Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 24 June 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۴؍ جون ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ مرکزی اور ریاستی حکو متوں کی طِبّی اسکیموں پر آپسی تال میل کے ذریعے عمل در آمد کرنے کی مرکزی وزیر صحت
منسُکھ مانڈویہ کی ہدایت
٭ قابل ِ تجدید توانائی شعبے میں صنعتوں میں اضا فے کے لیے در کار مکمل تعا ون کیا جائے گا ‘ نائب وزیر اعلیٰ کا تیقن
٭ ساہتیہ اکادمی کے یووا اور اطفال ایوارڈس ظاہر
٭ لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے کے ضمن میں اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن اِسی طرح چھائو نی پریشد کو ممبئی ہائی کورٹ کی نوٹس
٭ مراٹھواڑہ میں کل مختلف حادثوں میں 6؍ افراد فوت
٭ اونڈھا ناگناتھ میں شہر یوں کے لیے نشے سے نجات کے لیے عوامی بیداری مہم
اور
٭ بارش کے تعطّل کی وجہ سے ریاست کے آبی ذخیروں میں تیزی سے کمی ‘ 60
؍ آبی ذخائر خشک
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مرکزی اور ریاستی حکو متوں کی طِبّی اسکیموں کے سلسلے میں آسپی تال میل کے ذریعے عمل در آمد کریں۔ ایسی ہدایت مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے دی ہے ۔ کل ممبئی میں آیوشمان بھارت اسکیم کے ضمن میں جائزہ میٹنگ لی گئی ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ اِس میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سمیت طِبّی محکمہ کے افسران موجود تھے ۔ مرکز کی آیوشمان بھارت یو جنا اور ریاستی حکو مت کی مہا تما جیو تی رائو پھُلے عوامی
طِبّی اسکیم ‘ شہر یوں کے طِبّی اخرا جات بر داشت کر تی ہے ۔ ریاست کے شہری اِن اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ۔ یہ بات انھوں نے کہی ہے ۔مرکزی حکو مت کی آیوشمان بھارت یو جنا اِسی طرح ریاستی حکو مت کی مہا تما جیو تی با پھُلے طِبّی اسکیم کا فائدہ دینے والے جملہ 12؍ کروڑ کارڈس ریاست میں تقسیم کیے جا ئیں گے اِس کی اطلاع وزیر موصوف نے دی ۔
***** ***** *****
ریاست کے معاشی حا لات مستحکم ہیں ۔ قابل تجدید توانائی شعبے میں صنعتوں کے اضا فے کے لیے در کار مکمل تعا ون کیا جائے گا ۔ ایسا تیقن نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دیا ہے ۔کل ممبئی میں رِنیو پاور لمِٹیڈ اور صنعتی شعبے کے در میان آپسی معاہدہ ہوا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر وزیر صنعت اُدئے سامنت صنعتی شعبے کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ہر ش دیپ کامبڑے اور رنیو پاور کمپنی کے افسران موجود تھے ۔ یہ پرو جیکٹ تقریباً 500؍ ایکر اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے ۔ اِس پرو جیکٹ میں 20؍ ہزار کروڑ روپیوں کی سر مایہ کاری ہوگی ۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے تمام پارٹیوں کو یکجا آنا پڑے گا ۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر رکن پار لیمنٹ شرد پوار نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل پٹنہ میں حزب مخالف پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد مشتر کہ پریس کانفرنس سے وہ مخاطب تھے ۔ کانگریس کے صدر ملیکارجن کھر گے ‘ کانگریس رہنما راہل گاندھی ‘ مشتر کہ جنتا دل کے رہنما بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ‘ راشٹر جنتا دل کے صدر لالو پر ساد یادو ‘ تر نمول کانگریس کی صدر نیز مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی ‘ جموں و کشمیر کی سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ‘ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ‘ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے ‘ بھارتیہ کمیو نِسٹ پارٹی کے جنر ل سیکریٹری ڈی راجہ سمیت مختلف 15؍ پارٹیوں کے رہنما موجود تھے ۔ تمام حزب مخالف پارٹیوں نے انتخاب متحدہ طور پر لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس کی اطلاع نتیش کمار نے دی ۔
اُدھو ٹھاکرے نے اِس موقعے پر مخاطبت میں کہا کہ تا نا شاہی کے خلاف ہم متحدہ طور پر مقابلہ کریںگے ۔ حزب مخالف کے اتحاد کی بہترین شروعات ہو گئی ہے ۔ یہ بات انھو ںنےکہی۔
***** ***** *****
ریزرو بینک آف اِنڈیا نے اصول و ضوابط کی پا ما لی کرنے کے ضمن میں بینک آف مہا راشٹر کو ایک کروڑ 45؍ لاکھ روپیوں کا جر ما نہ عائد کیا ہے ۔ ایک اِدارے کو قرض کی تقسیم اِسی طرح ATMسے متعلق ضوابط پر عمل در آمد نہ کرنے کی وجہ سے یہ جر ما نہ عائد کیا گیا ہے ۔Axis Bank کو بھی
کریڈِٹ کارڈ سے متعلق اصولوں کی پا ما لی کرنے پر ریزر وبینک آف اِنڈیا نے 30؍ لاکھ روپیوں کاجر ما نہ عائد کیا ہے ۔
***** ***** *****
ساہتیہ اکادمی کے یووا اور اطفال ایوارڈس کل ظاہر کر دیے گئے ۔ مراٹھی زبان میں وِشا کھا وشوناتھ کو اُن کے کویتا کے مجموعہ کلام کے سلسلے میں یوواساہتیہ اکادمی ایوارڈ ظاہر کیا گیا تاہم بچوں کے ادیب ایکناتھ اَوہاڑ کو اطفال اکادمی ساہتیہ ایوارڈ ظاہر کیا گیا ۔ یادگاری نشانی اور 50؍ ہزار روپیوں پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے ۔ مشہور مصنفہ سُدھا مورتی کو اُن کی تصنیف دادا -دادی کی کہا نیوں کا تھیلا کو اطفال ساہتیہ ایوارڈ ظاہر کیاگیاہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
لیبر قانون کی پا ما لی کرنے والے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن ‘ چھائو نی پریشد اور ضلعے کے دیگر اِداروں کو ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ نے نوٹس دی ہے ۔ لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنا کم از کم اُجرت نہ دینا ESIC اور GPF نہ دینا اور کنٹراکٹ ملازمین پر
نا انصافی کرنے والے کنٹریکٹرس ‘ میونسپل کارپوریشن چھائو نی پریشد ‘ گھاٹی اسپتال ‘ یو نیور سٹی اور ضلعے کے دیگر سر کاری دفا تر کو یہ نوٹس دیے گئے ہیں ۔ اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے اِس ضمن میں ایک عوامی مفاد کی عرضداشت داخل کی تھی۔ اِس کے تحت یہ نوٹسیں روانہ کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل مختلف حادثوں میں 6؍ افراد جا بحق ہو گئے ۔ ہنگولی ضلعے کے وارنگا پھاٹے پر وارنگا سے حد گائوں راستے پر کل دو پہر کو مال بر دار ٹرک او ر مسا فر بر دارآٹو رکشہ کے ما بین تصا دم میں 2؍ مسافر جائے حادثے پر فوت ہو گئے ۔ اِس ضمن میں آکھاڑا با لاپور پولس اسٹیشن میںجرم داخل کر دیا گیا ۔
بیڑ شہر سے قریب پڑے گائوں گھوس پوری میں کل ڈیوائڈر سے ٹکرا جانے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں 3؍نو جوان ہلاک ہو گئے تاہم ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔ کار میں سوار 4؍ افراد نیوا سہ سے بیڑ کی جا نب جا رہے تھے ۔ تب کل صبح یہ حادثہ پیش آ یا ۔
جالنہ ضلعے کے منٹھا- تڑنی راستے پر نا معلو م گاڑی نے ٹکر دینے کی وجہ سے کار میںآگ لگ گئی اور ایک خاتون جل کر ہلاک ہو گئی ۔ سویتا سوڑنکے اِس خاتون کا نام ہے وہ شو ہر کے ہمراہ شیو گائوں واپس جا رہی تھی تب یہ حادثہ پیش آیا ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں اونڈھا ناگناتھ میں ایس ٹی بس اسٹینڈ پر کل مسافروں اور شہر یوں کےلیے نشے سے نجات عوامی بیداری پروگرام پر عمل در آمد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر مسافروں کو نشےسے نجات کا عہد دلوا یا گیا ۔ کنٹرولر شیواجی بانگر سمیت نشہ سےپاک بھا رت مہم کمیٹی کے ضلع آفیسر وِشال اگروال اِس موقعے پر موجود تھے ۔
***** ***** *****
ریاست میں مانسو نی ہوائیں داخل ہو نے میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ بارش کے تعطل کی وجہ سے ریاست کے آبی ذخیروں کے سطح آب میں تیزی سے کمی آ رہی ہے ۔ تقریباً 60؍ آبی ذخیرے مکمل طور پر خشک ہو گئے ہیں۔ باقی ماندہ ڈیمس میں آبی ذخیرے تشویشناک حد تک کم ہو گئے ہیں ۔ ماہِ جون میں ریاست کے 6؍ ڈیویژن میں ڈیمس کی سطح آب 23؍ فیصد پر آ گئی ہے ۔یہ گزشتہ سال کے تنا سب میں 4؍ فیصد کم ہے ۔
اِسی بیچ سِندھو دُرگ ضلعے میں کل مانسو نی بارش ہوئی ۔ کولہا پور ضلعے میں بھی بارش ہونے کی خبر موصول ہو ئی ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میو نسپل کارپوریشن کے حدود میں اسکولس کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے گرائونڈ اپ ایجو کیشن تیکنا لو جی اِس کمپنی کے ساتھ معا ہدہ کیا گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر جی شریکانت کی صدارت میں اِس پروگرام کے ذریعے میونسپل کارپوریشن کے اسکولس میں تعلیم حاصل کر رہے تمام18؍ ہزار 448؍ طلباء کی حاضری کو بہتر کرنے کا مقصد ہے ۔ اساتذہ صرف مو بائل کے ایک کلک پر طلباء کی حاضری درج کر سکتے ہیں ۔ اِس سے اساتذہ کا تدریس کے بعد تحریری کام کے 90؍ فیصد وقت کی بچت ہو گی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں کل حکو مت آ پ کے در وازے پر اِس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ رابطہ وزیر گریش مہا جن کی صدارت میں ابچل نگر میدان پر ہونے والے اِس پروگرام میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں مستفدین کو فائدے تقسیم کیے جا ئیں گے ۔ حکو مت کے تمام اسکیموں کی معلو مات ایک چھت کے نیچے حاصل ہو ۔ اِس مقصد سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبریں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ مرکزی اور ریاستی حکو متوں کی طِبّی اسکیموں پر آپسی تال میل کے ذریعے عمل در آمد کرنے کی مرکزی وزیر صحت
منسُکھ مانڈویہ کی ہدایت
٭ قابل ِ تجدید توانائی شعبے میں صنعتوں میں اضا فے کے لیے در کار مکمل تعا ون کیا جائے گا ‘ نائب وزیر اعلیٰ کا تیقن
٭ ساہتیہ اکیڈ می کے یووا اور اطفال ایوارڈس ظاہر
٭ لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے کے ضمن میں اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن اِسی طرح چھائو نی پریشد کو ممبئی ہائی کورٹ کی نوٹس
٭ مراٹھواڑہ میں کل مختلف حادثوں میں 6؍ افراد فوت
٭ اونڈھا ناگناتھ میں شہر یوں کے لیے نشے سے نجات کے لیے عوامی بیداری مہم
اور
٭ بارش کے تعطّل کی وجہ سے ریاست کے آبی ذخیروں میں تیزی سے کمی ‘ 60
؍ آبی ذخائر خشک
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment