Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 21 June 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۱؍ جون ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ 9؍ ویں عالمی یوگ دِن کے ضمن میں آج مختلف مقامات پر پروگرامس کا اہتمام
٭ یوگ کو زندگی کے طریقہ کار میں شا مل کرنے کی یوگ محققین کی اپیل
٭ G-20
؍ ممالک کے تعلیمی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا پونے میں آ غاز
٭ جنوری سے مئی کے دوران 88؍ ہزار 108؍ ملازمت کے خواہشمند امید واروں کو روز گار فراہم کیاگیا
٭ فصلوں کے تخم ریزی کے پس منظر میں زرعی شعبہ کسانوں کی راہنمائی کریں ‘ وزیر زراعت کی ہدایت
٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی 27؍ جون کو 63؍ ویں تقسیم اسنادات تقریب
اور
٭ بین الاقوامی اولمپک مقابلے میں بھارت کی گیتانجلی ناگویکر کو سونے کا تمغہ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ 9؍ واں عالمی یوگ دن آج پوری دنیا میں منا یا جا رہاہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں یوگ دن کے پروگرام کی قیادت کریں گے ۔ بھارتیہ وقت کے مطا بق شام ساڑھے پانچ بجے یہ پروگرام ہو گا ۔ تمام ملک میں اِس دن کے سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد ہوگا۔تمام ملک میں اِس دن کے سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں ۔ مدھیہ پر دیش میں جبل پور میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کی موجود گی میں اہم پروگرام ہو رہا ہے۔
***** ***** *****
ممبئی میں بین الاقوامی یوگ دن کے ضمن میں The Yog Institute اِسی طرح INS وشاکھا پٹنم اور INS مرموگاو اِس بحری جہاز پر خاص یوگ پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔ ودھان بھون کے احا طے میں یوگ پر بھات وِدھان بھون اِس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
ممبئی میں گیٹ وے آف اِنڈیا احاطے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ‘ مرکزی کامرس وزیر پیوش گوئل کی موجودگی میں خاص پروگرام ہو رہاہے ۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتاپارٹی کی قو می سیکریٹری پنکجا منڈے آج اورنگ آباد میں یتیم بچوں کے ساتھ یوگ دِن منا رہی ہے ۔ اورنگ آباد میں ڈویژنل اسپورٹس کامپلیکس میں آج صبح اِس پروگرام کی شروعات ہوئی ۔ یوگ دِن کے ضمن میں کل اورنگ آباد شہر میں بلی رام پاٹل اسکول میں خاص بیداری پروگرام ہوا اور یوگ ریلی نکا لی گئی مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کے ہاتھوں اِس پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا ۔
***** ***** *****
زندگی کے طریقہ کار کے طور پر یوگ کو قبول کرنے سے صلاحیتوں میں اضا فہ ہوتا ہے ۔ یہ بات ڈاکٹر چارو لتا روجکر نے کہی ہے ۔ کل اورنگ آ باد میں کر ڈا بھارتی اِس ادارےکی جانب سے کرڈابھارتی یوگ ایوارڈ دے کر اُن کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھیں ۔ 11؍ ہزار روپئے اور یادگاری نشانی پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔ اب تک 52؍ ہزار افراد کو یوگ سکھا نے کے ضمن میں ڈاکٹر روجیکر نے اطمینان کا اظہار کیا ۔
***** ***** *****
G-20
؍ ممالک کے تعلیمی ورکنگ گروپ کی چو تھی میٹنگ کی کل سے پونے میں شروعات ہوئی ۔ G-20؍ کے لیے بھارت کے کو آرڈینیٹر ہرش ور دھن شُرونگلا کے ہاتھوں اِس میٹنگ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ بنیادی اعداد اور الفاظ کی شناخت یہ موضوع صرف بھارت کے لیے نہیں بلکہ تمام دنیا کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔ اِس کے لیے ٹھوس پالیسی کی ضرورت کا اظہار اِس موقعے پر کیا گیا ۔ اِس میٹنگ میں G-20؍ ممالک اِسی طرح مدعو کیے گئے ممالک کے 85؍ نمائندے موجود ہیں ۔ اِن بیرونی مہمانوں نے کل شنیوار واڑہ ‘ لال محل اور نانا واڑے کا دورہ کیا ۔
G-20؍ میٹنگ کے پس منظر میں کل پونے میں تعلیمی ریلی نکالی گئی ۔ نئی تعلیمی پالیسی اور اِ س کے پس منظر میں لیے جانے والے پروگرام کی معلو مات عام شہر یوں تک پہنچے اور زیادہ سے زیادہ شہری اِس میں شامل ہو اِس نظر یہ سے یہ ریلی نکا لی گئی ۔ اورنگ آباد میں بھی کل اِس ضمن میں طلباء کی ریلی نکالی گئی ۔
***** ***** *****
یکم جو لائی کو شیو سینا کی جانب سے ممبئی میونسپل کارپوریشن پر مورچہ نکا لا جائے گا ۔ اِس کا اعلان شیوسینا ادھو باڑا صا حب ٹھاکرے گروپ کے چیف ادھو ٹھاکرے نے کیا ہے وہ کل ممبئی میںصحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
بنجارہ سماج کو بھارتیہ جنتا پارٹی انصاف دے سکتی ہے ۔ ایسا تیقن نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ظاہر کیا ہے ۔ قو می بنجا رہ کانفرنس کے عہدیداروں نے کل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمو لیت اختیار کی بعد ازاں ممبئی میں صحا فتی کانفرنس سے پھڑ نویس مخاطب تھے ۔ حکو مت بنجا رہ سما ج کےساتھ ہیں ۔ تانڈے تک تر قی پنچا کر بنجارہ سماج کے افراد کو مین اسٹریم میں لا نا یہ حکو مت کا مقصد ہے ۔ یہ بات انھوں نے کہی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست کے سر کاری افسران کے تبا دلوں میں بڑے پیما نےپر بد عنوا نی ہوئی ہے ۔ ایسا الزام دانوےنے عائد کیا ہے وہ کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ تبادلے کے لیے افسران اہل نہیں ہے ۔ ایسا اشا رہ سیکریٹریوں نے دینے کے با وجود عہدوں میں تر قی دی گئی ۔ اِسی طرح گریڈ 3 اور 4؍ کے افسران کے تبا دلوں کا اختیار سیکریٹریوں کے پاس ہو تا ہے تاہم وزراء نے تبا دلے کیے ایسا الزام دانوے نے عائد کیا ۔
***** ***** *****
ہنر مندی ‘ روزگار ‘ صنعتی شعبوں کی معرفت عمل در آمد کیے جا رہے مختلف پروگرامس کے تحت اِس سال جنوری سے مئی کے دوران تمام ریاست میں 88؍ ہزار 108؍ ملازمت کے خواہشمند امید واروں کو روز گار فراہم کیا گیا ۔ یہ بات ہنر مندی ‘ روز گار ‘ صنعت کار وزیر منگل پر بھات لو ڈھا نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
اِس خریف ہنگام میںفصل تخم ریزی کی منصوبہ سازی کے مدّ نظر زرعی شعبہ کسانوں کو سود مند مشورے دیں اور راہ نمائی کریں ۔ ایسی ہدایت وزیر زراعت عبد الستار نے دی ہے ۔ ریاست کے سینئر زرعی افسران کی اِس ضمن میں جائزہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔ بارش کے آغاز سے قبل تخم ریزی کے لیے کسان جلد بازی نہ کریں ۔ اِس کے لیے زرعی شعبہ اور زرعی یو نیور سٹی کے ماہرین کسانوں تک معلو مات پہنچا ئے ایسی ہدایت عبد الستار نے دی ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈ کر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی 63؍ ویں تقسیم اسنادات تقریب 27؍ جون کو منعقد کی گئی ہے ۔ اِس تقریب میں چانسلر نیز گورنر رمیش بئس کے ہاتھوں 2؍ عمارتوں کا افتتاح اور سو پر کمپیو ٹر کو عوام کے نام موسمو کیا جائے گا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے نے کل صحافتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔ اِس تقریب میں ڈگری یافتہ طلباء و طالبات سمیت 251؍ محققین کو ڈگر یا عطا کی جائے گی ۔ اِس کی اطلاع انھوں نے دی ۔
***** ***** *****
2022ء کے خریف ہنگام میں مسلسل بارش کی وجہ سے ہوئے نقصا نات کی بھر پائی سے عثمان آباد ضلعے کے لیے 137؍ کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں ۔ رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے اِس کی اطلاع دی ۔ یہ رقم جلد از جلد کسانوں کے کھاتوں میں جمع کرنے کےلیے کوشش کی جا ئے گی یہ بات را نا جگجیت سنگھ پاٹل نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
جر منی میں جاری خاص اولمپک مقابلے میں ایتھلیٹک میں ٹریک اِونٹ اِس دوڑ میں بھارت کی گیتا نجلی ناگویکر نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔ 800؍ میٹر Levl C Track Event میں گیتا نجلی نے کینیڈا اور یو کرین کی کھلاڑی کو پیچھے کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر کے گروارے اسپورٹس کا مپلیکس کے کلا گرام اور احا طے کی اراضی بین الاقوامی درجے کا کر کٹ اسٹیڈیم قائم کرنے کے لیے تحویل میں لینے کی ہدایت میونسپل کارپوریشن کمشنر نیز ایڈ منسٹریٹر جی شریکانت نے دی ہے ۔ گر وارے اسپورٹس کامپلیکس کی تر قی کے سلسلے میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں کل انھوں نے یہ ہدایت دی ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں آئندہ 23؍ اور 24؍ جون کو کئی مقامات پر طو فانی ہوائوں با دلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑ کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہونے
کا قیاس ممبئی کے علاقائی محکمہ موسمیات مرکز نے ظاہر کیا ہے ۔ 23؍ سے 29؍ جون کے در میان مراٹھواڑہ میں اوسط سے زیادہ بارش ہو گی ۔ اِس انداز اِس مرکز نے ظاہر کیا ہے ۔
دریں اثناء اورنگ آ باد ضلعے میں بازار ساونگی ‘ کنڑ ‘ خلد آ باد علاقے میں کل شام بارش ہوگی۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ 9؍ ویں عالمی یوگ دِن کے ضمن میں آج مختلف مقامات پر پروگرامس کا اہتمام
٭ یوگ کو زندگی کے طریقہ کار میں شا مل کرنے کی یوگ محققین کی اپیل
٭ G-20
؍ ممالک کے تعلیمی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا پونے میں آ غاز
٭ جنوری سے مئی کے دوران 88؍ ہزار 108؍ ملازمت کے خواہشمند امید واروں کو روز گار فراہم کیاگیا
٭ فصلوں کے تخم ریزی کے پس منظر میں زرعی شعبہ کسانوں کی راہنمائی کریں ‘ وزیر زراعت کی ہدایت
٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی 27؍ جون کو 63؍ ویں تقسیم اسنادات تقریب
اور
٭ بین الاقوامی اولمپک مقابلے میں بھارت کی گیتانجلی ناگویکر کو سونے کا تمغہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment