Monday, 25 September 2023

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 25 ستمبر 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 25 September-2023

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی اورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۵؍ستمبر  ۲۰۲۳ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭              چوٹی ممالک کے اجلاس کی سر براہی سے قومی سیاحت کو فروغ ملے گا -من کی بات پروگرام میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کیا یقین کا اظہار۔

                ٭              گاندھی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں عوامی مقامات پر صفائی مہم۔

                ٭              ناندیڑ اور بیڑ اضلاع کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش۔

اور۔۔         ٭              ایشین گیمز میں پہلے دِن پانچ تمغے جیت کر بھارت کا بہتر آغاز۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ G-20 اجلاس کے انعقاد سے ملک میں سیاحتی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔ وزیرِ اعظم مودی کل آکاشوانی کے پروگرام ’’من کی بات ‘‘کی ایک سو پانچویں قسط میں بول رہے تھے۔ اس موقع پر

                وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان میں عالمی ورثے کے مقامات کی کل تعداد 42 ہے، اور زیادہ سے زیادہ تاریخی اور ثقافتی مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے شہریوں سے ملک کے مختلف ثقافتی مقامات کا دورہ کرنے اور ثقافت کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی درخواست بھی کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں بھارت-وسطی مشرقی یورپ اقتصادی راہداری کی تجویز پیش کی ہے، جو آنے والے سینکڑوں سالوں تک عالمی تجارت کا ایک ستون ثابت ہو گا، اور تاریخ میں اس کا آغاز بھارتی سرزمین پر درج کیا جائے گا۔ چندریان مشن کی کامیابی کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے تعلیم، مطالعہ، خود روزگار جیسے موضوعات پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے عوام سے یکم اکتوبر کو صبح دس بجے عوامی مقامات پر صفائی مہم میں شریک ہونے، مختلف مقامات اور آبی ذخائر کے اطراف صفائی مہم چلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم بابائے قوم مہاتما گاندھی کو سچا خراج عقیدت ثابت ہوگی۔

                دریں اثنا، وزیر اعظم مودی نے کل نو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھاکر ٹرین خدمات کا آغاز کیا۔جس کے بعد ملک کی مختلف ریلوے لائنوں پر چلنے والی وندے بھارت ٹرینوں کی تعداد بڑھ کر اب 34 ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

***** ***** *****

                گاندھی جینتی کے موقع پر ریاست بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت کئی مقامات پر صفائی دوڑاور مضمون نویسی و مصوری  مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پال گھر ضلع میں ساحلِ سمندر پر صفائی مہم چلائی گئی‘ اسی طرح نندوربار کے تورن ماڑ میں شہریوں کی کوششوں سے احاطے کو صاف کیا گیا۔ جلگاؤں ضلعے کے جامنیر ضلع کلکٹر آیوش پرساد نےمیں صفائی مہم میں شریک ہوکر ملازمین کے ساتھ صفائی کی۔ شولاپور کےسانگولا، بارشی، موہوڑ، مندروپ، اکل کوٹ سمیت ضلع پریشد دفترکے احاطے میں صفائی مہم چلائی گئی۔ احمد نگر ضلع کے نیواسہ تعلقہ کے موضع سونئی میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔

***** ***** *****

                جلگائوں ضلعے کے راویر میں معذور افراد کیلئے مصنوعی اعضا اور امدادی سامان کی تقسیم عمل میں آئی۔ دیہی ترقیات کے وزیر گریش مہاجن‘ رکنِ پارلیمان رَکشا کھڑسے اور ضلع کلکٹر آیوش پرساد کےہاتھوں تقریباً ساڑھے چار ہزار معذورین میں مختلف اشیا تقسیم کی گئیں۔

***** ***** *****

                قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے شیوسینا کے اُدّھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندےگروپوں کو دوبارہ نوٹس جاری کی ہے۔ ارکانِ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق آج دوپہر تین بجے اسمبلی اسپیکر نارویکر کے روبرو سماعت کی جائیگی۔

***** ***** *****

                سبکدوش جج بی جی کوڑسے پاٹل نے کہا ہے کہ مہاتما جیوتی با پھلے‘ شاہو مہاراج‘ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور شیواجی مہاراج کے افکار و خیالات سے ملک میں خوشحالی آئیگی۔ کل چھترپتی سنبھاجی نگر میں منعقدہ ستیہ شودھک سماج کی صدسالہ تقاریب کے افتتاحی جلسے سے جسٹس کولسے پاٹل خطاب کررہے تھے۔ ستیہ شودھک سماج کا تعاون اور آج کے حالات کے موضوع پر منعقدہ اس مذاکرے میں معروف ادیب راہل کوسمبی‘ تاریخ کے مطالعہ نگار ڈاکٹر اُمیش بگاڑے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ افتتاحی اجلاس کے تحت دِن بھرجاری مذاکرے میں ستیہ شودھک سماج کی تحریک سے وابستہ کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

***** ***** *****

                بیڑ ضلعے کے پرلی ویجناتھ اور اطراف کے علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ پرسوں اور کل کی بارش کی وجہ سے آشٹی اور امبا جوگائی تعلقےکے نو محصول ڈویژن میں تسلی بخش بارش درج کی گئی۔ آشٹی تعلقہ میں پرسوں درمیانی شب ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے کوہِنی میں ایک پولٹری فارم کی تین مرغیاں فوت ہوگئیں۔ اسی طرح مرغیوں کی خوراک بھی بارش کے پانی میں بہہ گئی۔ متعلقہ پولٹری فارم کے مالک نے انتظامیہ سے پنچنامہ کرکے نقصان بھرپائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

                بلڈانہ ضلعے کے ناندورا تعلقے میںبھی کل شب بادل پھٹنے جیسی بارش کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا۔ مہاڑونگی تحصیل کے لون واڑی‘ کھڑد گائوں‘ ماڑے گائوں اور برف گائوںڈویژن کے مختلف دیہاتوں کی ندیوں میں سیلابی صورتحال پیداہوگئی۔ گھروںمیں بارش کا پانی درآنے کئی مکانات ڈھہہ گئے اور 20 تا 25 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔ دریں اثنا انتظامیہ کی جانب سے نقصان کے پنچنامے کرنے کی شروعات کرنے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے۔

                ناندیڑ ضلعے کے پانچ ڈویژنوں میں بھی کل مسلسل بارش ہوتی رہی۔ مکھیڑ تعلقےکے ییوتی‘ جاہور اور امبولگا ڈویژن کے علاوہ دیگلور تعلقے کے شہاپور اور نرنگل بدرک ڈویژن میں بارش کا اندراج کیا گیا۔

                کل شام سے ہی شروع ہوئی بارش کی وجہ سے کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ ضلعے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 19 ملی میٹر بارش ہونے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے۔

                دریںاثنا ممبئی کے علاقائی محکمہ موسمیات اور پربھنی کے وسنت رائو نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کی اطلاع کے مطابق آج چھترپتی سنبھاجی نگر، جالنہ، دھارا شیو اور بیڑ ضلعوں میں اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ 26 تاریخ کو بیڑ اور دھارا شیو میں موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔

***** ***** *****

                ممبئی کے دہیسر میں کل میری ماٹی میرا دیش مہم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر حاضرین کی جانب سے امرت کلش میں اناج عطیہ کرکے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

***** ***** *****

                ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کا انٹریونیورسٹی ’’گیان تیرتھ‘‘ یوتھ فیسٹیول لاتور کے دیانند آرٹس کالج میں آئندہ 12 تا 15 اکتوبر کے درمیان منعقد ہوگا۔ مجموعی طور پر اس یوتھ فیسٹیول میں مختلف طرز کے 30 فنون کامظاہرہ کیاجائےگا۔ یونیورسٹی سے ملحقہ کالجوںکو کم از کم تین سے پانچ فنون کے مظاہرے میں شرکت درج کروانا ضروری ہے۔ یوتھ فیسٹیول میں شرکت کی حتمی مہلت میں دو دِن کی توسیع کردی گئی ہے ‘ جس کے بعد اب خواہش مند کالج آئندہ 27 ستمبر تک شرکت کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ اسٹوڈنٹس ویلفیئر شعبے نے یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجوں کے انتظامیہ سے بروقت اپنی شرکت کی تصدیق کرنے کی درخواست کی ہے۔

***** ***** *****

                بی جے پی خواتین مورچے کی جانب سے کل پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن قانون کی منظوری پر کل ناندیڑ میں جشن منایا گیا۔ اس موقع پر خواتین کارکنان نے رکنِ پارلیمان پرتاپ پاٹل چکھلیکر کا استقبال بھی کیا۔

                دریں اثنا پارلیمنٹ میں چھترپتی سنبھاجی نگر کے رکنِ پارلیمان امتیاز جلیل کی جانب سے خواتین ریزرویشن بل کی مخالفت کیے جانےکی مذمت میں بی جے پی خواتین مورچے کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

***** ***** *****

                چین کے ہان زھو اُو میں جاری ایشیائی کھیل ٹورنامنٹ میں بھارت نے کل تین سلور اور دو کانسے کے تمغے حاصل کیے۔ نشانہ بازی میں میہولی گھوش‘ رَمیتا اور آشی چوکسی کی ٹیم نے 10 میٹر ایئررائفل زمرے میں بھارت کو پہلا سلور میڈل دِلایا ہے‘ جبکہ 10 میٹر ایئر رائفل زمرے میں بھارت کے رَمیتا نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

                مَردوں کے کشتی رانی ٹورنامنٹ کے مختلف زمروں میں بھارت نے دو سلور اور ایک کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ خواتین کے مکے بازی مقابلے میں نکہت زرین نے ویتنام کی گوئین کو پانچ۔ صفر سے شکست دیکر فاتحانہ شروعات کی۔ ہاکی میں بھارت کی مردوں کی ٹیم نے ازبکستان کو 16-0 سے شکست دی اورA زمرے میں اوّل مقام حاصل کیا۔ بھارت کا اگلا مقابلہ سنگاپور سے ہونا ہے۔ خواتین کے ٹیبل ٹینس اور فٹ بال میں بھارت کو تھائی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی خواتین کی ٹیم کا اس ٹورنامنٹ میں ایک تمغہ یقینی ہے۔ اس ٹیم کا آج سری لنکا کے ساتھ آخری مقابلہ ہوگا۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭              چوٹی ممالک کے اجلاس کی سر براہی سے قومی سیاحت کو فروغ ملے گا -من کی بات پروگرام میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کیا یقین کا اظہار۔

                ٭              گاندھی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں عوامی مقامات پر صفائی مہم۔

                ٭              ناندیڑ اور بیڑ اضلاع کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش۔

اور۔۔         ٭              ایشین گیمز میں پہلے دِن پانچ تمغے جیت کر بھارت کا بہتر آغاز۔

***** ***** *****

                اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

                 ان خبروں کو آپ آکاشوانی سماچار اورنگ آباد اور یوٹیوب چینل‘ اورنگ آباد NEWS AIR پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

***** ***** *****

No comments: