Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 02 April 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍ اپریل ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ریاستی بجلی ریگو لیٹری کمیشن نے بجلی فراہمی کمپنیوں کو بجلی کے نرخ میں اضا فہ کرنے کی دی اجازت
٭ اعلیٰ تعلیمی اِداروں میں زیر تعلیم طلباء کے مسائل حل کرنے کی غرض سے ای سما دھان پورٹل متعا رف
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج مہا وِکاس آ گھاڑی کا وجر مُٹھ جلسہ ‘ جبکہ بی جے پی کی سُوا تنتر ویر ساور کر گورو یاترا
اور
٭ آئی پی ایل کرکٹ ٹور نامنٹ میں پنجاب کنگز اور لکھنئو کی ٹیم فاتح
اب خبریں تفصیل سے...
ریاستی بجلی ریگو لیٹری کمیشن نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں سمیت ممبئی کو بجلی فراہم کرنے والی بیسٹ ‘ ٹا ٹا پا ور اور ادانی الیکٹری سٹی کمپنیوں کو بجلی کے نرخ میں اضا فہ کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔اِس کے تحت ریاستی بجلی فراہمی کمپنی کو بجلی نرخ میں سال 2023 - 24ء میں تقریباً 3؍ فیصد اور سال 2024-25ء میں تقریباً ساڑھے پانچ فیصداضا فہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ بجلی نرخ میں اضا فے کی بدو لت
آئندہ 2؍ برسوں میں تقریباً 39؍ ہزار کروڑ روپئے نقصان کی بھر پائی ہو گی ۔ ریسیڈنشیل ‘ اِنڈسٹریل اور کمرشیل تمام طرح کےصارفین پر یہ اضا فہ عائد کیاگیا ہے ۔
اِس کے علا وہ ریاستی بجلی ریگو لیٹری کمیشن نے ریاستی حکو مت کو زرعی شعبے کے بجلی صارفین کے لیے علیحدہ بجلی کمپنی قائم کرنےکی ہدایت دی ہے ۔
ٌٌ***** ***** *****
ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اِداروں میں زیر تعلیم طلباء کے مسائل حل کر نے کی غرض سے ای سما دھان پورٹل متعارف کیا گیا ہے ۔ یو نیور سٹی گرانٹس کمیشن نے ایک کھڑ کی کی طرزپر یہ پورٹل شروع کیا ہے ۔ اِس کے ذریعے طلباء کی ریگِنگ سمیت تعلیمی اور غیر تعلیمی مسائل ‘ یونیور سٹی یا کالجیس سے وابستہ مسائل حل کیے جا ئیں گے ۔ یو جی سی کی جانب سے جاری کر دہ مراسلے میں بتا یا گیا ہے کہ اِس سے قبل شکا یات کا ازالہ کرنے کا جو نظام جا ری تھی اُسے بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یو جی سی نے مزید کہا کہ زیر التواء شکایات بھی اب ای سمادھان پورٹل کے ذریعے ہی دور کیے جائیں گے ۔
***** ***** *****
ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں گاڑیوں کی جانچ اب خود کار طریقے سے کی جا ئے گا ۔ اِس کے لیے ریاست بھر میں 23؍ خود کار جانچ اورسرٹِفِکیشن مراکز شروع کیے جا ئیں گے ۔ جہاں گاڑیوں کو ہر لحاظ سے درست ہونےکا سر ٹِفکیٹ دیا جائے گا ۔ اِس کےلیے ریاستی حکو مت نے 60؍ کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا ہے اور اِس خصوص میں حکم نا مہ بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔ سبھی آر ٹی او دفاتر میں گاڑیوں کی خود کار جانچ اور سر ٹِفِکیشن مراکز آئندہ مارچ 2024ء کے آخر تک شروع کر دیے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے مراٹھواڑہ سنسکرتِک منڈل میدان پر آج مہا وِکاس آ گھاڑی کا وجر مُٹھ جلسہ ہونے جا رہا ہے ۔ اِسی سلسلے میں شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھا کرے پارٹی کے رہنما سُبھاش دیسائی نے گزشتہ روز جلسے کی تیار یوں کا جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ جلسے کو کامیاب بنا نے کے لیے ٹھاکرے گروپ ‘ راشٹر وادی کانگریس اور کانگریس پارٹی کے کار کنان نے انتھک محنت کی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس جلسے میں کثیر تعداد میں عوام کے شریک ہونے کی توقع ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں آج سے سواتنتر ویر ساور کر گورو یاترا نکا لی جا رہی ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر ِ خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ اور یاترا کے مراٹھواڑہ حلقے کے ذمہ دار رکن اسمبلی سنبھا جی نیلنگیکر نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ایک پر یس کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ اِس موقعے پر ڈاکٹر کراڈ نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا کی جانب سے نکا لی جا رہی یہ گورو یا ترا چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے سمر تھ نگر علاقے سےنکلے گی ۔ یہ یاترا مراٹھواڑہ کے سبھی اسمبلی اور لوک سبھا حلقہ انتخابات سے گزرے گی ۔
***** ***** *****
دھارا شیو میں گزشتہ روز شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرےپارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی کیلاس گھاڈگے پاٹل کی قیادت میں حکو مت کو بے شرم کے پھول دے کر ناراضی کا اظہار کیا گیا ۔ اِس موقعے پر جناب پاٹل نے کہا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے خریف کی فصل کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے ایسے مصیبت زدہ کاشتکاروں کو 31؍ مارچ سے پہلے امداد دینے کا تیقن دیا گیا تھا جو کہ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے کراڑ پورہ علاقے میں ہوئے واقعے کی جانچ خصو صی تفتیشی دستے کی معرفت کی جا رہی ہے ۔ تحقیقاتکے دوران اِس دستے نے گزشتہ روز مزید 4؍ افراد کوحراست میں لیا ۔ خیال رہے کہ اِس سے پہلے 7؍ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
دوسری طرف شہر کے قریب اوہر کے مقام پر ہوئے فساد میںپولس نے 6؍ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ اِن سبھی کو کل یعنی 3؍ اپریل تک پولس حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں میونسپل کار پوریشن نے املاک ٹیکس وصو لی کے لیے چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں پر کار وائی شروع کی ہے ۔ اِس کا روائی سے ناراض صنعت کاروں نے گزشتہ روز کام بند آندو لن کیا ۔اِس دوران صنعت کارتنظیم کے چیئر مین وِجئے وَرپوڈ کر اور سیکریٹری پر مود واکوڈ کر سمیت صنعتکاروں نے اِس مہم کی شدید مذمت کی ۔ صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ ایم آئی ڈی سی کا علاقہ میونسپل کارپوریشن کی حدود سے باہر ہے لہذا پر بھنی میونسپل کار پوریشن کو ٹیکس ادا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ کرکٹ ٹور نا منٹ کے دوران پنجات کنگز اور کولکا تا نائٹ رائڈرس کے ما بین مو ہالی میں کھیلا گیا مقابلہ پنجاب کِنگز نے جیت لیا ہے ۔کولکاتا نائٹ رائڈرس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ جس کے بعد بلّے بازی کر تے ہوئے پنجات کنگز نے مقررہ 20؍ اوورس میں 5؍ وکٹ کے نقصان پر 191؍ رن بنا ئے تھے ۔ جوابی بلّے بازی میں کولکا تا نائٹ رائڈرس نے 16؍ اوورس میں 7؍ وکٹ کے نقصان پر 146؍ رن بنائے تھے کے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ۔ جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے مطا بق پنجاب کنگز کو فاتح قرار دیاگیا ۔
دوسری جانب لکھنئو میں کھیلے گئے مقابلے میں لکھنئو کی ٹیم نے دِلّی کیپِٹلس کو 50؍ رن سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے لکھنئو کی ٹیم نے مقررہ 20؍ اوورس میں 193؍ رن بنا ئے تھے ۔جوابی بلّے بازی میں دِلّی کیپِٹلس کی ٹیم 20؍ اوورس میں
9؍ وکٹ گنوا کر 143؍ رن ہی بنا سکی ۔
***** ***** *****
میڈریڈ ماسٹرس بیڈ مِنٹن ٹور نامنٹ میں بھارت کی پی وی سندھو نے فائنل رائونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ کل کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں سندھو نے سنگا پور کی کھلاڑی کو2؍ سیٹوں میں 22 - 20؍ اور 24 -22؍ سے شکست دے کر فائل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج اہنسا رن یعنی عدم تشدد دوڑ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جیو اور جینے دو کا پیغام یاد لانے کی غرض سے اِس دوڑ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ یہ دوڑ صبح ساڑھے پانچ بجے کرن پورہ میدان سے شروع ہو چکی ہے ۔ اِس اہنسا رن میں خواتین اور مردوں کے 3؍ کلو میٹر ‘ 5؍ کلو میٹر اور 10؍ کلو میٹر اِس طرح 3؍ سطح پر دوڑ لگائی جائے گی ۔جیتنے والے کو 2؍ لاکھ روپئے کا انعام دیا جائے گا ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت کی پی ایم شری یو جنا کےپہلے مر حلے میں بیڑ ضلعے کے 13؍ اسکولوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ اِس اسکیم کے تحت طلباء کو مرکز مان کر اسکولوں کو مثالی اسکول بنا نے کے لیے تر قیاتی کام کیے جائیں گے ۔اِس اسکیم کے تحت چُنے گئے اسکو لوں کو ریاستی اور مرکزی حکو متوں کی جانب سے 5؍ برسوں میں مشتر کہ طور پر فی اسکول ایک کروڑ 88؍ لاکھ روپئے کا فنڈ دیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ پی ایم شری یو جنا کےتحت مراٹھواڑہ کے 53؍ اسکولو کو چُنا گیا ہے اِن میں پرائمری او ر ہائی اسکولس کا شمار ہے ۔
***** ** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ریاستی بجلی ریگو لیٹری کمیشن نے بجلی فراہمی کمپنیوں کو بجلی کے نرخ میں اضا فہ کرنے کی دی اجازت
٭ اعلیٰ تعلیمی اِداروں میں زیر تعلیم طلباء کے مسائل حل کرنے کی غرض سے ای سما دھان پورٹل متعا رف
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج مہا وِکاس آ گھاڑی کا وجر مُٹھ جلسہ جبکہ بی جے پی کی سُوا تنتر ویر ساور کر گورو یاترا
اور
٭ آئی پی ایل کرکٹ ٹور نامنٹ میں پنجاب کنگز اور لکھنئو کی ٹیم فاتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment