Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 July 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸؍ جولائی ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ پر دھان منتری کسان سنمان یو جنا کے 14؍ ویں ہفتے کی تقسیم ‘ مہا راشٹر کے 86؍ لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں
تقریباً ایک ہزار 866؍ کروڑ روپئے جمع
٭ ریاستی اسمبلی کے مانسو نی اجلاس کا کام کاج4 ؍اگست تک جا ری رہے گا
٭ مہا راشٹر بھو شن ایوارڈ کی طرز پر پہلا مہا راشٹر اُدیوگ رتن ایوارڈ سینئر صنعت کار رتن ٹا ٹا کو ظاہر
٭ مالی بے ضابطگی کےضمن میںپر بھنی کےاُس وقت کے ضلع میڈیکل آفیسر معطّل
٭ دہشت پسند تنظیم اِسِس کا ایک کارندہ پو نے میں حراست میں
٭ ناندیڑ ضلع میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے آج تمام اسکولوں کو تعطیل ظاہر
اور
٭ پہلے ایک روزہ کر کٹ مقابلےمیں بھارت کی ویسٹ اِنڈیز سے 5؍ وکٹس سے کامیابی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ پر دھان منتری کسان سنمان فنڈ یو جنا کے 14؍ ویں ہفتے کی تقسیم کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ راجستھان کے سِکّر مقام پر ہوئے اِس پروگرام میں تمام ملک کے دیگر ریاستوں سمیت مہا راشٹر کے 86؍ لاکھ کسانوں کے کھا توں میں تقریباً ایک ہزار 866؍ کروڑ روپئے راست جمع کر دیے گئے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ممبئی میں سر کاری رہائش گاہ پر مستحق کسانوں سے بات چیت کی ۔ اِس یو جنا کا کسانوں کو بڑے پیما نے پر فائدہ حاصل ہو گا ۔
وزیر اعظم کسان خوشحالی مرکز کا افتتاح بھی وزیر اعظم کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اِس کے تحت تمام ملک کی تقریباً 2؍ لاکھ 80؍ ہزار کھاد فروخت دکانوں کو وزیر اعظم کسان خوشحالی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا ۔ عثمان آباد ضلعے میں پہلے مر حلے میں 264؍ سے زیادہ وزیر اعظم کسان خوشحالی مراکز شروع کیے گئے ہیں ۔ ناسک میں وزیر اعظم کسان خوشحالی مرکز کا افتتاح بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باون کُڑے کے ہاتھوںعمل میں آ یا ۔ ریاست میں 14؍ ہزار زرعی خوشحالی مراکز میں کسانوں کو تمام سہو لتیں حاصل ہو گی ۔ یہ بات انھوں نے اِس موقعے پر کہی ۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی کے مانسو نی اجلاس کا کام کاج 4؍ اگست تک جا ری رکھنے کا فیصلہ کل کام کاج مشا ورتی کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا تاہم 29؍ جولائی سے یکم اگست کے در میان اسمبلی کے کام کاج کو تعطیل رہے گی ۔ اِس کی اطلاع قانون ساز کونسل کی ڈپٹی اسپیکر نیلم گور ہے نے دی ۔ اِس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور اجیت پوار ‘ پارلیمانی امور کے وزیر چندر کانت پاٹل ‘ حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے سمیت مختلف اراکین ِ اسمبلی اور افسران موجود تھے ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر صنعت ‘ تجارت اور سر مایہ کاری سہو لت بل کل قانون ساز کونسل میں منظور کر لیا گیا ۔ ریاست کے صنعتی سر ما یہ کاری کو فروغ دینے کے نظر یے سے صنعت کار کو تمام اجازت نامے ایک ہی مقام پر دینے کے لیےقائم کیے گئے ’’ میتّری ‘‘رفقاء یونٹ کے کام کاج میں بہتری لانے کی گنجائش اِس بل میں ہے ۔ حکو مت نے کی گئی مختلف تدا بیر کی وجہ سے گزشتہ 11؍ ماہ میں ریاست میں ایک لاکھ 18؍ ہزار 422؍ کروڑ روپیوں کی راست بیرونی سر مایہ کاری کر تے ہوئے مہا راشٹر نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ یہ بات وزیر صنعت اُدئے سامنت نے اِس بل کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔
***** ***** *****
مہا راشٹر بھو شن ایوارڈ کے طرز پر ریاستی حکو مت نے مہا راشٹر اُدیو گ رتن ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلا اُدیوگ رتن ایوارڈ سینئر صنعتکار رتن ٹا ٹا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اِس کی اطلاع سامنت نے دی ۔
***** ***** *****
دریں اثناء میتّری رفقاء بل کے بحث کے در میان حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے صنعتوں کے لیے ایک کھڑ کی اسکیم میں شفا فیت لائی جائے ۔ ایسا مطالبہ کیا ۔ دیگر ریاستوں میں صنعتوں کو در کار اجازت نامے 24؍ گھنٹوں میں دیے جا تے ہیں ۔ ہما ری ریاست میں صنعت کاروں کو اِس کےلیے 8؍ ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ ایسی تنقید انھوں نے کی۔
***** ***** *****
کورونا دور میں کیے گئے مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں پر بھنی کے اُس وقت کے ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر با ڑا صاحب ناگر گو جے کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ وزیر صحت ڈاکٹر تا نا جی ساونت نے کل قانون ساز کونسل میں اِس کی اطلاع دی ۔ خریدی کی گئی اشیاء کا اندراج نہیں رکھنا ریاستی آفات انتظا میہ فنڈ اخرا جات کے لیے حکو مت کے راہ نما خطوط پر عمل در آمد نہ کر نا ۔ خرچ کیے گئے رقم میں سے بقا یہ جات نہ بتا نا کورونا دور میں تقرر کیے گئے ڈاکٹر کو تقرر نامے فراہم نہ کرنا وغیرہ وجو ہات کی بناء پر ناگر گو جے پر کارروائی کی گئی ۔ یہ بات ساونت نے کہی ہے ۔ رکن ششی کانت شندے نے اِس ضمن میں سوال پو چھا تھا ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
قومی تفتیشی اِدارے NIA نے دہشت گر د تنظیم اِسِس کی ریاست میں کاروائیوں کے معاملے میں کل پونے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ۔ ڈاکٹر ادنان علی سر کار اُس مجرم کا نام ہے ۔ اُس کے مکان سے جانچ کے در میان الیکٹرانک گجیٹ اور اِسِس سے متعلقہ کئی دستا ویزات ضبط کیے گئے ۔ دہشت گرد تنظیم کی کارروائیوں کو فروغ دینے کے ضمن میں اب تک ریاست سے 5؍ افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے ۔ کئی مقامات پر ندی ‘ تالاب کی سطح آب میں اضا فہ ہوا ہے ۔ ناندیڑ ضلعے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے آج تمام اسکولس کو تعطیل ظاہر کر دی گئی ہے ۔ ضلعے میں پیدا سیلابی صورتحال کی وجہ سے دھر مآ باد ‘ کِنوَٹ ‘ حمایت نگر ‘ دیگلور اِن تعلقوں میں کئی راستوں کی آمد و رفت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ ضلعے میں تقریباً 72؍ دیہاتوں کا ربط منقطع ہو گیا ہے ۔
مُد کھیڑ کے راجورا بُدرُک میں پر دیپ بو یا ڑے سیلاب میں بہہ گیا ۔ اُس کی نعش مل گئی ہے ۔ انتظامیہ نے اِس کی اطلاع دی ۔ ہنگولی ضلعے میں ہر طرف کل بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ کئی مقامات پر کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے فصلوں کانقصان ہوا ۔ ایسی خبر موصول ہوئی ہے ۔
***** ***** *****
ممبئی اور مضا فات میں کل تمام دِن موسلا دھار بارش ہوئی ۔ مختلف مقامات پر پانی بھر گیا ہے ۔ شہر یوں کو ٹریفک جام کا مقابلہ کرنا پڑ رہاہے ۔ رائے گڑھ ضلعے میں بھی شدید بارش جاری ہے ۔ بھو گاوتی اور کُنڈلیکا ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
ساتارا ضلعے میں کوئنا ڈیم کے علاقے میں بارش جاری ہے ۔بلڈانہ ضلعے میں بھی بارش جاری ہے ۔ گڈ چِرولی ضلعے میں کل موسلا دھار بارش ہو ئی ۔ سیلاب کی وجہ سے 11؍ راستوں کی آمد ورفت بند کر دی گئی ہے ۔ناسک ضلعے میں ہنوز امید کے مطا بق بارش نہیں ہوئی اِس کی وجہ سے کسان فکر مند ہیں ۔ ڈیمس میں مناسب پانی کا ذخیرہ نہیں ہے ۔ صرف دار نا ڈیم سے آبی اخراج جاری ہے ۔ ضلعے میں نا کا فی بارش کی وجہ سے خریف کی تخم ریزی پر اثر ہوا ہے ۔ اب تک صرف 75؍ فیصد تخم ریزیاں ہو گئی ہیں ۔
***** ***** *****
محکمہ موسمیات نے آئندہ 2؍ یوم کے لیے ناندیڑ اسی طرح تھانے ‘ پال گھر ‘ سِندھو دُرگ ‘ کولہا پور ‘ گڈ چِرولی ‘ بھنڈا را ‘ گوندیا اِن اضلاع میں Orange Alert ظاہر کیا ہے تاہم رائے گڑھ ‘ رتنا گیری ‘ پونے اور سا تا را اضلاع کے لیےRed Alert
ظاہر کیاہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں اب تک اوسط کی 104؍ فیصد بارش ہوئی ہے ۔ اِس کی اطلاع زرعی شعبے نے دی ۔ ایوت محل ‘ جلگائوں ‘ بیڑ ‘ ناندیڑ ‘ بلڈا نہ میں زیادہ تخم ریزی ہو ئی ہیں تاہم سانگلی ‘ تھانے ‘ پونے ‘ شو لا پور ‘ گڈ چِرولی اِن اضلاع میں کم تخم ریزیاں ہوئی ہیں ۔ اورنگ آباد ڈویژن میں جملہ پانی کا ذخیرہ 27؍ اعشا ریہ 43؍ فیصد ہے ۔
***** ***** *****
بار با ڈوس میں ہوئے پہلے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیز سے 5؍ وکٹ سے کامیابی حاصل کی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم نے 114؍ رنز پر آل آئوٹ ہو گئی ۔ کُلدیپ یادو نے 4؍ رویندر جڈیجہ نے 3؍ اِسی طرح ہا ردِک پانڈیہ ‘ مُکیش کمار اور شاردُل ٹھا کُر نے فی کس ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ 115؍ رنز کا ہدف بھارتیہ ٹیم نے 23؍ ویں اوور میں 5؍ وکٹس کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ پر دھان منتری کسان سنمان یو جنا کے 14؍ ویں ہفتے کی تقسیم ‘ مہا راشٹر کے 86؍ لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں
تقریباً ایک ہزار 866؍ کروڑ روپئے جمع
٭ ریاستی اسمبلی کے مانسو نی اجلاس کا کام کاج 4 ؍اگست تک جا ری رہے گا
٭ مہا راشٹر بھو شن ایوارڈ کی طرز پر پہلا مہا راشٹر اُدیوگ رتن ایوارڈ سینئر صنعت کار رتن ٹا ٹا کو ظاہر
٭ مالی بے ضابطگی کے معاملے میںپر بھنی کےاُس وقت کے ضلع میڈیکل آفیسر معطّل
٭ دہشت پسند تنظیم اِسِس کا ایک کارندہ پو نے میں حراست میں
٭ ناندیڑ ضلع میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے آج تمام اسکولوں کو تعطیل ظاہر
اور
٭ پہلے ایک روزہ کر کٹ مقابلےمیں بھارت کی ویسٹ اِنڈیز سے 5؍ وکٹس سے کامیابی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment