Saturday, 26 November 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 26؍ نومبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 26 November 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۶؍  نومبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...

٭ ملک کی غلط طریقہ کار سے تحری کی گئی تاریخ از سر ِ نو تحریر کرنے کی ضرورت کا اظہار ویر اعظم نے کیا 

٭ تر قی کے ضمن میں کسی قسم کا تعصب نہیں ہوگا  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا تیقن 

٭ سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈس کا اعلان  ‘  آر تی انکلیکر  ‘  پر شانت داملے شامل 

٭ آزادی کا امرت مہوتسو کے سلسلے میں پر بھا کر مانڈے  ‘  شنکرابھینکر کو سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ

٭ آج یومِ آئین کے ضمن میں مختلف پروگرامس کا اہتمام 

٭ عالمی وِراثت مقامات کا اعزاز قائم رکھنا یہ سب کی ذمہ داری

  ‘  

مرکزی محکمہ آثار قدیمہ کے ایئر یا سُپرنٹنڈنٹ مِلن کمار چاولے کا خیال

٭ پہلے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6؍ وکٹس سے شکست دی

اور

٭ جالنہ ضلعے میں جامب سمرتھ میں شری رام کی مورتیوں کو دوبارہ نصب کرنے کی تقریب کاآغاز 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہےکہ ملک کی تاریخ غلا می کی داستان نہیں  بلکہ یہ بہادری ‘  قر بانیوں  اور  جاں بازی کی تاریخ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو چا ہیے کہ وہ آزادی کے بعد غلط طور لکھی گئی تاریخ کو تبدیل کریں ۔ لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ ایسا ہوا نہیں ہے ۔ نئی دِلّی میں لچت بار پھوکن  کے400؍  ویں یوم ِ پیدائش کی اختتا می تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ لچت بار پھو کن نے ہمیں اپنے کارناموںکے ذریعے وطن پر ستی کا سبق سکھا یا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت نے آج نو آبادیاتی نظام کی زنجیروں کو توڑ دیا ہے  اور  اپنی وراثت اور اپنے سورمائوں کو فخر کے ساتھ یاد کر کے آگے بڑھا رہا ہے ۔

***** ***** ***** 

تر قی کے ضمن میں کسی قسم کا تعصب نہیں ہو گا ۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے دیا ہے ۔ کَل کراڑ میں یشوَنت رائو چو ہان زرعی ‘ صنعتی‘ مویشیوں ‘ پرندوں کی نمائش  اور ضلع زرعی فیسٹِوَل کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ کسا نوں کو خود کفیل بنا نے کے لیے زرعی شعبے نے کی گئی کوششوں کی وزیر اعلیٰ نے ستائش کی ۔ کسان اِس زرعی نمائش سے استفا دہ کر کے اپنی زراعت میں جدید تجر بے کریں  اور  معا شی تر قی میں حصہ لیں ۔ یہی یشوَنت رائو چوہان کے لیے صحیح خراج عقیدت ہو گی ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ یشوَنت رائو چوہان کی بر سی کے ضمن میں وزیر اعلیٰ شِندے نے کراڑ کی پریتی سنگم میں چوہان کی سمادھی پر گل دائرے نذر کر کے خراج عقیدت پیش کیا ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر - کر ناٹک سر حدی علاقے کے 865؍ دیہاتوں کے مختلف اِداروں  اور  تنظیموں کو وزیر اعلیٰ چیریٹیبل ڈو نیشن فنڈ سے معاشی امداد دینے کا فیصلہ لیا گیا تھا ۔ سر حدی مسئلے پر حال ہی میں ہوئی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے اِس سلسلے میں ہدایت دی تھی ۔ اِس کے مطا بق اِس ضمن میں جی آر جاری کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

قا نون ساز اسمبلی حلقہ انتخاب کے رائے دہندگان فہرستوں میں تر میم کے لیے فوراً مہم پر عمل در آمد کرنے کی ہدایت  ریاستی انتخابی کمشنر  یو  پی  ایس  مدان  نے دی ہے ۔ مدان کی قیادت میں ضلع کلکٹرس  اور  میونسپل کمشنرس کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے میٹنگ لی گئی ۔ اِس موقعے پر یہ ہدایت دی گئی ۔

***** ***** ***** 

خسرہ بیماری کے حا لات کے مد نظر فوراً ضروری اقدا مات کیے جا ئیں ۔ ایسی ہدایت صحت عامہ  اور  خاندانی بہود وزیر ڈاکٹرتا نا جی ساوَنت نے دی ہے ۔ ریاست کے تمام طِبّی افسران کے ساتھ کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے لی گئی میٹنگ میں وہ مخاطب تھے ۔ اِس کے لیے ضلعوں کے لحاظ سے ایکشن فورس قائم کر کے5؍ سال سے کم بچوں پر خاص توجہ دینے کی ہدایت اِس موقعے پر دی گئی ۔

***** ***** ***** 

سال   2019؁ء  2020 ؁ء  اور   2021؁ء کے لیے128؍ فنکاروں کو سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ فنکار موسیقی  ‘  رقص  ‘ تھیٹر  ‘  لوک گیت  ‘  کٹھ پُتلی  کے مختلف شعبوں سے منسلک ہیں ۔ اکاد می کی جنرل کونسل نے متفقہ طور پر فورمنگ آرٹ کے شعبے کے10؍ نامور شخصیتوں کو اکادمی فیلوز کے طور پر بھی منتخب کیا ہے ۔ توصیف نامہ  اور  شال کے ساتھ ساتھ اکادمی کو انعام کے طور پر 3؍ لاکھ روپئے جبکہ اکادمی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپئے بطور انعام دے جا ئیں گے ۔ اکاد می نے 2019؁ء  ‘  2020؁ء  اور  2021؁ء  کے لیے استاد بسم اللہ خان  یُوا پُرسکار  کے لیے102؍ فنکاروں کو منتخب کیا ہے ۔ 

ایوارڈس پانے والوں میں مشہور گلو کار  انوپ جلو ٹا  ‘  مشہور گلو کار ہ آرتی انکلیکر  ‘  اکادار پر شانت داملے  ‘  مینانائک وغیرہ شامل ہیں ۔

***** ***** ***** 

آزادی کے امرت مہوتسو کے سلسلے میں75؍ سال سے زیادہ عمر کے سینئر فنکاروں کے لیے سنگیت ناٹک اکاد می امرت مہوتسو ایوارڈ  کا کَل اعلان کیا گیا ۔ اِس میں مہاراشٹر کے پر بھا کر مانڈے  ‘  شنکر ابھینکر  ‘  عثمان خان  وغیرہ شامل ہیں ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مشہور ادکار وِکرم گو کھلے کی صحت میں بہتری نظر آ رہی ہے ۔ پو نا کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں اُن کا علاج جاری ہیں ۔ گو کھلے کی صحت گزشتہ 2؍ روز قبل بگڑ گئی تھی  تاہم   اب  اُن کی صحت بہتر ہو رہی ہے ۔ وہ اب آنکھیں کھول رہے ہیں  اور  اُن کےہاتھ پائوں بھی حر کت کر رہے ہیں ۔ یہ بات اسپتال کے ذرائع نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

یوم آئین آج منا یا جا رہا ہے۔ اورنگ آباد میں مِلند ناگ سین وَن اسٹوڈنٹس ویلفیئر اسو سی ایشن  اور  ریپبلکن ودیا رتھی سینا کی جانب سے فخر آئین ریلی نکا لی جائے گی ۔ سوشل ڈیمو کریٹِک پارٹی آف اِنڈیا کی جانب سے آئین  اور  فی الحا ل کی سیاست  اِن عنوان پر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ شہر کے مو لا نا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں یہ کانفرنس ہو گی ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میں یوم آئین کے ضمن میں راج گو پال اچاریہ گارڈن سے صبح ساڑھے آٹھ بجے خاص ریلی نکالی گئی ۔ لاتور میں آج یوم آئین سے 6؍ دسمبر یعنی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مہاپرینِروان دِن تک سمتا پر وا کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

اعلیٰ اور تکنیکی تعلیمی شعبے  ‘  لائبریری کمشنریٹ  اور  اورنگ آباد ضلع لائبریری کے اشترا ک سے آج  اور  کَل اورنگ آباد سر کاری لائبریری علاقے میں کتب ریلی اِس لائبریری فیسٹِوَل کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ آج صبح

9؍ بجے کرانتی چوک سے یہ کتب ریلی نکالی جا رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

غار ہائے اجنتا  او ر ایلو رہ کو عالمی وراثت کا درجہ حاصل ہو گیا ہے ۔ تا ہم اِسے قائم رکھنے کی سب کی ذمہ داری ہے ۔ ایسا خیال مرکزی آثارِ قدیمہ شعبے کے اورنگ آباد ایئر یا سپرنٹنڈنٹ ملن کمار چاولے نے ظاہر کیا ہے ۔ ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ یشوَنت رائو چو ہان کے38؍ ویں بر سی کے ضمن میں کَل اورنگ آباد میں ایم  جی  ایم  یو نیور سٹی میں قو می وراثت ہفتے کی اختتا می تقریب سے وہ مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

کر کٹ میں نیو زی لینڈ نے آکلینڈ میں پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کے خلاف آ سا ن جیت درج کی ہے ۔

307؍ رن کے نشانےکو حاصل کرنے کے لیے کھیلتے ہوئے نیو زی لینڈ نے47؍ اعشا ریہ  ایک  اوور  میں3؍ وکٹ کے نقصان پر309؍ رن بنائے ۔ لتھام نے سب سے زیادہ145 ؍ رن بنائے ۔  جبکہ ویلیم سن  نے94؍ رن بنا ئے   اور  دونوں آخر تک آئوٹ نہیں ہوئے ۔ اِس سے پہلے بھارت نے50؍  اوور میں7؍ وکٹ کے نقصان پر 306؍ رن بنا ئے  ۔ شری یس ایئر  نے سب سے زیادہ80؍ رن بنائے تھے ۔ 

دوسرا  ایک روزہ کر کٹ میچ اتوار کو ہمِلٹن کے سیڈون پارک میں کھیلا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے کے جامب سمرتھ  میں رام داس سوامی کے شری رام مندر میں رام  ‘ لکشمن  ‘ سیتار  اور  ہنو مان کی تمام مورتیاں دوبارہ نصب کرنے کی تقریب کَل سے شروع ہوئی ۔ گھن سائونگی کے پولس اسٹیشن کے پولس سپرنٹنڈنٹ پر شانت مہا جن کے ہاتھوں مورتیوں کی پو جا کی گئی ۔ جامب سمرتھ میں مورتیوں کا جلوس نکا لا گیا ۔ اِس کے بعد آرتی کی گئی ۔ آج صبح مورتیوں کو دوبارہ نصب کیا جا رہاہے ۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویٹ گروپ کے سینیٹ انتخاب کے لیے آج رائے دہی ہو رہی ہے ۔ اِس انتخاب میں 10؍نشستوں کے لیے جملہ53؍ امید وار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں ۔ اورنگ آ باد  ‘  جالنہ  ‘  بیڑ   اور  عثمان آباد اِن 4؍ اضلاع  میں 83؍ رائے دہندگان مراکز پر 8؍ بجے سے رائے دہی شروع ہو گی 

 جو شام5؍ بجے تک جاری رہے گی ۔

***** ***** ***** 




آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...


٭ ملک کی غلط طریقہ کار سے تحری کی گئی تاریخ از سر ِ نو تحریر کرنے کی ضرورت کا اظہار ویر اعظم نے کیا 

٭ تر قی کے ضمن میں کسی قسم کا تعصب نہیں ہوگا  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا تیقن 

اور

٭ پہلے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6؍ وکٹس سے شکست دی


علاقائی خبریں ختم ہوئیں


آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭



No comments: