Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 29 September 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹؍ ستمبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ دس دنوں سے جاری گنیش تہوارکا اختتام ‘ ڈھول تاشوں کی گونج میں گنیش مورتیوں کا وسر جن
٭ ریاست میں گنیش وسر جن کے دوران 7؍ افراد کی ڈوب کر موت ‘ بہہ جانے والے 5؍ افراد کی تلاش جاری
٭ با با ئے سبز انقلاب زرعی سائنس داں ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کا انتقال
٭ ہائی وے کی تعمیر میں کچرے کا استعمال کرنے سے متعلق قومی سطح پر بات چیت جاری
اور
٭ ایشیائی کھیل مقابلوں میں 10؍ میٹر ایئر پسٹل زمرہ میں بھارتی ٹیم کو سو نے کا تمغہ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ دس دنوں سے جاری گنیش اُتسو کا کل اختتام ہو گیا ۔ ریاست بھر میں لوگوں نے گنیش کو الوداع کیا۔ مقامی انتظامیہ اور رضا کارانہ تنظیموں نے وِسرجن کے لیے مختلف سہو لیات فراہم کی تھیں ۔ گنیش کی مورتی کے وسر جن کے لیے جگہ جگہ مصنوعی تا لاب بنائے گئے تھے ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر سمیت مراٹھواڑہ میں جگہ جگہ وسر جن ریلیاں نکا لی گئیں ۔
دریں اثناء گنیش وسر جن کے دوران کل ریاست بھر میں مختلف حادثات میں 7؍ افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ پانی میں بہہ جانے والے
5؍ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ ناندیڑ ضلعے کے بِلو لی تعلقے کے بامنی بُدرک میں4؍ نو جوان پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ مہلو کین میں 2؍ حقیقی بھائی بھی شامل ہیں ۔ اِسی طرح ناندیڑ شہر میں گودا وری ندی میں ایک نو جوان پانی میں ڈوب گیا ۔ بچائو دستے کی جانب سے نو جوان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔
ناسک شہر کے چہڈی پُشتے میں گنپتی وسر جن کے لیے گئے 2؍ نو جوانوں کی پانی میں ڈوب کر موت واقع ہو گئی ۔ جبکہ پنچوٹی میں رام کنڈاندی میں وسر جن کے دوران 2؍ افراد کے پانی میں بہہ جانے کی اطلاع ہے ۔آتش فرو دستے کی جانب سے دو نوں کی تلاش کی جا رہی ہے نیز رائے گڑھ ضلعے کے کر جت تعلقے کی الہاس ندی کے پانی میں بھی 4؍ گنیش بھکت بہہ گئے ۔ اُن میں سے ایک شخص کو بچا لیا گیا ۔جبکہ ایک شخص کی نعش بچائو دستے کو ملی ہے اور بقیہ 2؍ افراد کی تلاش جاری ہے ۔
بیڑ ضلعے کے امبا جو گائی میں نگر پالیکا نے ما حو لیات کو آ لودگی سے پاک رکھنے کے لیے پھول سے سجے ٹریکٹر میں مصنوعی حوض تیار کر کے وسر جن کی سہو لت فراہم کی ۔ اِس ٹریکٹر نے گھر گھر جا کر اُس میں وسر جن عمل میں آ یا ۔
***** ***** *****
پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے یومِ پیدائش یعنی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کل منا ئی گئی ۔ اِس موقعے پر جگہ جگہ میلاد محفلیں اور سیرت کے جلسوں کا انعقاد عمل میں آ یا ۔ خلد آ باد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے پیرہن مبا رک و موئے مبارک کی زیارت کے لیے عقیدت مندوں نے بھیڑ لگا دی تھی ۔
***** ***** *****
ملک میں بابائے سبز انقلاب سینئر زرعی سائنسداں ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کل چنئی میں ضعیف العمری کی وجہ سے چل بسے ۔ وہ 98؍ برس کے تھے ۔ 60؍ کے دہے میں ملک میں غذائی اجناس کی قلت تھی ۔ انھوں نےزیادہ پیدا وار کے گیہوں اور چاول کی اقسام تیار کر کے سبز انقلاب لا یا ۔ انھیں پدم شری ‘ پدم بھوشن ‘ پدم وِبھو شن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔ انھیں کئی عالمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔ عالمی غذائی اجناس ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ پہلے شخص تھے ۔ اُن کے انتقال پر صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو ‘ وزیر اعظم نریندر مودی ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے گہرے رنج کا اظہار کیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر برائے ہائی وے و ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ ملک میں 2070ء تک صفر کار بن اخراج کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تعمیراتی میدان میں سبز مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ملک صاف ستھرا اور کچرے سے پاک کرنے کے لیے وزیر اعظم کی سر پرستی میں تمام طرح کے اقدامات کیے جا ئیں گے ۔ گڈ کری نئی دِلّی میں ایک اخباری کانفرنس سے مخاطب تھے ۔انھوں نے کہا کہ ملک کی قو می سڑ کیں آئندہ دسمبر تک گڑھوں سے پاک کریں گے بارش کی وجہ سےہونے والے گڑھوں سے متعلق حکو مت نئی پالیسی اپنا رہی ہے ۔ شہر میں پیدا ہونے والے کچرے کو ہائی ویز کی تعمیر میں استعمال کرنے کے لیے قو می سطح پر گفت و شنید شروع ہے ۔ اِس سے متعلق افراد کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے شروع کی ہوئی صفائی ہی خد مت اِس مہم کے تحت اُن کے محکمے نے کئی ایک ما حو لیات سے متعلق مہم شروع کرنے کی اطلاع گڈ کری نے دی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
چین میں جاری 19؍ ویں ایشیائی کھیل مقابلوں میں کل نشا نہ بازی کے 10؍ میٹر ایئر پسٹل ٹیم زمرہ میں سربجوت سنگھ ‘ ارجن سنگھ چیما اور شیو نر وال نے سو نے کا تمغہ جیتا ۔ وشو اِس کھیل زمرہ میں روشی سینا نا او ریما دیوی نے چاندی کا تمغہ جیتا ۔ گھوڑ سورای میں انوش اگر وال نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ مردوں نے فری اسٹائل ریلے زمرے میں تیراک جارج میتھو ‘ وشال گریوال آنند اے ایس اور شری ہری نٹراج نے
3؍ منٹ 21؍ سیکنڈ میںقومی ریکارڈ بنا یا ۔ ٹینس کے ڈبلز مقابلے میں رام کمار رام ناتھن اور ساکیت مائے نینی اِس جوڑی نے آخری مر حلہ میں داخلہ حاصل کیا ۔ بھارت نے اِن مقابلوں میں اب تک 6؍ سونے کے تمغے 8؍ چاندی اور 11؍ کانسے کے تمغے حاصل کیے ہیں ۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے پرائیویٹ طور پر دسویں اور بارہویں امتحا نات میں شر کت کرنے والے طلباء کو
17؍ نمبر داخلہ فارم دستیاب کر وا دیا گیا ہے ۔ آئندہ 30؍ستمبر تک طلباء مقررہ فیس کے ساتھ امتحا نات میں شر کت کی درخواست کر سکتے ہیں نیز تاخیر ی فیس کے ساتھ 15؍ اکتوبر اور انتہائی تاخیر ی فیس کے ساتھ 16؍ تا 31؍ اکتوبر تک آن لائن طریقے سے در خواستیں کر سکتے ہیں ۔
***** ***** *****
میری ماٹی میرا دیش مہم کے تحت احمد نگر ضلعے کے کچیشور نگر کو کم ٹھان میں امرت کلش یاترا اور اغذیہ ریلی نکا لی گئی ۔ اِس موقعے پر حاضرین کو مقوی غذا اور پنچ پرن حلف دلا یا گیا ۔
***** ***** *****
با با ئے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے چلائی جا رہی ’’ صفائی ہی خدمت ‘‘ مہم کے تحت آئندہ ایک اکتوبر کو دھا را شیو ضلعے کے نلدُرگ قلعے پر صفائی مہم عمل میں لائی جائے گی ۔ شو لا پور کے مرکزی خبر رساں بیورو کی جانب سے اِس صفائی مہم میں حصہ لینے کی در خواست علاقائی تشہیری افسر انکُش چو ہان نے کی ہے ۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان نے مطالبہ کیا ہے کہ ناندیڑ ہوائی اڈہ کی دیکھ بھال صنعتی تر قی کار پوریشن کے سپرد کر دیئے جانے کی وجہ سے اِس ہوائی اڈہ سے فراہم کی جانے والی ہوائی خد مات بحال کی جائے ۔ اِس سے متعلق محضر انھوں نے حکو مت کو دیا ہے ۔ سال 2008ء میں گورو تا گدی کے دور میں رات کے قیام سمیت دیگر سہو لیات فراہم کی گئیں تھیں۔ لیکن ایک نجی کمپنی کو ہوائی اڈہ سونپے جانے کے بعد یہ تمام سہو لیات بند ہو گئیں ۔ جس کی وجہ سے کئی سالوں سے ناندیڑ سے ممبئی ‘ دِلّی ‘ پونے ‘ حیدر آباد اِن شہروں کو جوڑ نے والی ہوائی خد مات اب دوبارہ شروع کیے جانے کا مطالبہ چو ہان نےکیا ہے ۔
***** ***** *****
لاتور ضلع کلکٹر دفتر کی جانب سے ناپید اور نا یاب پودوں کے تخم کا بینک قائم کیا گیا ہے ۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکُر گھُگے کے ہاتھوں کل اس بینک کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ ضلع کے سبھی سر کاری دفا تر میں نا یاب پودوں کے بیج کے بینک قائم کرنے کے لیے کوشش کی جا ئیں گی ۔ اِس دوران بینک میں مقا می قسم کے 75؍ نا یاب پودوں کے بیج جمع کیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
دھا را شیو ضلعے میں دودھ میں ملا وٹ کی روک تھام کرنے والے ضلعی سطح کے دستے نے کل 2؍ دودھ ڈیریوں کا معائنہ کر کے دودھ کے نمو نے جانچ لیبا ریٹری کو روانہ کیے ہیں ۔ اغذیہ و رسد محکمے کی جانب سے دودکھ اور دودھ سے تیار شدہ اشیاء میں ملا وٹ سے متعلق صارفین سے ٹول فری نمبر ایک آٹھ صفر صفر دو دو دو تین چھ پانچ پر شکا یت درج کر وانے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** ***
ناندیڑ کا شنکر رائو چو ہان وشنو پوری آبی ذخیرہ کا کیچ مینٹ ایئریا جاری بارش کی وجہ سے مکمل بھرچکا ہے ۔ جس کی وجہ سے اِس میں سے 16؍ ہزار 432؍ کیو بک فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑ نا شروع کیا گیا ۔ اِس آبی ذخیرہ کے نشیبی علاقوں کے تمام گائوں کے با شندوں کا کسی بھی طرح کا نقصان نہ ہو اِس کا خیال رکھنے کی اپیل سیلاب کنٹرول روم نے کی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں آ یوشمان بھومہم عمل میں لا ئی جا ری ہے اِس کے تحت تمام طبی مراکز میں طبی کیمپ اور طبی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ لوگوں سے اِس کیمپ سے استفا دہ کرنے کی اپیل ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت اور ضلع پریشد سی ای او مینل کرن وال نے کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ دس دنوں سے جاری گنیش تہوارکا اختتام ‘ ڈھول تاشوں کی گونج میں گنیش مورتیوں کا وسر جن
٭ ریاست میں گنیش وسر جن کے دوران 7؍ افراد کی ڈوب کر موت ‘ بہہ جانے والے 5؍ افراد کی تلاش جاری
٭ با با ئے سبز انقلاب زرعی سائنس داں ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کا انتقال
٭ ہائی وے کی تعمیر میں کچرے کا استعمال کرنے سے متعلق قومی سطح پر بات چیت جاری
اور
٭ ایشیائی کھیل مقابلوں میں 10؍ میٹر ایئر پسٹل زمرہ میں بھارتی ٹیم کو سو نے کا تمغہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment