Wednesday, 26 July 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں ' بتاریخ : 26جولائی 2023‘ وقت : صبح 09:00 تا 09:10 بجے تک

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 26 July 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۶؍  جولائی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ قانون ساز اسمبلی میں کل 41؍ ہزار 243؍ کروڑ روپیوں کے ضمنی مطالبات منظور

٭ اساتذہ کی 30؍ ہزار آسامیاں  ’’  پوِتّر  ‘‘  طریقہ کار کے ذریعے سے پُر کرنے کی کارروائی شروع

٭ سینئر صحا فی  ‘  قلمکار شِریش کنیکر ممبئی میں چل بسے

٭ اورنگ آباد شہر میں مُکُند واڑی ریلوے اسٹیشن پر ایکسپریس ریلوے گاڑیاں روکنے کے ضمن میں سر وے کی ہدایت

٭ ناندیڑ کے ڈاکٹر سُریش ساوَنت کو بال کمار ساہتیہ اِدارے کا جیون گورو  ایوارڈ

٭ طلباء کو منشیات فروخت کرنے والا شخص اورنگ آباد میں حراست میں

اور

٭ کیمیسٹری  اولمپیاڈ میں بھارتیہ ٹیم کو 3؍ چاندی کے تمغے سمیت ایک سونے کا تمغہ

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ قانون ساز اسمبلی میں کل 41؍ ہزار 243؍ کروڑ  روپئے کے ضمنی مطالبات منظور کیے گئے ۔ مختلف اسکیموں کے لیے ضمنی مطالبات میں گنجائش کی گئی ہے ۔ اِس میں شیتکری سنمان یو جنا  ‘  شکر کار خانوں کی امداد  ’  کسان قرض  ادائیگی  اسکیم وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ضمنی مطالبات پر بحث میں جواب دیتے ہوئے کہی ۔ ریاست میں تر قیاتی فنڈ کی تقسیم میں  2019؁ء  سے  2022؁ء  کے در میان جس پالیسی پر عمل در آمد کیا گیا ۔ اِس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ۔ اِس کی وجہ سے غیر مسا وی فنڈ تقسیم ہو رہا ہے ۔ ایسی شکا یت غلط ہے اجیت پوار نے 

اِس کی وضاحت کی ۔ اِس پر حزب مخالف نےہنگا مہ آرائی کی ۔ بعد ازاں ضمنی مطالبات منظور کر لیے گئے ۔ فنڈس کی تقسیم میں کوئی  بھی نا انصا فی نہیں ہو گی ۔ یہ بات پوار نے کہی ۔ ہمیں ضروری فنڈ دیا جائے ایسا مطالبہ نانا پٹو لے نے مختص بل کے وقت کیا ۔ یہ بِل منظور ہوتے ہی حزب مخالفین نے واک آئوٹ کیا ۔ ***** ***** ***** 

کیلا کارپوریشن کے لیے 50؍ کروڑ  روپیوں کی گنجائش کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل قانون ساز اسمبلی میں اِس کی اطلاع دی ۔ کیلا کارپوریشن قائم کرنے کا فیصلہ اِس سے قبل ہی ریاستی حکو مت نے لیا ہے ۔ اِس کارپوریشن کی معرفت کیلےفصل پر ریسرچ کی جائے گی ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ۔

***** ***** ***** 

زراعت کو خوشحالی دینے کے نظر یے سے تیار کی گئی پوکرا  اِس سود مند اسکیم کو ہر دیہات میں عائد کر نا یہ حکو مت کا مقصد ہے  اور  اِس کے لیے کوشاں ہیں ۔ یہ بات وزیر  زراعت دھننجئے منڈے نے کہی ہے ۔ وہ کل قانون ساز کونسل میں مخاطب تھے ۔ سر کاری گیسٹ ہائوس میں آن لائن بُکنگ کرنے کے لیے  یہ ایپ تیار کیا جا رہا ہے۔ تعمیراتِ عامّہ  وزیر رویندر چوہان نے کل قانون ساز کونسل میں اِس کی اطلاع دی ۔ آئندہ اجلاس سے قبل یہ ایپ تیار کر لیا جائے گا ۔ یہ بات انھوں نے کہی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے گنگا پور تعلقے میں والوج سے کملا پور  راستے کی تر میم کا التواء میں پڑا ہوا کام 2024؁ء تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ اِس کی اطلا ع رویندر چوہان نے دی ۔ رکن ستیش چوہان نے اِس ضمن میں پو چھے گئے سوال کا وہ جواب دے رہے تھے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں اسا تذہ کی خالی آسامیوں میں سے 30؍ ہزار عہدے  ’’  پوِتّر  ‘‘  طریقہ کار کے ذریعے پُر کر نے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع اسکولی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کر نے کل قانون ساز کونسل میں دی ۔ رکن سُدھا کر اڈبالے  نے پو چھے گئے سوال کا و جواب دے رہے تھے ۔ اساتذہ کی خالی آسامیوں کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان نہ ہو ۔ اِس کے لیے مستقل اساتدہ کے تقرر ہونے تک سبک دوش اساتدہ کو اعزازی رقم کی بنیاد پر عارضی تقرر دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ یہ بات کیسر کر نے کہی ۔

***** ***** ***** 

سینئر صحا فی مشہور قلمکار شریش کنیکر کل ممبئی میں چل بسے ۔ وہ 80؍ بر س کے تھے ۔ صحت خراب ہونے کی وجہ سے انھیں ہندو جا اسپتال میں شریک کیا گیا تھا ۔ اُس وقت وہ قلبی حملے کے باعث چل بسے ۔ اُن کے انتقال پر صحافت  اور  ادب کے شعبے میں رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کنیکر کے انتقال پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

منی پور تشد کے خلاف حزب مخالف کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کا  کام  کاج کل مسلسل چو تھے دن متا ثر رہا ۔ لوک سبھا کی کارروائی شروع ہو تے ہی حزب مخالف نے ہنگامہ کرنے کی وجہ سے پہلے ایوان کی کارروائی 2؍ بجے تک ملتوی  کر دی گئی ۔ بعد میں  تمام دِن کے لیے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ راجیہ سبھا میں بھی پہلے 2؍ بجے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کی گئی۔ بعد میں تمام دِن کے لیے  کارروائی ملتوی کر نی پڑی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


اورنگ آباد شہر میں مُکند واڑی اسٹیشن پر ایکسپریس ریلوے گاڑیوں کو روکا جائے ۔ اِس کے لیے متعلقہ کو سر وے کرنے کی ہدایت ریلوے کے وزیر  اَشوِنی کمار ویشنو نے دی ہے ۔ اِس اسٹیشن پر ایکسپریس گاڑیاں نہیں روکنے سے مسا فروں  اور  تاجروں کو دقتوں کا مقابلہ کرنا پڑ تاہے ۔ ایسی شکایت رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے ویشنو سے کی تھی ۔ یہ دشواری ختم کرنے کے لیے مُکند واڑی اسٹیشن پر ناندیڑ-ممبئی تپوَن ایکسپریس  ‘  عادل آباد - ممبئی نندی گرام ایکسپریس   اور  جالنہ - ممبئی جن شتا بدی ایکسپریس ریلوے روکی جائے ۔ ایسا مطالبہ جلیل نے ریلوے وزیر  سے ایک مکتوب کے ذریعے کیا تھا ۔ اِس کے مطالباتی تفصیلی سر وے کر کے ریلوے ایکسپریس روکنے کے سلسلے میں مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت متعلقہ کو ریولے وزیر نے دی ہے ۔ اِس کی اطلاع ویشنو  نے رکن پارلیمنٹ جلیل کو ایک مکتوب کے ذریعے دی۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ میں سینئر ادیب ڈاکٹر سُریش ساونت کو بچوں کے ادب میں نما یاں کار کر دگی انجام دینے پر دیا جا نے والا بال کمار ساہتیہ اِدارے کا جیون گورو ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے ۔ 5؍ ہزار  روپئے  ‘  صداقت نامے اور  یادگاری نشانی پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے ۔ 20؍ اگست  کو پونے میں ایک تقریب میں ڈاکٹر ساونت کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے ایک شخص کو کل پولس نے جال پھیلا کر حراست میں لیا ۔ انیل ماڑوے اُس شخص کا نام ہے ۔ وہ کالجس سمیت اسکولس کے طلباء کو 3؍ ہزار  روپئے فی گرام چرس  ‘  2؍ ہزار میں  ایم  ڈی   اور  200؍ روپیوں میں گانجا فروخت کر تا ہے۔ اِس کی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔ اُس کےپاس سے پولس نے 93؍ ہزار  روپیوں کے منشیات ضبط کیے ہیں ۔

***** ***** ***** 

55؍ ویں  بین الاقوامی کیمیسٹری اولمپیاڈ میں بھارت نے ایک سونے کا  اور  تین چاندی کے تمغے حاصل کیے ہیں ۔ سوئزر لینڈ میں زیورک میں ہوئے مقابلوں میں یہ تمغے بھارتیہ کھلاڑیوں نے حاصل کیے ۔ اِس سال 87؍ ممالک کے 348؍ طلباء نے اِس اولمپیاڈ میں حصّہ لیا ۔ جملہ تمغوں کی تعداد میں دیگر کئی ممالک سمیت بھارت 12؍ ویں نمبر پر ہے ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے اونڈ شہر میں ناگناتھ جیو تی لنگ مندر کے بند لوہے کا دورازہ گرنے کی وجہ سے ایک لڑ کا فوت ہو گیا ۔ کل صبح یہ حادثہ پیش آ یا ۔ سو مناتھ پوار اُس لڑ کے کا نام ہے ۔

***** ***** ***** 

بلڈانہ -    موتاڑا راستے پر ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کے حادثے میں 20؍  سے  25؍ افراد زخمی ہو گئے ۔ ایسی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ کل صبح یہ حادثہ ہوا ۔ راجو ر گھاٹ میں بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا اِس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ۔

***** ***** ***** 

جالنہ شہر سمیت ضلعے میں متعدد مقامات پر کل  ہلکی بارش ہوئی  تاہم  ضلعے میں ہنوز بڑے پیما نے پر بارش کا انتظار ہے ۔ اورنگ آ باد شہر  اور  مضا فات میں دو پہر کے بعد بارش ہوئی ۔ احمد نگر ضلعے سے بہنے والی پرورا ندی کے بھنڈا ر درا ڈیم سے 5؍ ہزار 515؍ کیو بِک فٹ فی سیکنڈ تاہم  گو دا وری ندی پر نندور مدھمیشور ڈیم سے 5؍ ہزار 576؍ کیو بِک فٹ فی سیکنڈ رفتار سے اخراج جاری ہے۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے   ...

٭ قانون ساز اسمبلی میں کل 41؍ ہزار 243؍ کروڑ روپیوں کے ضمنی مطالبات منظور

٭ اساتذہ کی 30؍ ہزار آسامیاں  ’’  پوِتّر  ‘‘  طریقہ کار کے ذریعے سے پُر کرنے کی کارروائی شروع

٭ سینئر صحا فی  ‘  قلمکار شِریش کنیکر ممبئی میں چل بسے

٭ اورنگ آباد شہر میں مُکُند واڑی ریلوے اسٹیشن پر ایکسپریس ریلوے گاڑیاں روکنے کے ضمن میں سر وے کی ہدایت

٭ ناندیڑ کے ڈاکٹر سُریش ساوَنت کو بال کمار ساہتیہ اِدارے کا جیون گورو  ایوارڈ

٭ طلباء کو منشیات فروخت کرنے والا شخص اورنگ آباد میں حراست میں

اور

٭ کیمیسٹری  اولمپیاڈ میں بھارتیہ ٹیم کو 3؍ چاندی کے تمغے سمیت ایک سونے کا تمغہ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments: