؍  امید وار میدان میں تھے ۔ اِسی بیچ سینیٹ کی29؍ نشستوں کے لیے دوسرے مر حلے میں10؍ دسمبر کو رائے دہی عمل میں آئے گی ۔ اِن انتخا بات کے لیے نام واپس لینے کا کَل آخری دِن تھا ۔ اِس مرحلے میں73؍ امید وار میدان میں ہیں ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  نیوزی لینڈ کے درمیان کَل ہیمِلٹن میں جاری دوسرا ایک روزہ کر کٹ مقابلہ بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔ کَل شروع ہوئے اِس میچ کے دوران بارش کی وجہ سے مقابلہ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا ۔ جس کے بعد صرف29؍ اوورس کا میچ کھیلنے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیو زی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کپتان شیکھر دھون 3؍ رنوں پر آئوٹ ہو گئے ۔ 12 ؍  اوورس  اور5؍ گیندوں میں بھارتی ٹیم نے ایک وِکٹ کے نقصان پر 89؍ رن بنائے ۔ جس وقت میچ روکاگیا  شُبھ من گِل 45؍  اور  سوریہ کمار یا دو 34؍ رنوں پر کھیل رہے تھے ۔

لیکن آخر میں بر سات نہ رکنے کے سبب میچ منسوخ کر دیا گیا ۔

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ نوجوانوں سے 

G-20

؍ کانفرنس کے پروگراموں میں حصہ لینے کی وزیر اعظم کی اپیل 

٭ دیگر پسماندہ طبقات او بی سی کے سیاسی ریزر ویشن پر آج سپریم کورٹ میں سنوا ئی 

٭ شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھاکرے کی جانب سے کی جانے والی تنقید مایو سی کے سبب ہے  ‘   وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا موقف

٭ پولس سپا ہی  اور  ڈرائیورس کے تقررات کی خاطر در خواست داخل کرنے کے لیے15؍ دنوں کی 

توسیع کی جائے  ‘  رکن اسمبلی دھننجئے منڈے کی اپیل 

٭ مراٹھواڑہ ادبی اکادمی کی42؍ ویں کانفرنس کا آئندہ  10؍  تا  11؍  دسمبر کے دوران جالنہ کے  گھنسائونگی میں انعقاد 

اور

٭ بھارت  اور  نیوزی لینڈ کے در میان دوسرا  ایک روزہ کر کٹ مقابلہ بارش کے 

سبب منسوخ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭



No comments: