Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 27 November 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۷؍ نومبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ انصاف حاصل کرنے کا عمل کم خرچ میں مہیا کرنے کی صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کی اپیل
٭ مراٹھواڑہ میں یومِ آئین کے موقعے پر مختلف پرو گرامس کا اہتمام
٭ کسانوں کے بر قی بِل معاف کرنے کا شیو سینا پارٹی چیف اُدھو ٹھاکرے کا مطالبہ
٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے حما یتی اراکینِ اسمبلی ‘ ارکینِ پارلیمنٹ سمیت لیا گوہاٹی میں کاماکھیا دیوی کا درشن
٭ سینئر فِلمی اداکار وِکرم گھو کھلے چل بسے
٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویٹ گروپ کے سینیٹ انتخابا کے لیے اوسطاً44؍ فیصد رائے دہی
اور
٭ ایم جی ایم یو نیور سٹی کی آج پہلی تقسیمِ اسنادات تقریب ‘ لوک شاہیر اننا بھائو ساٹھے کو بعد از مر گ اعزازی ڈی لِٹ ڈِگری دی جائے گی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے کہا ہے کہ آئین کی تمہید میں اِس ایک پہلو پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ سما جی بہبود کو کس طرح بہتر بنا یا جا ئے ۔ کَل نئی دِلّی میں سپریم کورٹ کے زیر اہتمام یوم ِ آئین کی تقریبات میںاپنے اختتا می خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ سبھی لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ انصاف حاصل کرنے کا عمل سبھی کے لیے سہل اور قابلِ رسائی بنا یا جائے۔
دروپدی مُر مو نے سپریم کورٹ اور ملک کی دیگر عدالتوں کی ستائش کی ‘ جنہوں نے علا قائی زبانوں میںفیصلے دستیاب کر انے کے لیے کوشش کی ہے اور اِس طرح اہم فیصلوں کو قابلِ رسائی بنا نا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ عدالت کی کار وائی اِنٹر نیٹ پر براہ راست دستیاب کر ائے جانے سے عوامی بیداری بڑھا نے میں مدد ملے گی ۔
دروپدی مُر مو نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلوں سے قا نونی اور آئینی ڈاھانچہ اور نظام مستحکم ہوا ہے ۔ اُنھوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں بھی عدالت عالیہ ‘ انصاف کی محافظ اور پاسبان کے طور پر کام کر تی رہے گی ۔
اُدھر وزیر اعظم نریندر مودی نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے زور دے کر کہا کہ بھارت آئین کے نظر یات کو مستحکم بنا رہا ہے اور عوام کی بہبود کی پالیسیوں کے ذریعے ملک کے غریب افراد اور خواتین کو با اختیار بنا یا جا رہاہے ۔
آئین کی تمہید کے شروع کے تین الفاظ ہم بھارت کے عوام کا ذکر کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ عہد ‘ عزم اور اعتماد ہی ہے جس کی بدو لت بھارت مادرِ جمہوریت بنا ہے ۔
***** ***** *****
یومِ آئین کے موقع پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کَل ممبئی میں بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر
ٹور سرکٹ کا افتتاح کیا ۔ اِس سیا حت سر کٹ کے ذریعے سے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر کے زندگی کے کا ر نامے اُن کے خیالات سب تک پہنچنے میں تعا ون حاصل ہو گا ۔ اِس سیاحت سر کٹ میں توسیع کر کے اسکو لی سطح پر تفریحی ٹور منعقد کر نے کے لیے اِسے استعمال کیا جائے گا ۔
ناگپور میں بھی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر ٹور سر کٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں یوم آئین کے موقعے پر مختلف پروگرامس کا اہتمام کیاگیا تھا ۔
اورنگ آباد ضلعے میں ایلورہ میں سنت جنا ردھن سوامی مہاراج آشرم میںRSS کی جانب سے آئین کی پو جا کی گئی ۔ اورنگ آباد ضلعے میںکانگریس کی جانب سے کَل پارٹی آفس میں آئین کے مقا صد کی بلند خوا نی کی گئی ۔ اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن میں بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کر کے آئین کے مقا صد کی بلند خوا نی کی گئی ۔
جالنہ میں شہر میں سماجی بہبود شعبے کی جانب سے ریلی نکا لی گئی ۔ پر بھنی شہر میں بھی ریلی نکا لی گئی ۔ ناندیڑ سماجی انصاف اور خاص امداد شعبے کی جانب سے مہاتما پھُلے مجسمے سے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مجسمے تک آئین ریلی نکا لی گئی ۔ بیڑ میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مجمسے سے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر بھوَن تک آئین ریلی نکا لی گئی ۔
***** ***** *****
26؍ نومبر 2008ء کو ممبئی پر ہوئے دہشت گرد حملے کی14؍ ویں یاد گاری دِن کے سلسلے میں کَل اِس حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے ٹوئیٹ پیغام میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ اپنا فرض نبھا تے ہوئے عظیم قر بانی دینے والےمحافظوں کو پورا ملک خراج عقیدت پیش کرر ہا ہے ۔
گور نر بھگت سنگھ کوشیاری ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے 26 / 11 حملے کےضمن میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں کانگریس ضلع صدر ڈاکٹر کلیان کاڑے اور کانگریس عہدیداروں کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ شہداء فو جیوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے والوج پولس اسٹیشن میں خون کے عطیے کے کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پولس افسران اور ملازمین نے اِس موقعے پر خون کے عطیات دیے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
شیو سینا چیف اُدھو ٹھا کرے نے کَل بلڈا نہ ضلعے کے چِکھلی میں کسا نوں کے میڑا وے سے خطاب کیا ۔ مہا راشٹر کی تمام صنعتیں گجرات منتقل کر کے ریاست میں بے روز گاری میں اضافہ کرنے کی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے ۔ یہ بات ٹھاکرے نے کہی ہے ۔ بر قی بِل کے ضمن میں مدھیہ پر دیش پیٹرن پر عمل در آمد کرنے کا مطالبہ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اقتدار میں نہیں تھے تب کیا تھا ۔ اب وہ کسانوں کے بر قی بِل معاف کریں۔ ایسی اپیل اُنھوں نے کی ۔
گور نر کے مبینہ قابِل اعتراض بیان کے مذمت بھی ٹھاکرے نے کی ۔ گور نر کو عہدے سے بر طرف کرنے کا مطالبہ اُنھوں نے دوبارہ کیا۔ وزیر اعلیٰ اور اُن کے حما یتی اراکینِ اسمبلی اور اراکینِ پارلیمنٹ کے گو ہا ٹی دورے پر بھی اُنھوں نے تنقید کی ۔26/11 کے حملے میں ہوئے شہداء کو اُنھوں نے اِس موقعے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
***** ***** *****
اِس بیچ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کَل گو ہا ٹی میں اپنے حمایتی اراکینِ اسمبلی اور اراکینِ پارلیمنٹ سمیت کاماکھیا دیوی کا درشن لیا ۔ آج وزیر اعلیٰ اور تمام اراکینِ اسمبلی و اراکینِ پارلیمنٹ ممبئی پاس آئیں گے ۔ باڑا صاحب ٹھاکرے کی شیو سینا میںسب ٹھیک ہے ۔ ریاست کے زرعی وزیر عبد الستار نے یہ بات کہی ۔ وہ ناسک میں زرعی نمائش کا دورہ کرنے کے لیے گئے تھے ۔ بعد ازاں وہ صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ زرعی نمائش کا مجوزہ پروگرام تھا اس لیے میں گو ہا ٹی نہیں گیا ۔ ایسی وضاحت ستار نے کی ۔
***** ***** *****
ممبئی اور مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں خسرے کے کیسوں میں اضا فے کی وجہ سے ریا ستی سرکار اُن بچوں کی ٹیکہ کاری کی مہم تیز کرنے کا منصوبہ کر رہی ہے ۔ جنھیں ابھی تک ٹیکہ نہیں لگا یا گیا ہے ۔ ماراشٹر اسٹیٹ نگرا نی افسر ڈاکٹر پر دیپ آئوٹے نے آکاشوانی کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہا کہ کچھ بچوں کو ابھی بھی ٹیکہ لگا یا جا نا با قی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہیں خسرہ ہو رہا ہے ۔ ممبئی میں کَل خسرہ کے 8؍ نئے معاملے سامنے آئے اور مجموعی کیسوں کی تعداد 260؍ ہو گئی ہے ۔ صحت محکمہ نے کہا ہے کہ صرف ممبئی میں اِس بیماری سے تقریباً13؍ بچوں کی موت ہوئی ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں اب تک 2 ؍ بچوں کو خسرہ ہوا ہے ۔مشتبہ 8؍ بچے پائے گئے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں خسرے پر قا بو پانے کے لیے میونسپل کارپوریشن صحت شعبہ تیار ہو گیا ہے ۔کووِڈ کے دور میں ٹیکہ کاری سے محروم رہنے والے حصوں اور جہاں خسرہ بیما ری ہونے کا قیاس ہے ایسے علاقوں میں صحت شعبے کی جانب سے 20؍ ٹیکہ کاری سیشن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ شہر میں میلٹرون اسپتال میں خسرے کےمریضوں کے علاج کے لیے خاص علیحدہ وارڈ کا نظم کیا گیا ہے ۔ اِس کےعلا وہ عوامی بیداری کی جا رہی ہے ۔ اِس کی اطلاع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پارس منڈلیچانے دی ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھی فلوں کے مشہور اداکار وِکرم گو کھلے کا کَل پونامیں انتقال ہو گیا ۔ وہ77؍ سال کے تھے ۔
50؍سال سے زیادہ اداکاری کے کیئر یر میں وِکرم گو کھلے نے تھیٹر ‘ ٹیلی ویژن اور سینما کے شعبوں میں نما یا کار نامہ انجام دیا ۔ وِکرم گو کھلے نے100؍ سے زیادہ مراٹھی اور ہندی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ۔
تھوڑا سا روما نی ہو جائے ‘ خدا گواہ ‘ اکیلا ‘ اگنی پتھ ‘ ہم دِل دے چکے صنم ‘ بھولے بھیا وغیرہ ہندی فلموں میں اُنھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ گو کھلے کو2013ء میں بہترین ادا کار کا قومی ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ گو کھلے کے جسد خاکی پر کَل شام آخری رسو مات ادا کر دی گئی ۔
گو کھلے کے انتقال پر گو نر بھگت سنگھ کوشیاری ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اورنگ آباد میں بھی مختلف فنکاروں نے گو کھلے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد نے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویٹ گروپ کے سینیٹ انتخاب کے لیے کَل44؍ فیصد رائے دہی ہوئی ۔ اِس کی اطلاع الیکشن ڈِسیژن آفیسر نیز رجسٹرار ڈاکٹر بھگوان ساکھڑے نے دی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے مہا تمام گاندھی مشِن ایم جی ایم یو نیور سٹی کی پہلی تقسیمِ اسنادات تقریب آج ہورہی ہے ۔ اِس پروگرام میں لوک شاہیر اننا بھائو ساٹھے کو بعد از مر گ اعزازی ڈی لِٹ ڈگری دی جائے گی ۔
***** ***** *****
ٓخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭ انصاف حاصل کرنے کا عمل کم خرچ میں مہیا کرنے کی صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کی اپیل
٭ مراٹھواڑہ میں یومِ آئین کے موقعے پر مختلف پرو گرامس کا اہتمام
٭ کسانوں کے بر قی بِل معاف کرنے کا شیو سینا پارٹی چیف اُدھو ٹھاکرے کا مطالبہ
اور
٭ ایم جی ایم یو نیور سٹی کی آج پہلی تقسیمِ اسنادات تقریب ‘ لوک شاہیر اننا بھائو ساٹھے کو بعد از مر گ اعزازی ڈی لِٹ ڈِگری دی جائے گی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment