Tuesday, 26 September 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 26 ستمبر 2023 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 26 September 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۲۶؍ ستمبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ سر کاری نو کریوں میں نو تقرر شدہ 51؍ ہزار ملازمین کو آج وزیر اعظم کےہاتھوں نو تقرر نامے تفویض ہوں گے 

٭ شیو سینا اراکین اسمبلی نا اہلی سے متعلق عرضی کا نتیجہ محفوظ

٭ اشیاء  و  خد مات ٹیکس کمشنر یٹ کی وید ناتھ سہکاری شکر کار خانے کے خلاف کارروائی 

٭ اورنگ آباد ضلع  و   ڈویژن کے چھتر پتی سمبھا جی نگر تبدیلی نام کے حَاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل 

اور

٭ ایشیائی ٹور نا منٹ میں کل بھارت  کو 2؍ سونے کے تمغے حاصل 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌسرکاری نو کریوں میں نئے تقرر شدہ تقریباً51؍ ہزار ملازمین کو وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقرر نا مے تفویض کریں گے ۔ اِس موقع پر وہ نئے ملازمین سے خطاب کریں گے ۔ یہ روز گار میلہ ملک بھر میں 46؍ مقا مات پر منعقد ہو گا ۔ مرکزی حکو مت کے ڈاک  ‘  جو ہری توا نائی  ‘  محصول  ‘  ہائر ایجو کیشن  ‘  دفاع محکمے  اور  مختلف شعبوں میں نے تقررشدہ افراد کو تقرر نامے دیے جا ئیں گے ۔ 

دریں اثناء ناندیڑ  میں  مرکزی وزیر مملکت برائے کوئلہ  ‘ ریلوے اور  کان کنی  رائو صاحب دانوے کی موجود گی میں روز گار میلہ منعقد ہو گا ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے لازمی اشیاء قانون کے تحت  تور   اور  ماش کی دالوں کی 200؍ ٹن حد سے 50؍ ٹن کی تخفیف کی ہے ۔ یہ حد بندی  31؍ دسمبر تک لاگو رہے گی ۔ اِس سے قبل یہ مدت  30؍ اکتوبر کو ختم ہونے والی تھی ۔ دالوں کی غیر قا نو نی ذخیرہ اند وزی کو روکنا  ‘  تور  اور  ماش  دالوں کی کافی تعداد  بازار میں لا نا  اور  صارفین کی قوت خرید میں تور  اور  ماش  کی دالوں کو فراہم کر نا ۔  اِس کے لیے ذخیرہ اندوزی کی حد میں بدل کر کے مدت بڑھائی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق عرضی پر ودھان سبھا اسپیکر  راہل نار ویکر نے کل ہوئی سماعت کا نتیجہ محفوظ رکھا ہے ۔ اِس سماعت کو شندے گروپ  اور  ٹھاکرے گروپ کے لیڈران  اپنے اپنے وکیلوں کے ہمراہ موجود تھے ۔ نار ویکر نے شندے گروپ کے رکن اسمبلی سنجئے شر ساٹھ کو اطلاع دی ہے کہ دو نوں جانب کے وکیلوں کی مرضی کے مطا بق نتیجہ محفوظ رکھ کر سماعت کریں گے ۔ شر ساٹھ نے اِس سماعت سے متعلق آن لائن سماعت ہو  ‘  کھلی ہو اس طرح کے مطالبات کےتئیں نارضگی ظاہر کی ہے ۔

وِدھان سبھا اسپیکرکے جلد ہی نظام الاوقات ظاہر کرنے کی اطلاع  ادھو با لا صاحب ٹھاکرے گروپ کے لیڈر  انیل دیسائی نے دی ہے ۔

***** ***** ***** 

گور نر  چانسلر رمیش بئیس نے اپیل کی ہے کہ یو نیور سٹیاں طلباء کو قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دیں ۔ ناندیڑ کی سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے تقسیم اسناد پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وہ مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں نئی تعلیمی پالیسی پر عمل آ وری شروع ہو چکی ہے  او ر طلباء  کو تعلیم کے لیے مختلف آپشن موجود ہیں ۔ مرکزی حکو مت کے جو ہری توا نائی شعبہ کے سائنس داں  بی  سَر وَنَن   اور  یو نیور سٹی کے چانسلر  ڈاکٹر ادھو بھونسلے کے ہاتھوں اِس موقع پر 52؍ طلباء کو سونے کے تمغے تفویض کیے گئے  اور  102؍ طلباء کو ڈاکٹر یٹ کی ڈگری دی گئی ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ کامگار قا نون کے ساتھ نہ تو چھیڑ چھاڑ کریں گے  اور  نہ ہی اِس کو منسوخ ہونے دیں گے ۔ انا صاحب پاٹل کے یوم پیدائش کے موقعے پر نئی ممبئی میں زرعی بازار کمیٹی میں کل ہوئے خصوصی پروگرام سے وہ خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقع پر 18؍ ما تھا ڑی کامگار وں کو ما تھا ڑی بھو شن  ایوارڈ تفویض کیے گئے۔ ماتھا ڑی کامگاروں کے لیے ایک  15؍ روزہ   اور  ویب سائٹ کا افتتاح بھی اِس موقع پر کیا گیا ۔ اِس موقع پر انا صاحب پاٹل اقتصا دی تر قی کار پوریشن کے صدر  رکن اسمبلی نریندر پاٹل سمیت دیگر معززین موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

ونچت بہو جن آ گھاڑی نے کانگریس پارٹی کو اپنے ساتھ اتحاد کرنے کےلیے 7؍ دن کی مدت دی ہے ۔ اِس مدت میں کانگریس کی جانب سے جواب نہ ملنے کی صورعت میں ریاست کی 48؍ جگہوں پر امید وار میدان میں اتار نے کا اشارہ ونچت بہو جن آ گھاڑی کے لیڈر ایڈو کیٹ پر کاش امبیڈ کر نے دیا ہے ۔ امبیڈ کر نے کل اِس سے متعلق ٹو ئیٹر پر ایک پیغام جاری کر کے کہا کہ سبھی سیکو لر جماعتوں  اور  ہم خیال پارٹیوں کو ساتھ کر نا یہ کانگریس کی ذمہ داری ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر صنعت اُدئے سامنت نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ میں چھتر پتی سمبھا جی نگر ‘  دھا را شیو  اور  پر لی کے صنعتی علاقوں کی توسیع کرنے کے لیے انتظامیہ کوشش کر رہا ہے ۔ کل چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلعے کے ویجا پور میں کسان میلہ سے وہ خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے لیے خصو صی اُدیوگ بھون تعمیر کریں گے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


اشیاء  و  خد مات ٹیکس کمشنریٹ نے بیڑ ضلعے کے پر لی میں وید نا تھا سہکا ری شکر کا ر خانے کے  کُل 19؍ کروڑ  روپیوں کا مال ضبط کر لیا ہے ۔ بی جے پی کی قو می سیکریٹری پنکجا منڈے کی سر پرستی کے اِس کار خانے پر محکمہ اشیاء  و خد مات ٹیکس نے 6؍ مہینے قبل چھا پے مار کر کی گئی جانچ میں

 19؍ کروڑ  روپیوں کے  GST ٹیکس  ادا نہ کیے جانے کی بات سامنے آئی تھی ۔ کار خانہ کو GST بھر نے سے متعلق بھیجی گئی نوٹس کاجواب نہ دینے پر یہ کارر وائی کیے جانے کی اطلاع ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلع  اور  ڈویژن کا چھتر پتی سمبھا جی نگر تبدیلی نام کے خلاف بامبے ہائیکورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے ۔ آئندہ 29؍ تاریخ کو اِس عر ضی پر سماعت ہو گی ۔ عرضی گذار کا نام  محمد ہشام عثمانی ہے ۔ریاستی کابینہ کی چھتر پتی سمبھا جی نگر میں ہوئی میٹنگ سے قبل ریاستی حکو مت نے اورنگ آباد تبدیلی نام کا نو ٹِفِکیشن جاری کیا تھا ۔ اِس کے خلاف نئے سرے سے یہ عرضی داخل کی گئی ہے ۔ اورنگ آباد شہر میں تبدیلی نام کے خلاف ہائی کورٹ میں آئندہ 4؍ اکتوبر کو سماعت ہو گی ۔

***** ***** ***** 

چین میں جاری ایشین گیمز مقابلوں میں کل بھارتی خواتین کر کٹ ٹیم نے فائنل مقابلے میں سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ جبکہ نشانے بازی مقابلوں میں 10؍ میٹر  ایئر  رائفل میں  رو درانش پاٹل  ‘   دیو یانگ پوار  اور  ایشوریہ تو مر نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔

 10؍ میٹر ایئر رائفل کے انفرادی زمرے میں ایشو ریہ پر تاپ سنگھ نے کانسے کا تمغہ جیتا   نیز  بھارت  کے ر  یپِڈ فائر پستول ٹیم 25؍ میٹر زمرے میں کانسے کا  تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی ۔ 

مردوں کی کشتی رانی ٹیم نے بھی کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ اِن مقابلوں میں بھارت نے اب تک 2؍ گولڈ میڈل   ’  3؍  سلور   اور  6؍ کانسے کے تمغے  اِس طرح مجموعی طور پر  11؍ میڈلس اپنے نام کیے۔

دریں اثناء اِن مقابلوں کے ایئر رائفل زمرے میں گولڈ میڈل جیتنے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھارتی ٹیم کی ستائش کی ہے۔

***** ***** ***** 

پونا سے  ناگپور جانے والی ایک خانگی مسا فر بس جالنہ ضلعے میں ایک پل سے گرنے کے سبب پیش آئے حادثہ میں 25؍ مسا فر زخمی ہو گئے ۔ بد نا پور تعلقہ کے مہا ترے واڑی پُل پر گزشتہ شب یہ حادثہ پیش آ یا ۔ زخمی مسا فروں کو علاج کے لیے جا لنہ ضلعے کے سرکاری اسپتال میں شریک کرنے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے ۔

***** ***** ***** 

ماہر تعلیم ڈاکٹر پر شانت ساٹھے  نے کہا ہے کہ خود انحصار بھارت کی تشکیل میں قو می تعلیمی پالیسی کا اہم کر دار ہو گا  وہ  کل روز نا مہ ترون بھارت کے زیر اہتمام دھارا شیو میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر مراٹھواڑہ گریجویٹ انتخابی حلقے کے رکن کونسل ستیش چو ہان  ‘  اساتذہ انتخا بی حلقے کے رکن کونسل وکرم کاڑے نے نئے قو می تعلیمی پالیسی میں مختلف ترامیم کی معلو مات فراہم کی ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے ماجل گائوں کے ایک سالہ بچے کو کر نا ٹک میں 50؍ ہزار  روپیوں میں بیچنے کا معاملہ سامنے آ یا ہے ۔ اِس بچے کی ماں کی شکایت پر بیڑ کے شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں 4؍ افراد کے خلاف کیس در ج کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع میں گزشتہ 5؍ دنوں سے مو سلا دھار بارش ہو رہی ہے ۔ جن علاقوںمیں بارش سے فصل کا نقصان ہوا ہے وہاں کے کسانوں سے 30؍ ستمبر تک فصل نقصان کی معلو مات آن لائن  یا ضلع  ‘  تعلقہ  زرعی آفیسر کے آفس میں جمع کر وانےکی اپیل ضلع زرعی سپرنٹنڈنٹ آفس نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی کے  جے  کے  کالج آف فارمیسی  اور  ضلع کیمسٹ  اینڈ ڈر گسٹ اسو سی ایشن کی جانب سے عالمی یو م فارماسسٹ کے موقعے پر عوامی بیداری ریلی نکا لی گئی ۔ طلباء نے اعضاء کے عطیہ سے متعلق بیداری پر مبنی نعرے لگائے۔

***** ***** ***** 

جالنہ کے ذات صداقت نامہ جانچ کمیٹی کے معا ون ملازم راہل بنسوڑے کو 35؍ ہزار  روپئے کی رشوت لیتے ہوئے انسداد رشوت ستا نی محکمے کے دستے نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔ شکایت کنندہ کے مطا بق اُس کے بیٹے کا ذات صدا قت نامہ جاری کرنے کے لیے دستا ویزات کی تکمیل کے لیے ملزم راہل بنسوڑے نے رشوت طلب کی تھی ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ کے رکن پارلیمان پر تاپ پاٹل چِکھلیکر نے ناندیڑ ضلعے میں تر قیاتی کاموں کو رفتار دینے کے لیے باہمی تال میل سے کوشش کر تے رہنے کی ترغیب دی ہے ۔ وہ کل ناندیڑ کے شنکر رائو چو ہان منصوبہ بندی میٹنگ ہال میں منعقدہ ایک جائزاتی اجلاس سے مخاطب تھے ۔ اِس اجلاس میں قو می شاہراہوں کی تعمیر و تر قیاتی کام مقررہ معیاد میں مکمل کرنے کے احکا مات دیے گئے ۔

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ سر کاری نو کریوں میں نو تقرر شدہ 51؍ ہزار ملازمین کو آج وزیر اعظم کےہاتھوں نو تقرر نامے تفویض ہوں گے 

٭ شیو سینا اراکین اسمبلی نا اہلی سے متعلق عرضی کا نتیجہ محفوظ

٭ اشیاء  و  خد مات ٹیکس کمشنر یٹ کی وید ناتھ سہکاری شکر کار خانے کے خلاف کارروائی 

٭ اورنگ آباد ضلع  و   ڈویژن کے چھتر پتی سمبھا جی نگر تبدیلی نام کے حَاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل 

اور

٭ ایشیائی ٹور نا منٹ میں کل بھارت  کو 2؍ سونے کے تمغے حاصل 



علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭






No comments: