Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 December 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کے لیے حکومت پا بند ہے‘ وزیر اعظم نریندر مودی
٭
100؍ ویں کسان ریلوے مہاراشٹر سے مغربی بنگا ل کی سمت روانہ
٭
پیاز کی بر آمدات پر عائد پا بندی آئندہ یکم جنوری سے ختم
٭
ریاست بھر میں مزید2؍ ہزار498؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں151؍ افراد متاثر
اور
٭
اورنگ آ باد میں بزرگ ادیب شریکانت تامبے اور عثمان آباد میں معروف تاجر سبھاش گاندھی کا انتقال
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکو مت زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے پا بند ہے۔وہ کَل100؍ ویں کسان ریلوے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ شو لا پور ضلعے کے سانگو لا سے نکلی یہ ٹرین مغر بی بنگال میں شالیمار پہنچے گی۔اِس موقعے پر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی آمدنی میں اضا فہ کرنے کی کاوشوں میں کسان ریلوے نہایت اہم ثابت ہو گی۔ اُنھوں نے کہا کہ کسان ریلوے کے سبب زرعی شعبے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔اُنھوں نے توجہ دلائی کہ چھو ٹے کسانوں کی نہایت کم زرعی پیدا وار بھی کسان ریلوے کے ذریعے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں بھیج سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ ایک کاشتکار نے صرف 3؍ کلو زرعی پیداوار اور ایک کسان نے17؍ درجن انڈے کسان ریلوے کے ذریعے روانہ کئے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کسان ریلوے اب ہفتے میں 3؍ مرتبہ چلتی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس ٹرین میں بنائے گئے سرد خا نے کی مدد سے کسان پھل ‘ دوھ‘ سبزی تر کا ری اور مچھلیاں جیسی جلد خراب ہونے والی خوردنی اشیاء بھی کم نِرخ میں اپنی منزل تک بہ حفا ظت پہنچا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسان ریلوے کے ذریعے زرعی پیدا وار روانہ کرنے پر کسانوں کو مال بھاڑے میں
50؍ فیصد چھو ٹ دی جا تی ہے۔
اِس پروگرام میں وزیر ریلوے پیوش گوئل اور مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر بھی شرکت کی۔ اِس موقعے پر گوئل نے بتا یا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران ریلوے نے510؍ لاکھ ٹن اجناس کی حمل و نقل کی ہے اور یہ تنا سب گزشتہ سال کی بہ نسبت80؍فیصد زیادہ ہے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ پورے بھارت کو کسان ریلوے سے جو ڑ نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پہلی کسان ریلوے اِسی سال 7؍ اگست کے روز ناسک ضلعے کے دیو لا لی سے چلی تھی۔
***** ***** *****
پیاز کی بر آمدات پر عائد پا بندی آئندہ یکم جنوری سے ختم کر دی جائے گی۔ محکمہ برائے غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر جنرل نے کَل اِس خصوص میں نوٹیفِکیشن جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ نوٹیفِکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ یکم جنوری سے پیاز بر آمد کرنے کی اجا زت ہو گی۔ خیال رہے کہ پیاز کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پا نے کے مقصد سے حکو مت نے گزشتہ ماہ ستمبر سے پیاز کی بر آمدات پر پا بندی عائد کر دی تھی۔
***** ***** *****
اِنجینئرنگ ‘ فارماکو لو جی اور ایگریکلچرکورسیس میں داخلے کے لیے لیا جانے والا مُشترکہ امتحان MHT-CET کا نصاب ظاہر کر دیا گیا ہے۔اِس مرتبہ کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم نے براہ راست تدریس پر روک لگا دی تھی اِسی طرح آن لائن طرز تدریس میں پہلی سے 12؍ جماعت کے نصاب میں 25؍ فیصد تخفیف کی گئی ہے لہذا اب یہ امتحان بقیہ نصاب پر مبنی ہو گا۔ اِس خصوص میں موصولہ اطلاع میں بتا یا گیا ہے کہ اِس امتحان میں20؍ فیصد سوالات گیارہویں جماعت کے نصاب پر اور بقیہ80؍ فیصد سوا لات بارہویں جماعت کے نصاب پر مبنی ہوں گے۔
***** ***** *****
مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ CBSE کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تواریخ کا اعلان
31؍ دسمبر کو کیا جا ئے گا۔ کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے CBSE نے نصاب میں 30؍ فیصد تخفیف کی ہے۔بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سال2021 کے امتحانات آن لائن نہیں ہوں گے بلکہ تحریری ہوں گے۔ اور امتحان کے دوران کورونا وائرس سے بچائوں کے لیے تمام احتیا طی تدابیر اختیار کی جا ئیں گی۔ اِسی طرح طلباء کی حفاظت میں کسی بھی قسم کی لا پر وا ہی نہیں کی جائے گی۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت نے کہا ہے کہ اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹِس بھیج نا یہ مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت گرا نے کی سازش ہے۔ سنجئے راوت کی اہلیہ ورشا رائوت کو اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کے بعد سنجئے رائوت کَل ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ رائوت نے کہا کہ وہ قوانین کا احترام کرتے ہیں اِسی لیے نوٹس کا جواب دیں گے لیکن اگر یہ سیاست ہے تو اِس کاجواب سیاست سے دیا جائے گا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ گزشتہ دیڑھ مہینے سے EDکے ساتھ اِس خصوص میں خط و کتابت جاری ہے۔اُنھوں نے کہا کہ وہ کسی بھی نوٹس سے نہیں ڈر تے ۔ سنجئے رائوت نے کہا کہ سیاسی نا کا می کے بعد اِس طرح کی نوٹسیں بھیجی جا تی ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ پر تاپ سر نائیک کو بھیجی گئی نوٹس بھی ایسی ہی سازش کا حصہ ہے۔
***** ***** *****
ٹو کیو ا ولمپِک کے کوٹے میںشامل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مقابلے کی تیاری کے لیے کَل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کے ہاتھوں 50؍ لاکھ روپئے کا فنڈ دیا گیا۔ اِس کوٹے میں معذور نشا نے باز سوروپ اُنہاڑ کر ‘ نشا نے باز راہی سر نوبت ‘ اور تیجسونی ساونت ‘ تیر انداز پر وین جا دھو اور ایتھلیٹ اویناش سابڑے شامل ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں گزشتہ روز2؍ ہزار498؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد 19؍ لاکھ22؍ ہزار 48؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران کَل50؍ کورونا مریض دوران ِ علاج انتقال کر گئے ۔
دوسری جانب کَل4؍ہزار501؍ مریض علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پاکر صحت یاب ہو گئے ۔ لہذا اُنھیں دواخانوں سے چھٹی دیدی گئی۔ ریاست میں اب تک18؍ لاکھ14؍ہزار449؍ افراد
علاج کے بعدصحت یاب ہو چکے ہیں۔اِس طرح ریاست میں صحت یابی کی شرح 94؍ عشاریہ40؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ فی الحال ریاست میں 57؍ ہزار159؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ کَل8؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ‘ جبکہ خطے میں مزید151؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔ فوت ہونے والے مریضوں میں لاتور کے 4؍ ناندیڑ اور بیڑ ضلعے کے2-2؍ مریض شامل ہیں۔دوسری جانب اورنگ آ باد میں کَل32؍ کورونا مریض پائے گئے۔ اِسی طرح ناندیڑضلعے میں39؍
بیڑ میں22؍ لاتورمیں21؍ جالنہ اور ہنگولی ضلعے میں فی کس13-13 ؍ مریض عثمان آ باد میں7؍ اور پر بھنی ضلعے میں کَل4؍ کورونا مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کووِڈ19؍ ٹیکہ اندازی مہم کو کامیاب بنا نے کے لیے انتظامیہ کو بہترین منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ کَل ضلع کلکٹر دفتر میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
***** ***** *****
دِلّی میں جاری کسان آندو لن کی حمایت میں اورنگ آ باد میںواقع علاقائی کمشنر دفتر کے سامنے سوابھیما نی پارٹی او ر سنگھرش الپ سنکھیاک کامگار سنگٹھنا کی جانب سے آج سے زنجیری بھوک ہڑ تا ل کی جائے گی ۔ سنگٹھنا کے وفد نے گزشتہ روز علاقائی کمشنر کی معرفت صدر جمہوریہ کو ایک مکتوب اِرسال کر تے ہوئے نئے زرعی قوانین منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں بزرگ ادیب ڈاکٹر شری کانت تامبے گزشتہ روز چل بسے ۔ وہ 86؍ برس کے تھے۔ اُن کا جسد خاکی آج سر کاری میڈیکل کالج کو عطیہ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
عثمان آ باد شہر سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر سبھاش گاندھی کل معمولی علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ وہ80؍ برس کے تھے۔وہ کئی برسوں تک عثمان آ باد ضلع روٹری کلب کے صدر بھی رہے ۔ اُن کی آخری رسو مات آج صبح9؍ بجے سے عثمان آ باد میں ادا کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے میں2؍ بچپن کی شادیاں رکوا نے میں متعلقہ انتظامیہ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ عثمان آ باد کی سیوا لال کالو نی اور گمبھیر واڑی میں بچپن کی شادیاںہو نے جا رہی ہیں ۔ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی نے دلہا ‘ دلہن اور اُن کی سر پرستوں کی کائونسلنگ کر کے شادیاں رکوادی ۔
***** ***** *****
آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں جیت کے لیے بھارتی ٹیم کو 70؍ رن کی ضرورت ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کے لیے حکومت پا بند ہے‘ وزیر اعظم نریندر مودی
٭
100؍ ویں کسان ریلوے مہاراشٹر سے مغربی بنگا ل کی سمت روانہ
٭
پیاز کی بر آمدات پر عائد پا بندی آئندہ یکم جنوری سے ختم
٭
ریاست بھر میں مزید2؍ ہزار498؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں151؍ افراد متاثر
٭
اورنگ آ باد میں بزرگ ادیب شریکانت تامبے اور عثمان آباد میں معروف تاجر سبھاش گاندھی کا انتقال
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment