Wednesday, 30 December 2020

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۳۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 30 December 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  دِسمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

ملک کی چار ریاستوں میں کورونا وائرس کا ٹیکہ پہنچا نے کی آزمائش کا مر حلہ کامیابی سے مکمل‘ آزمائشوں کا مقصد ٹیکہ اندازی کے چیلنجوں سے نمٹنا اور خا میوںکو دور کر نا ہے

٭

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا ایک بھی مریض نہیں‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی وضاحت‘ کہا ریاستی انتظا میہ ہر صورتحال سے نمٹنے کو تیار

٭

مراٹھواڑہ میں کل ہوئی 2؍ کورونا مریضوں کی موت‘233؍ نئے معاملے آئے سامنے

 اور

٭

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف جیتا میلبورن ٹیسٹ‘ چا رٹیسٹ مقابلوں کی سیریز میں حاصل کی ایک ایک کی برا بر



  اب خبریں تفصیل سے....

کورونا وائرس کے ٹیکے کی ترسیل کا مر حلہ کا میابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ آسام‘ آندھرا پر دیش ‘ پنجاب اور گجرات  اِن 4؍ ریاستوں میں گزشتہ 2؍ دنوں میں اِس ٹیکے کی ترسیل کی آزمائش کی گئی۔ اِن آزمائشوں کامقصد ٹیکہ اندازی کے دوران پیش آ نے والے چیلنجوں سے نمٹنا اور خامیوں کو دور کر نا ہے۔ اِن4؍ ریاستوں کے 7؍ ضلعوں میں ٹیکہ اندازی کی آزمائش کی گئی ۔متعلقہ ضلعوں نے اِس بارے میں ٹیکہ لگوا نے والوں کی فہرست تیار کر کے اُن تک ٹیکہ پہنچا نے کے عمل کو ’’کو-وِن  ‘‘  نامی سافٹ ویئر کے ذریعے مکمل کیا۔ وزارت صحت نے کہا کہ اِس پورے عمل کے دوران ہوئے مشاہدے سے ٹیکہ اندازی کو مزید موثر اور بہتر طریقے سے انجام دیا جا سکے گا۔

دریں اثناء کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پہلے سے جاری کر دہ رہنما خطو ط اب

31؍ جنوری2021؁ تک نافذ رہیں گے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے واضح کیا ہے کہ بر طا نیہ میں پائی گئی کورونا وائرس کی نئی شکل کا ایک بھی مریض ریاست میں نہیں ہے۔ ٹو پے نے کَل اورنگ آ باد میںیہ با ت کہی۔ ٹو پے نے کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے مریضوں سے اپیل کی کہ وہ اعضاء کا عطیہ دیں اور کورونا وائرس سے ٹھیک ہو نے کے بعد اعضاء کی پیوند کاری کا عمل پوری طرح محفوظ ہے۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ ریاستی حکو مت کورونا وائرس کے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ٹو پے نے کہا کہ مہا راشٹر ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے بر طا نیہ سے آ نے والی پر وازوں پر پا بندی لگائی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ بین الاقوامی پر وازوں سے بھارت آئے مسا فرین کو بہترین کوارنٹائن سہو لتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ضرورت پڑ نے پر اُنھیں طِبّی مدد پہنچا نے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں3,018؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد19؍ لاکھ25؍ہزار66 ؍ ہو گئی ہے۔ ریاست بھر میں کَل 68؍ کورونامریضوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا نے والوں کی مجموعی تعداد49؍ہزار373؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی شرح2.56؍ فیصد پر قائم ہے۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست میں5,072؍ افراد کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گا ۔ اب تک مہا راشٹر میں18؍ لاکھ 20؍ہزار21؍ لوگ کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس سے صحت یابی کا تنا سب قریب 95؍ فیصد ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد

57؍ ہزار537؍ ہے جِن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل عثمان آ باد اور بیڑ ضلعوں میں ایک -ایک کورونا مریض کی موت ہو گئی۔ وہیں مراٹھوارہ میں کَل233؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض منظر عام پر آئے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل58؍ نئے مریض پائے گئے۔ اِس طرح لاتور میں49 ؍  بیڑ میں43؍ ناندیڑ میں41؍ جالنہ میں

20؍ عثمان آ باد میں12؍ پر بھنی میں8؍  اور ہنگو لی ضلعے میں کَل کورونا وائرس کے 2؍ مریض سامنے آئے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع پولس کے سبھی افسران اور ملازمین کی RTPCR  جانچ کر وائی جا رہی ہے۔ اَب تک 352؍ پولس اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پر بھنی ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ جَینت مینا کی ہدایت پر یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

نئے زرعی قوانین پر احتجاج کر رہے کسا نوں اور مرکزی حکو مت کے بیچ آج پھر بات چیت ہو گئی۔ بات چیت کا یہ چھٹا دور ہو گا۔حکو مت نے کسان تنظیموں کو آج دو پہر 2؍ بجے بات چیت کے لیے وقت دیا ہے ۔ اِس دوران زرعی قو انین کے علا وہ کم از کم امدادی قیمت ‘ ہوا کے معیار اور  بجلی فراہمی جیسے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا۔

***** ***** ***** 

سابق مرکزی وزیر زراعت اور این سی پی صدر شرد پوار نے مرکزی حکو مت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس نے ریاستی حکو متوں کو اعتماد میں لیے بغیر نئے زرعی قوا نین کو کسانوں پر تھوپ دیا ہے۔ دِلّی میں جاری کسان آندو لن کے پس منظر میں کَل کئی کسانوں نے دِلّی میں شرد پوار سے ملاقات کی۔ اِس دوران پوار نے یہ بات کہی۔ مرکزی حکومت پر طنز کر تے ہوئے پوار نے کہا کہ دِلّی میں بیٹھ کر کھیتی نہیں کی جا سکتی ہے۔

***** ***** ***** 

اِس بیچ زرعی قوا نین کے خلاف آندو لن کر رہے کسانوں سے آ گے آ کر بات چیت کی پہل کرنے کی اپیل سماجی انصا ف کے مرکزی وزیر رام داس آٹھولے نے کی ہے۔ آٹھو لے کَل اورنگ آ باد میں ایک اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ نئے زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں ہیں اور کچھ سیاسی پارٹیاں اور تنظیمیں اِن قوا نین کے بارے میں جان بو جھ کر غلط فہمیاں پھیلا رہی ہیں۔ آٹھو لے نے کہا کہ پسماندہ طبقات کے کمیشن کی جانب سے دیا گیا قرض معاف کروا نے اور دیگر مطالبات کی یکسوئی کے لیے RPI کی جانب سے آندو لن کئے جا ئیں گے۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت فور وہیلر گاڑیوں میں ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھنے والے شخص کے لیے بھی ایئر بیگ لازمی قرار دینے پر غو رکر رہی ہے۔ فور وہیلر میں سوار مسافروں کی حفا ظت کے نقطۂ نظر سے اِس موضوع پر غور کیا جا رہاہے۔ٹرانسپورٹ کی مرکزی وزارت کی زیر غور تجویز کے تحت نئی گاڑیوں میں ایک اپریل سے جبکہ پرا نی گاڑیوں میں ایک جون سے نافذ کر نے پر غور کیا جا رہاہے۔وزارت نے اِس سے متعلق مسودہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے اور شہر یوں سے 30؍ دنوں میں اپنی تجویزیں اور سفارشیں بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

سر کاری خد مات میں ایک لاکھ سے زیادہ خالی پڑے عہدوں پر تقررات کے لیے مہا پورٹل شروع کرنے کی ہدایت مہاراشٹر وِدھان سبھا اسپیکر نانا پٹو لے نے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کو لکھے خط میں نانا پٹو لے نے کہا کہ ریاست میں تعلیم یافتہ بے روزگار وں کی بڑی تعداد ہے اور سر کاری خد مات میں خالی عہدوں کو دیکھتے ہوئے نئے سال سے تقررات کا عمل شروع کیا جائے۔

خط میں پٹو لے نے مزید کہا کہ کوروناوائرس سے پید ہوئی صورتحال کی وجہ سے تقررات کے لیے عمر کی شرط  میںلازمی بر تی جائے۔

***** ***** ***** 

مراٹھا کرانتی ٹھوک مورچہ کے نمائندوں نے کَل ممبئی میں گور نر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے میں مراٹھا سماج کو انصاف دلا نے کا مطا لبہ کیا۔ گور نر کو پیش کئے گئے مطالباتی محضر میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر کی مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت کے وکیل عدالت میں اپنا موقف مضبوطی سے پیش کرنے سے قاصر ہیں اور کابینی وزیر چھگن بھجبل اور وِجئے وَڈیٹیوار مراٹھوں اور OBC سماج میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

***** ***** ***** 

مزدور تنظیموں کی مشتر کہ ایکشن کمیٹی نے ملک میں جاری کسان آندو لن کی حمایت میں امبا نی اور اڈا نی اِن دو صنعتی اِداروں کا ایک جنوری سے بائیکاٹ کر  نے کی اپیل کی ہے۔ مشترکہ ایکشن کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر بھالچندر کانگو نے کل اورنگ آ باد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی تینوں زرعی قو انین کو منسوخ کر نے اور زرعی اشیاء کے لیے کم از کم امدادی قیمت کو یقینی بنا نے کے لیے قا نو نی تحفظ دینے کا مطا لبہ کر تی ہے۔ڈاکٹر کانگونے کہا کہ اِن مطالبات کے منظور ہونے تک امبا نی اور اڈا نی صنعتی اِداروں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے حا لات میں بھی بیڑ ضلعے میں ٹی بی مریضوں کا علاج کر نے والے 130؍ خانگی ڈاکٹروں کا کل ضلع ٹی بی مرکز کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ اِن ڈاکٹروں نے کووِڈ19 ؍ سے متاثرہ حالات میں بھی TB 584؍ مریضوں کا علاج کیا ۔ تقریب کے دوران سبھی ڈاکٹروں کو توصیفی سند دے کر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

***** ***** ***** 

  کپتان اجِنکیہ رہانے کی بہترین بلّے بازی اور رویندر جڈیجہ کی زبر دست کار کر دگی کی بدو لت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ 8؍ وکٹ سے جیت لیا ہے۔ کھیل کے چو تھے دِن کَل آسٹریلیائی ٹیم دوسری اِننگز میں صرف70 ؍ رنوں کی بر تری کے ساتھ200؍ رن ہی بنا سکی ۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے3 ؍ وکٹ لیے۔ جبکہ جسپریت بُمراہ ‘  روچند اشوِن او ر رویندر جڈیجہ نے 2-2؍ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اُ میش یادو نے ایک وکٹ لیا۔ بھارت نے جیت کانشا نہ 2؍ وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ شُبھمَن گل35؍  اور  اجِنکیہ رہا نے27 ؍  رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ پہلی اِننگز میں سنچری بنا نے والے اجِنکیہ رہا نے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اِس جیت کے ساتھ بھارت نے4؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک ایک کی برا بری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا اگلا ٹیسٹ میچ 7؍ جنوری سے سِڈ نی میں کھیلا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے 

٭

ملک کی چار ریاستوں میں کورونا وائرس کا ٹیکہ پہنچا نے کی آزمائش کا مر حلہ کامیابی سے مکمل‘ آزمائشوں کا مقصد ٹیکہ اندازی کے چیلنجوں سے نمٹنا اور خا میوںکو دور کر نا ہے

٭

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا ایک بھی مریض نہیں‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی وضاحت‘ کہا ریاستی انتظا میہ ہر صورتحال سے نمٹنے کو تیار

٭

مراٹھواڑہ میں کل ہوئی 2؍ کورونا مریضوں کی موت‘233؍ نئے معاملے آئے سامنے

 اور

٭

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف جیتا میلبورن ٹیسٹ‘ چار ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز میں حاصل کی ایک ایک کی برا بر

اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: