Thursday, 27 July 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں ' بتاریخ : 27جولائی 2023‘ وقت : صبح 09:00 تا 09:10 بجے تک

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 27 July 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷؍  جولائی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ... 

٭ وزیر اعظم کسان خوشحالی مرکز کا آج وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح  ‘  پر دھان منتری کسان سنمان فنڈ کے 

14

؍ ویں ہفتے کی تقسیم بھی کی جائے گی 

٭ منی پور تشدد کے مسئلے پر لوک سبھا میں مرکزی حکو مت کے خلاف حزب مخالف کی عدم اعتماد تجویز پیش 

٭ اورنگ آ باد ضلعے کے مختلف تر قیاتی کاموں میں تیزی لانے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت

٭ سیلاب  زدگان کی امداد کے لیے فنڈس کی کمی ہونے نہیں دی جا ئےگی  ‘  نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کاتیقن 

٭ کوئلہ کان گھپلے کے ضمن میں راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ  وِجئے در ڈا  اور  اُن کے فرزند دیویندر در ڈا کو

4

؍ سال کی قید کی سزا

اور

٭ ناندیڑ میں دِلّی  ‘  ممبئی  ‘  امرُتسر سمیت  دیگر شہروں کے لیے طیارہ خد مات کو منظوری


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعظم کسان خوشحالی مرکز یعنی  One Stop Shop   کا آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔ راجستھان کے سِکّر مقام پر ہونے والے اِس پروگرام میں تمام ملک کی تقریباً2؍ لاکھ 80؍ ہزار کھاد فروخت دکانوں  کو وزیر اعظم کسان خوشحالی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا ۔ زراعت کے لیےدر کار بیج کھاد  اِسی طرح دیگر اشیاء ایک مقام پر مہیا ہو  اور  اُن اشیاء کی کوالیٹی قائم رکھی جا ئے یہ اِس کا مقصد ہے ۔

دریں اثناء اِس پروگرام میں پر دھان منتری کسان سنمان فنڈ کے 14؍ ویں ہفتے کی تقسیم بھی کی جائے گی ۔ تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ سے زیادہ مستحق کسانوں کے بینک کھاتوں میں جملہ 18؍ ہزار  کروڑ روپئے رقم جمع کی جائے گی ۔ مہا راشٹر میں 85؍ لاکھ 66؍ ہزار مستحق کسانوں کے کھاتوں میں ایک ہزار 866؍ کروڑ 49؍ لاکھ روپئے جمع ہوں گے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر سنجئے کھمبائےتے  اِسی طرح پارٹی کے انتخابی چیف سمیر راجور کر نے صحا فتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔ 

عثمان آباد ضلعے میں پہلے مر حلے میں 264؍ سے زیادہ وزیر اعظم کسان خوشحالی مراکز شروع کیے جا ئیں گے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے ضلع صدر سَنتا جی چالوکیہ پاٹل نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

منی پور تشدد کے مسئلے پر لوک سبھا میں مرکزی حکو مت کے خلاف کل عدم اعتماد تحریک پیش کی گئی ۔ کانگریس کے گورو  گوگوئی نے پیش کی ۔ ایک سطر کی تجویز کو منظور کر لیا گیا ۔ اسپیکر اوم بِر لا نے یہ بات کہی ۔ اِس تجویز پر بحث کا دِن تمام پار ٹیوں کے رہنمائوں سے متوقع طور پر طئے کیا جائے گا ۔ یہ بات انھوں نے کہی ۔

***** ***** ***** 

منی پور کے معاملے پر پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کی کارروائی کل بھی ملتوی کی گئی ۔ لوک سبھا دوسری مرتبہ ملتوی کیے جانے کے بعد جب کارروائی دو پہر 2؍بجے پھر سے شروع ہوئی تو ایوان میں جنگلات کے تحفظ کا تر میمی بل 2023؁ء مختصر بحث کے بعد پاس کیا گیا ۔ کانگریس  ‘  ٹی ایم سی  ’  ڈی ایم کے   ‘  جے ڈی یو   اور  دیگر ممبران نے منی پور تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا مطالبہ کر تے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھا ۔ تعطل جا ری رہنے کی صورت میں ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔

راجیہ سبھا کی کارروائی ظہرانے کے بعد جب 2؍ بجے شروع ہوئی تو کانگریس  ‘  ٹی  ایم  سی  ‘  ڈی   ایم  کے  ‘  عام آدمی پارٹی  ‘  آر جے ڈی  ’ بائیں بازوں  اور  دیگر پارٹیوں کے ممبران نے منی پور تشدد معاملے پر نعرے بازی شروع کر دی  اور ایوان سے پورے دن کے لیے واک آئوٹ کر دیا ۔ بعد میں ایوان میں درج فہرست قبائل سے متعلق آئینی آرڈر کا تیسرا تر میمی بل 2022؁ء زبانی ووٹ سے پاس کیا گیا ۔ اِس کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔ اِس سے قبل راجیہ سبھا کو پہلے دو پہر 2؍ بجے تک کے لیے ملتوی کیا گیا تھا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


اورنگ آباد ضلعے میں مختلف تر قیاتی کام تیزی سے کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی ہے ۔ ضلعے کے سیاحت کے پرو جیکٹس بہترین  اور  خاص ہو  اِس جانب توجہ دی جائے ۔ یہ بات انھوں نے کہی ۔ کل ممبئی میں اورنگ آباد ضلعے کے مختلف تر قیاتی کاموں کی جائزہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔ سر پرست وزیر سندیپان بھومرے  ‘ قانون ساز کونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے سمیت کئی معزز شخصیتیں اِس میٹنگ میں موجود تھیں۔ غار ہائے اجنتا کا احا طہ  ‘  پیٹھن میں ناتھ ساگر کا احاطہ  ‘  سنت اِدنیا نیشور گارڈن  اِسی طرح سنت پیٹھ گارڈن  ‘  رام کرشن گوداوری آبی اسکیم  ‘  اِسی طرح توانائی شعبے سے منسلک مختلف موضوعات پر اِس میٹنگ میں گفت و شنید ہوئی ۔

***** ***** ***** 

سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈس کی کمی ہونے نہیں دی جائے گی ۔ ایسا تیقن نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے دیا ہے ۔ وہ کل ڈویژنل کمشنرس  اور  ضلع کلکٹرس کی ریاستی سطح کی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ قدرتی آ فات میں شہر یوں کی زندگی بچا نا  اور  اُن کی باز آ باد کاری یہ حکو مت کا پہلا فرض ہے ۔ اِس کے لیے اصو لوں کی فکر نہ کر تے ہوئے وقت آنے پر چو کھٹ سے باہر جا کر کام کرنا پڑے گا  تاہم  ضلع کلکٹرس اِس ضمن میں فیصلہ کریں ۔ ایسی ہدایت پوار نے دی ۔

موسلا دھار بارش  ‘  سیلابی صورتحال  کا جائزہ انھوں نے لیا ۔ تمام ضلع کلکٹرس کو سیلابی صورتحال میں محتاط رہ کر کام کرنے کی ہدایت پوار نے دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کسی قسم کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھر تی نہیں ہو گی ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس کی وضاحت کی ۔ کل قانون ساز اسمبلی میں کانگریس کے نانا پٹو لے نے کنٹریکٹ پولس بھر تی کے سلسلےمیں مسئلہ پیش کیاتھا ۔ اِس پر پھڑ نویس جواب دے رہے تھے ۔

***** ***** ***** 

کسانوں کے ساتھ بیج  ‘  کھاد  ‘  جراثم کُش ادویات خریدتے وقت دھو کہ دہی نہ ہو ۔ اِس کے لیے نیا قانون جلد ہی عائد کیا جائے گا ۔ وزیر  زراعت دھننجئے منڈے نے کل قانون ساز کونسل میں کہی ۔ سانگلی ضلعے میں مصنوعی ملا وٹ کی زرعی ادویات فروخت ہونے کےضمن میں رکن ارون لاڈ نے توجہ دلائو تحریک پیش کی ۔ اِس کا جواب دیتے ہوئے منڈے مخاطب تھے ۔ کسانوں سے دھو کہ دہی کرنے والوں پر نئے قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اِس کا خاکہ آخری مرحلے میں ہے ۔ یہ بات وزیر موصوف نے کہی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں شیو سینا چیف باڑا صاحب ٹھاکرے کی مجوزہ یاد گار جلد ہی مکمل کی جائے گی ۔ ضرورت کے مطا بق فنڈ دیا جائے گا ۔ اِس کی اطلاع وزیر صنعت اُدئے سامنت نے کل قانون ساز کونسل میں دی ۔ رکن وِکرم کاڑے نے اِس سلسلے میں سوال پو چھا تھا ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے میونسپل کار پوریشن نگر پریشد  اور  نگر پنچایتوں کی حدود کے تعلیمی اِداروں کے املاک ٹیکس معاف کر نے کے ضمن میں عدالت کے فیصلے کے مطا بق کارروائی کی جائے گی  وزیر اُدئے سامنت نے کل قانون ساز کونسل میں اِس کی اطلاع دی ۔ رکن وِکرم کاڑے نے اِس ضمن میں سوال کیا تھا ۔

***** ***** ***** 

کوئلہ کان گھپلے کے ضمن میں دِلّی کی خاص عدالت نے راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ وِجئے درڈا  اور  اُن کے فرزند دیویندر در ڈا کو 4؍ سال کی قید کی سزا سنائی ہے ۔ اِس معاملے میں کوئلہ محکمے کے سابق سیکریٹری  ایچ  سی  گپتا  سمیت دیگر  2؍ افسران کو فی کس 3؍ سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اِسی طرح در ڈا کے جے ایل ڈی ایوت محل اِس کمپنی کو عدالت نے 50؍ لاکھ روپیوں کا جر ما نہ عائد کیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ میں دِلّی  ‘  ممبئی  ‘  امرُتسر سمیت دیگر اہم شہروں کے لیے طیارہ خد مات کو منظور ی حاصل ہو گی ہے ۔ اِسپائس جیٹ کمپنی نے ناندیڑ سے ممبئی  ‘  دِلّی  ‘  امرُتسر  اور  پٹنہ اِن شہروں کے لیے فلائی نائٹ وَن یہ کمپنی بنگلورو اِسی طرح گوا کے لیے  تاہم  اسٹار ایئر یہ کمپنی پونے  ‘  احمد آ باد  ‘  ناگپور  اور  حیدر آ باد کے لیے طیا رہ خد مات فراہم کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں ۔ ملک کے اہم شہروں سے اب ناندیڑ طیارہ خد مات سے منسلک ہو جائے گا ۔ اِس کی وجہ سے صنعتی دنیا سمیت سیاحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا ۔ ایسا یقین ضلع کلکٹرابھیجیت رائوت نے ظاہر کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے تمام کسان خریف ہنگام  2023؁ء کے لیے 31؍ جولائی تک اپنے  ای  فصل  اندراج مکمل کر لیں ۔ ایسی اپیل ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ مُنڈے نے کی ہے ۔ حکو مت کی مختلف اسکیموں  ‘  فصل بیمہ  ‘ فصل قرض  ‘  سر کاری امداد  سمیت مختلف اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے میں یہ اندراج سود مند ثابت ہو گا ۔

***** ***** ***** 

کرکٹ میں 3؍ میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روز ہ بین الاقوامی میچ میں بھارت کا مقابلہ ویسٹ اِنڈیز سے بارباڈوس  ‘  برج ٹائون میں ہو گا ۔ میچ آج شام 7؍ بجے شروع ہو گا ۔ دوسرا میچ اِس ماہ کی 29؍ تاریخ کو اِسی مقام پر کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا  اور  فائنل مقابلہ یکم اگست کو ترینِداد تروبا کے برائن لا را  اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ODI    سیریز کے بعد دو نوں ملکوں کے در میان پانچT-20؍ بین الاقوامی میچ بھی کھیلے جا ئیں گے ۔ جو 3؍ اگست کو شروع ہو ںگے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے ۔ کئی مقا مات پر ندی  ‘  تالاب کے سطح آب میں اضا فہ ہوا ہے ۔ آج  اور  کل رائے گڑھ  ‘  رتنا گیری  ‘   پونے  اور  سا تا رہ اِن اضلاع میں محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جا ری کیا ہے ۔ تھا نے  ‘  پالگھر  ‘  سندھو دُرگ  ‘  کو لہا پور  ‘  گڈ چِرولی  ‘  بھنڈارا  -   گوندیہ   اور  ناندیڑ اِن اضلاع میں آرینج الرٹ ظاہر کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے   ...

٭ وزیر اعظم کسان خوشحالی مرکز کا آج وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح  ‘  پر دھان منتری کسان سنمان فنڈ کے 

14

؍ ویں ہفتے کی تقسیم بھی کی جائے گی 

٭ منی پور تشدد کے مسئلے پر لوک سبھا میں مرکزی حکو مت کے خلاف حزب مخالف کی عدم اعتماد تجویز پیش 

٭ اورنگ آ باد ضلعے کے مختلف تر قیاتی کاموں میں تیزی لانے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت

٭ سیلاب  زدگان کی امداد کے لیے فنڈس کی کمی ہونے نہیں دی جا ئےگی  ‘  نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کاتیقن 

٭ کوئلہ کان گھپلے کے ضمن میں راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ  وِجئے در ڈا  اور  اُن کے فرزند دیویندر در ڈا کو

4

؍ سال کی قید کی سزا

اور

٭ ناندیڑ میں دِلّی  ‘  ممبئی  ‘  امرُتسر سمیت  دیگر شہروں کے لیے طیارہ خد مات کو منظوری 



علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments: