Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 30 September 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ناری شکتی وندن بِل پر صدر جمہوریہ کی دستخط ‘ بل اب بن گیا قانون
٭ وزیر اعظم کے ہاتھوں آج سنکلپ ہفتے کا آغاز ‘ کل ‘ صفائی ہی خدمت مہم میں شامل ہونے کی وزیر اعظم کی اپیل
٭ مراٹھواڑہ میں کل بجلی گر نے سے 6؍ افراد ہلاک
٭ کِلّا ری زلزلے کو آج 30؍ برس مکمل
اور
٭ ایشیائی کھیل مقابلوں میں بھارت کو کل 3؍ سونے کے تمغے ‘ میڈل ٹیلی میں چو تھا مقام
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے 106؍ ویں آئینی تر میمی ناری شکتی وندن بل پر دستخط کر دیا ہے ۔ پارلیمنٹ میں منظور کیاگیا یہ بل اب ناری شکتی وندن ایکٹ میں بدل گیا ہے ۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں طلب کیے گئے خصوصی اجلاس میں لوک سبھا میں اکثر یت سے اور راجیہ سبھا میں اتفاقِ رائے سے یہ بل منظور کیا گیا ۔ اب اِس قانون کی رو سے لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کو 33؍ فیصد ریزر ویشن ملے گا ۔
اِسی بیچ قومی خد مات اسکیم 2021 - 22 ء کے انعا مات کل صدر جمہوریہ کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے ۔ سما جی خد مات میں تعا ون کے لیے 52؍ افراد کو ان انعا مات سے نوازا گیا ۔ اِن میں مہا راشٹر کے ڈاکٹر پون رمیشن نائک ‘ جھانوی وجئے پیڈیوار ‘ ویدانت صدام ڈیکے شامل ہیں ۔
راشٹر پتی بھون میں منعقدہ پروگرام میں انعا مات کی تقسیم عمل میں آئی جہاں اطلا عات و نشر یات اور نو جوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انو راگ سنگھ ٹھا کر سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ یکم اکتوبر کو ملک بھر میں چلائی جا نے والی صفائی ہی خد مت مہم میں تمام شہر یان سے شر کت کرنے کی گذارش کی ہے ۔ سماجی رابطوں کی سائٹس پر کل جاری کیے گئے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ صاف سُتھرا بھارت ایک سماجی ذمہ داری ہے اور اِس میں ہر کوشش اہمیت رکھتی ہے ۔
وہیں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست کی عوام سے صفائی کے لیے ایک تاریخ ایک گھنٹہ مہم میں حصہ لے کر ریا ست کو پہلا مقام دلا ئیں ۔ یہ مہم تمام دیہاتوں اور شہروں کے ہر وارڈ میں یکم اکتوبر کو صبح 10؍ بجے شروع کی جائے گی ۔ چند مقا مات پر اِس دوران صفائی کی اہمیت بتا نے کی خاطر خصوصی کیمپ اور نمائش کا انعقاد کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ایک خصو صی مہم سنکلپ ہفتے کا آغاز کریں گے ۔ اِس مہم کا مقصد شہر یوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا نے کے لیے گروپ کی سطح پر حکو متی کام کاج کوبہتر بنا نا ہے ۔ وہیں مرکزی حکو مت نے دھا را شیو ضلعے کے پرانڈا تعلقے کو
3؍ تا 9؍ اکتوبر کے دوران خصو صی تعلقے کے طور پر منتخب کیا ہے جہاں سنکلپ ہفتے کا انعقاد کیا جا ئےگا ۔ وزیر اعظم آج صبح 10؍ بجے سنکلپ ہفتے کا افتتاح کریں گے ۔ اِس تقریب میں کُل 154؍ عوامی نمائندے اور عہدیداران جیسے کلکٹرس ‘ ضلع پریشد کےCEO's ‘ پنچایت سمیتیوں کے سبھا پتی اور سر پنچ شر کت کریں گے ۔
***** ***** *****
ریاست کے اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی ٹیوٹITI کی جانب سے یکم اکتوبر کو مقامی احاطے جبکہ 2؍ اکتوبر کو ریاست کے قلعوں کی صفائی مہم چلائی جائے گی ۔ ہنر مندی روز گار اور انٹر پرینر شپ کے مرکزی وزیر منگل پر بھات لوڈھا نے یہ اطلاع دی ۔ وزیر موصو ف نے اِس مہم میں شر کت کے لیے قریب کے ITI ادارے سے رابطہ قائم کرنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
ایک تاریخ ایک گھنٹہ میرے گائوں کی صفائی کے لیے یہ خصو صی مہم جالنہ ضلع کے ہر گائوں میں چلائی جائے گی ۔ جالنہ ضلع پریشد کے قائم مقام چیف ایکزیکیٹیو افسر ‘ شر یش بنسوڑے نےضلعے کے شہر یان سے مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر تجا رت پیوش گوئل نے تیقن دیا ہے کہ وہ پیاز کی پیدا وار اور خرید و فروخت کی قیمتوں کے بارے میں عوام کے اعتماد کو ٹوٹنے نہیں دیں گے ۔ مارکیٹنگ کے ریاستی وزیر عبد الستار نے کل نئی دہلی میں پیاز کے مسائل کو لے کر گوئل سے ملا قات کی ۔ اِس ملا قات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عبد الستار نے بتا یا کہ حکو مت مزید 400؍ کروڑ روپیوں کی پیاز خرید ے گی ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ دیگر پسماندہ ذاتوںOBC's کے ریزر ویشن کو متاثر کیے بغیر مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینا حکو مت کا موقف ہے ۔ وزیر اعلیٰ کل ممبئی میں دیگر پسماندہ طبقات اور خانہ بدوش برا دریوں کی مختلف تنظیموں کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس او ر اجیت پوار سمیت کابینہ کے دیگر اراکین موجود تھے ۔
اِسی بیچ قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما امبا داس داونے نے اِس میٹنگ میں مخا لف جماعتوں کو شامل نہ کیے جانے پر حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بنا یا ہے ۔ دانو ے نے کل چھتر پتی سمبھا جی نگر میں ایک صحافتی کانفرنس کے دوران کہا کہ حکو مت کو حزب اختلاف کی یاد اُس وقت آ تی ہے جب ریاست میں حا لا ت خراب ہو تےہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقے کے رکن کائونسل ستیش چو ہان کو مہا راشٹر اسٹیٹ ہایئر ایجو کیشن اینڈ ڈیو لپمنٹ کمیشن کا رکن منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ کمیشن تعلیمی نظام میں پالیسی ‘ طریقہ کار تیار کرنے ‘ تحقیق کے دائرہ کار اور معیار کو بڑھانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
عید ِ میلاد النبی یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے یوم پیدائش کی منا سبت سے کل ریاست میں کئی مقامات پر جلوس نکا لا گیا ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر میں جلوس آج نکا لا جائے گا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
احمد نگر- بیڑ - پر لی ریلوے راستے کا کام جاری ہے ۔ وسطی ریلوے ڈویژن نے اطلاع دی ہے کہ اِس ریلوے راستے کی تعمیر کے لیے اراضی کی تحویل مکمل کر لی گئی ہے ۔ یہ ریلوے لائن 261؍ کلو میٹر طویل ہوگی جس میں سے 66؍ کلو میٹر طویل لائن بچھائی جا چکی ہے ۔ جس کے لیے 3؍ ہزار 646؍ کروڑ روپئے خرچ کیے گئے یہ اطلاع محکمہ ریل کی جانب سے دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل بجلی گر نے سے 6؍ افراد کی موت ہو گئی ۔ ان میں ناندیڑ ضلعے کے کنوٹ تعلقے کے ناگس واڑی کے ساکن سائی ناتھ گھگے ‘ حمایت نگر تعلقے کے ایکنبر کی ساکن شانتا بائی کھندا رے ‘ بیڑ ضلعے کے دھارور تعلقے میں واقع سو نی مو ہان کی سنگیتا کرڈ وہیں پر بھنی ضلعے کے گنگا کھیڑ کی سویتا اور نِکیتا کتارے یہ دو نوں ماں بیٹیاں اور بھینڈی واڑی کا ایک 14؍ سالہ لڑ کا شامل ہے ۔
ڈویژن میں بجلی گر نے سے کئی جانور بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلعے کے سلوڑ تعلقے کے مونڈا بُدرک میں 2؍ بیل اور کنڑ تعلقے کی پڑ شی میں ایک بیل ‘وہیں ناندیڑ ضلعے میں 3؍ بھینسیں ‘ 2؍ گائے اور 3؍ بیل بجلی گر نے سے ہلاک ہو گئے ۔
***** ***** ****
کِلّا ری میں آئے زلزلے کو آج 30؍ برس مکمل ہو چکے ہیں ۔ 30؍ ستمبر1993ء کو علی الصبح یہ زلزلہ آیا تھا ۔ لاتور ضلعے کے اوسا تعلقے کا کِلّا ری گائوں اِس زلزلے کا مرکز تھا ۔ اِس زلزلے سے لاتور اور عثمان آباد اضلاع کے 52؍ گائوں تباہ ہو گئے تھے۔ 8؍ ہزرا سے زائد افراد اِس زلزلے میں ہلاک ہوئے تھے ۔ اِس حادثے کی رپورٹنگ کے لیے آکاشوانی اورنگ آباد مرکز کے اُس وقت کے سر براہ پروشوتم کورڈے کو بہترین رپورٹنگ کے لیے انعام سے نوازا گیا تھا ۔
***** ***** *****
چین میں جاری ایشیائی کھیلوں میں کل بھارت نے 3؍ سونے کے تمغوں سمیت کُل 8؍ میڈلس حاصل کیے ۔ میڈل ٹیلی میں اب بھارت چو تھے مقام پر پہنچ چکا ہے ۔ مردوں کے نشانے بازی مقابلوں کے 50؍ میٹر رائفل 3؍ پوزیشن اور رائفل3P زمرے میں بھارتی ٹیم نے 2؍ سونے کے تمغے جیتے ۔ وہیں خواتین نشانے بازی مقابلے کے ذاتی پستول زمرے میں پلک گُلیا نے سونے کا جبکہ ایشا سنگھ نے چاندی کا میڈل اپنے نام کیا ۔
دوسری جانب مردوں کے ٹینس ڈبلز مقابلے میں رام کمار رام ناتھن اور ساکیت مائے نینی کی جوڑی نے چاندی کا تمغہ جیتا وہیں رُتو جا بھو نسلے او ر وہن بو پنا کی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز زمرے میں فائنل مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔
اِسی طرح اسکواش کھیل میں خواتین کی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا ۔ ساتھ ہی خواتین کے جوویلین تھرو مقابلے میں بھارت کی کرن بلیان نے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ اِن مقابلوں میں بھارت نے اب تک 8؍ سونے کے تمغے 12؍ چاندی کے اور 13؍ کانسے کے تمغوں سمیت کُل 33؍ تمغے حاصل کیے ہیں ۔
***** ***** *****
بین الاقوامی عالمی کر کٹ مقابلوں کے پریکٹس میچوں کا کل سے آغاز ہو گیا ۔ مقابلوں میں حصہ لینے والی 10؍ ٹیموں میں سے ہر ٹیم 2؍ میچیس کھیلے گی ۔ بھارت کا آج گو ہا ٹی میں اِنگلینڈ سے او ر منگل 3؍ اکتوبر کو تری واننت پورم میں نیدر لینڈ سے پریکٹس میچ ہو گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ناری شکتی وندن بِل پر صدر جمہوریہ کی دستخط ‘ بل اب بن گیا قانون
٭ وزیر اعظم کے ہاتھوں آج سنکلپ ہفتے کا آغاز ‘ کل صفائی ہی خدمت مہم میں شامل ہونے کی وزیر اعظم کی اپیل
٭ مراٹھواڑہ میں کل بجلی گر نے سے 6؍ افراد ہلاک
٭ کِلّا ری زلزلے کو آج 30؍ برس مکمل
اور
٭ ایشیائی کھیل مقابلوں میں بھارت کو کل 3؍ سونے کے تمغے ‘ میڈل ٹیلی میں چو تھا مقام
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment